اردو ویکیپیڈیا کے سب سے زیادہ ملاحظہ کردہ مضامین کی فہرست۔ مزید معلومات کے لیے ۔ ۔ ۔
راجستھان کے لغوی معنی راجاوں کا استھان یا راجاوں کی جگہ ہے۔ تقسیم ہند اور تشکیل راجستھان سے قبل یہاں کثیر تعداد میں چھوٹی بڑی ریاستیں اور رجواڑے آباد تھے جن میں اکثریت راجپوتوں کی تھی اسی لئے اسے راجپوتانہ بھی کہا جاتا تھا۔ راجستھان بھارت کی ایک شمالی ریاست ہے۔ اس کا کل رقبہ 342,239 کلومربع میٹر (132,139 مربع میل) ہے جو بھارت کے کل جغرافیائی رقبہ کا 10.4 فیصد بنتا ہے۔ یہ بلحاظ رقبہ بھارت کی سب سے بڑی ریاست ہے اور بلحاظ آبادی ساتویں بڑی رہاست ہے۔
جموں و کشمیر ایک خطہ ہے جو بھارت کے زیر انتظام ایک یونین علاقہ ہے۔ یہ ملک کے بعید شمال مغربی حصے میں واقع اور ہمالیائی پہاڑوں سے گھرا ہوا ہے۔ اس کی سرحدیں شمال سے ہماچل پردیش و پنجاب اور مشرق سے یونین علاقے لداخ سے ملتی ہیں۔ لائن آف کنٹرول جموں و کشمیر کو پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر (مغرب) اور گلگت بلتستان (شمال) سے جدا کرتی ہے۔
آندھرا پردیش (تیلُگو: ఆంధ్ర ప్రదేశ్) جنوب ہند (موجودہ بھارت) کی ایک ریاست۔ شہر حیدر آباد کو 2 جون 2014سے ریاست تلنگانہ اور آندھرا پردیش کا مشترکہ دار الحکومت قرار دیا گيا ہے۔ جو اگلے دس سال کے لیے اب عارضی دار الحکومت ہے۔ دس کے دوران میں ریاست آندھرا پردیش کو اپنا نیا دار الحکومت بنانا ہو گآ۔ بھارت کی آزادی کے بعد یہ ریاست “ریاست آندھرا“کے نام سے موسوم تھی۔ لیکن، لسانی بنیاد پر بھارت میں ریاستوں کی تقسیم عمل میں آئی، اس موقع پر، یکم نومبر 1956 کو لسانی بنیاد پر قائم کی گئی پہلی ریاست ہے۔ اس ریاست کی سرکاری زبان تیلگو ہے اور دوسری سرکاری زبان اردو ہے۔
اوڈیشا (انگریزی: /əˈdɪsə/، مقامی: [oɽiˈsaː] ( سنیے) ، (سابق نام: اڑیسہ ) بھارت کا ایک صوبہ، جو مشرقی بھارت میں واقع ہے۔ یہ رقبہ کے لحاظ سے بھارت کی آٹھویں اور آبادی کے لحاظ سے گیارھویں بڑی ریاست ہے۔ نیز اس ریاست میں بھارت کے درج فہرست قبائل کی تیسری بڑی آبادی ہے۔ اس کی سرحدیں شمال میں بنگال کے کچھ حصوں اور جھارکھنڈ سے، مغرب میں چھتیس گڑھ سے اور جنوب میں آندھرا پردیش کی ریاستوں سے ملتی ہیں۔ اوڈیشا کی ساحلی پٹی خلیج بنگال پر 485 کلومیٹر (1,591,000 فٹ) طویل ہے۔ اس علاقہ کو "اتکلہ" یا "اتکل" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور بھارت کے قومی ترانہ "جنا منا گنا" میں اس کا ذکر ملتا ہے۔ اوڈیشا کی زبان اڈیہ ہے جو بھارت کی کلاسیکی زبانوں میں سے ایک ہے۔کلنگ کی قدیم سلطنت جس پر موریہ شہنشاہ اشوک نے حملہ کیا تھا (اور بعد میں بادشاہ کھاراویلا نے اسے دوبارہ حاصل کر لیا تھا) 261 قبل مسیح میں کلنگا جنگ کا نتیجہ تھی جو جدید دور کے اوڈیشا کی سرحدوں سے متصل ہے۔ ہندوستان کی برطانوی حکومت نے اوڈیشا کی نئی سرحدوں کی حدبندی اس وقت کی، جب یکم اپریل 1936ء کو صوبہ اڑیسہ کا قیام عمل میں آیا، اس میں اڈیہ بولنے والے صوبجات بہار و اڑیسہ کے اضلاع شامل تھے۔ اسی بنا پر یہاں یکم اپریل کا دن اُتکلہ دیبسہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ کٹک کو اننتھ ورمن چوڈاگنگا نے ت 1135ء میں اس خطہ کا دار الحکومت بنایا تھا، جس کے بعد 1948ء تک انگریزوں کے دور میں یہ شہر بہت سارے حکمرانوں کے دار الحکومت کے طور پر استعمال ہوتا رہا اور بعد ازاں بھونیشور اوڈیشا کا دار الحکومت بن گیا۔اوڈیشا کی معیشت ؛ مجموعی ملکی پیداوار میں 5.33₹ لاکھ کروڑ (75$ ارب امریکی ڈالر ) کی ہے اور یوں معیشت میں؛ بھارت کی سولھویں سب سے بڑی ریاست ہے اور فی کس خام ملکی پیداوار 116,614₹ (1,600 ارب امریکی ڈالر) ہے۔ (2018ء) کے حساب سے انسانی ترقیاتی اشاریہ میں اوڈیشا بتیسویں نمبر پر ہے۔
مغربی بنگال (بنگلہ: পশ্চিমবঙ্গ، پَشچِم بنگو) بھارت کے مشرقی حصے کی ایک ریاست ہے۔ بنگلہ دیش اور مغربی بنگال تاریخی خطہ بنگال کے حصے ہیں۔ اس کے مشرق میں بنگلہ دیش واقع ہے، شمال مشرق بھوٹان اور بھارتی ریاست آسام، شمال میں سکم، شمال مغرب میں نیپال، مغرب میں بہار اور جھاڑ کھنڈ اور جنوب مغرب میں اڑیسہ ہے۔
کام جاریجھارکھنڈ (ہندی: झारखण्ड)مشرقی بھارت کی ایک ریاست ہے۔ یہ 15 نومبر 2000ء کو ریاست بہار کو تقسیم کر کے تشکیل دی گئی۔ ریاست کی سرحدیں شمال میں بہار، مغرب میں اتر پردیش اور چھتیس گڑھ، جنوب میں اڑیسہ اور مشرق میں مغربی بنگال سے ملتی ہیں۔ 79 ہزار 714 مربع کلومیٹر (30 ہزار 778 مربع میل) پر پھیلی ریاست جھارکھنڈ کا دار الحکومت صنعتی شہر رانچی ہے جبکہ جمشید پور ریاست کا سب سے بڑا شہر ہے۔ جھارکھنڈ کا مطلب "جنگلاتی زمین" ہے۔
گووا یا گوا (انگریزی: Goa) (کونکنی:गोंय، مراٹھی : गोवा، سنسکرت : गोमंतक) بھارت کی ایک ریاست ہے۔ بلحاظ رقبہ سب سے چھوٹی ریاست ہے۔ بلحاظ آبادی چوتھی ریاست ہے۔ یہ ریاست بھارت کے جنوبی مشرقی علاقہ میں واقع ہے۔ اس علاقہ کو کونکن بھی کہا جاتا ہے۔ اس ریاست کے شمال اور مشرق میں ریاست مہاراشٹر، جنوب میں ریاست کرناٹک اور مغرب میں بحیرہ عرب واقع ہے
اروناچل پردیش بھارت کی ایک ریاست جو شمال مشرقی بھارت میں واقع ہے۔ ریاست کی سرحدیں جنوب میں آسام اور ناگالینڈ کی ریاستوں سے ملتی ہیں، جبکہ مغرب میں بھوٹان، مشرق میں میانمار اور شمال میں عوامی جمہوریہ چین کی بین الاقوامی سرحدوں سے جاملتی ہیں۔ ریاست کا دار الحکومت ایٹانگر ہے۔تاریخی لحاظ سے یہ علاقہ چین کا حصہ تها۔ بهارت اس پر قابض ہے۔ چین اسے اپنا حصہ مانتا ہے اور حقیقت میں یہ علاقہ چین کا حصہ ہے۔
اتر پردیش کے شہروں کی فہرست بلحاظ آبادی
بھارتی ریاست اتر پردیش، نیپال کی سرحد اور بھارتی ریاستوں بہار، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، راجستھان، ہریانہ، اتراکھنڈ اور قومی دار الحکومت دہلی کی سرحد پر واقع ہے۔ سلسلہ کوہ ہمالیہ ریاست کے شمال میں اور سطح مرتفع دکن جنوب میں ہے۔ ریاست کے درمیان میں، دریائے گنگا، جمنا، گھاگھرا مشرق سمت میں بہہ رہے ہیں۔ اترپردیش کو دو مختلف علاقوں، جنوبی پہاڑیوں اور گنگا گھاٹی میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ اترپردیش 75 اضلاع میں تقسیم کیا گیا ہے جو 18 ڈویژنوں میں تقسیم ہیں۔
بھارت کی ریاستیں اور یونین علاقے
بھارت ایک فیڈرل اتحاد ہے جس میں کل 29 وفاقی ریاستیں اور 7 یونینو علاقے ہیں۔ اس طرح کل تعداد 36 ہوئی۔ یہ ریاستیں اور یونین علاقے ضلعوں میں منقسم ہوتے ہیں اور اس طرح بھارت کی انتظامی تقسیم بنتی چلی جاتی ہے۔
ناگالینڈ بھارت کے شمال مشرقی خطہ میں واقع ایک ریاست ہے۔ اس کی سرحدیں مغرب میں آسام، شمال میں اروناچل پردیش اور آسام کے بعض حصوں، مشرق میں برما اور شمال میں منی پور سے ملتی ہیں۔ ریاست کا دار الحکومت کوہیما ہے اور سب سے بڑا شہر دیماپور ہے۔ ناگالینڈ کا رقبہ 16,579 کلومیٹر2 ہے اور آبادی (2011ء کی مردم شماری کے مطابق) 1,980,602 نفوس پر مشتمل ہے۔ اس لحاظ سے ریاست ناگالینڈ بھارت کا سب سے چھوٹا صوبہ ہے۔ وادی آسام سے متصل ناگالینڈ کے خطہ کے علاوہ اس کا اکثر علاقہ کوہستانی ہے۔
منی پور، بھارت کی ایک ریاست ہے۔ امپھال اس ریاست کا دارالحکومت ہے۔ منی پور کے پڑوسی ریاستوں میں: شمال میں ناگالینڈ اور جنوب میں میزورم، مغرب میں آسام اور مشرق میں اس کی سرحد برما سے ملتی ہے۔ اس کا رقبہ 22،347 مربع کلومیٹر (8،628 مربع میل) ہے۔ یہاں کے اصل باشندے میتی قبائل کے لوگ ہیں، جو یہاں کے دیہی علاقے میں رہتے ہیں۔ ان کی زبان میتلون ہے، جسے منی زبان بھی کہتے ہیں۔ یہ زبان 1992ء میں بھارت کے آئین کی آٹھویں شیڈول میں شامل کر دی گئی ہے اور اس طرح اسے ایک قومی زبان کا درجہ حاصل ہو گیا ہے۔ یہاں کے پہاڑی علاقوں میں ناگا اور کوکیز قبائل کے لوگ رہتے ہیں۔ منی کو ایک حساس سرحدی ریاست تصور کیا جاتا ہے۔ یہاں کے لوگ بهارت سے آزادی حاصل کرنا چا ہتے ہیں بهارتی فوج یہاں کے لوگوں پر ظلم کر رہئ ہے یے لوگ اپنے ملک کی تحریک چلارہئے ہیں
ہماچل پردیش (ہندی: हिमाचल प्रदेश) شمالی بھارت کی ایک ریاست جو 21,495 مربع میل (55,670 کلومیٹر2) کے رقبہ پر محیط ہے۔ اس کی سرحدیں شمال میں جموں و کشمیر، مغرب اور جنوب مغرب میں پنجاب اور جنوب مشرق میں ہریانہ اور اتراکھنڈ اور مشرق میں تبت خودمختار علاقہ سے ملتی ہیں۔ ہما کے معنی سنسکرت میں برف کے ہوتے ہیں، چنانچہ ریاست کے نام کے معنی ہے "ہمالیہ کی آغوش میں"۔ "ہماچل پردیش کے معنی". www.himachalpradesh.us. 10 جون 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ.
اکلیم اختر، جو بعد ازاں جنرل رانی کے نام سے مشہور ہوئیں، پاکستان کے صدر جنرل یحیی خان کے قریبی دوستوں میں شمار ہوتی تھیں۔ ان کے قریبی تعلقات کی بنا پر وہ جنرل یحیی کو “آغا جانی“ کے نام سے پکارتی تھیں اور ان تعلقات کی بنیاد پر وہ نہایت مقبول اور انتہائی اختیارات کی حامل شمار ہوتی تھیں۔ اسی طاقت اور اختیار کی وجہ سے انھیں جنرل رانی کہا جاتا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ جنرل یحیی کے دور میں جنرل کے بعد اکلیم اختر پاکستان کی سب سے بااختیار شخصیت ہوا کرتی تھیں۔ ان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا، مگر پھر بھی انھیں سرکاری پروٹوکول دیا جاتا تھا۔
ممبئی (مراٹھی : मुंबई)، (سابق نام :بمبئی)، بھارت کی ریاست مہاراشٹر کا دار الحکومت ہے۔ تقریباً ایک کروڑ 42 لاکھ کی آبادی کا حامل یہ شہر آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے۔ اپنے مضافاتی علاقوں نوی ممبئی اور تھانے کو ملا کر یہ دنیا کا چوتھا سب سے بڑا شہری علاقہ بنتا ہے جس کی آبادی تقریباً ایک کروڑ 90 لاکھ بنتی ہے۔ ممبئی بھارت کے مغربی ساحل پر واقع ہے اور ایک گہری قدرتی بندرگاہ یہاں موجود ہے۔ بھارت کی نصف سے زائد بحری تجارت ممبئی کی بندرگاہ سے ہوتی ہے۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان جنوبی ایشیا کے شمال مغرب وسطی ایشیا اور مغربی ایشیا کے لیے دفاعی طور پر اہم حصے میں واقع ایک خود مختار اسلامی ملک ہے۔ 21 کروڑ کی آبادی کے ساتھ یہ دنیا کا پانچواں بڑی آبادی والا ملک ہے۔ 881,913 مربع کلومیٹر (340,509 مربع میل) کے ساتھ یہ دنیا کا تینتیسواں بڑے رقبے والا ملک ہے۔ اس کے جنوب میں 1046 کلومیٹر (650 میل) کی ساحلی پٹی ہے جو بحیرہ عرب سے ملتی ہے۔پاکستان کے مشرق ميں بھارت، شمال مشرق ميں چین اور مغرب ميں افغانستان اور ايران واقع ہيں۔ پاکستان کو شمال میں ایک تنگ واخان راہداری تاجکستان سے جدا کرتی ہے جبکہ اس ملک کی سمندری سرحدی حدود عمان کے سمندری حدود سے بھی ملتی ہیں۔ موجودہ پاکستان کے علاقے قدیم ترین دنیا میں وہ علاقے تھے جن میں موہنجوداڑو اور انڈس سولائیزیشن مہر گڑھ ٹیکسلا پراچین سنسکرت دور اور دیگر زیرتحقیق آرک لوجیکل سائٹسٹ جیسے قندھارا تہذیب و تمدن تھی۔ اس علاقے پر پراچین راجپوت ایرانی یونانیعرب،بدھ مت، سکھ، مغل، ہن سفید اور ترک حملہ آوروں کی حکومت بھی رہی ہے۔ یہ علاقہ مختلف سلطنتوں جیسے چندر گپت موریا، ہخامنشی سلطنت عربوں کی خلافت امویہ، مغول سلطنت، مغلیہ سلطنت، درانی سلطنت، سکھ سلطنت اور برطانوی راج کا اہم حصہ رہا ہے۔ اس کے بعد محمد علی جناح کی قیادت میں تحریک پاکستان کامیاب ہوئی اور 14 اگست 1947ء کو ہندوستان کے مشرق اور مغرب میں دو حصوں میں ایک آزاد اور خودمختار اسلامی ریاست قائم ہوئی۔ پاکستان نے 1956ء میں اپنا پہلا قانون اپنایا۔ 1971ء میں ایک خانہ جنگی کے دوران میں اس کا مشرقی حصہ الگ ہو کر ایک نیا ملک بنگلہ دیش بن گیا۔ پاکستان وفاقی پارلیمانی جمہوری ریاست کے تحت چلتا ہے۔ اس کے چار صوبے اور کچھ وفاقی حکومت کے زیر انتظام علاقے ہیں۔ یہ ملک لسانی اور قومی طور پر مختلف اقوام کا علاقہ ہے اور اس کا جغرافیہ بھی ہر طرح کے خطے پر مشتمل ہے۔ پاکستان دنیا کا ایک اہم طاقتور ملک ہے، جیسا کہ اس کی فوج دنیا کی چھویں بڑی فوج ہے اور یہ اسلامی دنیا کی واحد اور جنوبی ایشیا کی دوسری ایٹمی طاقت ہے۔ اس کی معیشت دنیا میں 27 ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان کی تاریخ فوجی آمریت، سیاسی عدم استحکام اور پڑوسی ملک سےجھگڑوں پر مشتمل ہے۔ یہ ملک مؤتمر عالم اسلامی، اقوام متحدہ، دولت مشترکہ ممالک، سارک، ترقی پذیر 8، اقتصادی تعاون تنظیم جیسی تنظیموں کا اہم رکن ہے۔ ان سرزمین اور ممالک کے ناموں میں، جس میں لاحقہ "ستان" شامل ہے، پاکستان کا لفظ سب سے نیا ہے اور کردستان سب سے پرانا نام ہے۔ پاکستان کے مطلب پاک نفسوں کی سرزمین ہے.
احمد آباد، ہندوستان کی ریاست گجرات کا سب سے بڑا شہر اور ہندوستان کا ساتواں بڑا شہر ہے۔ دُنیا میں سب سے تیز رفتاری سے ترقی کرنے والا تیسرا شہر ہے۔ یہ شہر دریائے سابرمتی کے کنارے آباد ہے۔ احمد نامی چار بزرگوں نے سلطان احمد شاہ کے ایما پر اس کی بنیاد قائم کی۔ یہ شہر سوتی کپڑے کی مِلوں کی وجہ سے ہندوستان کا مانچسٹر کہلاتا تھا۔ لیکن اب سوتی کپڑے کی ساری ملیں بند ہو چکی ہیں۔ یہاں میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام اُردو میڈیم اسکول کے 76 ابتدائی مدارس (پرائمری اسکول) ہیں۔ اس کی آبادی تقریباً 52 لاکھ ہے۔ احمد آباد شہر احمد آباد ضلع کا صدرِ دفتر بھی ہے۔ اس شہر میں صوفیائے کرام کے مزارات اس کثرت سے ہیں کہ ملتان کی طرح اسے بھی مدینۃ الاولیا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس شہر میں ہواؤں کے ساتھ کثرت سے گرد اُڑتی ہے، یہ دیکھ کر مغل شہنشاہ اکبر اعظم نے اسے گردآباد سے موسوم کیا تھا۔
ودربھ (مراٹھی:विदर्भ) بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کا مشرقی علاقہ جس میں ناگپور اور امراوتی کی تقسیمات (divisions) شامل ہیں۔ ودربھ کا اس کے سابق نام برار (Berar) (مراٹهی میں Varhad) ہے۔ یہ مہاراشٹر کے کل رقبے کا 31.6 فی صد حصہ ہے اور مہاراشٹر کی کل آبادی کا 21.3فی صد حصہ ودربھ میں موجود ہے۔ اس کے شمال میں چھتیس گڑھ، مشرق میں مدھیہ پردیش اور مغرب میں تلنگانہ ریاستیں واقع ہیں۔ جنوب میں مہاراشٹر کے حصے مراٹھواڑا اور کھاں دیش واقع ہے، ودربھ مہاراشٹر کے باقی حصوں سے ثقافتی اور تاریخی پس منظر بہت کچھ الگ ہے۔ ودربھ میں کا سب سے بڑا شہر ناگپور ہے۔
آندھرا پردیش کے شہروں کی فہرست بلحاظ آبادی
یہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہروں کی فہرست ہے۔ یہ اعداد و شمار 2011ء بھارت مردم شماری پر مبنی ہے، جو وزارت داخلہ، حکومت ہند کے ماتحت ادارے رجسٹرار جنرل اور مردم شماری کمشنر آفس، نے کرائی۔
کنڑا زبان Kannada /ˈkɑːnədə/ یا /ˈkænədə/، (ಕನ್ನಡ kannaḍa, یا کاناریس /kænəˈriːz/، بھارت میں بولی جانے والی ایک دراوڑی زبان ہے۔ خاص طور پر ریاست کرناٹک میں سرکاری زبان ہے۔ یہ زبان بولنے والوں کو ‘کناڈیگا‘ کہتے ہیں۔ اور ان کی تعداد تقریباً 40 ملین ہے۔ یہ بھارت کی سرکاری زبانوں میں سے ایک ہے۔ اور ریاست کرناٹک کی پہلی سرکاری زبان ہے۔
ضلع سہارنپور کے ایک قصبہ نانوتہ کے مولانا محمد قاسم نانوتوی نے 31 مئی 1866ء بہ مطابق 15 محرم الحرام 1283ھ کو دیوبند کی ایک چھوٹی سی مسجد (مسجد چھتہ) میں مدرسۂ دیوبند کی بنیاد رکھی۔ واضح رہے کہ اس نیک کام میں انھیں مولانا سید محمد عابد دیوبندی صاحب، مولانا ذوالفقار علی دیوبندی صاحب اور فضل الرحمن عثمانی دیوبندی صاحب کا عملی تعاون حاصل رہا۔
ابو القاسم محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب (12 ربیع الاول عام الفیل / 8 جون 570ء یا 571ء – 12 ربیع الاول 10ھ / 8 جون 632ء) مسلمانوں کے آخری نبی ہیں۔ اہل اسلام کے نزدیک محمد تمام مذاہب کے پیشواؤں سے کامیاب ترین پیشوا تھے۔ آپ کی کنیت ابوالقاسم تھی۔ مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ کی طرف سے انسانیت کی جانب بھیجے جانے والے انبیا اکرام کے سلسلے کے آخری نبی ہیں جن کو اللہ نے اپنے دین کی درست شکل انسانوں کی جانب آخری بار پہنچانے کیلئے دنیا میں بھیجا۔ انسائیکلوپیڈیا بریٹانیکا کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دنیا کی تمام مذہبی شخصیات میں سب سے کامیاب شخصیت تھے۔
گجراتی پٹھان پٹھانوں کا ایک گروپ ہے۔ تاریخ کے مختلف اوقات میں ، متعدد پشتون مغربی ہندوستان کے علاقے گجرات میں آباد ہیں ۔ اب وہ گجراتی بولنے والے مسلمانوں کی ایک الگ جماعت ہیں ۔ وہ ریاست بھر میں تقسیم ہیں ، لیکن بنیادی طور پر احمد آباد ، راجکوٹ ، جوناگڑھ ، سورت ، بھاون نگر ، پنچمحل ، کوٹ ، کوٹھا ، بورساد ، کھیڑا ، بناسکنتھا ، بھروچ ، گاندھی نگر ، سبرکینٹھہ ، وڈوڈرا اور مہیسنا میں رہتے ہیں ۔ وہ بہت سے ہندوستانی زبان کے الفاظ کے ساتھ گجراتی بولتے ہیں۔ عام قبائل میں بابی یا بابائی (پشتون قبیلہ) ، خان ، بنگش ، درانی اور یوسف زئی شامل ہیں۔
گُماڈی وِٹل راؤ عوام الناس میں غدر کے نام سے مشہور ہے۔ اس کی پیدائش 1949ء میں ہوئی تھی۔ وہ ایک شاعر، تیلگو گویا اور مقامی نکسلیت پسندانہ رجحان والی فعالیت پسند شخصیت ہے جس کا تعلق تلنگانہ، بھارت سے ہے۔ اس نے ماقبل آزادی غدر پارٹی کو حراج تحسین پیش کرتے ہوئے غدر عرفیت اختیار کی۔ غدر پارٹی نے تحریک آزادی ہند کے دوران برطانوی ہند کی پنجاب کے علاقے میں شدید مخالفت کی تھی۔ یہ 1910ء کی بات تھی جب شاعر غدر پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔
ابو بکر صدیق عبد اللہ بن ابو قحافہ تیمی قریشی (پیدائش: 573ء— وفات: 22 اگست 634ء) پہلے خلیفہ راشد، عشرہ مبشرہ میں شامل، پیغمبر اسلام کے وزیر، صحابی و خسر اور ہجرت مدینہ کے وقت رفیق سفر تھے۔ اہل سنت و الجماعت کے یہاں ابو بکر صدیق انبیا اور رسولوں کے بعد انسانوں میں سب سے بہتر، صحابہ میں ایمان و زہد کے لحاظ سے سب سے برتر اور ام المومنین عائشہ بنت ابی بکر کے بعد پیغمبر اسلام کے محبوب تر تھے۔ عموماً ان کی کنیت "ابو بکر" کے ساتھ صدیق کا لقب لگایا جاتا جسے ابو بکر صدیق کی تصدیق و تائید کی بنا پر پیغمبر اسلام نے دیا تھا۔
ننجا (忍者) یا شنوبی (忍び) نوابی دور کے جاپان میں خفیہ کارندے یا قاتل ہوتے تھے۔ ننجا کے کاموں میں جاسوسی، سبوتاژ، دشمن کی صفوں میں گھسنا، قتل اور گوریلا جنگیں شامل تھیں۔ یہ کارروائیاں سامورائی سے کمتر درجے کی سمجھی جاتی تھیں کیونکہ سامورائی لڑائی اور عزت کے حوالے سے انتہائی سخت اصولوں کی پابندی کرتے تھے۔ شنوبی جاسوسوں اور قاتلوں کے خصوصی تربیت یافتہ جتھوں کا ظہور پندرہویں صدی میں ہوا تاہم اس سے ایک سے تین صدیاں قبل بھی ایسے افراد کا وجود ممکن تھا۔سینگوکو دور میں (پندرہویں سے سترہویں صدی تک) کرائے کے قاتل اور جاسوس جو ایگا صوبے اور کوگا دیہات سے ملحقہ علاقوں میں سرگرم ہو گئے اور اسی علاقے کے قبائل کے پاس ننجا کے بارے میں زیادہ تر معلومات ہیں۔ توکوگاوا شوگون شاہی کے تحت جاپان کے اتحاد کے بعد (سترہویں صدی میں) ننجا گمنامی کا شکار ہو گئے۔ شنوبی ہدایات کا زیادہ تر حصہ چینی فوجی فلسفے سے لیا گیا ہے جنہیں سترہویں اور اٹھارہویں صدی میں لکھا گیا جس میں بانسینشوکائی سب سے اہم ہے۔1868ء میں بحالی میجی کے بعد شنوبی کو قصے کہانیوں میں بہت اہمیت دی گئی۔ ننجا کے بارے بہت سی غلط باتیں مشہور ہو گئیں تھیں مثلاﹰ وہ غائب ہو سکتے تھے، پانی پر چل سکتے تھے اور قدرتی عناصر کو قابو میں کر سکتے تھے۔ چنانچہ اُس دور کے ننجا کے بارے میں بیشتر معلومات سینگوکو دور کی بجائے تخیل کی مدد سے اخذ کی گئی ہیں۔
ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال (ولادت: 9 نومبر 1877ء - وفات: 21 اپریل 1938ء) بیسویں صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ اردو اور فارسی میں شاعری کرتے تھے اور یہی ان کی بنیادی وجہ شہرت ہے۔ شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت اسلام کی طرف تھا۔ "دا ریکنسٹرکشن آف ریلیجس تھاٹ ان اسلام" کے نام سے انگریزی میں ایک نثری کتاب بھی تحریر کی۔ علامہ اقبال کو دور جدید کا صوفی سمجھا جاتا ہے۔[حوالہ درکار] بحیثیت سیاست دان ان کا سب سے نمایاں کارنامہ نظریۂ پاکستان کی تشکیل ہے، جو انہوں نے 1930ء میں الہ آباد میں مسلم لیگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیش کیا تھا۔ یہی نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔ اسی وجہ سے علامہ اقبال کو پاکستان کا نظریاتی باپ سمجھا جاتا ہے۔ گو کہ انہوں نے اس نئے ملک کے قیام کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا لیکن انہیں پاکستان کے قومی شاعر کی حیثیت حاصل ہے۔
نجم الدولہ، دبیر الملک، مرزا نوشہ اسد اللہ خان غالب بہادر نظام جنگ (1797ء- 1869ء) اردو زبان کے سب سے بڑے شاعروں میں ایک سمجھے جاتے ہیں۔ یہ تسلیم شدہ بات ہے کہ 19 ویں صدی غالب کی صدی ہے۔ جبکہ 18 ویں میر تقی میر کی تھی اور 20 ویں علامہ اقبال کی۔ غالب کی عظمت کا راز صرف ان کی شاعری کے حسن اور بیان کی خوبی ہی میں نہیں ہے۔ ان کا اصل کمال یہ ہے کہ وہ زندگی کے حقائق اور انسانی نفسیات کو گہرائی میں جا کر سمجھتے تھے اور بڑی سادگی سے عام لوگوں کے لیے بیان کر دیتے تھے۔ غالب جس پر آشوب دور میں پیدا ہوئے اس میں انہوں نے مسلمانوں کی ایک عظیم سلطنت کو برباد ہوتے ہوئے اور باہر سے آئی ہوئی انگریز قوم کو ملک کے اقتدار پر چھاتے ہوئے دیکھا۔ غالباً یہی وہ پس منظر ہے جس نے ان کی نظر میں گہرائی اور فکر میں وسعت پیدا کی۔
قرآن، قرآن مجید یا قرآن شریف (عربی: القرآن الكريم) دین اسلام کی مقدس و مرکزی کتاب ہے جس کے متعلق اسلام کے پیروکاروں کا اعتقاد ہے کہ وہ کلام الہی ہے اور اسی بنا پر یہ انتہائی محترم و قابل عظمت کتاب ہے۔ اسے پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر وحی کے ذریعے اتارا گیا۔ یہ وحی اللہ تعالیٰ کے مقرب فرشتے حضرت جبرائیل علیہ السلام لاتے تھے جیسے جیسے قرآن مجید کی آیات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوتیں آپ صلی علیہ وآلہ وسلم اسے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو سنا اور ان آیات کے مطالب و معانی سمجھا دیتے۔ کچھ صحابہ کرام تو ان آیات کو وہیں یاد کر لیتے اور کچھ لکھ کر محفوظ کر لیتے۔ مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ قرآن ہر قسم کی تحریف سے پاک سے محفوظ ہے، قرآن میں آج تک کوئی کمی بیشی نہیں ہو سکی اور اسے دنیا کی واحد محفوظ کتاب ہونے کی حیثیت حاصل ہے، جس کا حقیقی مفہوم تبدیل نہیں ہو سکا اور تمام دنیا میں کروڑوں کی تعداد میں چھپنے کے باوجود اس کا متن ایک جیسا ہے اور اس کی تلاوت عبادت ہے۔ نیز صحف ابراہیم، زبور اور تورات و انجیل کے بعد آسمانی کتابوں میں یہ سب سے آخری کتاب ہے اور سابقہ آسمانی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے اب اس کے بعد کوئی آسمانی کتاب نازل نہیں ہوگی۔ قرآن کی فصاحت و بلاغت کے پیش نظر اسے لغوی و مذہبی لحاظ سے تمام عربی کتابوں میں اعلیٰ ترین مقام دیا گیا ہے۔ نیز عربی زبان و ادب اور اس کے نحوی و صرفی قواعد کی وحدت و ارتقا میں بھی قرآن کا خاصا اہم کردار دکھائی دیتا ہے۔ چنانچہ قرآن کے وضع کردہ عربی زبان کے قواعد بلند پایہ عرب محققین اور علمائے لغت مثلاً سیبویہ، ابو الاسود الدؤلی اور خلیل بن احمد فراہیدی وغیرہ کے یہاں بنیادی ماخذ سمجھے گئے ہیں۔
متضاد مخالف؛ اُلٹ؛ اُلٹی طرف؛ دوسری جانب؛ ضِد؛ مُقابل؛ بِالمقابل؛ متقابل؛ متضاد؛ ایک لفظ جو مفہوم کے لحاظ سے دوسرے کی ضد ہو؛ متضاد المعنی۔ ایسے الفاظ جو مماثل وضع میں لیکن ایک دوسرے کے مخالف، برعکس یا یکسر مختلف ہوں۔ اسے 'بائنری' تعلق سے تعبیر کیا جاتا ہے کیوں کہ متضاد جوڑوں میں دو رکن ہوتے ہیں۔ باہم مخالف تعلق کو متضاد کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ایک جوڑے میں مخالف لفظ کو عام طور پر اس سوال کے ذریعہ طے کیا جا سکتا ہے کہ الف کے برعکس کیا ہے؟ جیسے:
اردو زبان کی ابتدا کے متعلق نظریات
اردو کی ابتدا و آغاز کے بارے میں کئی مختلف نظریات ملتے ہیں یہ آپس میں اس حد تک متضاد ہیں کہ ایک انسان چکرا کر رہ جاتا ہے۔ ان مشہور نظریات میں ایک بات مشترک ہے کہ ان میں اردو کی ابتدا کی بنیاد برصغیر پاک و ہند میں مسلمان فاتحین کی آمد پر رکھی گئی ہے۔ اور بنیادی استدلال یہ ہے کہ اردو زبان کا آغاز مسلمان فاتحین کی ہند میں آمد اور مقامی لوگوں سے میل جول اور مقامی زبان پر اثرات و تاثر سے ہوا۔ اور ایک نئی زبان معرض وجود میں آئی جو بعد میں اردو کہلائی۔ کچھ ماہرین لسانیات نے اردو کی ابتدا کا سراغ قدیم آریائوں کے زمانے میں لگانے کی کوشش کی ہے۔ بہر طور اردو زبان کی ابتدا کے بارے میں کوئی حتمی بات کہنا ذرا مشکل ہے۔ اردو زبان کے محققین اگرچہ اس بات پر متفق ہیں کہ اردو کی ابتدا مسلمانوں کی آمد کے بعد ہوئی لیکن مقام اور نوعیت کے تعین اور نتائج کے استخراج میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ اس انداز سے اگر اردو کے متعلق نظریات کو دیکھا جائے تو وہ نمایاں طور پر چار مختلف نظریات کی شکل میں ہمارے سامنے آتے ہیں۔
تلنگانہ تحریک بھارت کی ایک تحریک جس کا مطالبہ تھا کہ ریاست آندھرا پردیش کو تقسیم کر کے تیلگو زبان بولنے والے علاقوں کو ایک الگ ریاست کی شکل دی جائے۔ چناں چہ طویل تحریک اور جد و جہد کے بعد 7 فروری 2014 کو یو پی اے حکومت نے قیام ریاست کا بل منظور کیا، اس کے بعد 17 فروری کو لوک سبھا اور 20 فروری کو راجیہ سبھا نے بھی بل منظور کیا، اس بل میں نئی ریاست تلنگانہ کا قیام بھی شامل تھا، بل میں مزید یہ کہا گیا تھا کہ حیدر آباد دکن تلنگانہ کا نیا دار الحکومت ہوگا اور آندھرا پردیش کا بھی دار الحکومت رہے جب تک آندھرا پردیش کا نیا دار الحکومت متعین نہیں کیا جاتا، تاہم زیادہ سے زیادہ حیدرآباد دس سال (یعنی 2 جون 2024ء) تک آندھرا پردیش کا دار الحکومت رہے گا۔ تلنگانہ تحریک کی وجہ سے 2 جون 2014ء کو تلنگانہ ریاست کا قیام عمل میں آیا۔
ابو حفص عمر بن خطاب عدوی قرشی ملقب بہ فاروق (پیدائش: 586ء تا 590ء کے درمیان مکہ میں- وفات: 6 نومبر، 644ء مدینہ میں) ابو بکر صدیق کے بعد مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ راشد، محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خسر اور تاریخ اسلام کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔ عمر بن خطاب عشرہ مبشرہ میں سے ہیں، ان کا شمار علما و زاہدین صحابہ میں ہوتا تھا۔ ابو بکر صدیق کی وفات کے بعد 23 اگست سنہ 634ء مطابق 22 جمادی الثانی سنہ 13ھ کو مسند خلافت سنبھالی۔ عمر بن خطاب ایک باعظمت، انصاف پسند اور عادل حکمران مشہور ہیں، ان کی عدالت میں مسلم و غیر مسلم دونوں کو یکساں انصاف ملا کرتا تھا، عمر بن خطاب کا یہ عدل و انصاف انتہائی مشہور ہوا اور ان کے لقب فاروق کی دیگر وجوہ تسمیہ میں ایک وجہ یہ بھی بنی۔
کشمیر برصغیر پاک و ہند کا شمال مغربی علاقہ ہے۔ تاریخی طور پر کشمیر وہ وادی ہے جو ہمالیہ اور پیر پنجال کے پہاڑی سلسلوں کے درمیان میں واقع ہے۔ آج کل کشمیر کافی بڑے علاقے کو سمجھا جاتا ہے جس میں وادی کشمیر، جموں اور لداخ بھی شامل ہے۔ پاکستانی کشمیر گلگت اور بلتستان کے علاقے شامل ہیں۔ 1846ء سے پہلے یہ آزاد ریاستیں تھیں۔ پاکستان بنتے وقت یہ علاقے کشمیر میں شامل تھے۔ وادی کشمیر پہاڑوں کے دامن میں کئی دریاؤں سے زرخیز ہونے والی سرزمین ہے۔ یہ اپنے قدرتی حسن کے باعث زمین پر جنت تصور کی جاتی ہے۔ اس وقت خطہ تنازعات کے باعث تین ممالک میں تقسیم ہے جس میں پاکستان شمال مغربی علاقے (شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر)، بھارت وسطی اور مغربی علاقے (جموں و کشمیر اور لداخ) اور چین شمال مشرقی علاقوں (اسکائی چن اور بالائے قراقرم علاقہ) کا انتظام سنبھالے ہوئے ہے۔ بھارت سیاچن گلیشیئر سمیت تمام بلند پہاڑوں پر جبکہ پاکستان نسبتا کم اونچے پہاڑوں پر موجود ہے۔ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان میں تنازعے کی اہم ترین وجہ ہے اور اس تنازعے کا واحد حل اقوام متحفہ کی قرار دادوں کے تناظر میں کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرنا ہے. پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں جو کشمیر کے آزادی اور خود مختاری کو بامسئلہ کشمیر دنیا کے خطرناک ترین علاقائی تنازعات میں سے ایک شمار کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کشمیر پر تین جنگیں لڑچکے ہیں جن میں 1947ء کی جنگ، 1965ء کی جنگ اور 1999ء کی کارگل جنگ شامل ہیں 1971ء کی جنگ بنگال کی وجہ سے ہوئی تھی۔ سولہ مارچ 1846ء انگریز نے 75 لاکھ کے عوض کشمیر گلاب سنگھ ڈوگرہ کو فروخت کیا. امرتسر معاہدہ.پھر اس کا بیٹا زنبیر سنگھ جانشین بنا.پھر پرتاب سنگھ جانشین بنا .افیون کا نشئہ کرتا تھا۔ کرکٹ کھیلنے کا شوقین تھا.
تصوف کا لفظ اس طریقۂ کار یا اسلوبِ عمل کے لیے اختیار کیا جاتا ہے جس پر کوئی صوفی (جمع: صوفیا) عمل پیرا ہو۔ اسلام سے قربت رکھنے والے صوفی، لفظ تصوف کی تعریف یوں کرتے ہیں کہ ؛ تصوف کو قرآنی اصطلاح میں تزکیۂ نفس اور حدیث کی اصطلاح میں احسان کہتے ہیں۔ تصوف کی اس مذکوہ بالا تعریف بیان کرنے والے افراد تصوف کو قرآن و سنت کے عین مطابق قرار دیتے ہیں؛ اور ابتدائی ایام میں متعدد فقہی علما کرام بھی اس ہی تصوف کی جانب مراد لیتے ہیں۔ پھر بعد میں تصوف میں ایسے افکار ظاہر ہونا شروع ہوئے کہ جن پر شریعت و فقہ پر قائم علما نے نہ صرف یہ کہ ناپسندیدگی کا اظہار کیا بلکہ ان کو رد بھی کیا۔
سلطنت عثمانیہ (یا خلافت عثمانیہ 1517ء سے 1924ء تک) (عثمانی ترک زبان: "دولت عالیہ عثمانیہ"، ترک زبان: Osmanlı Devleti) سنہ 1299ء سے 1922ء تک قائم رہنے والی ایک مسلم سلطنت تھی جس کے حکمران ترک تھے۔ اپنے عروج کے زمانے میں (16 ویں – 17 ویں صدی) یہ سلطنت تین براعظموں پر پھیلی ہوئی تھی اور جنوب مشرقی یورپ، مشرق وسطٰی اور شمالی افریقہ کا بیشتر حصہ اس کے زیر نگیں تھا۔ اس عظیم سلطنت کی سرحدیں مغرب میں آبنائے جبرالٹر، مشرق میں بحیرۂ قزوین اور خلیج فارس اور شمال میں آسٹریا کی سرحدوں، سلوواکیہ اور کریمیا (موجودہ یوکرین) سے جنوب میں سوڈان، صومالیہ اور یمن تک پھیلی ہوئی تھی۔ مالدووا، ٹرانسلوانیا اور ولاچیا کے باجگذار علاقوں کے علاوہ اس کے 29 صوبے تھے۔
واحد کا مفہوم (انگریزی: Meaning of Singular) ایک شخص یا ایک چیز کو واحد کہا جاتا ہے۔ یا واحد وہ اسم ہوتا ہے جو ایک شخص یا چیز کو ظاہر کرے۔ مثلاﹰ کتاب، لڑکا، مسجد، استاد، فوج، بلی، شجر، میز، کرسی، وغیرہ۔ جبکہ جمع ایک سے زیادہ شخصوں یا چیزوں کو جمع کہتے ہیں۔ یا جمع وہ اسم ہوتا ہے جو ایک سے زیادہ اشخاص ا اسماء کو ظاہر کرے۔ مثلاً کُتب، لڑکے، مساجد، اساتذہ، افواج، بلیاں، اشجار، میزیں، کرسیاں وغیرہ
اردو ادب کی دو اصناف ہیں، اردو نثر اور اردو نظم یعنی اردو شاعری۔ پھر اردو شاعری کی کئی قسمیں ہیں جن میں نظم، غزل، مثنوی، قصیدہ، مرثیہ، رباعی، مخمس، مسدس، مثمن، قطعہ، نعت وغیرہ شامل ہیں۔ ان میں سب سے مشہور صنف غزل ہے جسے ہر خاص و عام نے قبول کیا اور سراہا ہے مگر اردو شاعری کی سب سے وسیع قسم اردو نظم ہے۔ اردو نظم میں بہت زیادہ تجربے کیے گئے ہیں اور یہی اس کی وسعت کی دلیل ہے۔ نظیر اکبر آبادی، الطاف حسین حالی، اکبر الہ آبادی اور اقبال، جوش ملیح آبادی، ساحر لدھیانوی، فیض احمد فیض، علی سردار جعفری، ن م راشد، اسماعیل میرٹھی، نظم طباطبائی نظم کے بڑے شاعروں میں سے ہیں۔ اردو میں نظم کی صنف انیسویں صدی کی آخری دہائیوں کے دوران میں انگریزی کے اثر سے پیدا ہوئی جو دھیرے دھیرے پوری طرح قائم ہو گئی۔ نظم بحر اور قافیے میں بھی ہوتی ہے اور اس کے بغیر بھی۔ اب نثری نظم بھی اردو میں مستحکم ہو گئی ہے۔نثری نظم کے حوالے سے میراں جی.ن م راشد . ہوتے ہوئے احمد ہمیش سے ہوتے ہوئےجواز جعفری تک سلسلہ آتا ہے۔لیکن ایک اور بات ...! اس سارے سلسلے میں ڈاکٹر وحید احمد آج بھی نمایا ہیں..
بھارت کی ریاستیں اور عملداریاں
صفحہ منتقل ہونے کے بعد: یہ ایک رجوع مکرر صفحہ ہے۔ صفحے کو نئے عنوان کی جانب منتقل کرنے کے بعد اس صفحے کو رجوع مکرر کے طور پر باقی رکھا گیا ہے تاکہ پرانے عنوان کے داخلی یا خارجی روابط جہاں موجود ہوں وہ غیر مربوط نہ ہو جائیں۔
جنگ احد 17 شوال 3ھ (23 مارچ 625ء) میں مسلمانوں اور مشرکینِ مکہ کے درمیان احد کے پہاڑ کے دامن میں ہوئی۔ مشرکین کے لشکر کی قیادت ابوسفیان کے پاس تھی اور اس نے 3000 سے زائد افراد کے ساتھ مسلمانوں پر حملہ کی ٹھانی تھی جس کی باقاعدہ تیاری کی گئی تھی۔ مسلمانوں کی قیادت حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کی۔ اس جنگ کے نتیجہ کو کسی کی فتح یا شکست نہیں کہا جا سکتا کیونکہ دونوں طرف شدید نقصان ہوا اور کبھی مسلمان غالب آئے اور کبھی مشرکین لیکن آخر میں مشرکین کا لشکر لڑائی ترک کر کے مکہ واپس چلا گیا۔
خلافت راشدہ کے خاتمے کے بعد عربوں کی قائم کردہ دو عظیم ترین سلطنتوں میں سے دوسری سلطنت خلافت عباسیہ ہے۔خاندان عباسیہ کے دو بھائیوں السفاح اور ابو جعفر المنصور نے خلافت قائم کی جس کا قیام 750ء (132ھ) میں عمل میں آیا اور 1258ء (656ھ) میں اس کا خاتمہ ہو گیا۔ یہ خلافت ایک تحریک کے ذریعے قائم ہوئی جو بنو امیہ کے خلاف تھی۔ تحریک نے ایک عرصے تک اپنے مقاصد کے حصول کے لیے جدوجہد کی اور بالآخر بنو امیہ کو شکست دینے کے بعد بر سر اقتدار آگئی۔
واسکو ڈے گاما، گوا (انگریزی: Vasco da Gama, Goa) بھارت کا ایک آباد مقام جو جنوبی گوا میں واقع ہے۔واسو دا گاما یا واسو دا داس (کنکنی: واسو)؛ مختصر میں، واسو اکثر ایک ہی ہے)، بھارت کے مغربی ساحل پر، بھارت میں سب سے چھوٹی ریاست گوا کا سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ پرتگالی ایکسپلورر واسشو دا گاما کے نام سے نامزد ہے۔ آبادی کے مطابق، واسو گوا کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے اور یہ اندازہ لگایا جاتا ہے: 100،000 سے زیادہ۔ یہ مگنان تالک کا ہیڈکوارٹر بھی ہے۔ یہ شہر Mormugao تناسل کے مغرب کنارے پر اور Juvar دریا کے منہ میں واقع ہے۔ یہ گوا کے دار الحکومت پنجی سے 30 کلو میٹر اور دابولیم ہوائی اڈے سے 5 کلومیٹر ہے۔
مغلیہ سلطنت 1526ء سے 1857ء تک برصغیر پر حکومت کرنے والی ایک مسلم سلطنت تھی جس کی بنیاد ظہیر الدین بابر نے 1526ء میں پہلی جنگ پانی پت میں دہلی سلطنت کے آخری سلطان ابراہیم لودھی کو شکست دے کر رکھی تھی۔ مغلیہ سلطنت اپنے عروج میں تقریباً پورے برصغیر پر حکومت کرتی تھی، یعنی موجودہ دور کے افغانستان، پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے ممالک پر مشتمل خطے پر انکا دور دورہ تھا۔-
بنگلور (کنڑ: ಬೆಂಗಳೂರು، دفتری نام: بنگلورو) جنوب ہند کی ریاست کرناٹک کا دار الخلافہ ہے اور جسے ہندوستان میں آئی ٹی ٹیکنالوجی کا دار الخلافہ کا خطاب بھی حاصل ہے ـ بنگلور کرناٹک بھارتی ریاست کا دار الحکومت ہے۔ کرناٹک کے جنوب مشرقی حصے میں دکن سطح مرتفع پر واقع ہے۔ بنگلور بھارت کی تیسری سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے۔ بنگلور کی وجہ سے ملک کی معروف انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) برآمد کنندہ کے طور پر اس کے کردار کی بھارت کے سلیکون ویلی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ سطح سمندر سے 3،000 فٹ (914.4 میٹر) کی بلندی پر واقع ہے، بنگلور کے سال بھر میں اس کے خوشگوار آب و ہوا کے لیے جانا جاتا ہے۔ شہر دنیا میں سب سے اوپر دس پسندیدہ ملکیت مقامات کے درمیان ہے۔ جنوبی بھارتی خاندانوں کی جانشینی، مغربی چھعلاس، گانگاس اور کیمپے گودا، ھویے سالا 1537، گوڑا میں جب تک بنگلور کے موجودہ علاقے پر حکومت کی . وجے نگرسلطنت کے تحت ایک جاگیردار حکمران . قائم ایک مٹی فورٹ جدید بنگلور کی بنیاد سمجھا جاتا .
نعمان ابن ثابت بن زوطا بن مرزبان (پیدائش: 5 ستمبر 699ء– وفات: 14 جون 767ء) (فارسی: ابوحنیفه،عربی: نعمان بن ثابت بن زوطا بن مرزبان)، عام طور پر آپکو امام ابو حنیفہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ آپ سنی حنفی فقہ (اسلامی فقہ) کے بانی تھے۔ آپ ایک تابعی، مسلمان عالم دین، مجتہد، فقیہ اور اسلامی قانون کے اولین تدوین کرنے والوں میں شامل تھے۔ آپ کے ماننے والوں کو حنفی کہا جاتا ہے۔ زیدی شیعہ مسلمانوں کی طرف سے بھی آ پ کو ایک معروف اسلامی عالم دین اور شخصیت تصور کیا جا تا ہے۔ انہیں عام طور پر "امام اعظم" کہا جاتا ہے۔
سلجوقی سلطنت 11ویں تا 14ویں صدی عیسوی کے درمیان میں مشرق وسطی اور وسط ایشیا میں قائم ایک مسلم بادشاہت تھی جو نسلا اوغوز ترک تھے۔ مسلم تاریخ میں اسے بہت اہمیت حاصل ہے کیونکہ یہ دولت عباسیہ کے خاتمے کے بعد عالم اسلام کو ایک مرکز پر جمع کرنے والی آخری سلطنت تھی۔ اس کی سرحدیں ایک جانب چین سے لے کر بحیرۂ متوسط اور دوسری جانب عدن لے کر خوارزم و بخارا تک پھیلی ہوئی تھیں۔ ان کا عہد تاریخ اسلام کا آخری عہد زریں کہلا سکتا ہے اسی لیے سلاجقہ کو مسلم تاریخ میں خاص درجہ و مقام حاصل ہے۔ سلجوقیوں کے زوال کے ساتھ امت مسلمہ میں جس سیاسی انتشار کا آغاز ہوا اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اہلیان یورپ نے مسلمانوں پر صلیبی جنگیں مسلط کیں اور عالم اسلام کے قلب میں مقدس ترین مقام (بیت المقدس) پر قبضہ کر لیا۔
اللہ کے ذاتی نام 'اللہ' کے علاوہ اللہ کے ننانوے صفاتی نام مشہور ہیں۔ انہیں کہا جاتا ہے۔ ان میں سے بیشتر قرآن میں موجود ہیں اگرچہ قرآن میں ننانوے کی تعداد مذکور نہیں مگر یہ ارشاد ہے کہ اللہ کو اچھے اچھے ناموں سے پکارا جائے۔ روایات میں بکثرت نیچے دیے گئے ننانوے صفاتی نام ملتے ہیں جن کے ساتھ ان کا اردو ترجمہ بھی درج کیا جا رہا ہے۔