اردو ویکیپیڈیا کے سب سے زیادہ ملاحظہ کردہ مضامین کی فہرست۔ مزید معلومات کے لیے ۔ ۔ ۔
انا لله و انا الیہ راجعون (عربی: إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ) قرآن میں سورۃ البقرہ کی آیت 156 کے ایک حصے سے لیا گیا ہے۔، کا مطلب ہے "ہم خدا کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔" جب مسلمان کسی کی موت یا مصیبت کا سنتے ہیں تو یہ آیت پڑھتے ہیں۔ وہ اس آیت کو تعزیت کہنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں اور مصیبت کے وقت صبر کا مطالبہ کرتے ہیں۔
جمہوریہ پاکستان جنوبی ایشیا کے شمال مغرب وسطی ایشیا اور مغربی ایشیا کے لیے دفاعی طور پر اہم حصے میں واقع ایک خود مختار اسلامی ملک ہے۔ یہ دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے، جس کی آبادی تقریباً 242 ملین ہے اور دنیا کی دوسری سب سے بڑی مسلم آبادی والا ملک ہے۔ 881,913 مربع کلومیٹر (340,509 مربع میل) کے ساتھ یہ دنیا کا تینتیسواں بڑے رقبے والا ملک ہے۔ اس کے جنوب میں 1046 کلومیٹر (650 میل) کی ساحلی پٹی ہے جو بحیرہ عرب سے ملتی ہے۔پاکستان کے مشرق ميں بھارت، شمال مشرق ميں چین اور مغرب ميں افغانستان اور ايران واقع ہيں۔ پاکستان کو شمال میں ایک تنگ واخان راہداری تاجکستان سے جدا کرتی ہے جبکہ اس ملک کی سمندری سرحدی حدود اومان کے سمندری حدود سے بھی ملتی ہیں۔ موجودہ پاکستان کے علاقے قدیم ترین دنیا میں وہ علاقے تھے جن میں موہنجوداڑو اور انڈس سولائیزیشن مہر گڑھ ٹیکسلا پراچین سنسکرت دور اور دیگر زیرتحقیق آرک لوجیکل سائٹسٹ جیسے قندھارا تہذیب و تمدن تھی۔ اس علاقے پر پراچین راجپوت ایرانی یونانیعرب، بدھ مت، سکھ، مغل، ہن سفید اور ترک حملہ آوروں کی حکومت بھی رہی ہے۔ یہ علاقہ مختلف سلطنتوں جیسے چندر گپت موریا، ہخامنشی سلطنت عربوں کی خلافت امویہ، مغل سلطنت، مغلیہ سلطنت، درانی سلطنت، سکھ سلطنت اور برطانوی راج کا اہم حصہ رہا ہے۔ اس کے بعد محمد علی جناح کی قیادت میں تحریک پاکستان کامیاب ہوئی اور 14 اگست 1947ء کو ہندوستان کے مشرق اور مغرب میں دو حصوں میں ایک آزاد اور خودمختار اسلامی ریاست قائم ہوئی۔ پاکستان نے اپنا پہلا آئین 1956ء میں بنایا جو 1958 میں منسوخ کردیا گیا اس کے بعد 1962 میں پاکستان کا دوسرا آئین پیش کیا گیا جو 1969 میں جزل یحیی خان نے منسوح کر دیا.
ابو القاسم محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب (12 ربیع الاول عام الفیل / 8 جون 570ء یا 571ء – 12 ربیع الاول 10ھ / 8 جون 632ء) مسلمانوں کے آخری نبی ہیں۔ اہل اسلام کے نزدیک محمد تمام مذاہب کے پیشواؤں سے کامیاب ترین پیشوا تھے۔ آپ کی کنیت ابوالقاسم تھی۔ مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ کی طرف سے انسانیت کی جانب بھیجے جانے والے انبیا اکرام کے سلسلے کے آخری نبی ہیں جن کو اللہ نے اپنے دین کی درست شکل انسانوں کی جانب آخری بار پہنچانے کیلئے دنیا میں بھیجا۔ انسائیکلوپیڈیا بریٹانیکا کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دنیا کی تمام مذہبی شخصیات میں سب سے کامیاب شخصیت تھے۔ 570ء (بعض روایات میں 571ء) مکہ میں پیدا ہونے والے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر قرآن کی پہلی آیت چالیس برس کی عمرمیں نازل ہوئی۔ ان کا وصال تریسٹھ (63) سال کی عمر میں 632ء میں مدینہ میں ہوا، مکہ اور مدینہ دونوں شہر آج کے سعودی عرب میں حجاز کا حصہ ہیں۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبد مناف کے والد کا انتقال ان کی دنیا میں آمد سے قریبا چھ ماہ قبل ہو گیا تھا اور جب ان کی عمر چھ سال تھی تو ان کی والدہ حضرت آمنہ بھی اس دنیا سے رحلت فرما گئیں۔ عربی زبان میں لفظ "محمد" کے معنی ہیں 'جس کی تعریف کی گئی'۔ یہ لفظ اپنی اصل حمد سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ہے تعریف کرنا۔ یہ نام ان کے دادا حضرت عبدالمطلب نے رکھا تھا۔ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو رسول، خاتم النبیین، حضور اکرم، رحمت للعالمین اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے القابات سے بھی پکارا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی آپ کے بہت نام و القاب ہیں۔ نبوت کے اظہار سے قبل حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے چچا حضرت ابوطالب کے ساتھ تجارت میں ہاتھ بٹانا شروع کر دیا۔ اپنی سچائی، دیانت داری اور شفاف کردار کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عرب قبائل میں صادق اور امین کے القاب سے پہچانے جانے لگے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنا کثیر وقت مکہ سے باہر واقع ایک غار میں جا کر عبادت میں صرف کرتے تھے اس غار کو غار حرا کہا جاتا ہے۔ یہاں پر 610ء میں ایک روز حضرت جبرائیل علیہ السلام (فرشتہ) ظاہر ہوئے اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اللہ کا پیغام دیا۔ جبرائیل علیہ السلام نے اللہ کی جانب سے جو پہلا پیغام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پہنچایا وہ یہ ہے۔
ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال (ولادت: 9 نومبر 1877ء – وفات: 21 اپریل 1938ء) بیسویں صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ اردو اور فارسی میں شاعری کرتے تھے اور یہی ان کی بنیادی وجہ شہرت ہے۔ شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت اسلام کی طرف تھا۔ "دا ریکنسٹرکشن آف ریلیجس تھاٹ ان اسلام" کے نام سے انگریزی میں ایک نثری کتاب بھی تحریر کی۔ علامہ اقبال کو دور جدید کا صوفی سمجھا جاتا ہے۔ بحیثیت سیاست دان ان کا سب سے نمایاں کارنامہ نظریۂ پاکستان کی تشکیل ہے، جو انہوں نے 1930ء میں الہ آباد میں مسلم لیگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیش کیا تھا۔ یہی نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔ اسی وجہ سے علامہ اقبال کو پاکستان کا نظریاتی باپ سمجھا جاتا ہے۔ گو کہ انہوں نے اس نئے ملک کے قیام کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا لیکن انہیں پاکستان کے قومی شاعر کی حیثیت حاصل ہے۔
احمد خان متقی بن محمد متقی (17 اکتوبر 1817ء – 27 مارچ 1898ء) المعروف سر سید، سر سید احمد خان انیسویں صدی کے ایک ہندوستانی مسلم نظریۂ عملیت کے حامل ، مصلح اور فلسفی تھے۔ ان کو برصغیر میں مسلم قوم پرستی کا سرخیل مانا جاتا ہے اور دو قومی نظریہ کا خالق تصور کیا جاتا ہے، جو آگے چل کر تحریک پاکستان کی بنیاد بنا۔
پیغمبر اسلام کے خلاف تضحیک آمیز جملے استعمال کرنا، خواہ الفاظ میں، خواہ بول کر، خواہ تحریری، خواہ ظاہری شباہت/پیشکش،یا انکے بارے میں غیر ایماندارنہ براہ راست یا بالواسطہ سٹیٹمنٹ دینا جس سے انکے بارے میں بُرا، خود غرض یا سخت تاثر پیدا ہو یا انکو نقصان دینے والا تاثر ہو یا انکے مقدس نام کے بارے میں شکوک و شبہات و تضحیک پیدا کرنا، ان سب کی سزا عمر قید یا موت اور ساتھ میں جرمانہ بھی ہوگا
ویکیپیڈیا (انگریزی: Wikipedia) ویب پر مبنی ایک کثیر اللسان آزاد دائرۃ المعارف ہے جو ہر ایک کو ترمیم کرنے کی نہ صرف اجازت بلکہ دعوت بھی دیتا ہے۔ یہ دائرۃ المعارف انٹرنیٹ کا عظیم ترین، مشہور ترین اور مقبول ترین علمی مرجع خاص و عام ہے۔ الیکسا درجہ بندی کے مطابق یہ دنیا کی سب سے مقبول ویب سائٹوں میں سے ایک ہے۔ ویکیپیڈیا ویکیمیڈیا فاونڈیشن کی زیر سرپرستی اور اس کے تعاون سے چلتا ہے۔ ویکیمیڈیا فاونڈیشن ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جس کا ذریعہ آمدنی حصول سرمایہ کی سالانہ مہم سے حاصل ہونے والی رقومات ہیں۔15 جنوری 2001ء کو جیمی ویلز اور لیری سینگر نے ویکیپیڈیا کا آغاز کیا۔ سینگر نے ویکی اور انسائیکلوپیڈیا کے آمیختہ سے اس کا نام ویکیپیڈیا تجویز کیا اور یہی نام حتمی قرار پایا۔ ابتدا میں ویکیپیڈیا محض انگریزی زبان میں تھا لیکن جلد ہی دوسری زبانوں میں بھی اس کے نسخے وجود میں آگئے۔ پچاس لاکھ سے زائد مضامین پر مشتمل انگریزی ویکیپیڈیا بقیہ 290 سے زائد ویکیپڈیاؤں میں سب سے بڑا ہے۔ تمام ویکیپیڈیاؤں کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ کل 301 مختلف زبانوں میں 40 ملین سے زیادہ مضامین ہیں۔ یہی نہیں بلکہ 18 بلین صفحات اور تقریباً 500 ملین ماہانہ منفرد قارئین کا حامل ویکیپیڈیا دنیا کا سب زیادہ پڑھا جانے والا ماخذ ہے۔ یہ اعداد و شمار فروری 2014ء کے ہیں، جبکہ مارچ 2017ء تک ویکیپیڈیا پر تقریباً 40000 منتخب مضامین اور بہترین مضامیں موجود تھے جو متعدد و متنوع اہم موضوعات کا احاطہ کرتے ہیں۔ سنہ 2005ء میں نیچر نے ایک مقالہ شائع کیا جس میں دائرۃ المعارف بریٹانیکا اور ویکیپیڈیا کے 42 سائنسی مضامین کا موازنہ کیا گیا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ویکیپیڈیا کے مضامین کا معیار دائرۃ المعارف بریٹانیکا کا ہم پلہ ہے۔ ٹائم رسالہ نے لکھا کہ ویکیپیڈیا کی ہر ایک کو ترمیم کرنے کی کھلی چھوٹ نے اس کو دنیا کا سب سے بڑا اور ممکنہ حد تک سب سے بہتر دائرۃ المعارف بنا دیا ہے جو دراصل جیمی ویلز کے خوابوں کی تعبیر ہے۔ویکیپیڈیا پر انتظامی تعصب، رطب و یابس اور غلط سلط معلومات فراہم کرنے اور متعدد موضوعات میں ہیرا پھیری کرنے کا الزام بھی لگایا گیا اور بعض متنازع موضوعات میں ویکیپیڈیا کے مضامین سخت تنقید کا نشانہ بھی بنتے رہے ہیں۔
ابوحفص عمر فاروق بن خطاب عدوی قرشی (586ء/590ء، مکہ - 6 نومبر 644ء، مدینہ) ابوبکر صدیق کے بعد مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ راشد، محمد مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سسر اور تاریخ اسلام کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔ عمر بن خطاب عشرہ مبشرہ میں سے ہیں، ان کا شمار علما و زاہدین صحابہ میں ہوتا تھا۔ ابوبکر صدیق کی وفات کے بعد 23 اگست سنہ 634ء مطابق 22 جمادی الثانی سنہ 13ھ کو مسند خلافت سنبھالی۔ عمر بن خطاب ایک باعظمت، انصاف پسند اور عادل حکمران مشہور ہیں، ان کی عدالت میں مسلم و غیر مسلم دونوں کو یکساں انصاف ملا کرتا تھا، عمر بن خطاب کا یہ عدل و انصاف انتہائی مشہور ہوا اور ان کے لقب فاروق کی دیگر وجوہ تسمیہ میں ایک وجہ یہ بھی بنی۔ آپ رضی اللہ عنہ کا نسب نویں پشت میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے جا ملتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی نویں پشت میں کعب کے دو بیٹے ہیں مرہ اور عدی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم مرہ کی اولاد میں سے ہیں، جبکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ عدی کی اولاد میں سے ہیں۔
اردو زبان میں سینتیس حروفِ تہجی اور سینتالیس آوازیں ہیں جن میں سے بیشتر عربی سے لیے گئے ہیں اور دیگر انہی کی مختلف شکلیں ہیں۔ کچھ حروف کئی طریقوں سے استعمال ہوتے ہیں اور کچھ مخلوط حروف بھی استعمال ہوتے ہیں جو دو حروف سے مل کر بنتے ہیں۔ بعض لوگ 'ء' کو الگ حرف نہیں مانتے مگر پرانی اردو کتب اور لغات میں اسے الگ حرف کے طور پر لکھا جاتا ہے۔ مختلف الفاظ میں یہ الگ حرف کے طور پر ہی استعمال ہوتا ہے مثلاً 'دائرہ'۔ یہ بات مدِنظر رکھنا ضروری ہے کہ اردو تختی اور اردو حروف دو مختلف چیزیں ہیں کیونکہ اردو تختی میں اردو حروفِ تہجی کی کئی اشکال ہو سکتی ہیں جن کو الگ حرف کا درجہ نہیں دیا جا سکتا بلکہ وہ ایک ہی حرف کی مختلف شکلیں ہیں۔ مثلاً نون غنہ نون کی شکل ہے اور 'ھ' اور 'ہ' ایک ہی حرف کی مختلف اشکال ہیں۔ ایک اور مثال الف ممدودہ (آ) اور الف مقصورہ (ا) کی ہے جو اردو تختی میں الگ ہیں مگر اردو کا ایک ہی حرف شمار ہوتے ہیں۔
عربی (عربی: العربية) سامی زبانوں میں سب سے بڑی زبان ہے اور عبرانی اور آرامی زبانوں سے بہت ملتی ہے۔ جدید عربی کلاسیکی یا فصیح عربی کی تھوڑی سی بدلی ہوئی شکل ہے۔ فصیح عربی قدیم زمانے سے ہی بہت ترقی یافتہ شکل میں تھی اور قرآن کی زبان ہونے کی وجہ سے زندہ ہے۔ فصیح عربی اور بولے جانے والی عربی میں بہت فرق نہیں بلکہ ایسے ہی ہے جیسے بولے جانے والی اردو اور ادبی اردو میں فرق ہے۔ عربی زبان نے اسلام کی ترقی کی وجہ سے مسلمانوں کی دوسری زبانوں مثلاً اردو، فارسی، ترکی وغیرہ پر بڑا اثر ڈالا ہے اور ان زبانوں میں عربی کے بے شمار الفاظ موجود ہیں۔ عربی کو مسلمانوں کی مذہبی زبان کی حیثیت حاصل ہے اور تمام دنیا کے مسلمان قرآن پڑھنے کی وجہ سے عربی حروف اور الفاظ سے مانوس ہیں۔ تاریخ میں عربی زبان کی اہمیّت کے سبب بہت سے مغربی زبانوں میں بھی اِس کے الفاظ وارد ہوئے ہیں۔
مولانا یاسین اختر مصباحی خالص پور قصبہ ادری (ضلع مئو، یو۔پی۔ ہند) میں پیدا ہوئے، مدرسہ بیت العلوم خالص پور، جامعہ ضیاء العلوم ادری، جامعہ ضیاء العلوم خیرآباد اور جامعہ اشرفیہ مبارک پور وغیرہ میں تعلیم حاصل کی، آپ ایک سنی صوفی اسلامی اسکالر ہیں جو رضا اکیڈمی اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن ہیں۔ انھوں نے ایک اقامتی اسلامی جامعہ (دار القلم) اور نئی دہلی کے ذاکر نگر کے علاقے میں قادری مسجد قائم کی ہے۔ اس سے قبل وہ نئی دہلی سے شائع ہونے والے اسلامی رسالے کنز الایمان کے مدیر اعلیٰ رہے ہیں۔ 1985ء میں شاہ بانو کیس کے دوران میں، مشہور تنظیم آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ جو شریعت کے تحفظ کے لیے قائم کی گئی ہے، کے نائب صدر منتخب ہوئے۔ وہ علاقائی سیاست میں بھی حصہ لیتے رہے ہیں اور بھارتی مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے سماجی مظاہروں میں شرکت بھی کرتے ہیں۔
ابوبکر صدیق عبد اللہ بن ابو قحافہ عثمان تیمی قرشی (573ء—634ء) اسلام کے پہلے خلیفہ راشد، عشرہ مبشرہ میں شامل، خاتم النبین محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اولین جانشین، صحابی، خسر اور ہجرت مدینہ کے وقت رفیق سفر تھے۔ اہل سنت و الجماعت کے یہاں ابوبکر صدیق رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ انبیا اور رسولوں کے بعد انسانوں میں سب سے بہتر، صحابہ میں ایمان و زہد کے لحاظ سے سب سے برتر اور ام المومنین عائشہ بنت ابوبکر رَضی اللہُ تعالیٰ عنہا کے بعد پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے محبوب تر تھے۔ عموماً ان کے نام کے ساتھ صدیق کا لقب لگایا جاتا ہے جسے حضرت ابوبکر صدیق رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ کی تصدیق و تائید کی بنا پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دیا تھا۔
قرآن، قرآن مجید یا قرآن شریف (عربی: القرآن الكريم) دین اسلام کی مقدس و مرکزی کتاب ہے جس کے متعلق اسلام کے پیروکاروں کا اعتقاد ہے کہ وہ کلام الہی ہے اور اسی بنا پر یہ انتہائی محترم و قابل عظمت کتاب ہے۔ اسے پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر وحی کے ذریعے اتارا گیا۔ یہ وحی اللہ تعالیٰ کے مقرب فرشتے حضرت جبرائیل علیہ السلام لاتے تھے جیسے جیسے قرآن مجید کی آیات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوتیں آپ صلی علیہ وآلہ وسلم اسے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو سنا اور ان آیات کے مطالب و معانی سمجھا دیتے۔ کچھ صحابہ کرام تو ان آیات کو وہیں یاد کر لیتے اور کچھ لکھ کر محفوظ کر لیتے۔ مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ قرآن ہر قسم کی تحریف سے پاک سے محفوظ ہے، قرآن میں آج تک کوئی کمی بیشی نہیں ہو سکی اور اسے دنیا کی واحد محفوظ کتاب ہونے کی حیثیت حاصل ہے، جس کا حقیقی مفہوم تبدیل نہیں ہو سکا اور تمام دنیا میں کروڑوں کی تعداد میں چھپنے کے باوجود اس کا متن ایک جیسا ہے اور اس کی تلاوت عبادت ہے۔ نیز صحف ابراہیم، زبور اور تورات و انجیل کے بعد آسمانی کتابوں میں یہ سب سے آخری کتاب ہے اور سابقہ آسمانی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے اب اس کے بعد کوئی آسمانی کتاب نازل نہیں ہوگی۔ قرآن کی فصاحت و بلاغت کے پیش نظر اسے لغوی و مذہبی لحاظ سے تمام عربی کتابوں میں اعلیٰ ترین مقام دیا گیا ہے۔ نیز عربی زبان و ادب اور اس کے نحوی و صرفی قواعد کی وحدت و ارتقا میں بھی قرآن کا خاصا اہم کردار دکھائی دیتا ہے۔ چنانچہ قرآن کے وضع کردہ عربی زبان کے قواعد بلند پایہ عرب محققین اور علمائے لغت مثلاً سیبویہ، ابو الاسود الدؤلی اور خلیل بن احمد فراہیدی وغیرہ کے یہاں بنیادی ماخذ سمجھے گئے ہیں۔
برصغیر پاک و ہند میں 1857ء کی ناکام جنگ آزادی اور سقوطِ دہلی کے بعد مسلمانان برصغیر کی فلاح و بہبودگی ترقی کے لیے جو کوششیں کی گئیں، عرف عام میں وہ ”علی گڑھ تحریک “ کے نام سے مشہور ہوئیں۔ سر سید نے اس تحریک کا آغاز جنگ آزادی سے ایک طرح سے پہلے سے ہی کر دیا تھا۔ غازی پور میں سائنٹفک سوسائٹی کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔ لیکن جنگ آزادی نے سرسید کی شخصیت پر گہرے اثرات مرتب کیے اور ان ہی واقعات نے علی گڑھ تحریک کو بارآور کرنے میں بڑی مدد دی۔ لیکن یہ پیش قدمی اضطراری نہ تھی بلکہ اس کے پس پشت بہت سے عوامل کارفرما تھے۔ مثلاً راجا رام موہن رائے کی تحریک نے بھی ان پر گہرا اثر چھوڑا۔
سافٹ کور فحش نگاری یا سافٹ کور ایسی ساکت تصاویر یا فلمیں جن میں فحاشی یا شہوانی عنصر ہو لیکن ہارڈکور فحش نگاری سے جنسی طور پر کم واضح اور شدید ہو۔ ایسی فحش نگاری جنسی تحریک کے لیے تخلیق کی جاتی ہے اور اس میں عموماً عریاں اور نیم عریاں اداکار اور جنسی مناظر ہوتے ہیں۔ جنسی اعضاء کی منظر کشی ساکت تصاویر میں زیادہ عام ہے اور یہ فلم اور ٹیوی میں بھی بڑھ رہی ہے۔ جنسی اعمال جیسے جماع اور مشت زنی کو صرف جسمانی حرکات سے ظاہر کیا جاتا ہے لیکن واضح طور سے نہیں دکھایا جاتا۔ سافٹکور میں جنسی اعمال جیسے فرجی اور دبری دخول، دہنی جماع اور انزال واضح طور پر نہیں دکھائے جاتے۔ مردانہ عضو تناسل کو سخت حالت میں دکھانا بھی ممنوع ہے۔
رونالڈ ولسن ریگن امریکہ کے سابق صدر اور ہالی ووڈ کے مشہور اداکار تھے۔ امریکی ریاست الینوائے میں پیدا ہوئے۔ کامیاب زندگی کے سفر کا آغاز 1937ء میں ہالی ووڈ سے ایک فلمی اداکار کے طور پر کیا۔ اس دوران انہوں نے کوئی بیس سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔ 74-1966 کیلی فورنیا کے گورنر بنے۔ وہ 1981ء سے 1989ء تک امریکا کے 40 ویں صدر بنے جس دور میں سرد جنگ عروج پر رہی اور سابق سوویت ریاست کے خاتمے کا آغاز ہوا۔ سرد جنگ کے دوران میں افغان جہاد کو کامیاب بنانے اور کمیونزم کے خاتمے کے لیے بہت زیادہ کوششیں کیں جو بارآور ثابت ہوئیں۔ وہ اب تک امریکا کے صدور میں سے وہ سب سے طویل عمر پانے والے صدر ہیں۔ لاس اینجلس میں انتقال ہوا۔
انگریزی (English) انگلستان اور امریکا سمیت دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر بولی جانے والی زبان ہے، جو متعدد ممالک میں بنیادی زبان کے طور پر بولی جاتی ہے، جبکہ دنیا کے بہت سے ممالک میں ثانوی یا سرکاری زبان کی حیثیت رکھتی ہے۔ انگریزی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی اور سمجھی جانے والی زبان ہے، جبکہ عمومی طور پر یہ دنیا بھر میں رابطے کی زبان سمجھی جاتی ہے۔
اللہ کے ذاتی نام 'اللہ' کے علاوہ اللہ کے ننانوے صفاتی نام مشہور ہیں۔ انہیں کہا جاتا ہے۔ ان میں سے بیشتر قرآن میں موجود ہیں اگرچہ قرآن میں ننانوے کی تعداد مذکور نہیں مگر یہ ارشاد ہے کہ اللہ کو اچھے اچھے ناموں سے پکارا جائے۔ روایات میں بکثرت نیچے دیے گئے ننانوے صفاتی نام ملتے ہیں جن کے ساتھ ان کا اردو ترجمہ بھی درج کیا جا رہا ہے۔
حضرت سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ عنہ 15 پندرہ شوال یوم شہادت ﺣﻀﺮﺕ ﺍﻣﯿﺮ ﺣﻤﺰﮦ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﻣﯿﺮ ﺣﻤﺰﮦ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﻧﺎﻡ ﻣﺒﺎﺭﮎ : ﺣﻤﺰﮦ ﻧﺴﺐ ﻧﺎﻣﮧ : ﺣﻤﺰﮦ ﺑﻦ ﻋﺒﺪ ﺍﻟﻤﻄﻠﺐ ﺑﻦ ﮨﺎﺷﻢ ﺑﻦ ﻋﺒﺪ ﻣﻨﺎﻑ ﺑﻦ ﻗﺼﯽ ﺍﻟﻘﺮ ﺷﯽ ﺍﻟﮩﺎﺷﻤﯽ۔ ﺍﻟﻘﺎﺏ ﻭﺧﻄﺎﺑﺎﺕ : } ۱ { ﺳﯿﺪ ﺍﻟﺸﮩﺪﺍ۔ } ۲ { ﺍﺳﺪ ﺍﻟﻠﮧ۔ } ۳ { ﺍﺳﺪ ﺍﻟﺮ ﺳﻮﻝ۔ } ۴ { ﺍﻓﻀﻞ ﺍﻟﺸﮩﺪﺍﺀ۔ﮐﻨﯿﺖ ”: ﺍﺑﻮ ﻋﻤﺎﺭﮦ ” ﮨﮯ۔ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﭘﯿﺪﺍﺋﺶ : ﺭﺳﻮﻝ ﺍﮐﺮﻡ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﺳﮯ ﺩﻭ ﺳﺎﻝ ﭘﮩﻠﮯ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﻗﻮﻝ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ” ﭼﺎﺭ ﺳﺎﻝ ” ﭘﮩﻠﮯ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺋﮯ ﻗﺒﻮﻝ ﺍﺳﻼﻡ : ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺣﻀﻮﺭ ﺭﺣﻤﺖ ﻋﺎﻟﻢ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﺻﻔﺎ ﮐﯽ ﭘﮩﺎﮌﯼ ﭘﺮ ﺗﺸﺮﯾﻒ ﻓﺮ ﻣﺎﺗﮭﮯﮐﮧ ﺍﺑﻮ ﺟﮩﻞ ﮐﺎ ﺍُﺩﮬﺮ ﺳﮯ ﮔﺬﺭ ﮨﻮﺍ ،ﺟﺐ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺣﻀﻮﺭ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﻐﺾ ﻭﻋﻨﺎﺩ ﮐﺎ ﺟﻮ ﻻﻭﺍ ﺳﻠﮕﺘﺎ ﺭﮨﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﭘﮭﭧ ﭘﮍﺍ ،ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﮐﻮ ﮔﺎﻟﯿﺎﮞ ﺩﯾﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯿﺎ ، ﻣﮕﺮ ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﯿﮩﻮﺩﮦ ﮔﻮﺋﯽ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺟﻮﺍﺏ ﻧﮧ ﺩﯾﺎ ۔ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﮨﯽ ﺗﻮﺟﮧ ﻧﮧ ﺩﯼ ﺍﺱ ﭘﺮ ﻭﮦ ﺍﻭﺭ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻏﺼﮯ ﻣﯿﮟ ﺁﮔﯿﺎ ،ﺍﺱ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮈﻧﮉﺍ ﺗﮭﺎ ،ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻣﺎﺭﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯿﺎ ﯾﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﮐﮧ ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﺎ ﺟﺴﻢ ﺍﻃﮩﺮ ﺧﻮﻥ ﺳﮯ ﻟﮩﻮ ﻟﮩﺎﻥ ﮨﻮﮔﯿﺎ،ﻣﮕﺮ ﺁﭖ ﺻﺒﺮ ﮐﺎ ﺩﺍﻣﻦ ﻣﻀﺒﻮﻃﯽ ﺳﮯ ﺗﮭﺎﻣﮯ ﺭﮨﮯﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺟﻮﺍﺏ ﻧﮧ ﺩﯾﺎ۔ﺩﻝ ﮐﺎ ﻏﺒﺎﺭ ﻧﮑﺎﻝ ﮐﺮ ﺍﺑﻮ ﺟﮩﻞ ﺍِﺗﺮﺍﺗﺎ ﮨﻮﺍ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺪﺍﺣﻮﮞ ﮐﯽ ﺍُﺱ ﻣﺤﻔﻞ ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﺟﻮ ﺻﺤﻦ ﺣﺮﻡ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻗﺒﯿﻠﮯ ﮐﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﻣﻨﻌﻘﺪ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ ۔ﺍﺱ ﮐﮯ ﭼﻠﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺣﻀﻮﺭ ﺍﮐﺮﻡ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﺑﮭﯽ ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﺗﺸﺮﯾﻒ ﻟﮯ ﮔﺌﮯ۔ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﻣﯿﺮ ﺣﻤﺰﮦ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﺣﻀﻮﺭ ﮐﮯ ﭼﭽﺎ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﻣﺤﺒﺖ ﻓﺮ ﻣﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ،ﻣﮕﺮ ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ ﻭﮦ مسلمان نہ ہوئے تھے ،ﺍﻥ ﮐﺎ ﻣﻌﻤﻮﻝ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺻﺒﺢ ﮐﻮﺗﯿﺮ ﻭ ﮐﻤﺎﻥ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺟﻨﮕﻞ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻧﮑﻞ ﺟﺎﺗﮯ ﺍﻭﺭ ﺩﻥ ﺑﮭﺮ ﺷﮑﺎﺭ ﮐﺮﺗﮯ ﺍﻭﺭ ﺷﮑﺎﺭ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﻣﯿﮟ ﻣﺼﺮﻭﻑ ﺭﮨﺘﮯ ،ﺷﺎﻡ ﮐﻮ ﺟﺐ ﺷﮑﺎﺭ ﮐﺮ ﮐﮯ ﻭﺍﭘﺲ ﺁﺗﮯ ﺗﻮ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺣﺮﻡ ﺷﺮﯾﻒ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﺗﮯ ،ﺧﺎﻧﮧ ﮐﻌﺒﮧ ﮐﺎ ﻃﻮﺍﻑ ﮐﺮﺗﮯ ،ﭘﮭﺮ ﺻﺤﻦ ﺣﺮﻡ ﻣﯿﮟ ﻗﺮﯾﺶ ﮐﮯ ﺳﺮﺩﺍﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﻣﺤﻔﻠﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﺗﮯ ،ﺳﺐ ﺳﮯ ﻋﻠﯿﮏ ﺳﻠﯿﮏ ﮐﺮﺗﮯ ،ﻣﺰﺍﺝ ﭘُﺮﺳﯽ ﮐﺮﺗﮯ ﭘﮭﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﺟﺎﺗﮯ۔ ﺍﺱ ﺩﻥ ﺑﮭﯽ ﺁﭖ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﻌﻤﻮﻝ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺷﺎﻡ ﮐﻮ ﺷﮑﺎﺭ ﮐﺮ ﮐﮯ ﻭﺍﭘﺲ ﻟﻮﭦ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﻋﺒﺪ ﺍﻟﻠﮧ ﺑﻦ ﺟﺪﻋﺎﻥ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﮐﻨﯿﺰ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺍﺑﻮ ﺟﮩﻞ ﮐﮯﻇﻠﻢ ﻭﺳﺘﻢ ﮐﺎ ﺩﻟﺨﺮﺍﺵ ﻣﻨﻈﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ ،ﺍﻥ ﮐﺎ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺭﻭﮎ ﮐﺮ ﮐﮭﮍﯼ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﯽ۔ﺍﮮﺍﺑﻮ ﻋﻤﺎﺭﮦ،ﺁﺝ ﺍﺑﻮ ﺟﮩﻞ ﻧﮯ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺑﮭﺘﯿﺠﮯ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﯾﮧ ﻭﺣﺸﯿﺎﻧﮧ ﺳﻠﻮﮎ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﭘﮩﻠﮯ ﮔﺎ ﻟﯿﺎﮞ ﺩﯾﺘﺎ ﺭﮨﺎ ،ﺟﺐ ﺣﻀﻮﺭ ﻧﮯ ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﮐﺌﮯ ﺭﮐﮭﺎ ﺗﻮ ﺍﻥ ﮐﻮ ﻣﺎﺭ ﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯿﺎ ﯾﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﮐﮧ ﺍﻥ ﮐﻮ ﺧﻮﻥ ﺳﮯ ﻟﮩﻮ ﻟﮩﺎﻥ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ۔ ﯾﮧ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺣﻀﺮﺕ ﺣﻤﺰﮦ ﮐﮯ ﺗﻦ ﺑﺪﻥ ﻣﯿﮟ ﺁﮒ ﻟﮓ ﮔﺌﯽ،ﻏﺼﮧ ﺳﮯ ﺁﮒ ﺑﮕﻮﻟﮧ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺍﺑﻮ ﺟﮩﻞ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﻣﯿﮟ ﺁﮔﮯ ﺑﮍﮬﮯ ،ﺁﺝ ﺍﻥ ﮐﯽ ﮐﯿﻔﯿﺖ ﮨﯽ ﻧﺮﺍﻟﯽ ﺗﮭﯽ ،ﻧﮧ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﺧﺒﺮ ﺧﯿﺮﯾﺖ ﭘﻮﭼﮫ ﺭ ﮨﮯ ﮨﯿﮟ ،ﻧﮧ ﮐﺴﯽ ﻣﺤﻔﻞ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﮍﮮ ﮨﻮ ﮐﺮ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺳﻼﻡ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ،ﺑﺲ ﺍﺑﻮ ﺟﮩﻞ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﻣﯿﮟ ﺁﮔﮯ ﺑﮍﮬﺘﮯ ﭼﻠﮯ ﺟﺎﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﺁﺧﺮ ﮐﺎﺭ ﺁﭖ ﮐﯽ ﻧﻈﺮ ﺍﺑﻮ ﺟﮩﻞ ﭘﺮ ﭘﮍﯼ ﺟﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﻗﺒﯿﻠﮧ ﮐﯽ ﻣﺤﻔﻞ ﻣﯿﮟ ﺑﮍﯼ ﺷﺎﻥ ﻭ ﺷﻮﮐﺖ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﮨﻮﺍ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭼﺎﺭﻭﮞ ﻃﺮﻑ ﻟﻮﮒ ﺳﺮﺍﭘﺎ ﺍﺩﺏ ﺑﻦ ﮐﺮ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﮭﮯ ۔ﺣﻀﺮﺕ ﺣﻤﺰﮦ ﺑﮍﮮ ﭘﮩﻠﻮﺍﻥ،ﺟﻨﮓ ﺟﻮﺍﻭﺭ ﻋﺮﺏ ﮐﮯ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﺑﮩﺎﺩﺭﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﻤﺎﺭ ﮐﺌﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ۔ﺁﭖ ﺍﺱ ﻣﺠﻤﻊ ﻣﯿﮟ ﮔُﮭﺲ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯽ ﺍﺑﻮ ﺟﮩﻞ ﮐﮯ ﺳﺮ ﭘﺮ ﺍﺱ ﺯﻭﺭ ﺳﮯ ﮐﻤﺎﻥ ﻣﺎﺭﯼ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺳﺮ ﭘﮭﭧ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﻥ ﺑﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ ۔ﭘﮭﺮ ﺁﭖ ﻧﮯ ﮔﺮ ﺟﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ : ﺍﮮ ﺍﺑﻮ ﺟﮩﻞ !
اردو زبان کی ابتدا کے متعلق نظریات
اردو کی ابتدا و آغاز کے بارے میں کئی مختلف نظریات ملتے ہیں یہ نظریات آپس میں اس حد تک متضاد ہیں کہ انسان چکرا کر رہ جاتا ہے۔ ان مشہور نظریات میں ایک بات مشترک ہے کہ ان میں اردو کی ابتدا کی بنیاد برصغیر پاک و ہند میں مسلمان فاتحین کی آمد پر رکھی گئی ہے۔ اور بنیادی استدلال یہ ہے کہ اردو زبان کا آغاز مسلمان فاتحین کی ہند میں آمد اور مقامی لوگوں سے میل جول اور مقامی زبان پر اثرات و تاثر سے ہوا۔ اور ایک نئی زبان معرض وجود میں آئی جو بعد میں اردو کہلائی۔ کچھ ماہرین لسانیات نے اردو کی ابتدا کا سراغ قدیم آریاؤں کے زمانے میں لگانے کی کوشش کی ہے۔ بہر طور اردو زبان کی ابتدا کے بارے میں کوئی حتمی بات کہنا مشکل ہے۔ اردو زبان کے محققین اگرچہ اس بات پر متفق ہیں کہ اردو کی ابتدا مسلمانوں کی آمد کے بعد ہوئی لیکن مقام اور نوعیت کے تعین اور نتائج کے استخراج میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ اس انداز سے اگر اردو کے متعلق نظریات کو دیکھا جائے تو وہ نمایاں طور پر چار مختلف نظریات کی شکل میں ہمارے سامنے آتے ہیں۔
مسلمان ہر سال اسلامی مہینے ذوالحجہ کی 8 سے 12 تاریخ کو سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کی زیارت کے لیے حاضر ہو کر وہاں جو مخصوص عبادت انجام دیتے ہیں، اس مجموعہ عبادات کو اسلامی اصطلاح میں حج اور ان انجام دی جانے والی عبادات کو مناسک حج کہتے ہیں۔ دین اسلام میں حج ہر صاحب استطاعت بالغ مسلمان پر زندگی بھر میں ایک مرتبہ فرض ہے، جیسا کہ قرآن مقدس میں ہے: وَأَذِّنْ فِي النَّاسِ بِالْحَجِّ يَأْتُوكَ رِجَالًا وَعَلَى كُلِّ ضَامِرٍ يَأْتِينَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ ۔ حج اسلام کے 5 ارکان میں سب سے آخری رکن ہے، جیسا کہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حدیث ہے: «اسلام کی بنیاد پانچ ستونوں پر ہے، لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی گواہی دینا، نماز قائم کرنا، زكوة دينا، رمضان کے روزے رکھنا اور حج کرنا۔» مناسک حج کی ابتدا ہر سال 8 ذوالحجہ سے ہوتی ہے، حاجی متعین میقات حج سے احرام باندھ کر کعبہ کی زیارت کے لیے روانہ ہوتے ہیں، وہاں پہنچ کر طواف قدوم کرتے ہیں، پھر منی روانہ ہوتے ہیں اور وہاں یوم الترویہ گزار کر عرفات آتے ہیں اور یہاں ایک دن کا وقوف ہوتا ہے، اسی دن کو یوم عرفہ، یوم سعی، عید قربانی، یوم حلق و قصر وغیرہ کہا جاتا ہے۔ اس کے بعد حجاج رمی جمار (کنکریاں پھینکنے) کے لیے جمرہ عقبہ جاتے ہیں، بعد ازاں مکہ واپس آکر طواف افاضہ کرتے ہیں اور پھر واپس منی جاکر ایام تشریق گذارتے ہیں۔ اس کے بعد حجاج دوبارہ مکہ واپس آکر طواف وداع کرتے ہیں اور یوں حج کے جملہ مناسک مکمل ہوتے ہیں۔ حج کی عبادت اسلام سے قبل بھی موجود تھی، مسلمانوں کا اعتقاد ہے کہ حج گذشتہ امتوں پر بھی فرض تھا، جیسے ملت حنیفیہ (حضرت ابراہیم علیہ اسلام کے پیروکاروں) کے متعلق قرآن میں ذکر ہے: وَإِذْ بَوَّأْنَا لِإِبْرَاهِيمَ مَكَانَ الْبَيْتِ أَنْ لَا تُشْرِكْ بِي شَيْئًا وَطَهِّرْ بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَالْقَائِمِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ ،۔ حضرت ابراہیم اور ان کے بعد بھی لوگ حج کیا کرتے تھے، البتہ جب جزیرہ نما عرب میں عمرو بن لحی کے ذریعہ بت پرستی کا آغاز ہوا تو لوگوں نے مناسک حج میں حذف و اضافہ کر لیا تھا۔ ہجرت کے نویں سال حج فرض ہوا، محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سنہ 10ھ میں واحد حج کیا جسے حجۃ الوداع کہا جاتا ہے۔ اس حج میں حج کے تمام مناسک کو درست طور پر کر کے دکھایا اور اعلان کیا کہ: « خذوا عني مناسككم» ترجمہ: اپنے مناسک حج مجھ سے لے لو۔ نیز اسی حج کے دوران میں اپنا مشہور خطبہ حجۃ الوداع بھی دیا اور اس میں دین اسلام کی جملہ اساسیات و قواعد اور اس کی تکمیل کا اعلان کیا۔ زندگی میں ایک بار صاحب استطاعت پر حج فرض ہے اور اس کے بعد جتنے بھی حج کیے جائیں گے ان کا شمار نفل حج میں ہوگا؛ ابو ہریرہ نے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے نقل کیا ہے: « لوگو! تم پر حج فرض کیا گیا ہے، چناں چہ حج ادا کرو»، صحابہ نے سوال کیا: "یا رسول اللہ!
نجم الدولہ، دبیر الملک، مرزا نوشہ اسد اللہ خان غالب بہادر نظام جنگ (1797ء- 1869ء) اردو زبان کے سب سے بڑے شاعروں میں ایک سمجھے جاتے ہیں۔ یہ تسلیم شدہ بات ہے کہ 19 ویں صدی غالب کی صدی ہے۔ جبکہ 18 ویں میر تقی میر کی تھی اور 20 ویں علامہ اقبال کی۔ غالب کی عظمت کا راز صرف ان کی شاعری کے حسن اور بیان کی خوبی ہی میں نہیں ہے۔ ان کا اصل کمال یہ ہے کہ وہ زندگی کے حقائق اور انسانی نفسیات کو گہرائی میں جا کر سمجھتے تھے اور بڑی سادگی سے عام لوگوں کے لیے بیان کر دیتے تھے۔ غالب جس پر آشوب دور میں پیدا ہوئے اس میں انہوں نے مسلمانوں کی ایک عظیم سلطنت کو برباد ہوتے ہوئے اور باہر سے آئی ہوئی انگریز قوم کو ملک کے اقتدار پر چھاتے ہوئے دیکھا۔ غالباً یہی وہ پس منظر ہے جس نے ان کی نظر میں گہرائی اور فکر میں وسعت پیدا کی۔
ابو عبد اللہ عثمان بن عفان اموی قرشی (47 ق ھ - 35 ھ / 576ء – 656ء) اسلام کے تیسرے خلیفہ، داماد رسول اور جامع قرآن تھے۔ عثمان غنی سابقین اسلام میں شامل اور عشرہ مبشرہ میں سے تھے، ان کی کنیت ذو النورین ہے کیونکہ انھوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی دو صاحبزادیوں سے نکاح کیا تھا، پہلے رقیہ بنت محمد سے کیا، پھر ان کی وفات کے بعد ام کلثوم بنت محمد سے نکاح کیا۔ عثمان غنی پہلے صحابی ہیں جنھوں نے سرزمین حبشہ کی ہجرت کی، بعد میں دیگر صحابہ بھی آپ کے پیچھے حبشہ پہنچے۔ بعد ازاں دوسری ہجرت مدینہ منورہ کی جانب کی۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عثمان غنی پر مکمل اعتماد اور ان کی فطری حیاء و شرافت اور جو انھوں نے اپنے مال کے ذریعہ اہل ایمان کی نصرت کی تھی، اس کی انتہائی قدر کرتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیگر صحابہ کے ساتھ ان کو بھی جنت اور شہادت کی موت کی خوش خبری دی۔
ہندی بھارت میں بولی جانے والی زبان ہے جس کے ماخد وہی ہیں جو اردو کے ہیں، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ہندی اور اردو ہندوستانی زبان سے نکلے ہیں۔ فرق یہ ہے کہ ہندی کا جھکاؤ سنسکرت کی طرف بہت زیادہ ہے۔ اردو عام طور پر ہندی ہیں۔ ہندی کی پراتن کھوپڑی اپبھرانشہ ہے، جو کے شَوراسینی پراکرت کی قسم ہے۔ اردو کو عرب دیشوں میں ہندی زبان مانا جاتا ہے، کیوں کہ وہاں زیادہ تر ہندوستانیوں نے اپنی زبان کو ہندی زبان قرار کیا ہے۔
جنگ احد 17 شوال 3ھ (23 مارچ 625ء) میں مسلمانوں اور مشرکینِ مکہ کے درمیان احد کے پہاڑ کے دامن میں ہوئی۔ مشرکین کے لشکر کی قیادت ابوسفیان کے پاس تھی اور اس نے 3000 سے زائد افراد کے ساتھ مسلمانوں پر حملہ کی ٹھانی تھی جس کی باقاعدہ تیاری کی گئی تھی۔ مسلمانوں کی قیادت حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کی۔ اس جنگ کے نتیجہ کو کسی کی فتح یا شکست نہیں کہا جا سکتا کیونکہ دونوں طرف شدید نقصان ہوا اور کبھی مسلمان غالب آئے اور کبھی مشرکین لیکن آخر میں مشرکین کا لشکر لڑائی ترک کر کے مکہ واپس چلا گیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 2022–23ء (اپریل 2023ء)
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اپریل اور مئی 2023ء میں پانچ ایک روزہ بین الاقوامی (ODI) میچ اور پانچ ٹوئنٹی20 بین الاقوامی (T20I) میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ یہ دورہ ستمبر 2021ء میں ملتوی ہونے والی سیریز کے لیے ہے۔ ایک روزہ سیریز عالمی کپ سپر لیگ 2020–23ء کا حصہ نہیں ہے تاہم یہ کرکٹ عالمی کپ 2023ء کے لیے دونوں ٹیموں کی تیاریوں کا حصہ بنے گی۔اپریل 2022ء میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی کہ سیریز ہو گی۔ مئی 2022ء میں نیوزی لینڈ کرکٹ نے تصدیق کی کہ وہ پی سی بی کو ملتوی سیریز کے بدلے معاوضہ ادا کریں گے اور ساتھ ہی اس دورے پر اضافی میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ اکتوبر 2022ء میں پی سی بی نے دورے کے لیے فکسچر کا اعلان کیا۔ اپریل 2023ء میں پی سی بی نے اس دورے کے لیے نظرثانی شدہ فکسچر کا اعلان کیا۔اس دورے سے قبل نیوزی لینڈ نے دسمبر 2022ء اور جنوری 2023ء میں دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو 88 رنز سے شکست دی اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی 38 رنز سے جیت کر سیریز میں 2–0 کی برتری حاصل کر لی۔ نیوزی لینڈ نے تیسرا ٹی ٹوئنٹی 4 رنز کے مارجن سے جیت کر سیریز میں خود کو برقرار رکھا۔ چوتھا ٹی ٹوئنٹی ژالہ باری کی وجہ سے بلا نتیجہ ختم ہوا۔ نیوزی لینڈ نے آخری ٹی ٹوئنٹی 6 وکٹوں سے جیت کر سیریز 2–2 سے برابر کر دی۔
نعمان ابن ثابت بن زوطا بن مرزبان (پیدائش: 5 ستمبر 699ء– وفات: 14 جون 767ء) (فارسی: ابوحنیفه،عربی: نعمان بن ثابت بن زوطا بن مرزبان)، عام طور پر آپکو امام ابو حنیفہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ آپ سنی حنفی فقہ (اسلامی فقہ) کے بانی تھے۔ آپ ایک تابعی، مسلمان عالم دین، مجتہد، فقیہ اور اسلامی قانون کے اولین تدوین کرنے والوں میں شامل تھے۔ آپ کے ماننے والوں کو حنفی کہا جاتا ہے۔ زیدی شیعہ مسلمانوں کی طرف سے بھی آ پ کو ایک معروف اسلامی عالم دین اور شخصیت تصور کیا جا تا ہے۔ انہیں عام طور پر "امام اعظم" کہا جاتا ہے۔
محمد بن اسماعيل بخاری (پیدائش: 19 جولائی 810ء، بخارا - وفات: 1 ستمبر 870ء) مشہور ترین محدث اور حدیث کی سب سے معروف کتاب صحیح بخاری کے مولف تھے۔ ان کے والد بھی ایک محدث تھے اور امام مالک کے شاگرد تھے۔ امام بخاری کا درجہ احادیث کو چھان پھٹک کر ترتیب دینے میں اتنا اونچا ہے کہ بلا اختلاف الجامع الصحیح یعنی صحیح بخاری شریف کا درجہ صحت میں قرآن پاک کے بعد پہلا ہے۔
سانحۂ کربلا یا واقعہ کربلا یا کربلا کی جنگ 10 محرم 61ھ (بمطابق 9 یا 10 اکتوبر، 680ء) کو، موجودہ عراق میں کربلا کے مقام پر پیش آیا۔ یہ جنگ نواسہ رسول حضرت امام حسین ابن علی، ان کے حامیوں اور رشتہ داروں کے ایک چھوٹے سے گروہ، حسین ابن علیؓ کے ساتھ 72 ساتھی، کچھ غلام، 22 اہل بیت کے جوان اور خاندان نبوی کی کچھ خواتین و بچے شامل تھے، اور اموی ظالم حکمران یزید اول کی ایک بڑی فوج کے مابین ہوئی۔جس کو حسین نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔جس میں اموی خلیفہ یزید اول کی فوج نے پیغمبر اسلام محمد کے نواسے حسین ابن علی اور ان کے رفقا کو لڑائی میں شہید کیا، حرم حسین کے خیموں کو لوٹ لیا گیا اور بالآخر آگ لگا دی گئی۔ عمر بن سعد کی فوج نے کربلا کے صحرا میں مقتولین کی لاشیں چھوڑ دیں۔ بنی اسد کے لوگوں نے لاشوں کو تین دن بعد دفن کیا۔ واقعہ کربلا کے بعد، حسین ابن علی کی فوج سے وابستہ متعدد خواتین اور بچوں کو گرفتار کر کے قید کر دیا گیا، بازار اور ہجوم والے مقامات سے گزر کر ان کی توہین کی گئی اور انہیں یزید ابن معاویہ کے دربار شام بھیج دیا گیا تھا۔ جنگ میں شہادت کے بعد حضرت امام حسین کو سید الشہدا کے لقب سے پکارا جاتا ہے۔
بنو امیہ قریش کا ایک ممتاز اور دولت مند قبیلہ تھا۔ اسی خاندان نے خلافت راشدہ کے بعد تقریباً ایک صدی تک ملوکیت سنبھالی اور اسلامی فتوحات کو بام عروج پر پہنچایا۔ جس کی سرحدیں ایک طرف چین اور دوسری طرف اسپین تک پھیلی ہوئی تھیں۔ البتہ مرکزی خلافت کے خاتمے کے باوجود اس خاندان کا ایک شہزادہ عبدالرحمن الداخل اسپین میں حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہوا۔ جہاں 1492ء تک اموی سلطنت قائم رہی۔
جنگل زمین کے ایسے قطعہ کو کہتے ہیں جس پر بڑی تعداد میں درخت ہو۔ جانوروں کی کئی اقسام کو جنگل کی اپنی بقاء اور زندگی کے لیے اشد ضرورت ہوتی ہے۔ جنگل جس کا صیغہ جمع جنگل ہے دنیا میں تقریباً ہر جگہ پائے جاتے ہیں اور ان کی ماحولیاتی اہمیت کے سبب نہایت قدر سے دیکھے جاتے ہیں۔ گو ان کی ماحولیاتی اہمیت اور حیواناتی زندگی کے ساتھ اہم ربط ہے مگر پھر بھی دنیا بھر میں جنگلات کے کٹاؤ کا عمل جاری ہے۔ اس کی بڑی وجہ دنیا میں بڑھتی ہوئی انسانی آبادی ہے جس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جنگلات کا بے دریغ کٹاؤ کیا جا رہا ہے۔ جنگلات کے کٹاؤ کی وجہ سے نہ صرف ماحول بلکہ انسان اور دوسرے جانوروں کی حیاتیاتی تنوع پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
اٹھارھویں صدی میں فرانس دنیا کا سب سے مہذب، متمدن اور ترقی یافتہ ملک تھا۔ تہذیب و اخلاقیات، تعلیم، حقوق انسانی، سیاسیات، غرض کہ ہر موضوع پر اس کے ممتاز مفکرین اور ادیبوں نے لگی لپٹی رکھے بغیر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ چونکہ عام طور پر یہ خیال پیدا ہو گیا تھا کہ سیاسی اصلاح احوال سے سب کچھ درست و صحیح ہو جائے گا۔ لہٰذا جب انقلاب عمل میں آیا تو اس کے سماجی، اخلاقی اور انسانی پہلو تو نظر سے اوجھل ہو گئے اور نگاہیں سیاسی کارفرماؤں پر مرکوز ہوگئیں اور خیالات و جذبات کے لیے ربط سیل کے سامنے بادشاہ، ملکہ، شاہی خاندان، امرا اور وہ سب اشخاص اور ادارے جو سیاسی زندگی سے متعلق تھے یا اس کے آئینہ دار تھے کچل دیے گئے۔ جب یہ سیل سبک سیر تھما اور پیرس کا مطلع صاف ہوا تو اس کے افق پر وہ شخصیت نمودار ہوئی جو اپنے آپ کو مرد بخت آور (انگریزی: Man of destiny) کہتی تھی۔ اسے انقلاب فرانس کے رجحانات یا نظریات سے کوئی دلچسپی نہیں تھی وہ قسمت کا کھلاڑی تھا اوراُسے محض اپنی ذات سے غرض تھی۔
یورپ کا ممتاز سیاسی مفکر نکولو مکیاویلی 3 مئی 1459ء کو اٹلی کے شہر فلورنس (فیرنزے) میں پیدا ہوا۔ اس کا باپ متوسط طبقے مگر اشراف کے گھرانے سے تھا اور وکالت کرتا تھا۔ مکیاویلی کا دور دراصل یورپی ممالک کی باہمی رقابت، محلاتی سازشوں اور سیاسی تبدیلیوں کا ہے۔ اس کے دور اندیش اور حساس ذہن نے ان سب کا زبردست اثر قبول کیا۔ اس نے سیاسیات پر اپنے تاثرات کو عقلیت کی کسوٹی پر پرکھ کر ریاست کے عروج و زوال کے اسباب بیان کیے اور1513ء میں (Il Principe) ’’بادشاہ‘‘ جیسی یگانہ روزگار کتاب لکھی۔
خلافت راشدہ کے خاتمے کے بعد عربوں کی قائم کردہ دو عظیم ترین سلطنتوں میں سے دوسری سلطنت خلافت عباسیہ ہے۔ خاندان عباسیہ کے دو بھائیوں السفاح اور ابو جعفر المنصور نے 750ء (132ھ) خلافت عباسیہ کو قائم کیا اور 1258ء (656ھ) میں اس کا خاتمہ ہو گیا۔ یہ خلافت بنو امیہ کے خلاف ایک تحریک کے ذریعے قائم ہوئی۔ تحریک نے ایک عرصے تک اپنے مقاصد کے حصول کے لیے جدوجہد کی اور بالآخر بنو امیہ کو شکست دینے کے بعد بر سر اقتدار آگئی۔
الفریڈ نوبل سویڈن کا کیمیادان، مہندس، نئے خیالات سے روشناش کروانے والا، فوجی جنگی ساز و سامان تیار اور ڈیزائن کرنے والا اور ڈائنامائیٹ کا موجد تھا۔ اس نے "بوفوس" سٹیل مل کو خرید کر اسے سویڈن کی فوجی جنگی سامان تیار کرنے والی ایک بڑی کمپنی میں تبدیل کر دیا۔ اپنی وصیت میں اسنے اپنے بے شمار دولت کا ایک بڑا حصہ نوبل انعام دینے کے لیے وقف کر دیا۔ مصنوعی تیار کیے گئے عنصر "نوبلیئم" کا نام بھی اس کے نام پر رکھا گیا ہے ۔
چہل قدمی (انگریزی: Walking) یا جنبش قدم کی مدد سے چلنا صحت اور انسانی حرکات اور سکنات کے لیے ضروری تصور کیا جاتا ہے۔ چہل قدمی سے نہ صرف وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ یہ امراض قلب کے لیے بھی مفید ہے ۔ کئی معالج اور تربیت کار صحت مند زندگی گزارنے کے لیے چہل قدمی کا مشورہ دیتے ہیں ۔ یہ ایک زبردست قسم کی ورزش ہے لیکن بہت کم افراد باقائدگی سے اس کا احتمام کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ کثرت کرنے والے افراد بھی کم ہی اسے اپنی روز مرہ کی زندگی کا حصہ بناتے ہیں ۔
لکمہ کا لفظ انگریزی میں علم کمپیوٹر و اطلاعاتی طرزیات میں مستعمل لفظ byte کا اردو متبادل لیا جاسکتا ہے۔ انگریزی میں byte کا لفظ bite سے اخذ کیا گیا ہے جس سے مراد وہی ہے جو عام طور پر لقمے کے معنوں میں bite سے لی جاتی ہے، یعنی غذائی لقمے کی طرح معطیات کی وہ قلیل مقدار جو کمپیوٹر ایک بار میں نوالہ (bit) بنا سکتا ہو۔ ابہام سے بچنے کی خاطر انگریزی میں bite (یعنی لقمے) میں موجود i کو y سے تبدیل کر کہ byte بنا لیا گیا ہے۔ اسی طرح اردو میں بھی لقمہ کے ق کو ک سے تبدیل کر کہ لکمہ کا لفظ byte کے متبادل لیا جاسکتا ہے اور اس کی جمع لقمہ کی جمع کے وزن پر لکم (bytes) اور یا پھر لکمے بھی کی جاسکتی ہے۔
گرومکھی (پنجابی: ਗੁਰਮੁਖੀ) ایک ابوگیدا ہے جو لنڈا رسم الخط سے اخذ کیا گیا، دوسرے سکھ گرو انگد (1504ء–1552ء) نے اسے معیاری بنایا اور استعمال کیا۔ اس کو عام طور پر سکھ رسم الخط کہا جاتا ہے، بھارت کی ریاست پنجاب میں گرمکھی کو پنجابی زبان کے باضابطہ لپی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، تاہم پنجابی زبان فارسی عربی رسم الخط شاہ مکھی میں بھی لکھی جاتی ہے۔گرومکھی پنجابی زبان کا رسم الخط ہے جس کا رواج سولہویں اور سترہویں صدی میں سکھ گروؤں کے ذریعہ عمل میں آیا۔ حروف پہلے سے موجود تھے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ حروف کشمیر کی شاردا، کانگڑا کی کری یا ٹھاکری اور مدھیہ پردیش کی ناگری کے میل سے اکٹھا ہوئے ہیں۔ مذکورہ بالا رسم الخطوں سے 24 حروف تہجی لے کر اس میں تھوڑی سی تبدلی کی۔ 35 حروف کے رسم الخط کی اشاعت گرو انگد نے کی تھی۔ سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیو نے اس رسم الخط میں آدی گرنتھ کو اکٹھا کرکے اور اس کا گرو مکھی نام رکھ کر اس کو سکھوں کے دھرم کا خاص رسم الخط بنا دیا۔ پنجاب کے مسلمان شعرا ہمیشہ فارسی رسم الخط میں اور ہندو دیوناگری، مہاجنی (لنڈے) یا فارسی رسم الخط میں اپنے کاروبار کرتے آ رہے ہیں۔ سیاسی وجوہ اور سمجھوتوں کے نتیجہ کے طور پر آج پنجاب کے سب ہی طالب علموں کے لیے گرومکھی سیکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
سیاہ موت (انگریزی: Black Death، عربی: موت الاسود، فارسی: مرگ سیاہ)، جسے سیاہ طاعون بھی کہا جاتا ہے، ایک تباہ کن وبائی مرض تھا جس نے 14 ویں صدی کے وسط میں (1347ء – 1350ء) یورپ کو جکڑ لیا اور یورپ کی دو تہائی آبادی اس کے ہاتھوں لقمہ اجل بن گئی۔ تقریباً اسی زمانے میں ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے متعدد علاقوں میں بھی متعدی امراض پھوٹے، جو اس امر کا اشارہ کرتے ہیں کہ یورپ میں پھیلنے والا طاعون دراصل کثیر علاقائی وبائی مرض تھا۔ مشرق وسطیٰ، ہندوستان اور چین کو ملا کر اس طاعون نے کم از کم 7 کروڑ 50 لاکھ افراد کو موت کے گھاٹ اتارا۔
رابندرناتھ ٹیگور : بنگالی زبان کے نوبل انعام یافتہ شاعر، فلسفی اور افسانہ و ناول نگار رابندر ناتھ ٹیگور کا اصل نام رویندر ناتھ ٹھاکر۔ ٹیگور ٹھاکر کا بگاڑ ہے۔ آپ 1861ء میں کلکتہ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کلکتہ میں ہی حاصل کی۔ ان کی پہلی کتاب صرف 17 برس کی عمر میں منصہ شہود پر آئی۔ پھر قانون کی تعلیم حاصل کرنے کی خاطر 1878ء میں انگلستان گئے، ڈیڑھ سال بعد ڈگری لیے بغیر لوٹ آئے اور اپنے طور پر پڑھنے لکھنے اور اپنی شخصیت کو پروان چڑھانے میں مصروف ہو گئے۔ اس دوران میں کئی افسانے لکھے اور شاعری کی جانب بھی توجہ دی۔ ٹیگور نے زیادہ تر چیزیں بنگالی زبان میں لکھیں۔ 1901ء میں بولپور بنگال کے مقام پر شانتی نکتین کے نام سے مشرقی اور مغربی فلسفے پر ایک نئے ڈھنگ کے مدرسہ کی بنیاد ڈالی، جس نے 1921ء میں یونیورسٹی کی شکل اختیار کی۔ شانتی نکیتن میں اپنی بنگالی تحریروں کا انگریزی میں ترجمہ کیا، جس کے باعث ان کی مقبولیت دوسرے ملکوں میں پھیل گئی۔ یورپ، جاپان، چین، روس، امریکا کا کئی بار سفر کیا۔1913ء میں ادب کے سلسلے میں نوبل پرائز ملا۔ اور 1915ء میں برطانوی حکومت ہند کی طرف سے ’’سر‘‘ کا خطاب دیا گیا۔ لیکن برطانوی راج میں پنجاب میں عوام پر تشدد کے خلاف احتجاج کے طور پرانہوں نے ’’سر‘‘ کا خطاب واپس کر دیا۔ ٹیگور نے اپنی زندگی کے آخری حصہ میں کم و بیش پوری متمدن دنیا کا دورہ کیا اور لیکچر بھی دیے۔ 1930ء میں ’’انسان کا مذہب‘‘ کے عنوان سے لندن میں کئی بلند پایہ خطبات ممالک اورنیویارک میں اپنی ان تصاویر کی نمائش کی۔ جو 68 برس کی عمر کے بعد بنائی تھیں۔ تین ہزار گیت مختلف دھنوں میں ترتیب دیے۔ بے شمار نظمیں لکھیں، مختصر افسانے لکھے۔ چند ڈرامے بھی لکھے۔ ہندوستان کی کئی جامعات اور آکسفورڈ یونیورسٹی نے آپ کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی۔ آپ کو بنگالی زبان کا شیکسپیئر بھی کہتے ہیں۔
اسٹیڈیم یا مدرج (تلفظ: مُدَر + رَج / انگریزی: stadium) اپنے فی زمانہ مفہوم میں عموماً ایک ایسے مقام کو کہا جاتا ہے کہ جہاں کسی بھی قسم کا کوئی مظاہرہ یا نمائشِ فن و ہنر و علم کی جاتی ہو اور اس کے چہار اطراف ناظرین و سامعین کے نشست ہونے کو ایک درجہ وار سلسلۂ کراسی یوں لگایا گیا ہوتا ہے کے ہر پچھلی آنے والی کرسی کو اپنے سے اگلی کرسی پر اونچائی میں قریباً 12 تا 15 پوروں (inchs) کی سبقت حاصل ہوتی ہے۔ تاکہ پیچھے بیٹھے ہوئے ناظر کے لیے آگے نشستہ ناظر، مشاہدے میں مخل نا بن سکے۔ stadium کے لیے اردو میں متعدد عام الفاظ جیسے بازی گاہ، کھیل کا میدان یا ورزش گاہ و تماشا گاہ پائے جاتے ہیں لیکن ان میں سے ہر کوئی اپنا اپنا الگ انگریزی متبادل رکھتا ہے اور عربی اور اردو کی لغات میں stadium کے لیے مدرج کا لفظ ہی اختیار کیا جاتا ہے
اگر یہ آپ کا مطلوبہ صفحہ نہیں تو دیکھیے، فصل (ضدابہام)فصل (جمع: فصول، فصلیں / انگریزی: season) عرصۂ سال کے ایک ذیلی حصے کو کہا جاتا ہے یعنی اس بات کو یوں بھی کہہ سکتے ہیں کے مدتِ سال کو چند ذیلی حصص میں تقسیم کر دیا جاتا ہے، ان ذیلی حصوں کو فصول کہتے ہیں اور اس تقسیم کی خاطر موسم میں آنے والے تغیرات کو اساس بنایا جاتا ہے۔ کرۂ ارض کے معتدل یا ذیل قطبی (subpolar) مقامات پر چار فصول دیکھنے میں آتے ہیں؛ بہار، گرما، خزاں اور سرما۔ سال بھر کے دوران، بيئيات و موسم میں ہونے والے یہ تغیرات یعنی فصول، زمین کی سورج کے گرد مداری گردش اور اپنے محور کے گرد محوری گردش کے باعث پیدا ہوتے ہیں۔ فصل کی نمود میں زمین کی مداری گردش کی نسبت محوری گردش کا عمل دخل زیادہ پایا جاتا ہے اور اس کی اہم وجہ زمین کے محور کا قریباً 23 درجے کے جھکاؤ پر ہونا ہے، اس جھکاؤ کی وجہ سے زمین کا ایک قطب سورج کی روشنی کو دوسرے قطب کے لحاظ سے زیادہ حاصل کرتا ہے اور یوں محوری جھکاؤ کے قطبین کی سورج سے دوری اور قربت موسمی تغیرات یعنی فصول کی پیدائش کا موجب بن جاتی ہے۔
پاک و ہند اشاراتی زبان (IPSL) برصغیر میں سب سے بڑی اشاروں کی زبان ہے جسے کم از کم 15 ملین بہرے افراد استعمال کرتے ہیں۔ 2021ء تک، یہ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اشاروں کی زبانوں میں سے ایک ہے، اور Ethnologue اسے دنیا کی 151 ویں سب سے زیادہ "بولی جانے والی" زبان کا درجہ دیتی ہے۔ کچھ اسکالرز ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال میں موجود اقسام کو ہند-پاکستانی اشاروں کی زبان کے طور پر دیکھتے ہیں۔
قزمہ طرزیات (Nanotechnology) یا قزمیات (nanoscience)، ٹیکنالوجی کی ایک ایسی قسم ہے کہ جسمیں انتہائی چھوٹے یا باریک (خردبینی) پیمانے پر اختراعات اور نئی طراز (techniques) پر تحقیق کی جاتی ہے۔ آسان الفاظ میں اسی بات کو یوں بھی واضح کیا جاسکتا ہے کہ قزمہ ٹیکنالوجی، اصل میں انتہائی باریک اور ننھے ننھے آلات یا مشینیں بنانے کی ٹیکنالوجی کو کہا جاتا ہے۔ قزمہ ٹیکنالوجی کے چھوٹے پیمانے کی حد کا اندازہ اس بات سے لگا یا جاسکتا ہے کہ ان اختراعات کی اگر پیمائش کی جائے تو یہ 0.1 تا 100 nm کے درمیان آتی ہے (nm = نینو میٹر)۔ نفاذی علوم کی اس شاخ میں نئی اختراعات کے ساتھ ساتھ پہلے سے موجود اختراعات اور زندگی میں استعمال ہونے والی انواع و اقسام کی اشیاء (سالماتی آلات سے لیکر مصفی زلف تک) کی انتہائی چھوٹے یا ننھے (قزمہ یا نینو) پیمانے پر طرحبندی، تالیف اور توصیف کی جاتی ہے اور پھر ان کے بہتر استعمال کے بارے میں تحقیق۔ قزمہ یا nano، کسی بھی پیمائش کا ایک اربواں حصہ ہوتا ہے، یعنی 9- 10 ۔
کرکٹ کا میدان گھاس کا ایک بڑا میدان ہے جس پر کرکٹ کا کھیل کھیلا جاتا ہے۔ اگرچہ عام طور پر بیضوی شکل کی ہوتی ہے، اس کے اندر ایک وسیع قسم ہے: کچھ تقریباً کامل دائرے، کچھ لمبے بیضوی اور کچھ مکمل طور پر بے قاعدہ شکلیں جن میں بہت کم یا کوئی ہم آہنگی نہیں ہے– لیکن ان کی مکمل طور پر خمیدہ حدود ہوں گی، تقریباً بغیر کسی استثناء کے۔ فیلڈ کے لیے کوئی مقررہ جہت نہیں ہے لیکن اس کا قطر عام طور پر 450 فٹ (137 میٹر) اور 500 فٹ (150 میٹر) کے درمیان مختلف ہوتا ہے۔
اسٹیڈیم آسٹریلیا جو اس وقت کفالت کے مقاصد کے لیے ایکور اسٹیڈیم کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک کثیر المقاصد اسٹیڈیم ہے جو سڈنی ، آسٹریلیا میں سڈنی اولمپک پارک میں واقع ہے۔ اسٹیڈیم، جسے آسٹریلیا میں بعض اوقات سڈنی اولمپک اسٹیڈیم ، ہوم بش اسٹیڈیم یا محض اولمپک اسٹیڈیم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، مارچ 1999ء میں 2000ء کے سمر اولمپکس کی میزبانی کے لیے A$ 690 ملین کی لاگت سے مکمل کیا گیا تھا۔ اسٹیڈیم کو ایک نجی کمپنی، اسٹیڈیم آسٹریلیا گروپ نے لیز پر دیا تھا، جب تک کہ اسٹیڈیم کو 1 جون 2016ء کو این ایس ڈبلیو حکومت کو واپس فروخت کردیا گیا جب این ایس ڈبلیو پریمیئر مائیکل بیرڈ نے اسٹیڈیم کو عالمی معیار کے مستطیل اسٹیڈیم کے طور پر دوبارہ تیار کرنے کا اعلان کیا۔ سٹیڈیم این ایس ڈبلیو حکومت کی جانب سےمقامات این ایس ڈبلیو کی ملکیت ہے۔
پونہ (با ابجدیہ: [puɳe] English: ؛)پونے (انگریزی: Punetranslate) (با ابجدیہ: [puɳe]; English: )، بھارت کی ریاست مہاراشٹر کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ ریاست کا سب سے بڑا شہر ممبئی ہے۔ اسے پونہ\پونا بھی کہا جاتا ہے اور یہی اس کا قدیم نام ہے جو 1978ء تک رائج تھا۔ آبادی کے لحاظ سے یہ بھارت کا نواں بڑا شہر ہے۔ اس کی مجموعی آبادی تقریباً 3.13 ملین ہے۔ پونے شہر آئے دن بڑھتا اور پھیلتا رہا ہے اور اس کا پھیلاو پمپری-چنچواڑ اور تین چھاونی شہر جیسے کھڑکی اور دیہو روڈ کو ملا کر پونے کا ایک نیا شہری علاقہ بنتا ہے جسے پونے میٹروپولیٹن علاقہ (پی ایم آر) کہا جاتا ہے۔ مردم شماری، 2011ء کے مطابق پونے شہری علاقوں کی کل آبادی ہے 5.05 ملین ہے جبکہ پونے میٹروپولیٹن علاقہ کی آبادی 7.27 ملین ہے۔ ممبئی میٹروپولیٹن اور ناسک میٹروپولیٹن کے ساتھ مل کر پونے میٹروپولیٹن علاقہ ایک بڑا علاقہ بناتا ہے جسے میگاپولس کہتے ہیں اور اس کا دوسرا نام ممبئی میگاریجن ہے۔ اسے مہاراشٹر کا سنہری مثلث بھی کہا جاتا ہے اور میگاپولس کی کل آبادی 50 ملین ہے اور یہ دنیا کا سب سے بڑا آباد شہری علاقہ ہے۔ پونے سطح مرتفع دکن پر 560 میٹر (1,837 فٹ) سطح سمندر سے میٹر بلند ہے اور دریائے موتھا کے کنارے آباد ہے۔ یہ ضلع پونہ کا انتظامی دفتر بھی ہے۔ 18ویں صدی میں یہ شہر مرہٹہ سلطنت کی وزارتِ عظمیٰ پیشوا راج کا پایہ تخت تھا اور اس طرح یہ بر صغیر کے اہم سیاسی مراکز میں سے ایک تھا۔ خوشحال زندگی کے پیمانہ پر پونے بھارت کا اول نمبر شہر ہے۔پونے مہاراشٹر کی ثقافتی راجدھانی بھی ہے۔ متعدد نامور تعلیمی اداروں کے جائے قیام ہونے کی وجہ سے پونے کو مشرق کا آکسفرڈ بھی کہا جاتا ہے۔گزشتہ دہائیوں میں شہر ایک بڑا تعلیم گاہ بن کر سامنے آیا ہے اور ملک بھر میں موجود غیر ملکی طالبعلموں کی نصف آبادی پونے میں ہی مقیم ہے۔ اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے تحقیقی ادارے، تعلیم، انتظام اور تربیتی اداروں کی کثرت کی وجہ سے ملک و بیرون ملک سے اکثر طالبعلم یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ پونے کے کئی کالج یورپ کے کالجوں کے ساتھ تبادلہ طلاب کا پروگرام چلاتے ہیں۔
فرانسیسی ((فرانسیسی: français) - فغان٘سے) ہند یورپی زبانوں کے خاندان کی ایک زبان ہے جس کا تعلق رومنی زبانوں سے ہے۔ یہ رومنی سلطنت کی عامیانہ لاطینی زبان سے بنی ہے جیسا کہ تمام رومنی زبانوں کے ساتھ ہوا ہے۔ فرانسیسی زبان گولو رومنی زبان سے ترقی کرتی ہوئی اپنی نئی شکل میں وجود پزیر ہوئی ہے۔ گول رومنی گول علاقہ کی لاطینی زبان ہے۔ بالخصوص شمالی گول میں یہ رائج ہے۔ فرانسیسی ایک سے زیادہ براعظموں میں 29 ممالک میں ایک سرکاری زبان ہے، جن میں سے اکثرفرانسیسی بین الاقوامی تنظیم (او آئی ایف) کے ارکان ہیں، 84 ممالک کی کمیونٹی جو فرانسیسی کے سرکاری استعمال یا تدریس کا حصہ ہے. فرانسیسی اقوام متحدہ میں استعمال ہونے والے چھ سرکاری زبانوں میں سے ایک ہے. یہ فرانس میں، پہلی زبان (اسپیکر کی تعداد میں کمی کے تحت)، کیوبیک صوبوں، اونٹاریو اور نیو برنوک کے ساتھ ساتھ دیگر فرانکوفون کے علاقوں، بیلجیم (والونیا اور برسلز - دارالحکومت خطے)، مغربی سوئٹزرلینڈ (برن، کینبرٹ، جیووا، جرا، نیوچنٹ، وڈ، وایلس)، موناکو، جزوی طور پر لیگزیانہ، لوئیسیا، ریاست، نیویارک، نیو ہاسپھائر اور ورمونٹ میں ریاستہائے متحدہ امریکہ میں، اور آستین وادی کے علاقے میں، اور آستین وادی کے علاقے میں، اور آستین وادی میں.2015 میں، فرانسسکون آبادی کا تقریبا 40 فیصد (ایل 2 اور جزوی اسپیکرز سمیت) یورپ میں، 35 فیصد ذیلی سہارا افریقہ میں، شمالی افریقہ میں مشرق وسطی اور مشرق وسطی میں 15 فیصد، اور ایشیا اور اوقیانوسیہ میں 1٪.
برطانوی سیاست دان۔ لارڈ رنڈولف چرچل کا بڑا لڑکا۔ چرچل کی ماں جینی امریکی یہودی تھی۔ ہیرو اور سنڈھرسٹ میں تعلیم پائی۔ ہندوستان کی شمال مغربی سرحد اور پھر جنوبی افریقا میں سپاہی اور اخباری نمائندہ رہا۔ بوئروں کی جنگ میں گرفتار ہوا۔ مگر بچ نکلا۔ 1901ء میں پہلی بار پارلیمنٹ کا رکن منتخب ہوا۔ اور مختلف عہدوں پرفائز رہا۔ نو آبادیوں کا نائب سیکرٹری۔1905ء تا 1908ء صدر بورڈ آف ٹریڈ۔ 1908ء تا 1910ء ہوم سیکرٹری۔1910ء تا 1911ء ناظم اعلٰی امارت بحری۔ 1911ء تا 1915ء دوبارہ۔ 1939ء تا 1940ء وزیر اسلحہ۔ 1917ء وزیر جنگ۔ 1918ء تا 1921ء وزیر فضائیہ۔1919ء تا 1921ء وزیر خزانہ۔ 1924ء تا 1929ءدرہ دانیال کی مہم کی ناکامی کے بعد سیاست سے کنارہ کش ہو گیا۔ 1936ءتا 1938ء وزیر اعظم چیمبرلین کی ہٹلر کو خوش کرنے کی پالیسی کی بڑی شدومد سے مخالفت کی جس کے سبب دوبارہ سیاست کے افق پر ابھرا۔ دوسری جنگ عظیم کے شروع ہونے پر ناطم امارات بحری کی حیثیت سے کابینہ میں شامل ہوا۔ اور مئی 1940ء میں وزیر اعظم بنا۔ جنگ کے بعد 1945ء لیبر پارٹی بر سر اقتدار آئی تو قائد حزب اختلاف منتخب ہوا۔ اور اس دوران میں سوویت یونین اور اس کے مغربی اتحادیوں کے مابین مناقشت کے بیج بوئے۔ سوویت یونین کے بارے میں "آہنی پردہ" کی اصطلاح اسی کی ایجاد ہے۔ اکتوبر 1951ء کے انتخابات میں قدامت پسند پارٹی کو دوبارہ منظم کیا۔ اکتوبر 1951ء کے انتخابات میں قدامت پسند پارٹی کی جیت ہوئی۔ تو دوبارہ وزیر اعظم بنا اور 1955ء میں پیرانہ سالی کے سبب ریٹائر ہو گیا۔ ونسٹن چرچل اعلٰی درجے کا مدبر لیکن انتہائی قدامت پرست سیاست دان تھا۔ دوسری جنگ عظیم میں جرمنی کے شکست میں اس کی مدبرانہ سوچ نے اہم کردار ادا کیا۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اگر چرچل نہ ہوتا تو شاید آج دنیا کی تاریخ کچھ اور ہوتی۔ دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد اس نے مغربی طاقتوں کو سوویت یونین کو ختم کرنے پر اکسایا لیکن امریکی صدر روزویلٹ نے، عالمی رائے عامہ کے خوف سے اس کی سخی سے مخالفت کی۔ آخر دم تک برطانوی نوآبادیوں کی آزادی کی مخالفت کرتا رہا۔ مصوری سے خاص شغف تھا۔ کئی کتابوں کا مصنف ہے۔ جن میں تاریخ جنگ عظیم دوم دو جلدوں کی صورت میں شائع ہو چکی ہے۔ 1953ء میں اسے ادب کا نوبیل انعام دیا گیا۔ ’’V‘‘یعنی وکڑی کا نشان بھی چرچل ہی کی دین ہے۔ چرچل سخت متعصب شخص تھا، فلسطینی قوم کو اپنے ملک فلسطین سے بے دخل کرنے اور امریکی مقامی باشندوں کے مغربی استحصال پر چرچل کا بیان: "میں یہ تسلیم نہیں کرتا کہ کتا اپنے ڈربہ کا مالک ہوتا ہے خواہ وہ اس ڈربے میں کافی عرصے سے رہ رہا ہو۔ مثال کے طور پر میں یہ تسلیم نہیں کرتا کہ امریکا میں قدیم باسیوں (ریڈ انڈین) یا آسٹریلیا کے کالے قدیم باسیوں کے ساتھ کوئی بڑی زیادتی ہوئی ہے۔ میں یہ تسلیم نہیں کرتا کہ ایک طاقتور نسل، ایک بہتر نسل یا ایک عقل مند نسل نے آ کران کی زمین پر قبضہ کر لیا تو کوئی ظلم ہوا۔" "I don't admit that the dog in the manger has the final right to the manger, even though he may have lain there for a very long time. I don't admit, for instance, that a great wrong has been done to the Red Indians of America, or the black people of Australia. I don't admit that a wrong has been done to those people by the fact that a stronger race, a higher grade race, or, at any rate, a more worldly-wise race, to put it that way, has come in and taken their place." 1943کے بنگال کے قحط کے بارے میں ونسٹن چرچل نے کہا تھا "مجھے ہندوستانیوں سے نفرت ہے۔ یہ جنگلی لوگ ہیں اور ان کا مذہب بھی جنگلی ہے۔ قحط ان کی اپنی غلطی ہے کیونکہ وہ خرگوشوں کی طرح آبادی بڑھاتے ہیں"۔ (حالانکہ بنگال کا قحط برطانیہ کا سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔) Talking about the Bengal famine in 1943, Churchill said: “I hate Indians.
ہربٹ جارج ویلز (ولادت: 21 ستمبر 1866ء – وفات: 13 اگست 1946ء) انگریزی زبان کے ایک معروف مصنف تھے جنھوں نے بہت ساری صنفوں میں قابل فخر کارہائے نماياں انجام دیئے ہیں۔ انہوں نے درجنوں ناول، مختصر کہانیاں اور معاشرتی تجزیہ، تاریخ، طنزومزاح اور سوانح عمری پر محیط اپنی تخلیقات لکھیں۔ ان کی تخلیقات میں تفریحی جنگی گیم سے متعلق دو کتابیں بھی شامل ہیں۔ ویلز کو اب ان کے سائنس فکشن ناولوں کے لیے سب سے زیادہ یاد کیا جاتا ہے اور ان کو جولیس ورن اور ناشر ہیوگو گرنس بیک کے ساتھ اکثر "سائنس فکشن کا نقیب" کہا جاتا ہے۔
مانچسٹر یونائیٹڈ انگلستان کا ایک فٹ بال کلب ہے جس کا صدر دفتر اولڈ ٹریفرڈ اسٹیڈیم، مانچسٹر میں قائم ہے۔ یہ دنیا کے معروف ترین کھیلوں کے کلبوں میں سے ایک ہے جس کے حامیوں کی تعداد 50 ملین سے زائد ہے۔ کلب 1878ء میں قائم ہوا۔ فتوحات کے اعتبار سے یہ لیور پول فٹ بال کلب کے بعد انگلش فٹ بال تاریخ کا کامیاب ترین کلب ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے 15 مرتبہ پریمیر لیگ/ فٹ بال لیگ، ریکارڈ 11 مرتبہ ایف اے کپ، دو مرتبہ لیگ کپ، دو مرتبہ یورپین کپ/یوئیفا چیمپینز لیگ، ایک مرتبہ یوئیفا کپ، ایک مرتبہ انٹر کانٹی نینٹل کپ اور ایک مرتبہ یورپین سپر کپ کے اعزازات حاصل کیے ہیں۔
شاعری (Poetry) کا مادہ "شعر" ہے، اس کے معانی کسی چیز کے جاننے پہچاننے اور واقفیت کے ہیں لیکن اصطلاحاً شعر اس کلامِ موزوں کو کہتے ہیں جو قصداً کہا جائے۔ یہ کلام موزوں جذبات اور احساسات کے تابع ہوتا ہے اور کسی واقعہ کی طرف جاننے کا اشارہ کرتا ہے۔ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ آپ نے کوئی حادثہ دیکھا ہو اور وہ آپ کے دل پر اثر کر گیا ہو اور آپ کے اندر سے خود بہ خود الفاظ کی صورت میں ادا ہو جائے، اس اثر کے بیان کو شعر کہتے ہیں اور انہیں شعروں کو شاعری کے نام سے جانا جاتا ہے۔دوسرے لفظوں میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ شاعری الفاظ کا وہ استعمال ہے، جس میں ایک طرف معانی کی وسعت ذہن کو تسخیر کرے تو دوسری جانب نغمگی کی تاثیر دل کو جکڑ لے۔ گویا ایک اچھا شعر بشر کے پورے وجود کا تجربہ ہے۔
اختری بائی فیض آبادی (ولادت: 07 اکتوبر 1914ء - وفات: 30 اکتوبر 1974ء) جو بیگم اختر کے نام سے مشہور ہیں، ایک مشہور ایک ہندوستانی گلوکارہ اور اداکارہ تھیں۔ بیگم اختر کی آواز میں ایسی شعلگی جاگزین تھی جو سامع کے دل کو پگھلا کراس میں سوز بھر دیتی ہے۔ بیگم اختر نے چارد ہائیوں تک سر اور ساز و آواز کی خدمت انجام دی اور اس کے صلے میں انہیں کروڑوں قدر دانوں کا پیار ملا۔ ان کو مالکہ غزل کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔بیگم اختر کو 1972ء میں موسیقی کے لیے سنگت نٹک اکیڈمی ایوارڈ ملا ، انہیں بھارت کا چوتھا بڑا شہری اعزاز پدم شری سے نوازا گیا اور بعد میں ہندوستان کی حکومت نے بعد میں بھارت کا تیسرا بڑا شہری اعزاز پدم بھوشن ایوارڈ دیا۔
انگریزی نام : dramatist / playwright۔ ڈراما نویس، ڈراما نگار، تمثیل نگار اور تمثیل نویس جیسے الفاظ اس شخص کے لیے مستعمل ہیں جو ڈرامے لکھتا ہے۔ اس فن کی خصوصیت یہ ہے کہ ڈراما نویس کو اپنے ڈرامے کے لیے کردار، مکالمے، چہرے پر جذبات کا اظہار، کہانی اور من حیث الجموع حالات کی منظرکشی ایسی کرنی پڑتی ہے کہ ناظرین اسے حقیقت کا آئینے دار سمجھیں۔