اردو ویکیپیڈیا کے سب سے زیادہ ملاحظہ کردہ مضامین کی فہرست۔ مزید معلومات کے لیے ۔ ۔ ۔
نئے سال کی شام (جسے کئی ممالک میں گزرے سال کا دن یا سینٹ سلیویسٹر کا دن بھی کہا جاتا ہے) سے مراد عیسوی تقویم میں سال کا آخری دن، یعنی 31 دسمبر ہوتا ہے۔ متعدد ممالک میں، نئے سال کی شام منانے کے لیے شام کے وقت سماجی اجتماعات ہوتے ہیں جہاں لوگ رقص کرتے ہیں، کھاتے پیتے ہیں اور نئے سال کے آغاز پر آتش بازی کا مظاہرہ کرتے یا دیکھتے ہیں۔ عموماً یہ تقریبات آدھی رات یعنی یکم جنوری (نئے سال کا دن) شروع ہونے تک جاری رہتی ہیں۔ نئے سال کو خوش آمدید کہنے والوں میں سب سے پہلے سامووا اور کیریباتی کے بعض علاقے آتے ہیں، جب کہ سب سے آخر میں ریاست ہائے متحدہ کے جزیرہ بیکر کی باری آتی ہے۔
ابوبکر صدیق عبد اللہ بن ابو قحافہ عثمان تیمی قرشی (573ء—634ء) اسلام کے پہلے خلیفہ راشد، عشرہ مبشرہ میں شامل، خاتم النبین محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اولین جانشین، صحابی، خسر اور ہجرت مدینہ کے وقت رفیق سفر تھے۔ اہل سنت و الجماعت کے یہاں ابوبکر صدیق رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ انبیا اور رسولوں کے بعد انسانوں میں سب سے بہتر، صحابہ میں ایمان و زہد کے لحاظ سے سب سے برتر اور ام المومنین عائشہ بنت ابوبکر رَضی اللہُ تعالیٰ عنہا کے بعد پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے محبوب تر تھے۔ عموماً ان کے نام کے ساتھ صدیق کا لقب لگایا جاتا ہے جسے حضرت ابوبکر صدیق رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ کی تصدیق و تائید کی بنا پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دیا تھا۔
ابو القاسم محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب (12 ربیع الاول عام الفیل / 8 جون 570ء یا 571ء – 12 ربیع الاول 10ھ / 8 جون 632ء) مسلمانوں کے آخری نبی ہیں۔ اہل اسلام کے نزدیک محمد تمام مذاہب کے پیشواؤں سے کامیاب ترین پیشوا تھے۔ آپ کی کنیت ابوالقاسم تھی۔ مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ کی طرف سے انسانیت کی جانب بھیجے جانے والے انبیا اکرام کے سلسلے کے آخری نبی ہیں جن کو اللہ نے اپنے دین کی درست شکل انسانوں کی جانب آخری بار پہنچانے کیلئے دنیا میں بھیجا۔ انسائیکلوپیڈیا بریٹانیکا کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دنیا کی تمام مذہبی شخصیات میں سب سے کامیاب شخصیت تھے۔ 570ء (بعض روایات میں 571ء) مکہ میں پیدا ہونے والے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر قرآن کی پہلی آیت چالیس برس کی عمرمیں نازل ہوئی۔ ان کا وصال تریسٹھ (63) سال کی عمر میں 632ء میں مدینہ میں ہوا، مکہ اور مدینہ دونوں شہر آج کے سعودی عرب میں حجاز کا حصہ ہیں۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبد مناف کے والد کا انتقال ان کی دنیا میں آمد سے قریبا چھ ماہ قبل ہو گیا تھا اور جب ان کی عمر چھ سال تھی تو ان کی والدہ حضرت آمنہ بھی اس دنیا سے رحلت فرما گئیں۔ عربی زبان میں لفظ "محمد" کے معنی ہیں 'جس کی تعریف کی گئی'۔ یہ لفظ اپنی اصل حمد سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ہے تعریف کرنا۔ یہ نام ان کے دادا حضرت عبدالمطلب نے رکھا تھا۔ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو رسول، خاتم النبیین، حضور اکرم، رحمت للعالمین اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے القابات سے بھی پکارا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی آپ کے بہت نام و القاب ہیں۔ نبوت کے اظہار سے قبل حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے چچا حضرت ابوطالب کے ساتھ تجارت میں ہاتھ بٹانا شروع کر دیا۔ اپنی سچائی، دیانت داری اور شفاف کردار کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عرب قبائل میں صادق اور امین کے القاب سے پہچانے جانے لگے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنا کثیر وقت مکہ سے باہر واقع ایک غار میں جا کر عبادت میں صرف کرتے تھے اس غار کو غار حرا کہا جاتا ہے۔ یہاں پر 610ء میں ایک روز حضرت جبرائیل علیہ السلام (فرشتہ) ظاہر ہوئے اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اللہ کا پیغام دیا۔ جبرائیل علیہ السلام نے اللہ کی جانب سے جو پہلا پیغام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پہنچایا وہ یہ ہے۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان جنوبی ایشیا کے شمال مغرب وسطی ایشیا اور مغربی ایشیا کے لیے دفاعی طور پر اہم حصے میں واقع ایک خود مختار اسلامی ملک ہے۔ یہ دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے، جس کی آبادی تقریباً 242 ملین ہے اور دنیا کی دوسری سب سے بڑی مسلم آبادی والا ملک ہے۔ 881,913 مربع کلومیٹر (340,509 مربع میل) کے ساتھ یہ دنیا کا تینتیسواں بڑے رقبے والا ملک ہے۔ اس کے جنوب میں 1046 کلومیٹر (650 میل) کی ساحلی پٹی ہے جو بحیرہ عرب سے ملتی ہے۔پاکستان کے مشرق ميں بھارت، شمال مشرق ميں چین اور مغرب ميں افغانستان اور ايران واقع ہيں۔ پاکستان کو شمال میں ایک تنگ واخان راہداری تاجکستان سے جدا کرتی ہے جبکہ اس ملک کی سمندری سرحدی حدود اومان کے سمندری حدود سے بھی ملتی ہیں۔
ابوحفص عمر فاروق بن خطاب عدوی قرشی (586ء/590ء، مکہ - 6 نومبر 644ء، مدینہ) ابوبکر صدیق کے بعد مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ راشد، محمد مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سسر اور تاریخ اسلام کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔ عمر بن خطاب عشرہ مبشرہ میں سے ہیں، ان کا شمار علما و زاہدین صحابہ میں ہوتا تھا۔ ابوبکر صدیق کی وفات کے بعد 23 اگست سنہ 634ء مطابق 22 جمادی الثانی سنہ 13ھ کو مسند خلافت سنبھالی۔ عمر بن خطاب ایک باعظمت، انصاف پسند اور عادل حکمران مشہور ہیں، ان کی عدالت میں مسلم و غیر مسلم دونوں کو یکساں انصاف ملا کرتا تھا، عمر بن خطاب کا یہ عدل و انصاف انتہائی مشہور ہوا اور ان کے لقب فاروق کی دیگر وجوہ تسمیہ میں ایک وجہ یہ بھی بنی۔ آپ رضی اللہ عنہ کا نسب نویں پشت میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے جا ملتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی نویں پشت میں کعب کے دو بیٹے ہیں مرہ اور عدی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم مرہ کی اولاد میں سے ہیں، جبکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ عدی کی اولاد میں سے ہیں۔
قرآن، قرآن مجید یا قرآن شریف (عربی: القرآن الكريم) دین اسلام کی مقدس و مرکزی کتاب ہے جس کے متعلق اسلام کے پیروکاروں کا اعتقاد ہے کہ وہ کلام الہی ہے اور اسی بنا پر یہ انتہائی محترم و قابل عظمت کتاب ہے۔ اسے پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر وحی کے ذریعے اتارا گیا۔ یہ وحی اللہ تعالیٰ کے مقرب فرشتے حضرت جبرائیل علیہ السلام لاتے تھے جیسے جیسے قرآن مجید کی آیات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوتیں آپ صلی علیہ وآلہ وسلم اسے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو سنا اور ان آیات کے مطالب و معانی سمجھا دیتے۔ کچھ صحابہ کرام تو ان آیات کو وہیں یاد کر لیتے اور کچھ لکھ کر محفوظ کر لیتے۔ مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ قرآن ہر قسم کی تحریف سے پاک سے محفوظ ہے، قرآن میں آج تک کوئی کمی بیشی نہیں ہو سکی اور اسے دنیا کی واحد محفوظ کتاب ہونے کی حیثیت حاصل ہے، جس کا حقیقی مفہوم تبدیل نہیں ہو سکا اور تمام دنیا میں کروڑوں کی تعداد میں چھپنے کے باوجود اس کا متن ایک جیسا ہے اور اس کی تلاوت عبادت ہے۔ نیز صحف ابراہیم، زبور اور تورات و انجیل کے بعد آسمانی کتابوں میں یہ سب سے آخری کتاب ہے اور سابقہ آسمانی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے اب اس کے بعد کوئی آسمانی کتاب نازل نہیں ہوگی۔ قرآن کی فصاحت و بلاغت کے پیش نظر اسے لغوی و مذہبی لحاظ سے تمام عربی کتابوں میں اعلیٰ ترین مقام دیا گیا ہے۔ نیز عربی زبان و ادب اور اس کے نحوی و صرفی قواعد کی وحدت و ارتقا میں بھی قرآن کا خاصا اہم کردار دکھائی دیتا ہے۔ چنانچہ قرآن کے وضع کردہ عربی زبان کے قواعد بلند پایہ عرب محققین اور علمائے لغت مثلاً سیبویہ، ابو الاسود الدؤلی اور خلیل بن احمد فراہیدی وغیرہ کے یہاں بنیادی ماخذ سمجھے گئے ہیں۔
معاہدہ لوزان 24 جولائی 1923ء کو سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں جنگ عظیم اول کے اتحادیوں اور ترکی کے درمیان طے پایا۔ معاہدے کے تحت یونان، بلغاریہ اور ترکی کی سرحدیں متعین کی گئیں اور قبرص، عراق اور شام پر ترکی کا دعویٰ ختم کرکے آخر الذکر دونوں ممالک کی سرحدوں کا تعین کیا گیا۔ اس معاہدے کے تحت جمہوریہ ترکی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔
قبائلی علاقہ جات یا وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات، پاکستان کے قبائلی علاقہ جات چاروں صوبوں سے علاحدہ حیثیت رکھتے تھے اور یہ وفاق کے زیر انتظام تھے ، مئی 2018ء میں ہونے والی ایک آئینی ترمیم کے ذریعے ان علاقوں کی قبائلی حیثیت ختم کر کے ان کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کر دیا گیا۔قبائلی علاقہ جات 27 ہزار 220 مربع کلومیٹر کے علاقے پر پھیلے ہوئے تھے۔
انا لله و انا الیہ راجعون (عربی: إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ) قرآن میں سورۃ البقرہ کی آیت 156 کے ایک حصے سے لیا گیا ہے۔، کا مطلب ہے "ہم خدا کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔" جب مسلمان کسی کی موت یا مصیبت کا سنتے ہیں تو یہ آیت پڑھتے ہیں۔ وہ اس آیت کو تعزیت کہنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں اور مصیبت کے وقت صبر کا مطالبہ کرتے ہیں۔
فاطمہ بنت محمد بن عبد اللہ جن کا معروف نام فاطمۃ الزہراء ہے حضرت محمد بن عبد اللہ اور خدیجہ بنت خویلد کی بیٹی تھیں۔ تمام مسلمانوں کے نزدیک آپ ایک برگزیدہ ہستی ہیں۔۔ آپ کی ولادت 20 جمادی الثانی بروز جمعہ بعثت کے پانچویں سال میں مکہ میں ہوئی۔ آپ کی شادی علی ابن ابی طالب سے ہوئی جن سے آپ کے دو بیٹے حسن اور حسین اور دو بیٹیاں زینب اور ام کلثوم پیدا ہوئیں۔ آپ کی وفات اپنے والد حضرت محمد بن عبد اللہ کی وفات کے کچھ ماہ بعد 632ء میں ہوئی۔ آپ کے بہت سے القابات مشہور ہیں۔
احمد خان متقی بن محمد متقی (17 اکتوبر 1817ء – 27 مارچ 1898ء) المعروف سر سید، سر سید احمد خان انیسویں صدی کے ایک ہندوستانی مسلم نظریۂ عملیت کے حامل ، مصلح اور فلسفی تھے۔ ان کو برصغیر میں مسلم قوم پرستی کا سرخیل مانا جاتا ہے اور دو قومی نظریہ کا خالق تصور کیا جاتا ہے، جو آگے چل کر تحریک پاکستان کی بنیاد بنا۔
ابو عبد اللہ عثمان بن عفان اموی قرشی (47 ق ھ - 35 ھ / 576ء – 656ء) اسلام کے تیسرے خلیفہ، داماد رسول اور جامع قرآن تھے۔ عثمان غنی سابقین اسلام میں شامل اور عشرہ مبشرہ میں سے تھے، ان کی کنیت ذو النورین ہے کیونکہ انھوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی دو صاحبزادیوں سے نکاح کیا تھا، پہلے رقیہ بنت محمد سے کیا، پھر ان کی وفات کے بعد ام کلثوم بنت محمد سے نکاح کیا۔ عثمان غنی پہلے صحابی ہیں جنھوں نے سرزمین حبشہ کی ہجرت کی، بعد میں دیگر صحابہ بھی آپ کے پیچھے حبشہ پہنچے۔ بعد ازاں دوسری ہجرت مدینہ منورہ کی جانب کی۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عثمان غنی پر مکمل اعتماد اور ان کی فطری حیاء و شرافت اور جو انھوں نے اپنے مال کے ذریعہ اہل ایمان کی نصرت کی تھی، اس کی انتہائی قدر کرتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیگر صحابہ کے ساتھ ان کو بھی جنت اور شہادت کی موت کی خوش خبری دی۔
پروگرام یا برنامہ (program / programme) کی جاتی ہے۔ بنیادی طور پر پروگرام سے مراد کسی بھی کام یا ہدایات کو ترتیب سے جاری کرنے کی ہوتی ہے۔ کمپیوٹر پروگرام (computer program) ایک ایسے پروگرام یا برنامہ کو کہا جاتا ہے جو کمپیوٹر کو کام کرنے کے لیے ہدایات کی شکل میں فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ ہدایات ایک ترتیب وار شکل میں ہوتی ہیں جن پر یکے بعد دیگرے عمل پیرا ہوکر ایک کمپیوٹر وہ کام انجام دیتا ہے جو اس سے مطلوب ہو، اسی مرحلہ بہ مرحلہ خصوصیات کی وجہ سے کمپیوٹر پروگرام کو ایک الخوارزمیہ (algorithm) بھی تصور کیا جاسکتا ہے۔
ٹیکنوکریٹ ایک خاص طرح کی حکومت کو کہا جاتا ہے اور ٹیکنوکریسی کا تصور زیادہ تر غیر حقیقی ہے تاہم کچھ ممالک میں بنیادی طور پر حکومتی فیصلہ سازی کے مختلف شعبوں میں تکنیکی ماہرین کی طرف سے حکومت ہونے کے معنی میں اس طرح کے طور پر غور کیا گیا ہے۔ ٹیکنوکریٹ 'ایک طاقتور تکنیکی اشرافیہ یا تکنیکی ماہرین کی بالادستی کی وکالت کو کہا جاسکتا ہے۔ اس کی مثال میں سائنس دان، انجینئر، ماہرین اقتصادیات اور کسی خصوصی علم میں مہارت رکھنے والے افراد شامل ہو تے ہیں جو حکومت چلانے کا کام سر انجام دیتے ہیں اور سیاست دانوں کی بجائے خود حکومت تشکیل دیتے ہیں اور امور سر انجام دیتے ہیں۔
ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال (ولادت: 9 نومبر 1877ء – وفات: 21 اپریل 1938ء) بیسویں صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ اردو اور فارسی میں شاعری کرتے تھے اور یہی ان کی بنیادی وجہ شہرت ہے۔ شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت اسلام کی طرف تھا۔ "دا ریکنسٹرکشن آف ریلیجس تھاٹ ان اسلام" کے نام سے انگریزی میں ایک نثری کتاب بھی تحریر کی۔ علامہ اقبال کو دور جدید کا صوفی سمجھا جاتا ہے۔ بحیثیت سیاست دان ان کا سب سے نمایاں کارنامہ نظریۂ پاکستان کی تشکیل ہے، جو انہوں نے 1930ء میں الہ آباد میں مسلم لیگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیش کیا تھا۔ یہی نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔ اسی وجہ سے علامہ اقبال کو پاکستان کا نظریاتی باپ سمجھا جاتا ہے۔ گو کہ انہوں نے اس نئے ملک کے قیام کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا لیکن انہیں پاکستان کے قومی شاعر کی حیثیت حاصل ہے۔
ہندی بھارت میں بولی جانے والی زبان ہے جس کے ماخد وہی ہیں جو اردو کے ہیں، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ہندی اور اردو ہندوستانی زبان سے نکلے ہیں۔ فرق یہ ہے کہ ہندی کا جھکاؤ سنسکرت کی طرف بہت زیادہ ہے۔ اردو عام طور پر ہندی ہے۔ ہندی کی پرانی اشکال اپبھرامسہ ہے، جو کے شوراسنی پراکرت کی قسم ہے۔ اردو کو عرب کے علاوہ زیادہ تر ہندی مانا جاتا ہے، کیونکہ وہاں پر زیادہ ہندوستانیوں نے اپنی زبان ہندی بتائی۔
بھارت یا جمہوریہ بھارت (سانچہ:ہندی میں) جنوبی ایشیا میں واقع ایک ملک ہے۔ پرانے دور سے ہی مختلف مذاہب کو یہاں رچنے بسنے کا موقع دیا۔ بھارت آبادی کے لحاظ سے چین کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے اور اس لحاظ سے یہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھی کہلاتا ہے۔ بھارت کے ایک ارب 35 کروڑ سے زائد باشندے سو سے زائد زبانیں بولتے ہیں۔ بھارت کے مشرق میں بنگلہ دیش اور میانمار، شمال میں بھوٹان، چین اور نیپال اور مغرب میں پاکستان اور جنوب مشرق اور جنوب مغرب میں بحر ہند واقع ہے۔ نیز یہ ملک سری لنکا، مالدیپ سے قریب ترین ملک ہے۔ جبکہ بھارت کے نکوبار اور انڈمان جزیرے تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کے سمندری حدود سے جڑے ہوئے ہیں۔
ٹورنٹو یونیورسٹی تحقیق یونیورسٹی ٹورنٹو، اونٹاریو، کینیڈا، بنیاد ہے کہ چاروں طرف واقع ملکہ کے پارک (ٹورنٹو) . اس کی طرف سے قائم کیا گیا تھا شاہی چارٹر 1827 میں کنگ کالج میں اعلی تعلیم کا پہلا ادارہ بالائی کینیڈا. اصل کی طرف سے کنٹرول چرچ آف انگلینڈ، یونیورسٹی 1850 میں ایک سیکولر ادارے بننے وسلم موجودہ نام گرہن ہے۔ کے طور پر کالج یونیورسٹی، یہ بارہ کالجوں میں جو کردار اور تاریخ میں اختلاف، مالی اور ادارہ جاتی امور پر ہر برقرار رکھنے کافی خود مختاری پر مشتمل ہے۔ تعلیمی، یونیورسٹی آف ٹورنٹو میں بااثر تحریکوں اور نصاب کے لیے جانا جاتا ہے ادبی تنقید اور مواصلات اصول، کے طور پر مجموعی طور پر جانا جاتا [مواصلات اصول [ٹورنٹو سکول | ٹورنٹو سکول]].
خلافت راشدہ کے خاتمے کے بعد عربوں کی قائم کردہ دو عظیم ترین سلطنتوں میں سے دوسری سلطنت خلافت عباسیہ ہے۔ خاندان عباسیہ کے دو بھائیوں السفاح اور ابو جعفر المنصور نے 750ء (132ھ) خلافت عباسیہ کو قائم کیا اور 1258ء (656ھ) میں اس کا خاتمہ ہو گیا۔ یہ خلافت بنو امیہ کے خلاف ایک تحریک کے ذریعے قائم ہوئی۔ تحریک نے ایک عرصے تک اپنے مقاصد کے حصول کے لیے جدوجہد کی اور بالآخر بنو امیہ کو شکست دینے کے بعد بر سر اقتدار آگئی۔
جنوبی افریقا (South Africa) رسمی طور پر جمہوریہ جنوبی افریقا (Republic of South Africa) براعظم افریقا کے جنوبی حصے میں واقع ایک ملک ہے۔ اس کے شمال میں نمیبیا، بوٹسوانا اور زمبابوے واقع ہیں۔ اس کے مشرق اور شمال مشرق میں موزمبیق اور سوازی لینڈ ہیں۔ یہ دنیا کا پچیسواں بڑا ملک اور آبادی کے لحاظ سے دنیا کا 24واں بڑا ملک ہے۔ اس کی سرحدیں بحرِ اوقیانوس اور بحرِ ہند کے ساتھ 2,798 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہیں۔
مصافیات ﴿یونانی: taktikē، انگریزی: military tactics﴾ عسکری قوت کی تشکیل و تنظیم کا علم جس میں وہ اصول و طریقہٴ کار زیرِ بحث آتے ہیں جن کے ذریعہ میدان جنگ میں دشمنوں کو شکست دی جا سکے۔ اس علم کی تاریخ بہت قدیم ہے اور ہر دور میں نئے نئے اصول وضع ہوتے رہے ہیں۔ لیکن بنیادی طور پر تین اصول اساسی حیثیت رکھتے ہیں:
عیسوی تقویم جسے اردو میں سال کے بعد 'ء' سے دکھایا جاتا ہے(مثلاً 2007ء)، وہ تقویم ہے جس میں وقت کا حساب حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش سے لگایا جاتا ہے اگرچہ اس بات میں اختلاف ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش کا سال کیا تھا۔ اس میں زمانے کے ساتھ ساتھ تبدیلیاں ہوتی رہی ہیں مثلاً پوپ گریگوری نے سولہویں صدی میں تاحال آخری قابلِ ذکر تبدیلی کی تھی اسی لیے اسے ہم گریگورین تقویم بھی کہتے ہیں۔
نجم الدولہ، دبیر الملک، مرزا نوشہ اسد اللہ خان غالب بہادر نظام جنگ (1797ء- 1869ء) اردو زبان کے سب سے بڑے شاعروں میں ایک سمجھے جاتے ہیں۔ یہ تسلیم شدہ بات ہے کہ 19 ویں صدی غالب کی صدی ہے۔ جبکہ 18 ویں میر تقی میر کی تھی اور 20 ویں علامہ اقبال کی۔ غالب کی عظمت کا راز صرف ان کی شاعری کے حسن اور بیان کی خوبی ہی میں نہیں ہے۔ ان کا اصل کمال یہ ہے کہ وہ زندگی کے حقائق اور انسانی نفسیات کو گہرائی میں جا کر سمجھتے تھے اور بڑی سادگی سے عام لوگوں کے لیے بیان کر دیتے تھے۔ غالب جس پر آشوب دور میں پیدا ہوئے اس میں انہوں نے مسلمانوں کی ایک عظیم سلطنت کو برباد ہوتے ہوئے اور باہر سے آئی ہوئی انگریز قوم کو ملک کے اقتدار پر چھاتے ہوئے دیکھا۔ غالباً یہی وہ پس منظر ہے جس نے ان کی نظر میں گہرائی اور فکر میں وسعت پیدا کی۔
فرانسیسی ((فرانسیسی: français) - فغان٘سے) ہند یورپی زبانوں کے خاندان کی ایک زبان ہے جس کا تعلق رومنی زبانوں سے ہے۔ یہ رومنی سلطنت کی عامیانہ لاطینی زبان سے بنی ہے جیسا کہ تمام رومنی زبانوں کے ساتھ ہوا ہے۔ فرانسیسی زبان گولو رومنی زبان سے ترقی کرتی ہوئی اپنی نئی شکل میں وجود پزیر ہوئی ہے۔ گول رومنی گول علاقہ کی لاطینی زبان ہے۔ بالخصوص شمالی گول میں یہ رائج ہے۔ فرانسیسی ایک سے زیادہ براعظموں میں 29 ممالک میں ایک سرکاری زبان ہے، جن میں سے اکثرفرانسیسی بین الاقوامی تنظیم (او آئی ایف) کے ارکان ہیں، 84 ممالک کی کمیونٹی جو فرانسیسی کے سرکاری استعمال یا تدریس کا حصہ ہے. فرانسیسی اقوام متحدہ میں استعمال ہونے والے چھ سرکاری زبانوں میں سے ایک ہے. یہ فرانس میں، پہلی زبان (اسپیکر کی تعداد میں کمی کے تحت)، کیوبیک صوبوں، اونٹاریو اور نیو برنوک کے ساتھ ساتھ دیگر فرانکوفون کے علاقوں، بیلجیم (والونیا اور برسلز - دارالحکومت خطے)، مغربی سوئٹزرلینڈ (برن، کینبرٹ، جیووا، جرا، نیوچنٹ، وڈ، وایلس)، موناکو، جزوی طور پر لیگزیانہ، لوئیسیا، ریاست، نیویارک، نیو ہاسپھائر اور ورمونٹ میں ریاستہائے متحدہ امریکہ میں، اور آستین وادی کے علاقے میں، اور آستین وادی کے علاقے میں، اور آستین وادی میں.2015 میں، فرانسسکون آبادی کا تقریبا 40 فیصد (ایل 2 اور جزوی اسپیکرز سمیت) یورپ میں، 35 فیصد ذیلی سہارا افریقہ میں، شمالی افریقہ میں مشرق وسطی اور مشرق وسطی میں 15 فیصد، اور ایشیا اور اوقیانوسیہ میں 1٪.
اللہ کے ذاتی نام 'اللہ' کے علاوہ اللہ کے ننانوے صفاتی نام مشہور ہیں۔ انہیں کہا جاتا ہے۔ ان میں سے بیشتر قرآن میں موجود ہیں اگرچہ قرآن میں ننانوے کی تعداد مذکور نہیں مگر یہ ارشاد ہے کہ اللہ کو اچھے اچھے ناموں سے پکارا جائے۔ روایات میں بکثرت نیچے دیے گئے ننانوے صفاتی نام ملتے ہیں جن کے ساتھ ان کا اردو ترجمہ بھی درج کیا جا رہا ہے۔
قمری ہجری تقویم (ماہ و سال) کو بعض ممالک میں اسلامی تقویم بھی کہا جاتا ہے۔ ہجری تقویم سے مراد تواریخ کا حساب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدینہ کی طرف ہجرت سے لگانا ہے۔ اس میں جو مہینے استعمال ہوتے ہیں ان کا استعمال اسلام سے پہلے بھی تھا۔ جس میں سے محرم پہلا مہینہ ہے۔ چونکہ ایک قمری تقویم ہے لہذا اس کا ہر مہینہ چاند کو دیکھ کر شروع ہوتا ہے۔ سال کا کل دورانیہ 354.367056 دن اور ایک ماہ کا کل دورانیہ 29.530588 دن ہے۔
نیویارک کا میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ ، جسے عام طور پر "دی میٹ" کہا جاتا ہے ، ریاستہائے متحدہ امریکہ کا سب سے بڑا آرٹ میوزیم ہے۔ 2016 میں 7.06 ملین زائرین کے ساتھ ، یہ دنیا کا تیسرا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا آرٹ میوزیم تھا اور کسی بھی طرح کا پانچواں سب سے زیادہ ملاحظہ کرنے والا میوزیم تھا۔ اس کے مستقل ذخیرے میں 20 لاکھ سے زیادہ کام شامل ہیں ، جو سترہ کیوریوریٹی حصوں میں تقسیم ہیں۔ مین ہٹن میوزیم میل سے متصل سنٹرل پارک کے مشرقی کنارے پر واقع مرکزی عمارت ، دنیا کی سب سے بڑی آرٹ گیلریوں میں سے ایک ہے۔ قرون وسطی کے آرٹ ، فن تعمیر اور آرٹ ورک کا ایک بہت بڑا مجموعہ کے ساتھ نارتھ مین ہیٹن ایک اور جگہ ہے۔ 18 مارچ ، 2016 کو ، میوزیم نے میٹرسن ایونیو کے شمال مشرقی حصے میں میٹ بیریئر میوزیم کا افتتاح کیا۔ اس سے میوزیم کے جدید اور معاصر آرٹ پروگرام میں اضافہ ہوتا ہے۔
تدفین ایک کفن دفن کرنے کا رسمی عمل جس میں انسان یا جانور کے مردے کو زمین تلے دفنایا جاتا ہے۔ اس میں ایک گڑھا یا خندق کھود کر اس میں مقتول یا اشیا کو رکھ کر اسے پُر کر دیا جاتا ہے۔ انسانوں کو کم از کم 100،000 سالوں سے موت کے بعد دفن کیا جاتا رہا ہے۔ تدفین بعض اوقات مردے کے لیے ایک عزت سمجھی جاتی ہے۔ اس رسمی عمل کو کرنے کی ایک وجہ مردے کے گلنے کے دوران میں پیدا ہونے والی بدبو سے بچنا اور اس مردے کے عزیز و اقارب کے سامنے اسے گلتا دیکھ کر انہیں افسردگی سے بچانا ہے۔
قیام پاکستان کے وقت پاکستان کا آئین نہیں تھا آئین 1935ء میں ترامیم کرکے عبوری آئین کے طور پر نافذ کیا گیا پاکستان اس وقت لاتعداد مسائل میں گھرا ہوا تھا لاکھوں مہاجرین ہندوستان سے پاکستان میں پناہ لے رہے تھے ان کی رہائش اور خوراک کا بندوبست ایک بہت بڑا مسئلہ تھا۔ مغربی پاکستان میں غیر مسلموں کی تعداد تقریباً 3 فی صد جبکہ مشرقی پاکستان میں غیر مسلموں کی تعداد 22 فی صد تھی اس لیے بہت سے ایسے سیاست دان تھے جو 25 فی صد غیر مسلم آبادی والا ملک کہتے ہوئے ایسے آئین کا مطالبہ کر رہے تھے جو سیکولر ہو جبکہ علمائے کرام کا ایک گروہ اس نقطہ پر زور دے رہا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا لہٰذا پاکستان کا سرکاری مذہب اسلام ہوگا نواب زادہ لیاقت علی خان ان حالات سے آگاہ اور باخبر تھے وہ بھی علما کے خیالات سے متفق تھے اس لیے انہوں نے علمائے کرام کے تعاون سے ایک قرارداد تیار کی جسے قرارداد مقاصد کا نام دیا گیا قراردادِ مقاصد ایک قرارداد تھی جسے پاکستان کی آئین ساز اسمبلی نے 12 مارچ 1949ء کو منظور کیا۔ یہ قرارداد 7 مارچ 1949ء کو وزیر اعظم پاکستان لیاقت علی خان نے اسمبلی میں پیش کی۔ اس کے مطابق مستقبل میں پاکستان کے آئین کا ڈھانچہ یورپی طرز کا قطعی نہیں ہوگا، بلکہ اس کی بنیاد اسلامی جمہوریت و نظریات پر ہوگی۔
پونہ (با ابجدیہ: [puɳe] English: ؛)پونے (انگریزی: Punetranslate) (با ابجدیہ: [puɳe]; English: )، بھارت کی ریاست مہاراشٹر کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ ریاست کا سب سے بڑا شہر ممبئی ہے۔ اسے پونہ\پونا بھی کہا جاتا ہے اور یہی اس کا قدیم نام ہے جو 1978ء تک رائج تھا۔ آبادی کے لحاظ سے یہ بھارت کا نواں بڑا شہر ہے۔ اس کی مجموعی آبادی تقریباً 3.13 ملین ہے۔ پونے شہر آئے دن بڑھتا اور پھیلتا رہا ہے اور اس کا پھیلاو پمپری-چنچواڑ اور تین چھاونی شہر جیسے کھڑکی اور دیہو روڈ کو ملا کر پونے کا ایک نیا شہری علاقہ بنتا ہے جسے پونے میٹروپولیٹن علاقہ (پی ایم آر) کہا جاتا ہے۔ مردم شماری، 2011ء کے مطابق پونے شہری علاقوں کی کل آبادی ہے 5.05 ملین ہے جبکہ پونے میٹروپولیٹن علاقہ کی آبادی 7.27 ملین ہے۔ ممبئی میٹروپولیٹن اور ناسک میٹروپولیٹن کے ساتھ مل کر پونے میٹروپولیٹن علاقہ ایک بڑا علاقہ بناتا ہے جسے میگاپولس کہتے ہیں اور اس کا دوسرا نام ممبئی میگاریجن ہے۔ اسے مہاراشٹر کا سنہری مثلث بھی کہا جاتا ہے اور میگاپولس کی کل آبادی 50 ملین ہے اور یہ دنیا کا سب سے بڑا آباد شہری علاقہ ہے۔ پونے سطح مرتفع دکن پر 560 میٹر (1,837 فٹ) سطح سمندر سے میٹر بلند ہے اور دریائے موتھا کے کنارے آباد ہے۔ یہ ضلع پونہ کا انتظامی دفتر بھی ہے۔ 18ویں صدی میں یہ شہر مرہٹہ سلطنت کی وزارتِ عظمیٰ پیشوا راج کا پایہ تخت تھا اور اس طرح یہ بر صغیر کے اہم سیاسی مراکز میں سے ایک تھا۔ خوشحال زندگی کے پیمانہ پر پونے بھارت کا اول نمبر شہر ہے۔پونے مہاراشٹر کی ثقافتی راجدھانی بھی ہے۔ متعدد نامور تعلیمی اداروں کے جائے قیام ہونے کی وجہ سے پونے کو مشرق کا آکسفرڈ بھی کہا جاتا ہے۔گزشتہ دہائیوں میں شہر ایک بڑا تعلیم گاہ بن کر سامنے آیا ہے اور ملک بھر میں موجود غیر ملکی طالبعلموں کی نصف آبادی پونے میں ہی مقیم ہے۔ اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے تحقیقی ادارے، تعلیم، انتظام اور تربیتی اداروں کی کثرت کی وجہ سے ملک و بیرون ملک سے اکثر طالبعلم یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ پونے کے کئی کالج یورپ کے کالجوں کے ساتھ تبادلہ طلاب کا پروگرام چلاتے ہیں۔
ہارڈویئر یا (بانگریزی: hardware) دراصل کسی کمپیوٹر سے تعلق رکھنے والے وہ تمام آلات، پرزے اور تار ہوتے ہیں جنکو ہاتھ سے چھوا جاسکتا ہے مثلا: ڈسک، کی بورڈ، ڈسپلے، ماؤس اور پرنٹر وغیرہ۔ گویا بالفاظ دیگر یوں کہہ سکتے ہیں کہ یہ کمپیوٹر کا جسم بنانے والے حصے ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس سافٹ ویئر کمپیوٹر کے وہ اجزاء ہوتے ہیں جو ان ہارڈویئرز پر (یا ان کے ذریعہ) عمل پیرا ہوکر کمپیوٹرکے تجزیاتی کام انجام دیتے ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 ستمبر 1960ء میں دریائے سندھ اور دوسرے دریاوں کا پانی منصفانہ طور پر حصہ داری کا معاہدہ ہوا، جو سندھ طاس معاہدہ کہلاتا ہے۔1909ء میں برطانوی حکام نے پنجاب کو برصغیر کے لیے گودام بنانے کے ایک زیریں سندھ طاس کے منصوبے پر غور کیا اور مطابق ایک دریا کے پانی کو دوسرے دریا تک پہنچایا جانا تھا ۔ جہلم کو ایک نہر کے ذریعہ چناب سے ملا دیا گیا ۔ نہروں اور پنجند اور معاون دریاؤں پر بہت سے بند اور بیراج باندھے گئے ۔ اس طرح یہ سیلاب کے وقت پانی کا ذخیرہ کرلیتے تھے ۔ اس طرح جہاں سیلابوں پر کسی حد تک قابوں پایا جاسکتا تھا اور ان میں جمع شدہ پانی کو سردیوں کے خشک موسم میں استعمال کیا جاسکتا تھا ۔ 1932ء میں سکھر کے مقام پر دریائے سندھ پر تعمیر کیا گیا پہلا بیراج کھول دیا گیا اور دنیا کے سب سے بڑے آبپاشی کے نظام نے کام کرنا شروع کر دیا ۔ تقسیم سے کچھ عرصہ پہلے دوسرا بیراج کالا باغ کے مقام پر تعمیر کیا گیا ۔ جس وقت یونین جیک اتارا گیا اس وقت تک برطانوی انجینیر سندھ طاس کو دنیا کا سب سے بڑا آبپاشی نظام مہیا کرچکے تھے ۔ یہاں انہوں نے جو فارمولے تشکیل دیے وہ دنیا میں ہر جگہ نہروں کی تعمیر اور ان کو چلانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں ۔
سینیٹ پاکستان کی پارلیمان کا ایوان بالا ہے۔ یہ دو ایوانی مقننہ کا اعلیٰ حصہ ہے۔ اس کے انتخابات ہر تین سال بعد آدھی تعداد کی نشستوں کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں اور۔ اور ارکان کی مدت 6 سال ہوتی ہے۔ سینیٹ کا امیر ملک کے صدر کا قائم مقام ہوتا ہے۔ موجودہ امیر ایوان بالا صادق سنجرانی ہیں جو 12 مارچ 2018 سے اس عہدے پر ہیں ۔
جنگ احد 17 شوال 3ھ (23 مارچ 625ء) میں مسلمانوں اور مشرکینِ مکہ کے درمیان احد کے پہاڑ کے دامن میں ہوئی۔ مشرکین کے لشکر کی قیادت ابوسفیان کے پاس تھی اور اس نے 3000 سے زائد افراد کے ساتھ مسلمانوں پر حملہ کی ٹھانی تھی جس کی باقاعدہ تیاری کی گئی تھی۔ مسلمانوں کی قیادت حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کی۔ اس جنگ کے نتیجہ کو کسی کی فتح یا شکست نہیں کہا جا سکتا کیونکہ دونوں طرف شدید نقصان ہوا اور کبھی مسلمان غالب آئے اور کبھی مشرکین لیکن آخر میں مشرکین کا لشکر لڑائی ترک کر کے مکہ واپس چلا گیا۔
می ایٹ دا زو (انگریزی: Me at the zoo) یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا پہلا ویڈیو ہے، جسے اس ویب سائٹ کے شریک بانی جاوید کریم نے "جاوید" صارف نام سے بروز سنیچر 23 اپریل، 2005ء کو رات کے 8:27 بجے اپ لوڈ کیا تھا۔ انہوں نے اسی دن یو ٹیوب پر ایک اکاؤنٹ بنایا تھا۔انیس سیکنڈ پر مشتمل اس ویڈیو کو سان ڈیگو چڑیا گھر میں ياكوف لیپتسكی نے بنایا جس میں جاوید کریم ہاتھیوں کے سامنے کھڑے ہو کر ان کی لمبی سونڈ کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔
دریائے سندھ جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا دریا جو دنیا کے بڑے دریاؤں میں سے ایک ہے۔ اس کی لمبائی 2000 ہزار میل یا 3200 کلو میٹر ہے۔ اس کا مجموعی نکاسی آب کا علاقہ 450,000 مربع میل یا 1,165,000 مربع کلو میٹر ہے۔ جس میں سے یہ پہاڑی علاقہ ( قراقرم، ہمالیہ اور ہندوکش) میں 175,000 مربع میل یا 453,000 مربع کلومیٹر بہتا ہے اور باقی پاکستان کے میدانوں میں بہتا ہے۔
متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ
متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ (United Kingdom of Great Britain and Ireland) برطانیہ کا 1801ء اور 1927ء کے درمیان رسمی نام تھا۔ 1922ء میں آئر لینڈ کی اکثریت آئرش آزار ریاست بنانے کے کیے تگ و دو میں جت گئی۔
محمد علی جناح پیدائشی نام، محمد علی جناح بھائی، 25 دسمبر 1876ء – 11 ستمبر 1948ء) کے نامور وکیل، سیاست دان اور بانی پاکستان تھے۔ محمد علی جناح 1913ء سے لے کر پاکستان کی آزادی 14 اگست 1947ء تک آل انڈیا مسلم لیگ کے سربراہ رہے، پھر قیام پاکستان کے بعد اپنی وفات تک، وہ ملک کے پہلے گورنر جنرل رہے۔ سرکاری طور پر پاکستان میں آپ کو قائدِ اعظم یعنی سب سے عظیم رہبر اور بابائے قوم یعنی قوم کا باپ بھی کہا جاتا ہے۔ جناح کا یومِ پیدائش پاکستان میں قومی تعطیل کے طور پر منایا جاتا ہے۔کراچی کے پیدائشی اور لنکن ان سے بیرسٹری کی تربیت حاصل کرنے والے جناح، بیسویں صدی کے ابتدائی دو عشروں میں آل انڈیا کانگریس کے اہم رہنما کے طور پر ابھرے۔ اپنی سیاست کے ابتدائی ادوار میں انہوں نے ہندو مسلم اتحاد کے لیے کام کیا۔ 1916ء میں آل انڈیا مسلم لیگ اور آل انڈیا کانگریس کے مابین ہونے والے میثاق لکھنؤ کو مرتب کرنے میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔ جناح آل انڈیا ہوم رول لیگ کے اہم رہنماوں میں سے تھے، انہوں نے چودہ نکات بھی پیش کیے، جن کا مقصد ہندوستان کے مسلمانوں کے سیاسی حقوق کا تحفظ کرنا تھا۔ بہر کیف جناح 1920ء میں آل انڈیا کانگریس سے مستعفی ہو گئے، جس کی وجہ آل انڈیا کانگریس کے موہن داس گاندھی کی قیادت میں ستیاگرا کی مہم چلانے کا فیصلہ تھا۔1940ء تک جناح کو یہ یقین ہو چلا تھا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو ایک علاحدہ وطن کی جدوجہد کرنی چاہیے۔ اسی سال، مسلم لیگ نے جناح کی قیادت میں قرارداد پاکستان منظور کی جس کا مقصد نئی مملکت کی قیام کا مطالبہ تھا۔دوسری جنگ عظیم کے دوران، آل انڈیا مسلم لیگ نے مضبوطی پکڑلی جبکہ ان ادوار میں کانگریس کے کئی رہنما قید کاٹ رہے تھے اور جنگ کے ختم ہونے کے مختصر عرصے میں ہی انتخابات کا انعقاد ہوا، جس میں جناح کی جماعت نے مسلمانوں کے لیے مختص نشستوں میں سے بڑی تعداد جیت لی۔ اس کے بعد آل انڈیا کانگریس اور آل انڈیا مسلم لیگ متحدہ ہندوستان میں اختیارات کے توازن کے لیے کسی صیغے پر متفق نا ہو سکے نتیجتاً تمام جماعتیں اس امر پر متفق ہوگئیں کہ ہندوستان کے دو حصے کیے جائیں جن میں ایک مسلم اکثریتی علاقوں میں پاکستان جبکہ باقی ماندہ علاقوں میں بھارت کا قیام ہو۔پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کے طور پر جناح نے اپنی حکومتی پالیسیوں کے قیام کے لیے کام کیا نیز انہوں نے ان لاکھوں لوگوں کے بہبود اور آباد کاری کے لیے بھی کام کیا جو تقسیم ہند کے بعد پاکستان کی جانب ہجرت کر چلے تھے، انہوں نے ان مہاجر کیمپوں کی ذاتی طور پر دیکھ بھال کی۔ جناح 71 سال کے عمر میں انتقال کر گئے جبکہ ان کے نوزائیدہ ملک کو سلطنت برطانیہ سے آزاد ہوئے محض ایک سال کا عرصہ ہوا تھا۔ ان کی سوانح عمری لکھنے والے لکھاری،اسٹینلی وولپرٹ لکھتے ہیں کہ، وہ (یعنی جناح) پاکستان کے عظیم ترین رہنما رہیں گے۔
ایڈنبرگ (انگریزی: Edinburgh؛ اسکچستانی گیلیک: Dùn Èideann) اسکاٹ لینڈ کا دارلحکومت ہے اور اسکچستانی پارلیمنٹ اور گورنمنٹ کا نشستہ شہر بھی ہے۔ یہ اسکاٹ لینڈ کا بلحاظ رقبہ سب سے بڑا اور بلحاظ آبادی دوسرا بڑا شہر ہے۔ ایڈنبرا شہر کی مقامی کونسل کی سربراہی میں اسکاٹ لینڈ کی 32 مقامی گورنمنٹ تحصیلیں آتی ہیں۔ ان تحصیلوں میں ایڈنبرا کے شہری علاقہ جات کے 30 مربع میل (78 مربع کلومیٹر) بھی شامل ہیں۔ ایڈنبرا اسکاٹ لینڈ کے جنوب مشرقی ساحل پر دریائی دہانہ فرتھ آف فورتھ پر واقعہ ہے اور نورتھ سی سے جا ملتا ہے۔
سائنس فکشن، سائنسی فکشن، علم ادب (انگریزی: Science fiction)، جسے کبھی کبھار سائی فائی، سائی فی یا محض ایس ایف کہا جاتا ہے، ادب کا وہ صنف ہوتا ہے، جو تجسسی تخیل پر کا کام کرتا ہے۔ اسے دنیائے ادب میں ادب فکرہ یا نئے افکار کا ادب کہا گیا ہے۔ عمومًا اس میں خیالی اور مستقبل پسندانہ تصورات شامل ہوتے ہیں، جیسے کہ ترقی یافتہ علم (science) اور طرزیات (technology)، بین الادوار سفر، متوازی کائناتیں، تخیلی عالموں کا ذکر، خلانوردی اور ماورائے ارض زندگی۔ اس میں اکثر سائنسی ایجادات کے امکانی عواقب کی منظر کشی کی جاتی ہے۔
قدیم تاریخ (انگریزی: Ancient history) ایک مجموعی اصطلاح کے طور پر ماضی کے سبھی واقعات کا نام ہے جو تحریر شدہ انسانی تاریخ اور قرون وسطی تک پھیلی ہوئی ہے۔ یہ تاریخ کے دور کا ایک مبہم اندازہ یہ ہے کہ یہ تقریبًا پانچ ہزار سال کی تاریخ پر محیط ہے۔ یہ سمیری دور سے شروع ہو کر عام مفہوم میں قرون وسطی تک پھیلنے والے دور کی تاریخ بیان کرتا ہے۔
وائرس یا حمہ ایک زیر خوردبینی مجبر (obligatory) طفیلی ذرہ ہے، مجبر کے معنی لازمی کے ہیں یعنی وائرس کو زندگی برقرار رکھنے کے لیے کسی خلیہ میں طفیلی کے طور رہنا لازمی ہے۔ وائرس حیاتی اجسام میں عدویئت (انفیکشن) پیدا کرتا ہے۔ وائرس کا لفظ دراصل لاطینی اور اس سے قبل یونانی سے آیا ہے جس کا مفہوم زہر ہے۔ وائرس آزاد زندگی قائم نہیں رکھـ سکتے اور یہ صرف کسی دوسرے جاندارخلیہ کا ڈی این اے یا آراین اے استعمال کرکے ہی اپنی تکرار (رپلیکیشن) کرسکتے ہیں، اسی لیے انکو مجبر درون خلیاتی طفیلیات (obligatory intracellular parasites) کہا جاتا ہے۔
عربی ویکیپیڈیا (عربی: ويكيبيديا العربية) ویکیپیڈیا کا عربی نسخہ ہے۔ اس کا آغاز 9 جولائی سنہ 2003ء کو ہوا۔ نومبر 2017ء کے اعداد و شمار کے مطابق عربی ویکیپیڈیا پر 500,000 سے زیادہ مضامین، چار لاکھ مندرج صارفین اور 29,000 صارفین ہیں۔ عربی ویکیپیڈیا اپنے مضامین کی تعداد کے اعتبار سے ویکیپیڈیاؤں کی فہرست میں انیس ویں نمبر پر ہے۔ فی الحال عربی ویکیپیڈیا پر 1 جنوری 2023 کے مطابق 1,140,855 مضامین موجود ہیں۔
سلطنت عثمانیہ (یا خلافت عثمانیہ 1517ء سے 1924ء تک) (عثمانی ترک زبان: "دولت عالیہ عثمانیہ"، ترک زبان: Osmanlı Devleti) سنہ 1299ء سے 1922ء تک قائم رہنے والی ایک مسلم سلطنت تھی جس کے حکمران ترک تھے۔ اپنے عروج کے زمانے میں (16 ویں – 17 ویں صدی) یہ سلطنت تین براعظموں پر پھیلی ہوئی تھی اور جنوب مشرقی یورپ، مشرق وسطٰی اور شمالی افریقہ کا بیشتر حصہ اس کے زیر نگیں تھا۔ اس عظیم سلطنت کی سرحدیں مغرب میں آبنائے جبرالٹر، مشرق میں بحیرۂ قزوین اور خلیج فارس اور شمال میں آسٹریا کی سرحدوں، سلوواکیہ اور کریمیا (موجودہ یوکرین) سے جنوب میں سوڈان، صومالیہ اور یمن تک پھیلی ہوئی تھی۔ مالدووا، ٹرانسلوانیا اور ولاچیا کے باجگذار علاقوں کے علاوہ اس کے 29 صوبے تھے۔
سیدہ عائشہ بنت ابی بکر (رضی اللہ عنہا) (پیدائش: 614ء– وفات: 13 جولائی 678ء) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ ہیں۔ آپ کو اُم المومنین کے خطاب سے یاد کیا جاتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد عہد خلفائے راشدین میں آپ کی شخصیت بہت نمایاں نظر آتی ہے۔ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد 47 سال بقید حیات رہیں اور یہ تمام وہ عرصہ ہے جس میں ابتدائی مسلم فتوحات ہوئیں، مختلف ممالک مملکت اسلامیہ میں داخل ہوئے۔ علم الحدیث میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایات کے بعد سب سے زیادہ روایاتِ حدیث کا ذخیرہ آپ سے ہی روایت کیا گیا ہے۔ آپ عہدِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور عہد خلفائے راشدین کی عینی شاہد بھی تھیں اور مزید برآں آپ نے خلافت امویہ کے ابتدائی 17 سال بھی ملاحظہ فرمائے۔ آپ کا انتقال مدینہ منورہ میں سنہ 678 ء میں ہوا۔ آپ کے مناقب و فضائل کثیر ہیں جس سے آپ کی عظمت و شان جلالت مسلم خواتین پر نمایاں ہے۔جنگ جمل کے حوالے سے یہ بات معلوم ہونا بھی مسلمانوں کے لیے ضروری ہے کہ کچھ احادیث اور تاریخی کتابوں کے واقعات میں راویوں پر علما اسلام کی طرف سے جرح بھی کی گئی ہے اور بہت سے راویوں کے حالات معلوم نہیں ہیں ۔مسلمان امت صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اہل بیت اطھار کے بارے میں صحیح عقائد قرآن وسنت اور مستند و صحیح احادیث نبوی سے لیتے
صحیح بخاری کا اصل نام «الجامع المسند الصحیح المختصر من امور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وسننہ و ایامہ» ہے جو «صحیح البخاری» کے نام سے مشہور ہے، یہ اہل سنت وجماعت کے مسلمانوں کی سب سے مشہور حدیث کی کتاب ہے، اس کو امام محمد بن اسماعیل بخاری نے سولہ سال کی مدت میں بڑی جانفشانی اور محنت کے ساتھ تدوین کیا ہے، اس کتاب کو انھوں نے چھ لاکھ احادیث سے منتخب کر کے جمع کیا ہے۔ اہل سنت کے یہاں اس کتاب کو ایک خاص مرتبہ و حیثیت حاصل ہے اور ان کی حدیث میں چھ امہات الکتب (صحاح ستہ) میں اول مقام حاصل ہے، خالص صحیح احادیث میں لکھی جانی والی پہلی کتاب شمار ہوتی ہے، اسی طرح اہل سنت میں قرآن مجید کے بعد سب سے صحیح کتاب مانی جاتی ہے۔ اسی طرح صحیح بخاری کا شمار کتب الجوامع میں بھی ہوتا ہے، یعنی ایسی کتاب جو اپنے فن حدیث میں تمام ابواب عقائد، احکام، تفسیر، تاریخ، زہد اور آداب وغیرہ پر مشتمل اور جامع ہو۔
اردو زبان میں سینتیس حروفِ تہجی اور سینتالیس آوازیں ہیں جن میں سے بیشتر عربی سے لیے گئے ہیں اور دیگر انہی کی مختلف شکلیں ہیں۔ کچھ حروف کئی طریقوں سے استعمال ہوتے ہیں اور کچھ مخلوط حروف بھی استعمال ہوتے ہیں جو دو حروف سے مل کر بنتے ہیں۔ بعض لوگ 'ء' کو الگ حرف نہیں مانتے مگر پرانی اردو کتب اور لغات میں اسے الگ حرف کے طور پر لکھا جاتا ہے۔ مختلف الفاظ میں یہ الگ حرف کے طور پر ہی استعمال ہوتا ہے مثلاً 'دائرہ'۔ یہ بات مدِنظر رکھنا ضروری ہے کہ اردو تختی اور اردو حروف دو مختلف چیزیں ہیں کیونکہ اردو تختی میں اردو حروفِ تہجی کی کئی اشکال ہو سکتی ہیں جن کو الگ حرف کا درجہ نہیں دیا جا سکتا بلکہ وہ ایک ہی حرف کی مختلف شکلیں ہیں۔ مثلاً نون غنہ نون کی شکل ہے اور 'ھ' اور 'ہ' ایک ہی حرف کی مختلف اشکال ہیں۔ ایک اور مثال الف ممدودہ (آ) اور الف مقصورہ (ا) کی ہے جو اردو تختی میں الگ ہیں مگر اردو کا ایک ہی حرف شمار ہوتے ہیں۔
نعمان ابن ثابت بن زوطا بن مرزبان (پیدائش: 5 ستمبر 699ء– وفات: 14 جون 767ء) (فارسی: ابوحنیفه،عربی: نعمان بن ثابت بن زوطا بن مرزبان)، عام طور پر آپکو امام ابو حنیفہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ آپ سنی حنفی فقہ (اسلامی فقہ) کے بانی تھے۔ آپ ایک تابعی، مسلمان عالم دین، مجتہد، فقیہ اور اسلامی قانون کے اولین تدوین کرنے والوں میں شامل تھے۔ آپ کے ماننے والوں کو حنفی کہا جاتا ہے۔ زیدی شیعہ مسلمانوں کی طرف سے بھی آ پ کو ایک معروف اسلامی عالم دین اور شخصیت تصور کیا جا تا ہے۔ انہیں عام طور پر "امام اعظم" کہا جاتا ہے۔