اردو ویکیپیڈیا Top 100

اردو ویکیپیڈیا کے سب سے زیادہ ملاحظہ کردہ مضامین کی فہرست۔ مزید معلومات کے لیے ۔ ۔ ۔

  1. 1

    سیکسی (ناول)

    سیکسی (ناول)

    سیکسی امریکی مصنفہ جوائس کیرول اوٹس (Joyce Carol Oates) کا ایک ناول ہے۔ یہ پہلی بار 2005ء میں شائع ہوا اور نوجوان قارئین کے لیے لکھا گیا ان کا چوتھا ناول ہے۔ کتاب میں کم سنی میں جنسی رغبت، ہم جنس پرستی اور قبل از شادی جنسی تعلقات جیسے موضوعات کے ساتھ ساتھ بالغ زبان کا استعمال کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اسے بعض اسکول لائبریریوں میں پابندی کا نشانہ بنایا گیا۔

    124 ملاحظات (↓17 گزشتہ کل)166,166,160,164,151,141, 124

    6+ فرق

    🔍 🗞️
  2. 2

    یونائیٹڈ سکس

    یونائیٹڈ سکس

    یونائیٹڈ سکس (انگریزی: United Six) 2011ء میں منظر عام پر آنے والی ایک فلم ہے، جس کی ہدایت کاری Vishal Aryan Singh نے کی۔ اس فلم میں پاروتی اوماناکوٹن نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، پریتم نے اس کی موسیقی ترتیب دی۔

    103 ملاحظات (↑50 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,53, 103

    2 فرق

    🔍 🗞️
  3. 3

    انا لله و انا الیه راجعون

    انا لله و انا الیه راجعون

    انا لله و انا الیہ راجعون (عربی: إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ) آیت استرجاع کہلاتی ہے جو قرآن میں سورۃ البقرہ کی آیت 156 سے ماخوذ ہے۔ اس کا مطلب ہے: "ہم اللّٰہ کے ہیں اور ہمیں اللّٰہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے (یعنی مرنے کے بعد)۔" جب مسلمان کسی کی موت یا مصیبت کی خبر سنتے ہیں تو یہ آیت پڑھتے ہیں۔ وہ اس آیت کو تعزیت کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں اور خصوصاً مصیبت یا نقصان کے وقت صبر کی گواہی دیتے ہیں۔ بے شک مُسلمین کو (مُصیبت اور نقصان کے وقت) صبر اور نماز کے ذریعے اللّٰہ سے مدد لینے کا حُکم ہے۔

    100 ملاحظات (↓2 گزشتہ کل)170,114,128,114,123,102, 100

    6+ فرق

    🔍 🗞️
  4. 4

    پاکستان

    پاکستان

    پاکستان، جس کا سرکاری نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے، جنوبی ایشیا کا ایک ملک ہے۔ یہ آبادی کے لحاظ سے پانچواں سب سے بڑا ملک ہے، جس کی آبادی 2023 کے مطابق 24 کروڑ 15 لاکھ سے زیادہ ہے، اور اس میں مسلمانوں کی دوسری سب سے بڑی آبادی ہے۔ اسلام آباد اس کا دار الحکومت ہے، جبکہ کراچی اس کا سب سے بڑا شہر اور مالیاتی مرکز ہے۔ پاکستان رقبے کے لحاظ سے 33واں سب سے بڑا ملک ہے۔ یہ جنوب میں بحیرہ عرب، جنوب مغرب میں خلیج عمان اور جنوب مشرق میں سر کریک سے متصل ہے۔ اس کی زمینی سرحدیں مشرق میں بھارت، مغرب میں افغانستان، جنوب مغرب میں ایران اور شمال مشرق میں چین کے ساتھ ملتی ہیں۔ یہ خلیج عمان میں عمان کے ساتھ سمندری سرحد بھی رکھتا ہے اور شمال مغرب میں افغانستان کے تنگ واخان راہداری کے ذریعے تاجکستان سے جدا ہوتا ہے۔

    70 ملاحظات (↑3 گزشتہ کل)59,61,67,66,70,67, 70

    6+ فرق

    🔍 🗞️
  5. 5

    حوثی

    حوثی

    تحریک انصار اللہ یا حوثی جماعت یمن کے زیدی شیعوں (جن کے نظریات شیعہ کی نسبت اہل سنت کے قریب ہیں۔) کی ایک تحریک ہے، جو دين و سياست دونوں ميں حزب اللہ کے نقش قدم پر چلتی ہے، جبکہ ان کے کچھ افکار رافضیوں سے بھی ملتے ہیں۔

    69 ملاحظات (↑32 گزشتہ کل)0,26,28,34,42,37, 69

    6 فرق

    🔍 🗞️
  6. 6

    XNXX

    XNXX

    XNXX ایک چیک-فرانسیسی فحش ویڈیو شیئرنگ اور دیکھنے کی ویب گاہ ہے۔ اس کی بنیاد 1997 میں پیرس میں رکھی گئی تھی، جس کے سرورز اور دفاتر مونٹریال، ٹوکیو اور نیوارک میں تھے۔ یہ WGCZ ہولڈنگ کی ملکیت ہے، وہی کمپنی جو XVideos چلاتی ہے۔ جولائی 2025 تک، یہ دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی 42ویں اور Pornhub، xHamster اور XVideos کے بعد چوتھی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فحش ویب گاہ ہے۔

    68 ملاحظات (↓51 گزشتہ کل)26,295,581,504,268,119, 68

    6+ فرق

    🔍 🗞️
  7. 7

    میا خلیفہ

    میا خلیفہ

    میا خلیفہ (پیدائش: 10 فروری 1993ء) جو میا کالیستا کے نام سے بھی جانی جاتی ہے، لبنانی نزاد امریکی سوشل میڈیا شخصیت، کھیلوں کی مبصر اور ویب کیم ماڈل ہے۔ میا 2014ء سے 2015ء تک پورنوگرافک اداکارہ رہی۔

    67 ملاحظات (↓20 گزشتہ کل)70,83,84,69,74,87, 67

    6+ فرق

    🔍 🗞️
  8. 8

    فیصل کریم کنڈی

    فیصل کریم کنڈی

    فیصل کریم کنڈی (انگریزی: Faisal Karim Kundi) ایک پاکستانی سیاست دان جو 2008ء سے 2013ء تک نائب اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان رہے۔ 4 مئی 2024ء سے پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کے پینتیسویں گورنر ہیں۔

    57 ملاحظات (↑57 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 57

    1 فرق

    🔍 🗞️
  9. 9

    سیکسی کورا

    سیکسی کورا

    سیکسی کورا (انگریزی: Sexy Cora) ایک اگزوٹک رقاصہ، ریالٹی ٹی وی شریک، فحش اداکارہ، فلمی اداکارہ، ماڈل اور گلو کار تھیں جن کا تعلق جرمنی سے تھا۔

    55 ملاحظات (↑14 گزشتہ کل)82,43,47,50,38,41, 55

    6+ فرق

    🔍 🗞️
  10. 10

    محمد سہیل آفریدی

    محمد سہیل آفریدی

    محمد سہیل آفریدی ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی سیاست دان ہیں۔ وہ اس وقت 29 فروری 2024ء سے پی کے-70 سے خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ خیبر پختونخوا کے منتخب وزیر اعلی ہیں۔

    55 ملاحظات (↑28 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,27, 55

    2 فرق

    🔍 🗞️
  11. 11

    سعید الرحمن اعظمی ندوی

    سعید الرحمن اعظمی ندوی

    سعید الرحمن اعظمی ندوی بن محمد ایوب اعظمی عربی زبان و ادب کے ماہر، ناقد، ادیب، صحافی اور دار العلوم ندوۃ العلماء کے مہتمم اور انٹیگرل یونیورسٹی، لکھنؤ کے چانسلر تھے۔ اس کے علاوہ عربی ماہنامہ مجلۃ البعث الاسلامی کی تاسیس میں بھی سید محمد الحسنی کے ساتھ شریک رہے۔ مئو ناتھ بھجن، اتر پردیش میں ولادت ہوئی، مدرسہ مفتاح العلوم، مئو میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد دار العلوم ندوۃ العلماء سے ادب عربی میں تخصص کیا۔ اس کے بعد دار العلوم ندوۃ العلماء میں بحیثیت استاذ ادب عربی مقرر ہوئے۔1958 ء میں عربی زبان و ادب کے ماہر ڈاکٹر تقی الدین ہلالی مراکشی سے بغداد میں جاکر استفادہ کیا۔ 1993ء سے 1999ء تک دار العلوم ندوۃ العلماء کے کلیۃ اللغۃ العربیۃ و آدابہا کے عمید رہے۔ 2000ء سے دار العلوم ندوۃ العلماء کے مہتمم ہیں۔ عربی زبان کے خطیب اور قلم کار تھے۔

    55 ملاحظات (↓27 گزشتہ کل)0,0,661,448,148,82, 55

    5 فرق

    🔍 🗞️
  12. 12

    ایرا سیکس

    ایرا سیکس

    ایرا سیکس (انگریزی: Ira Sachs) ایک فلم ساز، فلم مصنف، فلم ہدایت کار، مصنف اور منظر نویس ہیں جن کا تعلق ریاستہائے متحدہ امریکا سے ہے۔

    51 ملاحظات (↓24 گزشتہ کل)36,28,38,50,50,75, 51

    6+ فرق

    🔍 🗞️
  13. 13

    اردو

    اردو

    اُردُو، برصغیر پاک و ہند کی معیاری زبانوں میں سے ایک ہے۔ یہ پاکستان کی قومی اور رابطہ عامہ کی زبان ہے، جبکہ بھارت کی چھ ریاستوں کی دفتری زبان کا درجہ رکھتی ہے۔ آئین ہند کے مطابق اسے 22 دفتری شناخت شدہ زبانوں میں شامل کیا جا چکا ہے۔

    49 ملاحظات (↑6 گزشتہ کل)33,44,27,40,39,43, 49

    6+ فرق

    🔍 🗞️
  14. 14

    سکس شوٹر (فلم)

    سکس شوٹر (فلم)

    سکس شوٹر (فلم) (انگریزی: Six Shooter (film)) 2004ء میں منظر عام پر آنے والی ایک fiction film ہے، جس کی ہدایت کاری مارٹن میک ڈوناگ نے کی۔ اس فلم میں Rúaidhrí Conroy اور برینڈن گلیسن نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    45 ملاحظات (↓22 گزشتہ کل)106,93,60,57,50,67, 45

    6+ فرق

    🔍 🗞️
  15. 15

    نگار جوہر

    نگار جوہر

    لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر خان (انگریزی: Nigar Johar Khan) پاک فوج میں ایک تین ستارہ جرنیل ہیں۔ نگار جوہر پاک فوج کی تاریخ میں پہلی خاتون ہیں جو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر پہنچی ہیں۔

    45 ملاحظات (↑45 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 45

    1 فرق

    🔍 🗞️
  16. 16

    کوس

    کوس

    کوس (انگریزی: Kos) یونان کا ایک جزیرہ جو جزائر دؤدیکانیز میں واقع ہے۔عثمانی دور میں اس جزیرہ کا نام اِستان کوئے (ترکی: Istanköy) تھا۔

    44 ملاحظات (↓17 گزشتہ کل)53,33,47,22,43,61, 44

    6+ فرق

    🔍 🗞️
  17. 17

    اللہ وسایا

    اللہ وسایا

    مولانا اللہ وسايا (پیدائش: 1949) ایک پاکستانی عالم دین اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ایک مرکزی رہنما ہیں۔

    40 ملاحظات (↓3 گزشتہ کل)75,100,96,63,53,43, 40

    6+ فرق

    🔍 🗞️
  18. 18

    عبد القادر جیلانی

    عبد القادر جیلانی

    شیخ عبد القادر جیلانی یا شیخ عبد القادر گیلانی (پیدائش: 17 مارچ 1078ء— وفات: 12 فروری 1166ء) جنھیں محی الدین، محبوبِ سبحانی، غوث الثقلین اور غوث الاعظم کے القابات سے بھی جانا جاتا ہے۔ جو سُنّی حنبلی طریقہ کے نہایت اہم صوفی شیخ اور سلسلہ قادریہ کے بانی ہیں۔

    40 ملاحظات (↓9 گزشتہ کل)52,48,50,58,82,49, 40

    6+ فرق

    🔍 🗞️
  19. 19

    ثمر ہارون بلور

    ثمر ہارون بلور

    ثمر ہارون بلور ایک پاکستانی سیاست دان ہیں ۔ ان کا تعلق پاکستان کی سیاسی جماعت عوامی نیشنل پارٹی سے ہے۔ وہ صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کی منتخب رکن ہیں۔

    39 ملاحظات (↑39 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 39

    1 فرق

    🔍 🗞️
  20. 20

    مرزا غالب

    مرزا غالب

    نجم الدولہ، دبیر الملک، مرزا نوشہ اسد اللہ خان غالب بہادر نظام جنگ (1797ء- 1869ء) اردو زبان کے سب سے بڑے شاعروں میں ایک سمجھے جاتے ہیں۔ یہ تسلیم شدہ بات ہے کہ 19 ویں صدی غالب کی صدی ہے۔ جبکہ 18 ویں میر تقی میر کی تھی اور 20 ویں علامہ اقبال کی۔ غالب کی عظمت کا راز صرف ان کی شاعری کے حسن اور بیان کی خوبی ہی میں نہیں ہے۔ ان کا اصل کمال یہ ہے کہ وہ زندگی کے حقائق اور انسانی نفسیات کو گہرائی میں جا کر سمجھتے تھے اور بڑی سادگی سے عام لوگوں کے لیے بیان کر دیتے تھے۔ غالب جس پر آشوب دور میں پیدا ہوئے اس میں انھوں نے مسلمانوں کی ایک عظیم سلطنت کو برباد ہوتے ہوئے اور باہر سے آئی ہوئی انگریز قوم کو ملک کے اقتدار پر چھاتے ہوئے دیکھا۔ غالباً یہی وہ پس منظر ہے جس نے ان کی نظر میں گہرائی اور فکر میں وسعت پیدا کی۔

    39 ملاحظات (↑11 گزشتہ کل)25,44,42,34,27,28, 39

    6+ فرق

    🔍 🗞️
  21. 21

    سیکس اینڈ دی سٹی (فلم)

    سیکس اینڈ دی سٹی (فلم)

    سیکس اینڈ دی سٹی (فلم) (انگریزی: Sex and the City (film)) 2008ء میں منظر عام پر آنے والی ایک خواتین دوستوں کی فلم، رومانوی مزاحیہ اور مزاحیہ فلم ہے، جس کی ہدایت کاری مائیکل پیٹرک کنگ نے کی۔ اس فلم میں کرس ناتھ، سارہ جیسکا پارکر، سنتھیا نکسن، کرسٹن ڈیوس اور کم کیٹرل نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، Darren Star، مائیکل پیٹرک کنگ اور سارہ جیسکا پارکر نے فلم سازی کی، آرون زیگ مین نے اس کی موسیقی ترتیب دی۔

    38 ملاحظات (↑38 گزشتہ کل)39,29,25,0,23,0, 38

    1 فرق

    🔍 🗞️
  22. 22

    آئین پاکستان

    آئین پاکستان

    پاکستان کا آئین، جسے 1973 کا آئین بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کا اعلیٰ ترین قانون ہے۔ یہ دستاویز پاکستان کے قانون، سیاسی ثقافت اور نظام کی رہنمائی کرتی ہے۔ یہ ریاست کا خاکہ، آبادی کے بنیادی حقوق، ریاست کے قوانین اور احکامات اور اداروں اور مسلح افواج کے ڈھانچے اور قیام کو بیان کرتی ہے۔ یہ ذو الفقار علی بھٹو کی حکومت نے ملک کی اپوزیشن جماعتوں کی اضافی مدد سے تیار کیا تھا اور اسے 10 اپریل کو 5ویں پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر منظور کیا اور 14 اگست 1973 کو توثیق کی گئی۔ پہلے تین ابواب حکومت کی تین شاخوں کے قواعد، مینڈیٹ اور علاحدہ اختیارات قائم کرتے ہیں: ایک دو ایوانی مقننہ؛ ایک ایگزیکٹو برانچ جسے وزیر اعظم بطور چیف ایگزیکٹو چلاتے ہیں؛ اور ایک اعلیٰ وفاقی عدلیہ جس کی سربراہی سپریم کورٹ کرتی ہے۔ آئین پاکستان کے صدر کو ریاست کے اتحاد کی نمائندگی کرنے والے رسمی سربراہ مملکت کے طور پر نامزد کرتا ہے۔ آئین کے پہلے چھ مضامین سیاسی نظام کو وفاقی پارلیمانی جمہوریہ کے نظام کے طور پر بیان کرتے ہیں؛ اور اسلام کو اس کا ریاستی مذہب بھی قرار دیتے ہیں۔ آئین میں قرآن اور سنت میں موجود اسلامی احکام کی تعمیل کے لیے قانونی نظام کی دفعات بھی شامل ہیں۔

    37 ملاحظات (↑14 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,23, 37

    2 فرق

    🔍 🗞️
  23. 23

    عبد الکلام

    عبد الکلام

    عبدالکلام (15 اکتوبر 1931 – 27 جولائی 2015) ایک بھارتی ایرو اسپیس سائنس دان اور سیاستدان تھے جنھوں نے 2002 سے 2007 تک بھارت کے 11ویں صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ تمل ناڈو کے رامیشورم میں ایک مسلم خاندان میں پیدا ہوئے اور پلے بڑھے۔ انھوں نے طبیعیات اور ایرو اسپیس انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے اگلے چار دہائیوں تک ایک سائنس دان اور سائنس ایڈمنسٹریٹر کے طور پر کام کیا، زیادہ تر دفاعی تحقیق و ترقی تنظیم (DRDO) اور بھارتی خلائی تحقیق تنظیم (ISRO) میں۔ وہ بھارت کے سول اسپیس پروگرام اور فوجی میزائل ترقی کی کوششوں میں گہرائی سے شامل رہے۔ اس طرح انھیں بھارت کے میزائل مین کے طور پر جانا جانے لگا۔ انھوں نے 1998 میں بھارت کے پوکھران-II نیوکلیئر ٹیسٹ میں بھی ایک اہم تنظیمی، تکنیکی اور سیاسی کردار ادا کیا، جو 1974 کے اصل نیوکلیئر ٹیسٹ کے بعد پہلا تھا۔

    37 ملاحظات (↑37 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 37

    1 فرق

    🔍 🗞️
  24. 24

    عمر بن خطاب

    عمر بن خطاب

    ابوحفص عمر فاروق بن خطاب عدوی قرشی (586ء/590ء، مکہ - 6 نومبر 644ء، مدینہ) ابوبکر صدیق کے بعد مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ راشد، محمد مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سسر اور تاریخ اسلام کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ عشرہ مبشرہ میں سے ہیں، ان کا شمار علما و زاہدین صحابہ میں ہوتا تھا۔ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد 23 اگست سنہ 634ء مطابق 22 جمادی الثانی سنہ 13ھ کو مسند خلافت سنبھالی۔ عمر بن خطاب ایک باعظمت، انصاف پسند اور عادل حکمران مشہور ہیں، ان کی عدالت میں مسلم و غیر مسلم دونوں کو یکساں انصاف ملا کرتا تھا، عمر بن خطاب کا یہ عدل و انصاف انتہائی مشہور ہوا اور ان کے لقب فاروق کی دیگر وجوہ تسمیہ میں ایک وجہ یہ بھی بنی۔ آپ رضی اللہ عنہ کا نسب نویں پشت میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے جا ملتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی نویں پشت میں کعب کے دو بیٹے ہیں مرہ اور عدی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم مرہ کی اولاد میں سے ہیں، جبکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ عدی کی اولاد میں سے ہیں۔

    35 ملاحظات (↓1 گزشتہ کل)30,38,43,41,32,36, 35

    6+ فرق

    🔍 🗞️
  25. 25

    محمد بن عبد اللہ

    محمد بن عبد اللہ

    ابو القاسم محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب (12 ربیع الاول عام الفیل / اپریل 570ء یا 571ء – 12 ربیع الاول 10ھ / 8 جون 632ء) مسلمانوں کے آخری نبی ہیں۔ اہل اسلام کے نزدیک پیغمبر صاحب تمام مذاہب کے پیشواؤں سے کامیاب ترین پیشوا تھے۔ آپ کی کنیت ابو القاسم تھی۔ مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق محمد کی طرف سے انسانیت کی جانب بھیجے جانے والے انبیائے کرام کے سلسلے کے آخری نبی ہیں جن کو اللہ نے اپنے دین کی درست شکل انسانوں کی جانب آخری بار پہنچانے کے لیے دنیا میں بھیجا۔ انسائیکلوپیڈیا بریٹانیکا کے مطابق آپ دنیا کی تمام مذہبی شخصیات میں سب سے کامیاب شخصیت تھے۔ 570ء (بعض روایات میں 571ء) مکہ میں پیدا ہونے والے محمد پر قرآن کی پہلی آیت چالیس برس کی عمر میں نازل ہوئی۔ ان کا وصال تریسٹھ (63) سال کی عمر میں 632ء میں مدینہ میں ہوا، مکہ اور مدینہ دونوں شہر آج کے سعودی عرب میں حجاز کا حصہ ہیں۔ محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبد مناف کے والد کا انتقال ان کی دنیا میں آمد سے قریبا چھ ماہ قبل ہو گیا تھا اور جب ان کی عمر چھ سال تھی تو ان کی والدہ حضرت آمنہ بھی اس دنیا سے رحلت فرما گئیں۔ عربی زبان میں لفظ "محمد" کے معنی ہیں 'جس کی تعریف کی گئی'۔ یہ لفظ اپنی اصل حمد سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ہے تعریف کرنا۔ یہ نام ان کے دادا عبدالمطلب نے رکھا تھا۔ محمد کو رسول، خاتم النبیین، حضور اکرم، رحمۃ للعالمین اور آپ کے القابات سے بھی پکارا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی آپ کے بہت نام و القاب ہیں۔ نبوت کے اظہار سے قبل محمد نے اپنے چچا ابو طالب کے ساتھ تجارت میں ہاتھ بٹانا شروع کر دیا۔ اپنی سچائی، دیانت داری اور شفاف کردار کی وجہ سے آپ عرب قبائل میں صادق اور امین کے القاب سے پہچانے جانے لگے تھے۔ آپ کے پاس 610ء میں ایک روز جبرائیل (فرشتہ) ظاہر ہوئے اور محمد کو اللہ کا پیغام دیا۔ جبرائیل نے اللہ کی جانب سے جو پہلا پیغام محمد کو پہنچایا وہ یہ ہے۔

    34 ملاحظات (↑12 گزشتہ کل)22,31,31,30,35,22, 34

    6+ فرق

    🔍 🗞️
  26. 26

    محمد اقبال

    محمد اقبال

    ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال (ولادت: 9 نومبر 1877ء – وفات: 21 اپریل 1938ء) بیسویں صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ اردو اور فارسی میں شاعری کرتے تھے اور یہی ان کی بنیادی وجہ شہرت ہے۔ شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت اسلام کی طرف تھا۔ علامہ اقبال کو دور جدید کا صوفی سمجھا جاتا ہے۔ بحیثیت سیاست دان ان کا سب سے نمایاں کارنامہ نظریۂ پاکستان کی تشکیل ہے، جو انھوں نے 1930ء میں الہ آباد میں مسلم لیگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیش کیا تھا۔ یہی نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔ اسی وجہ سے علامہ اقبال کو پاکستان کا نظریاتی باپ سمجھا جاتا ہے۔ گو کہ انھوں نے اس نئے ملک کے قیام کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا لیکن انھیں پاکستان کے قومی شاعر کی حیثیت حاصل ہے۔

    33 ملاحظات (↓12 گزشتہ کل)44,62,50,47,37,45, 33

    6+ فرق

    🔍 🗞️
  27. 27

    غالب کی شاعری

    غالب کی شاعری

    غالب کے بارے میں عبادت بریلوی لکھتے ہیں، ”غالب زبان اور لہجے کے چابک دست فنکار ہیں۔ اردو روزمرہ اور محاورے کو اس طرح بیان کرتے ہیں کہ اس کی سادگی دل میں اتر جاتی ہے۔“

    33 ملاحظات (↑33 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 33

    1 فرق

    🔍 🗞️
  28. 28

    100 خواتین (بی بی سی)

    100 خواتین (بی بی سی)

    100 ویمن بی بی سی کی ایک کثیر فارمیٹ سیریز ہے جو 2013ء میں قائم کی گئی تھی۔ سالانہ سلسلہ 21 ویں صدی میں خواتین کے کردار کا جائزہ لیتا ہے اور اس میں لندن اور میکسیکو کے واقعات شامل ہیں۔ اس فہرست کا اعلان بین الاقوامی "بی بی سی کے خواتین سیزن" کا آغاز ہے، جو تین ہفتوں تک جاری رہتا ہے جس میں نشریاتی، آن لائن رپورٹس، مباحثے اور خواتین کے موضوع پر صحافت شامل ہیں۔ دنیا بھر کی خواتین کو ٹویٹر کے ذریعے حصہ لینے اور فہرست پر تبصرہ کرنے کے ساتھ ساتھ فہرست کے اجرا کے بعد ہونے والے انٹرویوز اور مباحثوں پر بھی تبصرہ کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

    33 ملاحظات (↑33 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 33

    1 فرق

    🔍 🗞️
  29. 29

    صحابہ کی فہرست

    صحابہ کی فہرست

    صحابہ (عربی: الصحابۃ، "پیروکار") اسلام میں نبی محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم، کے ان پیرو کاروں کو کہا جاتا ہے جنھوں نے ان کی اپنی حیات میں اسلام قبول کیا اور ان کو کچھ وقت کی صحبت ملی۔ اور اسی ایمان کی حالت میں وہ دنیا سے گئے۔ بعض صحابہ نابینا بھی تھے اور بعض لوگ جنھوں نے اسلام قبول کیا، مگر محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دور یا بعد میں پھر مرتد ہوئے اور پھر اسلام قبول کیا (محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حیات کے بعد) تو ان کو صحابی نہیں کہا جاتا۔

    32 ملاحظات (↑2 گزشتہ کل)30,31,26,0,0,30, 32

    2 فرق

    🔍 🗞️
  30. 30

    کریئیٹیو کامنز اجازت نامہ

    کریئیٹیو کامنز اجازت نامہ

    کریئیٹیو کامنز اجازت نامہ (انگریزی: Creative Commons license) عوامی حقوق نشر و اشاعت اجازت ناموں میں سے ایک مشہور سافٹ ویئر اجازت نامہ ہے جسے معروف ویب سائٹس مثلاً ویکیپیڈیا اور فری بیس وغیرہ استعمال کرتی ہیں۔ اس اجازت نامہ کو ایک امریکی غیر منفعت بخش تنظیم کریئیٹیو کامنز نے ترتیب دیا ہے۔

    31 ملاحظات (↑5 گزشتہ کل)87,65,62,45,50,26, 31

    6+ فرق

    🔍 🗞️
  31. 31

    خیبر پختونخوا

    خیبر پختونخوا

    خیبر پختونخوا (پشتو: خېبر پښتونخوا) یا مختصر طور پر پختونخوا، پاکستان کا ایک صوبہ ہے جو پاکستان کے شمالی مغربی حصّے میں واقع ہے۔ رقبے کے لحاظ پاکستان کے چار صوبوں میں سب سے چھوٹا جبکہ آبادی کے لحاظ سے تیسرا بڑا صوبہ ہے جو یکم جولائی 1970ء کو قائم ہوا۔ 2010 سے قبل یہ صوبہ سرحد کہلاتا تھا۔ مردم شماری پاکستان 2023ء کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کی آبادی چار کروڑ آٹھ لاکھ چھپن ہزار ستانوے 40٫856٫097 افراد پر مشتمل ہے۔ صوبائی زبان پشتو اور صوبائی دار الحکومت پشاور ہے۔

    30 ملاحظات (↑2 گزشتہ کل)0,33,31,53,0,28, 30

    2 فرق

    🔍 🗞️
  32. 32

    یزید بن معاویہ

    یزید بن معاویہ

    یزید بن معاویہ (مکمل نام: یزید بن معاویہ بن ابوسفیان بن حرب بن امیہ الاموی الدمشقی) خلافت امویہ کا دوسرا خلیفہ تھا۔ اس کی ولادت 23 جولائی 645ء کو عثمان بن عفان کی خلافت میں ہوئی۔ اس کی ماں کا نام میسون تھا اور وہ شام کی کلبیہ قبیلہ کی مسیحی خاتون تھی، اس نے معاویہ کے بعد 680ء سے 683ء تک مسند خلافت سنبھالا۔ اس کے دور میں اس کے حکم سےسانحۂ کربلا میں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، حسین ابن علی شہید کیے گئے۔ حسین بن علی کا سر یزید کے دربار میں لے جایا گیا۔ جبکہ روایات کے مطابق، اسی نے ان کی شہادت کا حکم دیا اور عبید اللہ ابن زیاد کو خصوصی طور پر یہ ذمہ داری دی اور جب حسین بن علی کا سر اس کے سامنے آیا تو اس نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ کو قید میں رکھا۔ اسی دور میں عبد اللہ ابن حنظلہ کی تحریک کو کچلنے کے لیے مدینہ میں قتل عام ہوا اور عبد اللہ ابن زبیر کے خلاف لڑائی میں خانہ کعبہ پر سنگ باری اور آتشی گولہ باری کی گئی۔ یزید نے معاویہ کی وفات کے بعد 30 برس کی عمر میں رجب 60ھ میں مسند خلافت سنبھالی۔ اس کے عہد حکومت میں عقبہ بن نافع کے ہاتھوں مغربی اقصی فتح ہوا اور مسلم بن زیاد نے بخارا اور خوارزم فتح کیا، دمشق میں ایک چھوٹی سی نہر تھی جس کی توسیع یزید نے کی تھی اس لیے اس نہر کو اس کی طرف منسوب کر

    29 ملاحظات (↑10 گزشتہ کل)0,0,21,0,0,19, 29

    2 فرق

    🔍 🗞️
  33. 33

    نانا پاٹیکر

    نانا پاٹیکر

    وشوناتھ پاٹیکر (1 جنوری 1951-8 اکتوبر 2026) ، نانا پاٹیکر کے نام سے جانے جاتے تثے، ایک بھارتی اداکار اور فلم ساز تھے، جنھوں نے بنیادی طور پر ہندی اور مراٹھی سنیما میں کام کیا۔ بھارتی سنیما کے سب سے بڑے اور بااثر اداکاروں میں سے ایک کے طور پر بڑے پیمانے پر پہچانے جانے والے پاٹیکر کو اپنی اداکاری کے لیے تین قومی فلم اعزازات، چار فلم فیئر اعزازات، دو مہاراشٹر اسٹیٹ فلم اعزازات اور دو فلم فیئر اعزازات مراٹھی سے نوازا گیا۔ انھیں سنیما اور آرٹ انڈسٹری میں ان کی خدمات کے لیے 2013 میں پدم شری اعزاز سے نوازا گیا۔

    29 ملاحظات (↓69 گزشتہ کل)0,0,0,499,203,98, 29

    4 فرق

    🔍 🗞️
  34. 34

    ابوبکر صدیق

    ابوبکر صدیق

    ابوبکر صدیق عبد اللہ بن ابو قحافہ عثمان تیمی قرشی (573ء—634ء) اسلام کے پہلے خلیفہ راشد، عشرہ مبشرہ میں شامل، خاتم النبین محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اولین جانشین، صحابی، خسر اور ہجرت مدینہ کے وقت رفیق سفر تھے۔ اہل سنت و الجماعت کے یہاں ابوبکر صدیق رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ انبیا اور رسولوں کے بعد انسانوں میں سب سے بہتر، صحابہ میں ایمان و زہد کے لحاظ سے سب سے برتر اور ام المومنین عائشہ بنت ابوبکر رَضی اللہُ تعالیٰ عنہا کے بعد پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے محبوب تر تھے۔ عموماً ان کے نام کے ساتھ صدیق کا لقب لگایا جاتا ہے جسے حضرت ابوبکر صدیق رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ کی تصدیق و تائید کی بنا پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دیا تھا۔

    28 ملاحظات (↓21 گزشتہ کل)17,33,39,29,43,49, 28

    6+ فرق

    🔍 🗞️
  35. 35

    مردوں کی آپسی جنسی سرگرمیاں

    مردوں کی آپسی جنسی سرگرمیاں

    مردوں کے مابین جنسی تعلقات میں پائی جانے والی جنسی سرگرمیوں میں خواہ ان کا جنسی رجحان کوئی بھی ہو، دہنی جنسی عمل، دستی جنسی عمل، دبری جماع اور فروٹ شامل ہو سکتے ہیں۔ شواہد سے معلوم ہوتا ہے لوگ سروے کے دوران مردوں کے ساتھ اپنے جنسی تعلقات کے بارے میں حقیقت سے کم معلومات فراہم کرتے ہیں۔

    28 ملاحظات (↑8 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,20, 28

    2 فرق

    🔍 🗞️
  36. 36

    المغرب

    المغرب

    المغرب (عربی: المغرب؛ باضابطہ نام: مملکت المغرب) (برصغیر میں مراکش کے نام سے مقبول) شمالی افریقا کے خطے المغرب العربی میں واقع ایک ملک ہے جس کے شمال میں بحیرہ روم اور مغرب میں بحر اوقیانوس بہتا ہے اور اس کی زمینی سرحدیں مشرق میں الجزائر اور جنوب میں مغربی صحارا کے متنازع علاقے سے ملتی ہیں۔ المغرب سبتہ، ملیلہ اور چٹان قمیرہ کے ہسپانوی ایکسکلیو اور اس کے ساحل کے قریب کئی چھوٹے ہسپانوی زیر نگین جزائر پر اپنا دعویٰ رکھتا ہے۔ مراکش ایک ایسا ملک ہے جہاں اس کی آبادی کی اکثریت مراکش کے عربوں پر مشتمل ہے، جسے عام طور پر "مراکشی" کہا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک کے سرحدی اور دور دراز علاقوں میں ایسے اقلیتی گروہ بھی آباد ہیں جو خود کو مراکش کی قوم کا حصہ نہیں سمجھتے اور اپنی الگ شناخت رکھتے ہیں.

    27 ملاحظات (↑7 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,20, 27

    2 فرق

    🔍 🗞️
  37. 37

    عمران خان

    عمران خان

    عمران احمد خان نیازی پاکستانی سیاست دان, سابق کرکٹ کھلاڑی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی بھی ہیں۔ اس سے پہلے وہ 2002ء تا 2007ء اور 2013ء تا 2018ء تک پاکستان قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ سیاست میں قدم رکھنے سے قبل عمران خان ایک کرکٹر اور مخیر تھے۔ انھوں نے دو دہائیوں تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلی اور بعد میں خدمت خلق کے منصوبے بنائے جیسے کہ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر اور نمل کالج وغیرہ۔

    27 ملاحظات (0 گزشتہ کل)47,23,28,22,29,27, 27

    6+ فرق

    🔍 🗞️
  38. 38

    انگریزی زبان

    انگریزی زبان

    انگریزی (English) انگلستان اور امریکا سمیت دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر بولی جانے والی زبان ہے، جو متعدد ممالک میں بنیادی زبان کے طور پر بولی جاتی ہے، جبکہ دنیا کے بہت سے ممالک میں ثانوی یا سرکاری زبان کی حیثیت رکھتی ہے۔ انگریزی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی اور سمجھی جانے والی زبان ہے، جبکہ عمومی طور پر یہ دنیا بھر میں رابطے کی زبان سمجھی جاتی ہے۔

    27 ملاحظات (↑27 گزشتہ کل)27,0,29,0,20,0, 27

    1 فرق

    🔍 🗞️
  39. 39

    گورنر خیبر پختونخوا

    گورنر خیبر پختونخوا

    گورنر خیبر پختونخوا صوبہ خیبر پختونخوا، پاکستان کی صوبائی حکومت کا سربراہ ریاست مقرر کیا جاتا ہے۔ گورنر کا تقرر وزیر اعظم پاکستان کرتا ہے اور عموماً یہ ایک رسمی عہدہ ہوتا ہے یعنی اس کے پاس بہت زیادہ اختیارات نہیں ہوتے۔ تاہم ملکی تاریخ میں متعدد بار ایسے مواقع آئے ہیں جب صوبائی گورنروں کو اضافی و مکمل اختیارات ملے ہیں خاص طور پر اس صورت میں جب صوبائی اسمبلی تحلیل کر دی گئی ہو، تب انتظامی اختیارات براہ راست گورنر کے پاس آ جاتے ہیں جیسا کہ 1975ء اور 1994ء گورنر راج میں، جب وزیر اعلیٰ اور صوبائی اسمبلی کو برطرف کر دیا گیا تھا۔

    27 ملاحظات (↑27 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 27

    1 فرق

    🔍 🗞️
  40. 40

    علی بن ابی طالب

    علی بن ابی طالب

    ابو الحسن علی بن ابی طالب ہاشمی قُرشی (15 ستمبر 601ء – 29 جنوری 661ء) خلافت راشدہ کے چوتھے خلیفہ تھے جنھوں نے 656ء سے 661ء تک حکومت کی۔ ابو الحسن عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے بعد اسلام کے خلیفہ بنے، لیکن انھیں شیعہ اثناعشریہ و زیدیہ مسلمانوں کے ہاں خلیفہ بلا فصل، پہلا امام معصوم اور وصی رسول اللہ سمجھا جاتا ہے۔ وہ پیغمبر اسلام محمد کے چچا زاد اور داماد تھے۔ ام المومنین خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کے بعد دوسرے شخص تھے جو اسلام لائے۔ اور ان سے قبل ایک خاتون کے علاوہ کوئی مردو زن مسلمان نہیں ہوا۔ یوں سابقین اسلام میں شامل اور عشرہ مبشرہ، بیعت رضوان، اصحاب بدر و احد، میں سے بھی تھے بلکہ تمام جنگوں میں ان کا کردار سب سے نمایاں تھا اور فاتح خیبر تھے، ان کی ساری ابتدائی زندگی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ساتھ گذری۔ وہ تنہا صحابی ہیں جنھوں نے کسی جنگ میں بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تنہا نہیں چھوڑا ان کی فضیلت میں صحاح ستہ میں درجنوں احادیث ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انھیں دنیا اور آخرت میں اپنا بھائی قرار دیا اور دیگر صحابہ کے ساتھ ان کو بھی جنت اور شہادت کی موت کی خوش خبری دی۔

    26 ملاحظات (↓7 گزشتہ کل)22,29,41,26,47,33, 26

    6+ فرق

    🔍 🗞️
  41. 41

    صلاح الدین ایوبی

    صلاح الدین ایوبی

    الناصر صلاح الدین یوسف بن ایوب (عربی: الناصر صلاح الدين يوسف بن أيوب‎; کرد: سەلاحەدینی ئەییووبی‏) جنھیں عام طور پر صلاح الدین ایوبی کے نام سے جانا جاتا ہے ایوبی سلطنت کے بانی تھے۔ وہ نہ صرف تاریخ اسلام بلکہ تاریخ عالم کے مشہور ترین فاتحین و حکمرانوں میں سے ایک ہیں۔ وہ 1138ء میں موجودہ عراق کے شہر تکریت میں پیدا ہوئے۔ ان کی زیر قیادت ایوبی سلطنت نے مصر، شام، یمن، عراق، حجاز اور دیار بکر پر حکومت کی۔ صلاح الدین ایوبی کو بہادری، فیاضی، حسن و خلق، سخاوت اور بردباری کے باعث نہ صرف مسلمان بلکہ مسیحی بھی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ صلاح الدین ایوبی اپنے کارناموں میں نور الدین زنگی پر بھی بازی لے گئے۔ ان میں جہاد کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا اور بیت المقدس کی فتح ان کی سب سے بڑی خواہش تھی۔ صلاح الدین کو فاتح بیت المقدس کہا جاتا ہے جنھوں نے 1187ء میں یورپ کی متحدہ افواج کو عبرتناک شکست دے کر بیت المقدس ان سے آزاد کروا لیا تھا۔ صلاح الدین ایوبی 1193ء میں دمشق میں انتقال کر گئے، انھوں نے اپنی ذاتی دولت کا زیادہ تر حصہ اپنی رعایا کو دے دیا۔ وہ مسجد بنو امیہ سے متصل مقبرے میں مدفون ہیں۔ مسلم ثقافت کے لیے اپنی اہمیت کے ساتھ ساتھ، صلاح الدین کا کرد، ترک اور عرب ثقافت میں نمایاں طور پر احترام کیا جاتا ہے۔ انھیں اکثر تاریخ کی سب سے مشہور کرد شخصیت کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔

    26 ملاحظات (↑7 گزشتہ کل)29,24,19,28,43,19, 26

    6+ فرق

    🔍 🗞️
  42. 42

    سگسی

    سگسی

    سگسی (منگولی: Сагсай) مشرقی منگولیا کے صوبے بیان-اولگی کا ایک ضلع ہے۔ شہر میں زیادہ تر قازق آبادی ہے، یہ علاقہ عقاب سے شکار کرنے والوں کا گھر ہے، جو سنہری عقاب سے خرگوش اور لومڑی کا شکار کرتے ہیں۔ ہر سال سگسی میں، الطائی قازق عقابوں کا سالانہ میلہ ستمبر کے آخری ہفتے میں لگتا ہے، یہ یہاں کی ثقافت کا حصہ ہے۔

    26 ملاحظات (↑2 گزشتہ کل)0,32,30,21,19,24, 26

    6 فرق

    🔍 🗞️
  43. 43

    مير تقی میر

    مير تقی میر

    میر تقی میر ( 28 مئی 1723ء- 20 ستمبر 1810ء) اصل نام میر محمد تقى اردو كے عظیم شاعر تھے۔ میر ان کا تخلص تھا۔ اردو شاعرى ميں مير تقى مير كا مقام بہت اونچا ہے ـ انھیں ناقدین و شعرائے متاخرین نے خدائے سخن کے خطاب سے نوازا۔ وہ اپنے زمانے كے ايك منفرد شاعر تھےـ۔ آپ كے متعلق اردو كے عظیم الشان شاعرمرزا غالب نے لکھا ہے۔

    26 ملاحظات (↑26 گزشتہ کل)24,42,24,31,0,0, 26

    1 فرق

    🔍 🗞️
  44. 44

    انسانی جنسی سرگرمی

    انسانی جنسی سرگرمی

    انسانی جنسی سرگرمی، انسانی جنسی حرکات یا انسانی جنسی برتاؤ (انگریزی: Human sexual activity) ان تمام انسانی سرگرمیوں پر محیط ہے جو جنسی خواہشات کا عملی مظہر ہے۔ اس میں کسی آدمی فطری خیزش بھی ہو سکتی ہے، انزال اور احتلام وغیرہ بھی شامل ہو سکتے، جو ساری غیر ارادی طور پر نمو دار ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سے کئی اس کے ارادی مظہر بھی ممکن ہیں۔ اس میں صرف جنسی مخالف کے جسم کو چھونا، مخصوص حصوں جیسے کہ پستان، سر پستان، عضو تناسل، دبر کا چھونا، چومنا، چاٹنا، ہمبستری وغیرہ سبھی شامل ہیں۔

    26 ملاحظات (↑26 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 26

    1 فرق

    🔍 🗞️
  45. 45

    جج

    جج

    جج یا قاضی وہ عُہدیدار جو قانون کے اعلیٰ امتحانات پاس کرنے کے بعد قانون سے کماحقہ واقفیت رکھتا ہو اور اسے کسی دیوانی یا فوجداری عدالت کی صدارت پر فائز کیا گیا ہو۔ پاکستان میں دیوانی عدالتوں کے جج سول جج کہلاتے ہیں۔ اور فوجداری، ماتحت عدالتوں کے جج مجسٹریٹ۔ البتہ فوجداری عدالت بالا سیشن جج کی عدالت ہوتی ہے۔ اور سیشن جج کو دیوانی اختیارات کی عدالت بالا کی حیثیت سے ڈسٹرکٹ جج کہتے ہیں۔تمام سول جج سینئر سول جج کے ماتحت کام کرتے ہیں۔تمام ایڈیشنل سیشن جج ایک سیشن جج کے ماتحت سب کام کرتے ہیں ہیں ان کا دائرہ اختیار سیشن جتنا ہی ہوتا ہے۔سب سے پہلے سیول جج بھرتی کیے جاتے ہیں اور ہائی کورٹ خود ایڈیشنل سیشن جج بھرتی کرتی ہے۔سول جج بھرتی ہونے کے لیے یے کم ذات کم دو سال کا تجربہ وکالت میں ہونا لازمی ہے۔اس کا امتحان ان سے پہلے پنجاب پبلک سروس کمیشن لیتی تھی پر اب لاہورہائیکورٹ سیول جج کے امتحان خود لیتی ہے۔در جائے اول میں بھرتی کرنے کے ساتھ ساتھ ایک سورج قابلیت کے لحاظ سے ایڈیشنل سیشن جج تک ریٹائر ہو سکتا ہے۔

    26 ملاحظات (↑26 گزشتہ کل)30,0,0,0,0,0, 26

    1 فرق

    🔍 🗞️
  46. 46

    برج خلیفہ

    برج خلیفہ

    برج خلیفہ

    25 ملاحظات (↑2 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,23, 25

    2 فرق

    🔍 🗞️
  47. 47

    فرینڈز پروویڈنٹ ٹرافی 2009ء

    فرینڈز پروویڈنٹ ٹرافی 2009ء

    2009ء فرینڈز پروویڈنٹ ٹرافی انگریزی کاؤنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ تھا جو 19 اپریل اور 25 جولائی 2009ء کے درمیان منعقد ہوا۔ یہ مقابلہ ہیمپشائر ہاکس نے جیتا تھا جس نے لارڈز میں سسیکس شارکس کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    25 ملاحظات (↑1 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,24, 25

    2 فرق

    🔍 🗞️
  48. 48

    واقعہ کربلا

    واقعہ کربلا

    سانحۂ کربلا یا واقعہ کربلا یا کربلا کی جنگ 10 محرم 61ھ (بمطابق 9 یا 10 اکتوبر، 680ء) کو، موجودہ عراق میں کربلا کے مقام پر پیش آیا۔ یہ جنگ نواسہ رسول حضرت امام حسین ابن علی، ان کے حامیوں اور رشتہ داروں کے ایک چھوٹے سے گروہ، حسین ابن علیؓ کے ساتھ 72 ساتھی، کچھ غلام، 22 اہل بیت کے جوان اور خاندان نبوی کی کچھ خواتین و بچے شامل تھے اور اموی ظالم حکمران یزید اول کی ایک بڑی فوج کے مابین ہوئی۔جس کو حسین ابنِ علی نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔جس میں اموی خلیفہ یزید اول کی فوج نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نواسے حسین ابن علی اور ان کے رفقا کو لڑائی میں شہید کیا، حرم حسین کے خیموں کو لوٹ لیا گیا اور بالآخر آگ لگا دی گئی۔ عمر بن سعد کی فوج نے کربلا کے صحرا میں مقتولین کی لاشیں چھوڑ دیں۔ بنی اسد کے لوگوں نے لاشوں کو تین دن بعد دفن کیا۔ واقعہ کربلا کے بعد، حسین ابن علی کی فوج سے وابستہ متعدد خواتین اور بچوں کو گرفتار کر کے قید کر دیا گیا، بازار اور ہجوم والے مقامات سے گذر کر ان کی توہین کی گئی اور انھیں یزید ابن معاویہ کے دربار شام بھیج دیا گیا تھا۔ جنگ میں شہادت کے بعد حضرت امام حسین کو سید الشہدا کے لقب سے پکارا جاتا ہے۔

    24 ملاحظات (↑24 گزشتہ کل)0,24,0,32,30,0, 24

    1 فرق

    🔍 🗞️
  49. 49

    فہرست گورنران پاکستان

    فہرست گورنران پاکستان

    یہ مضمون پاکستان کے صوبہ جات کے موجودہ و سابق گورنروں کے حوالے سے ہیں۔ گورنر جنرل کے بارے میں دیکھیے مضمون گورنر جنرل پاکستان

    24 ملاحظات (↑24 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 24

    1 فرق

    🔍 🗞️
  50. 50

    ہندی زبان

    ہندی زبان

    ہندی بھارت میں بولی جانے والی زبان ہے جس کے ماخد وہی ہیں جو اردو کے ہیں، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ہندی اور اردو ہندوستانی زبان سے نکلے ہیں۔ فرق یہ ہے کہ ہندی کا جھکاؤ سنسکرت کی طرف بہت زیادہ ہے۔ اردو عام طور پر ہندی ہیں۔ ہندی کی پراتن کھوپڑی اپبھرانشہ ہے، جو کے شَوراسینی پراکرت کی قسم ہے۔ اردو کو عرب دیشوں میں ہندی زبان مانا جاتا ہے، کیوں کہ وہاں زیادہ تر ہندوستانیوں نے اپنی زبان کو ہندی زبان قرار کیا ہے۔ ہندی کی زیادہ سنسکرِت مند ریجسٹر کو آدھُنِک مانک ہندی (دیوناگری: आधुनिक मानक हिन्दी) کہا جاتا ہے۔

    23 ملاحظات (↑23 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 23

    1 فرق

    🔍 🗞️
  51. 51

    خالد بن ولید

    خالد بن ولید

    خالد بن ولید ابن مغیرہ رضی اللہ عنہ (28ق.ھ / 22ھ) آپ خاندان قریش کے بہت ہی نامور اشراف میں سے تھے۔ ان کی والدہ حضرت بی بی لبابۂ صغری رضی اللہ تعالیٰ عنہا ام المؤمنین حضرت بی بی میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی بہن تھیں۔ آپ بہادری اور فن سپہ گری و تدابیر جنگ کے اعتبار سے تمام صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم میں ایک خصوصی امتیاز رکھتے ہیں۔ اسلام قبول کرنے سے پہلے ان کی اور ان کے باپ ولید کی اسلام دشمنی مشہور تھی۔ جنگ بدر اور جنگ احد کی لڑائیوں میں یہ کفار کے ساتھ رہے اور ان سے مسلمانوں کو بہت زیادہ جانی نقصان پہنچا مگر ناگہاں ان کے دل میں اسلام کی صداقت کا ایسا آفتاب طلوع ہو گیا کہ 7ھ میں یہ خود بخود مکہ سے مدینہ جاکر دربار رسالت میں حاضر ہو گئے اور دامن اسلام میں آگئے اور یہ عہد کر لیا کہ اب زندگی بھر میری تلوار کفار سے لڑنے کے لیے بے نیام رہے گی چنانچہ اس کے بعد ہر جنگ میں انتہائی مجاہدانہ جاہ وجلال کے ساتھ کفار کے مقابلہ میں شمشیر بکف رہے یہاں تک كه 8ھ میں جنگ موتہ میں جب حضرت زید بن حارثہ وحضرت جعفر بن ابی طالب وحضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم تینوں سپہ سالاروں نے یکے بعد دیگرے جام شہادت نوش کر لیا تو اسلامی فوج نے ان کو اپنا سپہ سالار منتخب کیا اور انھوں نے ایسی جاں بازی کے ساتھ جنگ کی کہ مسلمانوں کی فتح مبین ہو گئی۔ اور اسی موقع پر جب کہ یہ جنگ میں مصروف تھے حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے مدینہ منورہ میں صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی ایک جماعت کے سامنے ان کو ”سیف اللہ”(اللہ کی تلوار) کے خطاب سے سرفراز فرمایا۔ امیرالمؤمنین حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دورخلافت میں جب فتنہ ارتداد نے سر اٹھایا تو انھوں نے ان معرکوں میں بھی خصوصاً جنگ یمامہ میں مسلمان فوجوں کی سپہ سالاری کی ذمہ داری قبول کی اور ہر محاذ پر فتح مبین حاصل کی۔ پھر امیر المؤمنین حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت کے دوران رومیوں کی جنگوں میں بھی انھوں نے اسلامی فوجوں کی کمان سنبھالی اور بہت زیادہ فتوحات حاصل ہوئیں 22ھ میں چند دن بیماررہ کر وفات پائی۔ موتہ کی جنگ کے دوران، خالد بن ولید نے بازنطینیوں کے خلاف مسلم فوجوں قیادت کی۔ اور انھوں نے 629-630 میں مکہ کی مسلمانوں کی فتح اور 630ء میں حنین کی جنگ کے دوران مسلم فوج کے تحت بدویوں کی قیادت کی۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی وفات کے بعد، خالد بن ولید کو نجد اور یمامہ میں مقرر کیا گیا تھا تاکہ ان عرب قبائل کو دبایا جائے جو نوزائیدہ مسلم ریاست کے مخالف تھے۔ اس مہم کا اختتام بالترتیب 632 میں جنگ بزاخہ اور 633ء میں یمامہ کی جنگ میں عرب باغی رہنماؤں طلیحہ بن خویلد اور مسیلمہ کذاب پر خالدبن ولید کی فتح پر ہوا۔

    22 ملاحظات (↑3 گزشتہ کل)0,0,19,0,28,19, 22

    3 فرق

    🔍 🗞️
  52. 52

    غزوہ بدر

    غزوہ بدر

    بدر کی جنگ (عربی: غَزْوَةُ بَدْرٍ، اردو میں: غزوۂ بدر)، جسے قرآن اور مسلمانوں کی جانب سے یوم فرقان (عربی: يَوْمُ الْفُرْقَانْ) بھی کہا جاتا ہے، 13 مارچ 624ء (17 رمضان 2 ہجری) کو موجودہ سعودی عرب کے صوبہ مدینہ میں واقع بدر کے قریب لڑی گئی تھی۔ اس جنگ میں حضرت محمد نے اپنے صحابہ کی قیادت کرتے ہوئے قریش کی فوج کو شکست دی، جس کی قیادت عمرو بن ہشام کر رہا تھا، جو مسلمانوں میں ابو جہل کے نام سے مشہور تھا۔ یہ جنگ حضرت محمد اور ان کی قبیلہ قریش کے درمیان چھ سالہ جنگ کا نقطہ آغاز بنی۔ اس سے قبل، 623ء کے آخر اور 624ء کے آغاز میں مسلمانوں اور مکہ کے مشرکین کے درمیان چند چھوٹی جھڑپیں ہو چکی تھیں۔

    22 ملاحظات (0 گزشتہ کل)24,32,25,33,28,22, 22

    6+ فرق

    🔍 🗞️
  53. 53

    احمد رضا خان

    احمد رضا خان

    اعلی حضرت امام احمد رضا خان (14 جون 1856ء – 28 اکتوبر 1921ء) بیسویں صدی عیسوی کے مجدد، نامور حنفی فقیہ، محدث، اصولی، نعت گو شاعر، علوم نقلیہ وعقلیہ کے ماہر، سلسلہ قادریہ کے شیخ، عربی، فارسی اور اردو کی کثیر کتابوں کے مصنف جن میں مشہور ترجمہ قرآن کنزالایمان، فتاوی کا مجموعہ فتاویٰ رضویہ اور نعتیہ دیوان حدائق بخشش مشہور ہیں۔ احمد رضا خان|اعلحضرت نے شدت سے تقلید اور حنفیت کا دفاع کیا سلسلۂ حدیث میں شاہ ولی اللہ اور عبد الحق محدث دہلوی سے استفادہ کیا اور فقہ میں سند اجازت شیخ عبد الرحمن حنفی مکی سے حاصل کی، جن کا سلسلہ عبد اللہ بن مسعود تک پہنچتا ہے۔ احمد رضا خان نے دو قومی نظریہ کا پرچار کیا اور کسی بھی سطح پر ہندو مسلم اتحاد کو رد کیا، تحریک ترک موالات اور تحریک خلافت میں مسلمانوں کو متنبہ کیا کہ ان تحریکوں میں مسلم ہندو اتحاد کا نعرہ لگایا جا رہا ہے جو شرعی حیثیت سے ناجائز ہے۔ عورتوں کی ضروری دینی تعلیم کی سختی سے تلقین کی، عورتوں کے زیارت قبور کے لیے گھر سے نکلنے کے مسئلے پر ممانعت کا فتوی دیا۔

    22 ملاحظات (↓3 گزشتہ کل)0,0,0,23,0,25, 22

    2 فرق

    🔍 🗞️
  54. 54

    بافٹا ایوارڈ برائے مرکزی کردار میں بہترین اداکارہ

    بافٹا ایوارڈ برائے مرکزی کردار میں بہترین اداکارہ

    بافٹا ایوارڈ برائے مرکزی کردار میں بہترین اداکارہ (انگریزی: BAFTA Award for Best Actress in a Leading Role)

    22 ملاحظات (↑22 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 22

    1 فرق

    🔍 🗞️
  55. 55

    ٹک ٹاک

    ٹک ٹاک

    ٹک ٹاک (انگریزی: TikTok) 2016 ء میں لانچ ہونے والی موبائل ایپل1122ی کیشن ہے۔

    21 ملاحظات (↑21 گزشتہ کل)0,22,0,0,0,0, 21

    1 فرق

    🔍 🗞️
  56. 56

    پروین شاکر

    پروین شاکر

    پروین شاکر (24 نومبر 1952ء - 26 دسمبر 1994ء) ایک پاکستانی شاعرہ اور حکومت پاکستان کی سرکاری ملازم تھیں۔ وہ اپنی نظموں کے لیے مشہور ہیں، جس سے اردو ادب میں ایک مخصوص نسائیت پسند آواز ملی۔

    21 ملاحظات (↑21 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 21

    1 فرق

    🔍 🗞️
  57. 57

    کشتی نوح

    کشتی نوح

    کشتی نوح (Noah's Ark) (عبرانی: תיבת נח; بائبل عبرانی: Tevat Noaḥ) ایک عذاب جو ایک طوفان کی صورت میں حضرت نوح علیہ السلام کی قوم پر آیا، جس میں حضرت نوح علیہ السلام نے ایک کشتی بنوا کر صالح انسانوں اور جانوروں کو سوار کیا۔ اس طوفان میں زمین مسلسل پانی اگلتی رہی اور آسمان مسلسل بارش برساتا رہا۔ روایات اور سائنسی شواہد کی رو سے یہ طوفان بنیادی طور پر عراق کے علاقے مابین النھرین (میسوپوٹیمیا) میں آیا تھا۔ اس کا ذکر تورات، انجیل اور قرآن تینوں میں آتا ہے۔

    21 ملاحظات (↑21 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 21

    1 فرق

    🔍 🗞️
  58. 58

    11 اکتوبر

    11 اکتوبر

    21 ملاحظات (↑21 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 21

    1 فرق

    🔍 🗞️
  59. 59

    لاہور

    لاہور

    لاہور (پنجابی: لہور، گر مکھی: ਲਹੌਰ‎؛ عربی: لاهور؛ فارسی: لاهور‎؛ انگریزی: Lahore) صوبہ پنجاب، پاکستان کا دار الحکومت اور فہرست پاکستان کے گنجان آباد شہر سب سے بڑا شہر ہے۔ اسے پاکستان کا ثقافتی، تعلیمی اور تاریخی مرکز اور پاکستان کا دل اور باغوں کا شہر کہا جاتا ہے۔ یہ شہر دریائے راوی کے کنارے واقع راجہ رام چندر کے بیٹے راجا لوہ کا بسایا شہر ہے۔ اس شہر کی آبادی سوا کروڑ کے قریب ہے اور یہ ملک کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ لاہور کا شمار دنیا کے قدیم اور اہم ترین شہروں میں کیا جاتا ہے۔ زندہ دلان لاہور کے روایتی جوش و جذبے کے باعث اسے بجا طور پر پاکستان کا دل کہا جاتا ہے۔ مغل شہنشاہ جہانگیر کی ملکہ نورجہاں نے لاہور کے بارے میں کہا تھا۔

    21 ملاحظات (↑21 گزشتہ کل)28,23,34,0,0,0, 21

    1 فرق

    🔍 🗞️
  60. 60

    معاویہ بن ابی سفیان

    معاویہ بن ابی سفیان

    معاویہ بن ابی سفیان (ت 597ء، 603ء یا 605ء – اپریل 680ء) اموی خلافت کے بانی اور پہلے خلیفہ تھے۔ انھوں نے 661ء سے اپنی وفات تک حکومت کی۔ وہ پیغمبر اسلام کی وفات کے تقریباً تیس برس بعد اور چار خلفائے راشدین کے فوراً بعد خلیفہ بنے۔ اپنے پیش روؤں کے برعکس (جو ابتدائی اور قریبی صحابہ میں شمار ہوتے تھے) معاویہ نسبتاً بعد میں اسلام قبول کرنے والے صحابہ میں سے تھے۔

    21 ملاحظات (↓1 گزشتہ کل)0,31,28,0,30,22, 21

    3 فرق

    🔍 🗞️
  61. 61

    غزوہ خندق

    غزوہ خندق

    شوال۔ ذی القعدہ 5ھ (مارچ 627ء) میں مشرکینِ مکہ نے مسلمانوں سے جنگ کی ٹھانی۔ ابوسفیان نے قریش اور دیگر قبائل حتیٰ کہ یہودیوں سے بھی لوگوں کو جنگ پر راضی کیا اور اس سلسلے میں کئی معاہدے کیے اور ایک بہت بڑی فوج اکٹھی کر لی مگر مسلمانوں نے سلمان فارسی کے مشورہ سے مدینہ کے ارد گرد ایک خندق کھود لی۔ مشرکینِ مکہ ان کا کچھ نہ بگاڑ سکے۔ خندق کھودنے کی عرب میں یہ پہلی مثال تھی کیونکہ اصل میں یہ ایرانیوں کا طریقہ تھا۔ ایک ماہ کے محاصرے اور اپنے بے شمار افراد کے قتل کے بعد مشرکین مایوس ہو کر واپس چلے گئے۔ اسے غزوہ خندق یا جنگِ احزاب کہا جاتا ہے۔ احزاب کا نام اس لیے دیا جاتا ہے کہ اصل میں یہ کئی قبائل کا مجموعہ تھی۔ جیسے آج کل امریکا، برطانیہ وغیرہ کی اتحادی افواج کہلاتی ہیں۔ اس جنگ کا ذکر قرآن میں سورۃ الاحزاب میں ہے۔

    21 ملاحظات (↑21 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 21

    1 فرق

    🔍 🗞️
  62. 62

    راولپنڈی

    راولپنڈی

    راولپنڈی (انگریزی: Rawalpindi), صوبہ پنجاب، پاکستان میں سطح مرتفع پوٹھوہار پر واقع ایک اہم شہر ہے۔ یہ شہر افواجِ پاکستان کا صدر مقام بھی ہے اور 1960ء میں جب موجودہ دار الحکومت اسلام آباد زیر تعمیر تھا انہی دنوں میں قائم مقام دار الحکومت کا اعزاز راولپنڈی کو ہی حاصل تھا۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان سماجی اور اقتصادی روابط کو مشترکہ طور پر " جڑواں شہر " کے نام سے جانا جاتا ہے۔ 2017ء کی مردم شماری کے مطابق راولپنڈی میٹروپولیٹن کی آبادی 3،461،806 افراد پر مشتمل ہے اور یہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا چوتھا بڑا شہر ہے۔ راولپنڈی کی مشہور سڑک مری روڈ ہمیشہ ہی سے سیاسی جلسوں کا مرکز رہی ہے۔ 1765ء میں اس علاقے کے حکمران گکھڑوں کو شکست ہوئی اور یہ شہر سکھوں کی حکمرانی کے تحت آگیا۔ 1849ء میں اس شہر کو برطانوی راج نے فتح کر لیا۔ راولپنڈی کی آب و ہوا برطانوی حکام کو بہت پسند آئی جس کی وجہ سے 19ویں صدی کے آخر میں یہ شہر برطانوی انڈین آرمی کی شمالی کمان کا سب سے بڑا گیریژن شہر بن گیا۔ برطانوی فوج نے 1921ء تک اس شہر کو ایک چھوٹے سے قصبے سے پنجاب کے تیسرے بڑے شہر میں تبدیل کر دیا۔

    20 ملاحظات (↑20 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 20

    1 فرق

    🔍 🗞️
  63. 63

    چمڑہ

    چمڑہ

    چمڑہ یا چرم پائیدار اور لچک دار لوازمہ ہے جو جانوروں کی جلد یا کھال سے تیار کیا جاتا ہے۔ عام طور پر چمڑہ مویشیوں کی کھال سے حاصل ہوتا ہے۔ چمڑے کا حصول مختلف طریقوں سے کیا جاتا ہے جو بذات خود صنعت کا درجہ رکھتا ہے اور یہ عام طور پر چھوٹے اور وسیع، دونوں پیمانوں پر پھیلی ہوئی صنعت ہے۔

    20 ملاحظات (↑20 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 20

    1 فرق

    🔍 🗞️
  64. 64

    ونیلا

    ونیلا

    ونیلا (Vanilla) ایک ذائقہ ہے جو جینس ونیلا کے پھولوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔

    20 ملاحظات (↑20 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 20

    1 فرق

    🔍 🗞️
  65. 65

    تصوف

    تصوف

    تصوف کا لفظ اس طریقۂ کار یا اسلوبِ عمل کے لیے اختیار کیا جاتا ہے جس پر کوئی صوفی (جمع: صوفیا) عمل پیرا ہو۔ اسلام سے قربت رکھنے والے صوفی، لفظ تصوف کی تعریف یوں کرتے ہیں کہ؛ تصوف کو قرآنی اصطلاح میں تزکیۂ نفس اور حدیث کی اصطلاح میں احسان کہتے ہیں۔ تصوف کی اس مذکوہ بالا تعریف بیان کرنے والے افراد تصوف کو قرآن و سنت کے عین مطابق قرار دیتے ہیں؛ اور ابتدائی ایام میں متعدد فقہی علمائے کرام بھی اسی تصوف کی جانب مراد لیتے تھے مگر بعد میں تصوف میں ایسے افکار ظاہر ہونا شروع ہوئے جن پر شریعت و فقہ پر قائم علما نے نہ صرف یہ کہ ناپسندیدگی کا اظہار کیا بلکہ ان کو رد بھی کیا۔

    20 ملاحظات (↑20 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 20

    1 فرق

    🔍 🗞️
  66. 66

    فحش فلم

    فحش فلم

    فحش فلم، بالغ فلم، جنسی فلم، ننگی فلم، گندی فلم، عریاں فلم، ٹرپل یا ٹرپل ایکس فلم ایک ایسی فلم کو کہتے ہیں جس ميں جنسی تصورات فحشی٠فلم

    20 ملاحظات (↑20 گزشتہ کل)26,0,37,0,0,0, 20

    1 فرق

    🔍 🗞️
  67. 67

    عطر

    عطر

    اصلی پھولوں، لکڑیوں اور مصالحہ جات مثلادار چینی، الائچی، لونگ، صندل، عنبر اور مشک وغیرہ سے جو خوشبو کشید کی جاتی ہے وہ تیل کی شکل میں ہوتی ہے اور اس کو عطر کہا جاتا ہے۔۔ عطر تقریبا'' چالیس فیصد خالص خوشبو ہوتی ہے۔۔ اور یہ بہت مہنگا ہوتا ہے۔۔۔ اس کے بعد یو ڈی پرفیوم کا نمبر آتا ہے۔۔۔ عام طور پر الکحل میں خالص عطر ایک تناسب سے ملایا جاتا ہے۔ یو ڈی پرفیوم میں عطر کی مقدار پندرہ فیصد ہوتی ہے۔۔ تیسرے نمبر پو یو ڈی کلون ہوتا ے جس میں عطر کی مقدار تقریبا'' دس فیصد ہوتی ہے۔۔۔ اور یو ڈی ٹوائلٹ میں یہ مقدار دس سے پانچ فیصد تک ہوتی ہے۔۔۔ خالص عطر بہت تیز ہوتا ہے اور عام طور پر طبیعت میں بھاری پن پیدا کرتا ہے جبکہ یو ڈی کلون اور یو ڈی ٹوائلٹ بہت خوشگوار اور طبیعت کوتر و تازہ کر دیتے ہیں۔۔

    20 ملاحظات (↑20 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 20

    1 فرق

    🔍 🗞️
  68. 68

    لکڑی

    لکڑی

    لکڑی یا کاٹھ یا چوب ایک کاربنی مادہ ہے، جس کی پیداوار درختوں کے تنے میں وقت کے ساتھ سخت ہوتے حیاتیاتی مادے کے طور پر ہوتا ہے۔ ایک زندہ درخت میں یہ مادہ پتوں اور دیگر بڑھتے بافتوں تک غذائی اجزاء اور پانی کی ترسیل کرتا ہے اور ساتھ ہی یہ درخت کو سہارا دیتا ہے تاکہ درخت خود کھڑا رہ کر حتمی اونچائی اور ماپ اپنا سکے۔ لکڑی درخت کے اس مواد کو بھی کہا جاتا ہے، جس کی ہیئت تنے کے مادے کی طرح ہوتے ہیں، مثلاً شاخیں اور بعض اوقات جڑیں بھی لکڑی ہی کہلاتی ہیں۔

    20 ملاحظات (↑20 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 20

    1 فرق

    🔍 🗞️
  69. 69

    نیہا بورا

    نیہا بورا

    نیہا بورا (انگریزی: Neha Bora) ایک بھارتی طالب علم کارکن ہے۔ وہ اس وقت آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی قومی صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

    20 ملاحظات (↑20 گزشتہ کل)19,0,0,0,0,0, 20

    1 فرق

    🔍 🗞️
  70. 70

    ژالانتون چنگیز خان ہوائی اڈا

    ژالانتون چنگیز خان ہوائی اڈا

    ژالانتون ہوائی اڈا (انگریزی: Zhalantun Airport؛ چینی: 扎兰屯机场) چین کے شہر ژالانتون میں واقع ایک عوامی ہوائی اڈا ہے۔ اس کا رن وے 2,500 میٹر طویل ہے۔ چینی ریاستی کونسل اور مرکزی فوجی کمیشن نے 19 جون 2013ء کو اس ہوائی اڈے کی منظوری دی۔ اس کی تعمیر 16 جولائی کو شروع ہوئی، جس پر مجموعی طور پر 438 ملین یوآن کی سرمایہ کاری کی گئی۔ ہوائی اڈا 28 دسمبر 2016ء کو کھولا گیا، جب چائنا ایکسپریس ایئر لائنز کی ہوہوٹ سے آنے والی پرواز نے یہاں لینڈ کیا۔ افتتح المطار في 28 ديسمبر 2016 برحلة لطيران الصين إكسبرس من هوهوت.

    20 ملاحظات (↑20 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 20

    1 فرق

    🔍 🗞️
  71. 71

    مریم نواز

    مریم نواز

    مریم نواز شریف (پیدائش 28 اکتوبر 1973ء) ایک پاکستانی سیاست دان ہے، جو اس وقت پنجاب کی وزیراعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ پاکستان کے کسی بھی صوبے کی وزیر اعلیٰ بننے والی پہلی خاتون ہیں۔ وہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی ہیں اور ابتدائی طور پر خاندان کی مخیر تنظیموں میں شامل تھیں۔ تاہم، 2012ء میں، وہ سیاست میں داخل ہوئیں اور 2013ء کے عام انتخابات کے دوران انھیں انتخابی مہم کا انچارج بنایا گیا۔ 2013ء میں انھیں وزیر اعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا۔ تاہم، انھوں نے 2014ء میں ان کی تقرری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔

    20 ملاحظات (↑20 گزشتہ کل)0,20,0,0,0,0, 20

    1 فرق

    🔍 🗞️
  72. 72

    رفع الیدین

    رفع الیدین

    رفع الیدین (عربی: رَفْعُ الْيَدَيْن‎ ​; لفظی ’دونوں ہاتھ اٹھانا‘) نماز میں رکوع کے دوران ہاتھ اٹھانے کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک سنت ہے۔ یہ عمل احادیث میں کثرت سے ملتا ہے اور مختلف اسلامی مکاتب فکر میں اس پر مختلف طریقوں سے عمل کیا جاتا ہے۔

    20 ملاحظات (↑20 گزشتہ کل)0,21,0,0,0,0, 20

    1 فرق

    🔍 🗞️
  73. 73

    کارل مارکس

    کارل مارکس

    کارل مارکس اپنی کتاب داس کیپیٹل (ترجمہ: سرمایہ) کی وجہ سے مشہور ہے جو 1867ء میں لکھی گئی تھی جس میں سرمایہ اور سرمایہ داری کا تجزیہ اور مزدور طبقے کے استحصال کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

    19 ملاحظات (↓3 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,22, 19

    2 فرق

    🔍 🗞️
  74. 74

    راحیل شریف

    راحیل شریف

    راحیل شریف افواج پاکستان کے 15ویں سربراہ تھے۔ 29 نومبر 2016ء پاک فوج کی کمان جنرل قمر جاوید باجوہ کو سونپ کر ریٹائرڈ ہوئے۔

    19 ملاحظات (↑19 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 19

    1 فرق

    🔍 🗞️
  75. 75

    عبد القدیر خان

    عبد القدیر خان

    ڈاکٹر عبد القدیر خان (پیدائش: 1 اپریل 1936ء - وفات:10 اکتوبر 2021ء) پاکستانی سائنس دان اور پاکستانی ایٹم بم کے خالق تھے۔ ان کا تعلق پختون قبیلے خانزادہ راجپوت سے تھا۔

    19 ملاحظات (↓39 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,58, 19

    2 فرق

    🔍 🗞️
  76. 76

    سرفروشی کی تمنا

    سرفروشی کی تمنا

    سرفروشی کی تمنا بسمل عظیم آبادی کی ایک نظم ہے۔ عام طور پر اسے بسمل شاہجہاں پوری (جن کا اصلی نام رام پرساد ) کی تخلیق سمجھا جاتا ہے۔

    19 ملاحظات (↑19 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 19

    1 فرق

    🔍 🗞️
  77. 77

    رینکنگ گرو (RankingGrow)

    رینکنگ گرو (RankingGrow)

    رینکنگ گرو پاکستان کا ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں اور پیشہ ورانہ تربیت تک مفت رسائی فراہم کرتا ہے۔ ادارے کے مطابق، یہ اب تک 13 ہزار سے زائد افراد کو مفت تعلیم اور تربیت فراہم کر چکا ہے، بالخصوص خیبر پختونخوا کے دیہی اور کم سہولیات والے علاقوں میں۔ ادارے کی سرگرمیوں کا مرکز ضلع ہری پور ہے۔

    19 ملاحظات (↑19 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 19

    1 فرق

    🔍 🗞️
  78. 78

    ایران جنگ 2026ء

    ایران جنگ 2026ء

    28 فروری 2026ء کو اسرائیل اور ریاستہائے متحدہ امریکا نے ایران کے مختلف مقامات پر مشترکہ کارروائی کی۔ اسرائیل نے اس آپریشن کا نام رورنگ لائن رکھا جبکہ امریکی محکمۂ دفاع نے اسے آپریشن ایپک فیوری کے نام سے شروع کیا۔ کارروائی میں ایران کے اہم حکام، عسکری کمانڈروں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اور ایران کے دوسرے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کا قتل بھی شامل تھا۔ ایران نے سخت جواب دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے آپریشن وعدۂ صادق 4 کا آغاز کیا اور اسرائیل اور خلیجی عرب ممالک کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

    19 ملاحظات (↑19 گزشتہ کل)0,26,0,0,18,0, 19

    1 فرق

    🔍 🗞️
  79. 79

    فاطمہ زہرا

    فاطمہ زہرا

    فاطمہ بنت محمد بن عبد اللہ جن کا معروف نام فاطمۃ الزہراء ہے حضرت محمد بن عبد اللہ اور خدیجہ بنت خویلد کی بیٹی تھیں۔ تمام مسلمانوں کے نزدیک آپ ایک برگزیدہ ہستی ہیں۔۔ آپ کی ولادت 20 جمادی الثانی بروز جمعہ بعثت کے پانچویں سال میں مکہ میں ہوئی۔ آپ کی شادی علی ابن ابی طالب سے ہوئی جن سے آپ کے دو بیٹے حسن اور حسین اور دو بیٹیاں زینب اور ام کلثوم پیدا ہوئیں۔ آپ کی وفات اپنے والد حضرت محمد بن عبد اللہ کی وفات کے کچھ ماہ بعد 632ء میں ہوئی۔ آپ کے بہت سے القابات مشہور ہیں۔

    19 ملاحظات (↓9 گزشتہ کل)0,29,26,29,31,28, 19

    6 فرق

    🔍 🗞️
  80. 80

    اولانقاب ہوائی اڈا

    اولانقاب ہوائی اڈا

    اولانقاب ہوائی اڈا (چینی: 乌兰察布机场) چین کے خود مختار علاقے اندرونی منگولیا کے شہر اولانقاب میں واقع ایک عوامی ہوائی اڈا ہے۔ اس کا رن وے 2,600 میٹر طویل ہے۔ چینی ریاستی کونسل اور مرکزی فوجی کمیشن نے 31 جولائی 2013ء کو اس ہوائی اڈے کی منظوری دی۔ اسے 25 اپریل 2016ء کو کھولا گیا۔ .

    19 ملاحظات (↑19 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 19

    1 فرق

    🔍 🗞️
  81. 81

    حسین بن علی

    حسین بن علی

    حسین بن علی بن ابی طالب ( عربی: ٱلْحُسَيْن ٱبْن عَلِيّ ‎ 10 جنوری 623 - 10 اکتوبر 680) محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نواسے اور علی ابن ابی طالب اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی فاطمہ زہرا کے بیٹے تھے۔ وہ اسلام میں ایک اہم شخصیت ہیں کیوں کہ وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آل میں سے ہیں اور اہل تشیع مکتب فکر میں تیسرے امام بھی سمجھے جاتے ہیں۔

    19 ملاحظات (↑19 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 19

    1 فرق

    🔍 🗞️
  82. 82

    غزوہ احد

    غزوہ احد

    جنگ احد 7 شوال 3ھ (23 مارچ 625ء) میں مسلمانوں اور مشرکینِ مکہ کے درمیان احد کے پہاڑ کے دامن میں ہوئی۔ مشرکین کے لشکر کی قیادت ابوسفیان کے پاس تھی اور اس نے 3000 سے زائد افراد کے ساتھ مسلمانوں پر حملہ کی ٹھانی تھی جس کی باقاعدہ تیاری کی گئی تھی۔ مسلمانوں کی قیادت حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کی۔ اس جنگ کے نتیجہ کو کسی کی فتح یا شکست نہیں کہا جا سکتا کیونکہ دونوں طرف شدید نقصان ہوا اور کبھی مسلمان غالب آئے اور کبھی مشرکین لیکن آخر میں مشرکین کا لشکر لڑائی ترک کر کے مکہ واپس چلا گیا۔

    19 ملاحظات (↓5 گزشتہ کل)33,34,0,29,34,24, 19

    4 فرق

    🔍 🗞️
  83. 83

    چی گویرا

    چی گویرا

    چے گویرا (انگریزی : Ernesto Guevara) ارجنٹینا کا انقلابی لیڈر تھا۔ چے عرفیت ہے۔ وہ 14 جون، 1928ء کو ارجنٹائن میں پیدا ہوا۔

    19 ملاحظات (↓1 گزشتہ کل)0,0,0,0,33,20, 19

    3 فرق

    🔍 🗞️
  84. 84

    2026ء میں وفیات

    2026ء میں وفیات

    یہ 2026ء میں وفیات کی وقائع نگاری ہے۔ نام بلحاظ تاریخ وفات شامل ہیں۔ ہر تاریخ کے نام بلحاظ الف بائی ترتیب ہیں۔

    19 ملاحظات (↑19 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 19

    1 فرق

    🔍 🗞️
  85. 85

    ابراہیم (اسلام)

    ابراہیم (اسلام)

    ابراہیم علیہ السلام وہ پہلے پیغمبر تھے جن کو اللہ نے مُسلمان نبی پیغمبر ابو الانبیاء، خلیل اللہ امام الناس اور حنیف کہہ کر پُکارا۔ اللہ تعالی نے اپنے اس دوست برگزیدہ اور پیارے نبی کو قرآن مجید میں امتہ (النحل : 120) امام الناس (البقرہ: 124) حنیف اور مسلم (آل عمران: 67) کے ناموں سے بار بار بار کیا ہے۔ اکثر انبیائے کرام انہی کی اولاد سے ہیں۔ ابراہیم علیہ السلام کے نام کی وجہ تسمیہ کے بارے میں بائبل کا بیان ہے کہ خدا تعالی ان سے مخاطب ہو کر کہتا ہے۔ دیکھ میرا عہد تیرے ساتھ ہے اور تو بہت قوموں کا باپ ہو گا۔ اور تیرا نام ابرام نہیں بلکہ ابراہام ہو گا۔ کیونکہ میں نے تجھے قوموں کا باپ بنایا ہے۔ (پیدائش 170:5) اکثر ماہرین کے نزدیک ابراہام یا ابراہیم ؑ بھی لفظ ہے۔ ہو سکتا ہے کہ پہلے آپ کا نام ابراہم ہو اور پھر ابراہام یا ابو رہام ہو گیا ہو۔مُسلمان اُن کو خلیل اللہ (اللہ کا دوست) کہتے ہیں۔ ابراہیم کی نسل سے کئی پیغمبر پیدا ہوئے، جن کا تذکرہ عہدنامہ قدیم میں ہے۔ اسلام کی کتاب قرآن مجید میں بھی بہت سارے ایسے انبیا کا ذکر ہے جو ابراہیم کی نسل میں سے تھے۔ اسلام کے آخری نبی مُحمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی ابراہیم کی نسل میں سے ہیں۔ شرک، ستارہ پرستی اور بت سازی کے خلاف اپنی قوم اور اوروں کے ساتھ ان کا مجادلہ و محاجہ بڑے زور سے پیش کیا گیا ہے۔ ابراہیم کا بچپن میں ہی رشد عطا کیا گیا اور قلب سلیم بھی عنایت فرمایا گیا۔ تکوینی عجائبات اور ملکوت السمٰوت والارض ان کے سامنے تھے۔ انھیں کے مشاہدے سے اُن کو یقین کامل حاصل ہوا۔ بت پرستی کے خلاف ابراہیم کے جہاد کا ذکر بھی قران کریم میں کئی بار آیا ہے۔قرآن حکیم میں حضرت ابراہیم ؑ اور آذر کے اختلاف عقائد کو جس طرح نمایاں کیا گیا ہے اور جس طرح آپ اپنی قوم کے شرک سے متنفر اور متصادم ہوئے۔ اس سے ہم آپ کی عظمت و جلالت کی حقیقت کو بھی پاسکتے ہیں۔ اور اپنے لیے شمع ہدایت بھی روشن کر سکتے ہیں۔ اس وجہ سے مسلمانوں کو ملت براہیمی ہونے پر فخر ہے۔ ان کے بارے میں یہ توکہیں وضاحت نہیں ہوئی کہ کیا وحی ان پر نازل ہوئی تھی یا ان کی بعثت محض روحانی تھی؟ البتہ قرآن مجید میں ایک جگہ اس امر کی تصدیق ہوئی ہے کہ اللہ تعالی آپ سے ہمکلام تھا۔ اہل تاریخ کے نزدیک متعدد صحیفے تھے جو ابراہیم پر نازل ہوئے۔ ایک صحیفہ جو ان کی طرف سے منسوب ہے یونانی سے انگریزی میں ترجمہ ہو کر شائع ہو چکا ہے۔ حضرت ابراہیم ؑ کے دین کے بارے میں قرآن مجید میں کئی جگہ پر ارشار ہوتا ہے کہ آپ موحد مسلم اورراست رو تھے۔ ارشاد ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرما ن ہے: ثُمَّ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ ”پھر ہم نے تیری طرف (حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی طرف) وحی کی کہ ابراہیم ؑ راست رو (مسلم) کے دین پر چل اور وہ مشرکوں میں سے نہیں تھا “ اللہ تعالیٰ کا فرما ن ہے: يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لِمَ تُحَآجُّونَ فِي إِبْرَاهِيمَ وَمَا أُنزِلَتِ التَّورَاةُ وَالإنجِيلُ إِلاَّ مِن بَعْدِهِ أَفَلاَ تَعْقِلُونَ هَاأَنتُمْ هَؤُلاء حَاجَجْتُمْ فِيمَا لَكُم بِهِ عِلمٌ فَلِمَ تُحَآجُّونَ فِيمَا لَيْسَ لَكُم بِهِ عِلْمٌ وَاللّهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لاَ تَعْلَمُونَ مَا كَانَ إِبْرَاهِيمُ يَهُودِيًّا وَلاَ نَصْرَانِيًّا وَلَكِن كَانَ حَنِيفًا مُّسْلِمًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ إِنَّ أَوْلَى النَّاسِ بِإِبْرَاهِيمَ لَلَّذِينَ اتَّبَعُوهُ وَهَـذَا النَّبِيُّ وَالَّذِينَ آمَنُواْ وَاللّهُ وَلِيُّ الْمُؤْمِنِينَ ”اے اہل کتاب! تم ابراہیم ؑ کے بارے میں کیوں جھگڑتے ہو۔ حالانکہ توریت اور انجیل اس کے بعد ہی اتاری گئیں۔ پھر کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے۔ سنو! تم وہ ہو جو اس میں جھگڑ چکے، جس کا تمھیں علم تھا پھر اس میں کیوں جھگڑتے ہو جس کا میں علم نہیں اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔ ابراہیم ؑ نہ یہودی تھا اور نہ عیسائی، لیکن وہ راست رو اور فرماں بردار (مسلم اور حنیف) تھا اور وہ مشرکوں میں سے نہ تھا۔ يقينا ابراہیم ؑ کے بہت نزدیک وہ لوگ ہیں جنھوں نے اس کی پیروی کی اور یہ نبی اور وہ جو اس پہ ایمان لائے اورالله مومنوں کا ولی ہے۔ قرآن مجید کی تقریباً بائیس سورتوں میں حضرت ابراہیم ؑ کا ذکر آتا ہے۔ آپ مسلمانوں کے رسول مقبول حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے جد امجد ہیں۔ گویا مسلمان نہ صرف امت محمدیہ سے تعلق رکھتے ہیں بلکہ امت براہیمیہ سے بھی متعلق ہیں۔ مسلمان حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ساتھ حضرت ابراہیم ؑ اور ان کی اولاد پر بھی درود بھیجتے ہیں- Book Name: Sahih Muslim, Hadees # 6138 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، وَابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْمُخْتَارِ، ح وحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ - وَاللَّفْظُ لَهُ -، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، أَخْبَرَنَا الْمُخْتَارُ بْنُ فُلْفُلٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا خَيْرَ الْبَرِيَّةِ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «ذَاكَ إِبْرَاهِيمُ عَلَيْهِ السَّلَامُ» علی بن مسہر اور ابن فضیل نے مختار بن فلفل سے روایت کی ، انھوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ، کہا : ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور کہا : يا خَيرَ البرِيّۃِ اے مخلوقات میں سے بہترین انسان !

    19 ملاحظات (↑19 گزشتہ کل)0,24,0,0,0,0, 19

    1 فرق

    🔍 🗞️
  86. 86

    سید احمد خان

    سید احمد خان

    احمد خان متقی بن محمد متقی (17 اکتوبر 1817ء – 27 مارچ 1898ء) المعروف سر سید، سر سید احمد خان انیسویں صدی کے ایک ہندوستانی مسلم نظریۂ عملیت کے حامل ، مصلح اور فلسفی تھے۔ ان کو برصغیر میں مسلم قوم پرستی کا سرخیل مانا جاتا ہے اور دو قومی نظریہ کا خالق تصور کیا جاتا ہے، جو آگے چل کر تحریک پاکستان کی بنیاد بنا۔

    19 ملاحظات (↓15 گزشتہ کل)28,26,33,47,33,34, 19

    6+ فرق

    🔍 🗞️
  87. 87

    عاصم منیر

    عاصم منیر

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر احمد شاہ پاکستانی بری افواج کے پانچ ستارہ جنرل، موجودہ اور گیارہویں سربراہ پاک فوج ہیں۔ آرمی چیف کے عہدے پر فائز ہونے سے پہلے وہ جی ایچ کیو میں بطور کوارٹر ماسٹر جنرل کمانڈ کر رہے تھے۔ انھوں نے 17 جون 2019ء سے 6 اکتوبر 2021ء تک گوجرانوالہ میں XXX کور (پاکستان) کی کمانڈ کی۔ انھوں نے آئی ایس آئی کے 23 ویں ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں یہاں تک کہ ان کی جگہ16 جون 2019ء کو لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو تعینات کیا گیا۔ منیر نے افسران کی تربیت گاہ، منگلا میں کیڈٹ کی حیثیت سے اپنی کارکردگی پر "اعزازی تلوار" حاصل کی۔ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے انھیں 24 نومبر 2022ء کو 3 سال کی مدت کے لیے 17ویں چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر مقرر کیا۔ عاصم منیر وہ پہلے چیف آف آرمی اسٹاف ہیں جو ایم آئی اور آئی ایس آئی دونوں خفیہ اداروں کی سربراہی کر چکے ہیں۔ 20 مئی 2025ء کو عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی، یوں وہ پاکستان کی تاریخ میں اس رتبے تک پہنچنے والے دوسرے فرد بنے ان سے پہلے صرف ایوب خان کو یہ اعزاز حاصل ہوا تھا۔ عاصم پاکستان کے وہ پہلے اور واحد سربراہ پاک فوج بھی بنے جنھوں نے فیلڈ مارشل کے عہدہ کے ساتھ اس منصب پر خدمات انجام دیں۔ فیلڈ مارشل کا درجہ ایک باوقار اور فائیو اسٹار اعزازی عہدہ ہے، جو جنرل کے رینک سے بھی بلند ہوتا ہے۔

    19 ملاحظات (↓4 گزشتہ کل)0,22,0,21,0,23, 19

    2 فرق

    🔍 🗞️
  88. 88

    عینا آصف

    عینا آصف

    18 ملاحظات (↑18 گزشتہ کل)0,22,0,0,0,0, 18

    1 فرق

    🔍 🗞️
  89. 89

    عائشہ بنت ابی بکر

    عائشہ بنت ابی بکر

    سیدہ عائشہ بنت ابی بکر (رضی اللہ عنہا) (پیدائش: 614ء– وفات: 13 جولائی 678ء) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ تھیں۔ آپ کو اُم المومنین کے خطاب سے یاد کیا جاتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد عہد خلفائے راشدین میں آپ کی شخصیت بہت نمایاں نظر آتی ہے۔ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات کے بعد 47 سال بقید حیات رہیں اور یہ تمام وہ عرصہ ہے جس میں ابتدائی مسلم فتوحات ہوئیں، مختلف ممالک مملکت اسلامیہ میں داخل ہوئے۔ علم الحدیث میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایات کے بعد سب سے زیادہ روایاتِ حدیث کا ذخیرہ آپ سے ہی روایت کیا گیا ہے۔ آپ عہدِ نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور عہد خلفائے راشدین کی عینی شاہد بھی تھیں اور مزید برآں آپ نے خلافت امویہ کے ابتدائی 17 سال بھی ملاحظہ فرمائے۔ آپ کا انتقال مدینہ منورہ میں سنہ 678 ء میں ہوا۔ آپ کے مناقب و فضائل کثیر ہیں جس سے آپ کی عظمت و شان جلالت مسلم خواتین پر نمایاں ہے۔ جنگ جمل کے حوالے سے یہ بات معلوم ہونا بھی مسلمانوں کے لیے ضروری ہے کہ کچھ احادیث اور تاریخی کتابوں کے واقعات میں راویوں پر علما اسلام کی طرف سے جرح بھی کی گئی ہے اور بہت سے راویوں کے حالات معلوم نہیں ہیں۔ مسلمان امت صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اہل بیت اطھار کے بارے میں صحیح عقائد قرآن وسنت اور مستند و صحیح احادیث نبوی سے لیتے ہیں۔ بعض روایات جو کتب احادیث و تاریخ میں اہل بدعت راویوں کی بھی ہیں وہ اس لیے قابل اعتبار نہیں کیونکہ علمائے اسلام نے بدعت سے نسبت رکھنے والی روایات کو مردود قرار دیا ہے۔ آپ کو عائشہ صدیقہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

    18 ملاحظات (↓5 گزشتہ کل)25,43,21,28,20,23, 18

    6+ فرق

    🔍 🗞️
  90. 90

    پاک بھارت تنازع 2025ء

    پاک بھارت تنازع 2025ء

    پاک بھارت تنازع 2025ء مسلح تصادم تھا جس کا آغاز 7 مئی 2025ء کو ہوا جب بھارت نے پاکستان پر میزائل حملے کیے، جنھیں آپریشن سِن٘دُور(2) کا نام دیا گیا۔ بھارت نے دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی 22 اپریل کو بھارتی زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں عسکریت پسندوں کے حملے کے جواب میں کی گئی جس میں 28 شہری، جن میں اکثریت سیاحوں کی تھی، ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا کیونکہ بھارت نے پاکستان پر سرحد پار دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کیا جس کی پاکستان نے تردید کی۔ یہ واقعات بالآخر 2025ء کی پاک بھارت کشیدگی کا سبب بنے جو مسئلہ کشمیر کا حصہ ہے۔

    18 ملاحظات (↑18 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 18

    1 فرق

    🔍 🗞️
  91. 91

    عباس بن علی

    عباس بن علی

    عباس بن علی (عربی: ٱلْعَبَّاس ٱبْن عَلِيّ)، ملقب بہ قمر بنی ہاشم (rtl=yes: قَمَر بَنِي هَاشِم) "بنو ہاشم کا چاند" اور ابو الفضل (26 شعبان 26ھ – 10 محرم 61ھ ؛ 15 مئی 647ء – 10 اکتوبر 680ء) اہل سنت کے چوتھے خلیفہ راشد اور اہل تشیع کے پہلے امام علی بن ابی طالب اور فاطمہ بنت حزام کے بیٹے تھے۔

    18 ملاحظات (↑18 گزشتہ کل)0,19,0,0,0,0, 18

    1 فرق

    🔍 🗞️
  92. 92

    صحیح بخاری

    صحیح بخاری

    صحیح بخاری کا اصل نام «الجامع المسند الصحیح المختصر من امور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وسننہ و ایامہ» ہے جو «صحیح البخاری» کے نام سے مشہور ہے، یہ اہل سنت وجماعت کے مسلمانوں کی سب سے مشہور حدیث کی کتاب ہے، اس کو امام محمد بن اسماعیل بخاری نے سولہ سال کی مدت میں بڑی جانفشانی اور محنت کے ساتھ تدوین کیا ہے، اس کتاب کو انھوں نے چھ لاکھ احادیث سے منتخب کر کے جمع کیا ہے۔ اہل سنت کے یہاں اس کتاب کو ایک خاص مرتبہ و حیثیت حاصل ہے اور ان کی حدیث میں چھ امہات الکتب (صحاح ستہ) میں اول مقام حاصل ہے، خالص صحیح احادیث میں لکھی جانی والی پہلی کتاب شمار ہوتی ہے، اسی طرح اہل سنت میں قرآن مجید کے بعد سب سے صحیح کتاب مانی جاتی ہے۔ ذہبی کہتے ہیں: «امام بخاری کی جامع الصحیح، کتاب اللہ کے بعد اسلام کی سب معتبر اور افضل کتاب ہے»۔</ref> اسی طرح صحیح بخاری کا شمار کتب الجوامع میں بھی ہوتا ہے، یعنی ایسی کتاب جو اپنے فن حدیث میں تمام ابواب عقائد، احکام، تفسیر، تاریخ، زہد اور آداب وغیرہ پر مشتمل اور جامع ہو۔

    18 ملاحظات (↓6 گزشتہ کل)0,0,22,0,22,24, 18

    3 فرق

    🔍 🗞️
  93. 93

    ارشاد بھٹی

    ارشاد بھٹی

    مشہور پاکستانی صحافی، روزنامہ جنگ کے کالمسٹ

    18 ملاحظات (↑18 گزشتہ کل)17,19,22,0,18,0, 18

    1 فرق

    🔍 🗞️
  94. 94

    کام سوتر

    کام سوتر

    کام سوتر بر صغیر کا ایک تاریخی علم ادب ہے جوانسانی جنسی روایات پہ مبنی ہے۔ اس کتاب کو سنسکرت علم ادب میں پیار کا پیمانہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ کتاب واطسیانا نے تمام کاما ‎شاسترا کا اختصار کرتے ہوئے لکھی۔ کاما کے معنی خواہش یا رغبت ہیں؛ اور سترا کے معنی دھاگا ہیں یا کوئی گفتگو جو کہاوتوں کے دھاگے سے سی گئی ہو۔ اس زمانہ میں اصطلاحی کتب کو سترا کہا جاتا تھا، چنانچہ پتنجالی کی کتاب کو یوگاسترم کہا گیا۔ کاما سترا کا اصلی نام واطسیانا کاماسترم ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ مستند مصنف پتالی پرہ، بہار میں سلطنت گپتا کے زمانہ میں رہتے تھے؛ ایک وقت جب سنسکرت کی زبان اور ثقافت میں بہت ترقی کی جا رہی تھی۔

    18 ملاحظات (↑18 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 18

    1 فرق

    🔍 🗞️
  95. 95

    بافٹا ایوارڈ برائے مرکزی کردار میں بہترین اداکار

    بافٹا ایوارڈ برائے مرکزی کردار میں بہترین اداکار

    بافٹا ایوارڈ برائے مرکزی کردار میں بہترین اداکار (انگریزی: BAFTA Award for Best Actor in a Leading Role)

    17 ملاحظات (↑17 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 17

    1 فرق

    🔍 🗞️
  96. 96

    قریش

    قریش

    قریش عرب کا ایک مشہور اور ذی عزت قبیلہ نیز اس کا کوئی فرد یا افراد۔

    17 ملاحظات (↑17 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 17

    1 فرق

    🔍 🗞️
  97. 97

    صفر (عدد)

    صفر (عدد)

    0 (یا صفر) یعنی 0 کا ہندسہ جو ایک عدد اور ایک علامت ہے۔ کسی بھی مثبت عددی نظام میں یہ 1 سے کم یا چھوٹا ہوتا ہے اور 1- سے زیادہ یا بڑا ہوتا ہے۔ اس کو صفر اور زیرو کہا جاتا ہے۔ گنتی میں یہ نہیں ہوتا لیکن کبھی کبھار ایک سے پہلے صفر بولا جاتا ہے۔

    17 ملاحظات (↑17 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 17

    1 فرق

    🔍 🗞️
  98. 98

    دجال

    دجال

    دجال یا مسیح دجال مسلمانوں کے نزدیک اس شخص کا لقب ہے جو قیامت کی بڑی علامتوں میں سے ایک اور قرب قیامت یعنی آخری زمانہ میں ظاہر ہوگا۔ امام رازی لکھتے ہیں:

    17 ملاحظات (↑17 گزشتہ کل)0,0,0,0,26,0, 17

    1 فرق

    🔍 🗞️
  99. 99

    سسیکس

    سسیکس

    سسیکس (انگریزی: Sussex) برطانیہ کا ایک انگلستان کی تاریخی کاؤنٹیاں ہے۔

    17 ملاحظات (↑17 گزشتہ کل)0,0,0,0,0,0, 17

    1 فرق

    🔍 🗞️
  100. 100

    محمد بن اسماعیل بخاری

    محمد بن اسماعیل بخاری

    محمد بن اسماعيل بخاری (پیدائش: 19 جولائی 810ء، بخارا - وفات: 1 ستمبر 870ء) مشہور ترین محدث اور حدیث کی سب سے معروف کتاب صحیح بخاری کے مولف تھے۔ ان کے والد بھی ایک محدث تھے اور امام مالک کے شاگرد تھے۔ امام بخاری کا درجہ احادیث کو چھان پھٹک کر ترتیب دینے میں اتنا اونچا ہے کہ بلا اختلاف الجامع الصحیح یعنی صحیح بخاری شریف کا درجہ صحت میں قرآن پاک کے بعد پہلا ہے۔

    17 ملاحظات (↑17 گزشتہ کل)21,0,0,0,0,0, 17

    1 فرق

    🔍 🗞️

یہ ڈیٹا بوقت کا ہے۔