اردو ویکیپیڈیا Top 100

اردو ویکیپیڈیا کے سب سے زیادہ ملاحظہ کردہ مضامین کی فہرست۔ مزید معلومات کے لیے ۔ ۔ ۔

  1. 1

    سیکسی (ناول)

    سیکسی (ناول)

    سیکسی امریکی مصنفہ جوائس کیرول اوٹس (Joyce Carol Oates) کا ایک ناول ہے۔ یہ پہلی بار 2005ء میں شائع ہوا اور نوجوان قارئین کے لیے لکھا گیا ان کا چوتھا ناول ہے۔ کتاب میں کم سنی میں جنسی رغبت، ہم جنس پرستی اور قبل از شادی جنسی تعلقات جیسے موضوعات کے ساتھ ساتھ بالغ زبان کا استعمال کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اسے بعض اسکول لائبریریوں میں پابندی کا نشانہ بنایا گیا۔

    141 ملاحظات (↑14 گزشتہ کل)113,127, 141

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  2. 2

    انا لله و انا الیه راجعون

    انا لله و انا الیه راجعون

    انا لله و انا الیہ راجعون (عربی: إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ) آیت استرجاع کہلاتی ہے جو قرآن میں سورۃ البقرہ کی آیت 156 سے ماخوذ ہے۔ اس کا مطلب ہے: "ہم اللّٰہ کے ہیں اور ہمیں اللّٰہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے (یعنی مرنے کے بعد)۔" جب مسلمان کسی کی موت یا مصیبت کی خبر سنتے ہیں تو یہ آیت پڑھتے ہیں۔ وہ اس آیت کو تعزیت کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں اور خصوصاً مصیبت یا نقصان کے وقت صبر کی گواہی دیتے ہیں۔ بے شک مُسلمین کو (مُصیبت اور نقصان کے وقت) صبر اور نماز کے ذریعے اللّٰہ سے مدد لینے کا حُکم ہے۔

    98 ملاحظات (↑24 گزشتہ کل)102,74, 98

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  3. 3

    سیکسی کورا

    سیکسی کورا

    سیکسی کورا (انگریزی: Sexy Cora) ایک اگزوٹک رقاصہ، ریالٹی ٹی وی شریک، فحش اداکارہ، فلمی اداکارہ، ماڈل اور گلو کار تھیں جن کا تعلق جرمنی سے تھا۔

    82 ملاحظات (↓20 گزشتہ کل)63,102, 82

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  4. 4

    میا خلیفہ

    میا خلیفہ

    میا خلیفہ (پیدائش: 10 فروری 1993ء) جو میا کالیستا کے نام سے بھی جانی جاتی ہے، لبنانی نزاد امریکی سوشل میڈیا شخصیت، کھیلوں کی مبصر اور ویب کیم ماڈل ہے۔ میا 2014ء سے 2015ء تک پورنوگرافک اداکارہ رہی۔

    71 ملاحظات (↑11 گزشتہ کل)58,60, 71

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  5. 5

    پاکستان

    پاکستان

    پاکستان، جس کا سرکاری نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے، جنوبی ایشیا کا ایک ملک ہے۔ یہ آبادی کے لحاظ سے پانچواں سب سے بڑا ملک ہے، جس کی آبادی 2023 کے مطابق 24 کروڑ 15 لاکھ سے زیادہ ہے، اور اس میں مسلمانوں کی دوسری سب سے بڑی آبادی ہے۔ اسلام آباد اس کا دار الحکومت ہے، جبکہ کراچی اس کا سب سے بڑا شہر اور مالیاتی مرکز ہے۔ پاکستان رقبے کے لحاظ سے 33واں سب سے بڑا ملک ہے۔ یہ جنوب میں بحیرہ عرب، جنوب مغرب میں خلیج عمان اور جنوب مشرق میں سر کریک سے متصل ہے۔ اس کی زمینی سرحدیں مشرق میں بھارت، مغرب میں افغانستان، جنوب مغرب میں ایران اور شمال مشرق میں چین کے ساتھ ملتی ہیں۔ یہ خلیج عمان میں عمان کے ساتھ سمندری سرحد بھی رکھتا ہے اور شمال مغرب میں افغانستان کے تنگ واخان راہداری کے ذریعے تاجکستان سے جدا ہوتا ہے۔

    56 ملاحظات (↓15 گزشتہ کل)66,71, 56

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  6. 6

    کوس

    کوس

    کوس (انگریزی: Kos) یونان کا ایک جزیرہ جو جزائر دؤدیکانیز میں واقع ہے۔عثمانی دور میں اس جزیرہ کا نام اِستان کوئے (ترکی: Istanköy) تھا۔

    55 ملاحظات (↓5 گزشتہ کل)53,60, 55

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  7. 7

    خیبر پختونخوا

    خیبر پختونخوا

    خیبر پختونخوا (پشتو: خېبر پښتونخوا) یا مختصر طور پر پختونخوا، پاکستان کا ایک صوبہ ہے جو پاکستان کے شمالی مغربی حصّے میں واقع ہے۔ رقبے کے لحاظ پاکستان کے چار صوبوں میں سب سے چھوٹا جبکہ آبادی کے لحاظ سے تیسرا بڑا صوبہ ہے جو یکم جولائی 1970ء کو قائم ہوا۔ 2010 سے قبل یہ صوبہ سرحد کہلاتا تھا۔ مردم شماری پاکستان 2023ء کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کی آبادی چار کروڑ آٹھ لاکھ چھپن ہزار ستانوے 40٫856٫097 افراد پر مشتمل ہے۔ صوبائی زبان پشتو اور صوبائی دار الحکومت پشاور ہے۔

    55 ملاحظات (↑29 گزشتہ کل)30,26, 55

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  8. 8

    سیکس ایجوکیشن (سیزن)

    سیکس ایجوکیشن (سیزن)

    سیکس ایجوکیشن ایک برطانوی طربیہ ڈراما ویب ٹیلی ویژن سیریل ہے جو لوری نان نے تخلیق کیا ہے۔ آسا بٹرفیلڈ ایک عدم تحفظ کے شکار نوجوان کے طور پر اور گیلین اینڈرسن اس کی ماں ہے، جو ایک نفسیاتی جنسی مسائل کی معالجہ ہے، پریمئیر 11 جنوری 2019 کو نیٹ فلکس پر نشر ہوا۔ شوتی گٹوا، ایما میکی، کانر سوینڈلز، ایمی لو ووڈ اور کیدار ولیم اسٹرلنگ معاون اداکار ہیں۔ نشر ہونے کے بعد ہی فلمی نقادوں نے اسے سراہا جس سے یہ جلد ہی یہ سیزن نیٹ فلکس کے لیے تجارتی کامیابی کے طور پر

    55 ملاحظات (↑16 گزشتہ کل)59,39, 55

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  9. 9

    سکس شوٹر (فلم)

    سکس شوٹر (فلم)

    سکس شوٹر (فلم) (انگریزی: Six Shooter (film)) 2004ء میں منظر عام پر آنے والی ایک fiction film ہے، جس کی ہدایت کاری مارٹن میک ڈوناگ نے کی۔ اس فلم میں Rúaidhrí Conroy اور برینڈن گلیسن نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    52 ملاحظات (↑32 گزشتہ کل)42,20, 52

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  10. 10

    مصنوعی ذہانت

    مصنوعی ذہانت

    مصنوعی ذہانت (انگریزی: artificial intelligence) یا مختصرًا اے آئی (مذ) ایک ایسی شاخ ہے جو کمپیوٹر سائنس اور مشینیات کے میدان میں انسانی ذہانت کے اصولوں کو نقل کرتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی مشینوں کو ایسی صلاحیت فراہم کرتی ہے کہ وہ انسانوں کی مانند سوچ سکیں، مسائل کا حل نکال سکیں اور فیصلہ کر سکیں۔ اے آئی طبیعیات کی طرح ایک نظم وضبط ہے۔ یہ کمپیوٹر سائنس کی ایک شاخ ہے جو ذہین کارندوں کی تخلیق سے متعلق ہے، جو ایسے نظام ہیں، جو استدلال کر سکتے ہیں، سیکھ سکتے ہیں اور آزادانہ طور پر کام کر سکتے ہیں۔ بنیادی طور پر اے آئی کا تعلق ایسی مشینوں کی تعمیر کے لیے استعمال ہونے والے نظریہ اور طریقہ کار سے ہے، جو انسانوں کی طرح سوچتے اور کام کرتے ہیں۔ اس نظم و ضبط میں مشین لرننگ ہے، جو مصنوعی ذہانت کا ایک ذیلی شعبہ ہے۔

    45 ملاحظات (↑27 گزشتہ کل)20,18, 45

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  11. 11

    ایرا سیکس

    ایرا سیکس

    ایرا سیکس (انگریزی: Ira Sachs) ایک فلم ساز، فلم مصنف، فلم ہدایت کار، مصنف اور منظر نویس ہیں جن کا تعلق ریاستہائے متحدہ امریکا سے ہے۔

    45 ملاحظات (↑3 گزشتہ کل)54,42, 45

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  12. 12

    زندہ پیر کوہاٹ

    زندہ پیر کوہاٹ

    خواجہ زندہ پیر (پیدائش: 1912ء — وفات: 22 مارچ 1999ء) جن کانام پیر حضرت شاہ المعروف سرکار زندہ پیر ہے جو بانی گھمکول شریف کے نام سے شہرت رکھتے ہیں۔

    41 ملاحظات (↓6 گزشتہ کل)22,47, 41

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  13. 13

    انٹر سیکس

    انٹر سیکس

    انٹر سیکس یا بین جنس ایک عمومی اصطلاح ہے جس کا اطلاق کئی اقسام پر ہوتا ہے جن میں ایک شخص ایک ایسے تناسل یا جنسی ہیئت کے ساتھ پیدا ہوتا ہے جو مردانہ یا زنانہ کی روایتی تعریف میں نہیں آتے۔ مثلاً ایک شخص پیدائشی طور پر اوپر زنانہ لگ سکتا ہے، مگر اندر سے زیادہ تر روایتی مردانہ ساخت کا حامل ہے۔ یا ایک شخص ایسے عضو تناسل کے ساتھ پیدا ہوتا ہے جو مردانہ اور زنانہ دونوں کے بیچ کا درجہ ہو —جیساکہ ایک لڑکی ظاہر طور وسیع فرج رکھے یا ایسا عضوتناسل رکھے جس کے درمیان خلا نہ ہو یا ایک لڑکا قابل غور حد تک مختصر حشفہ رکھتا ہو یا اس کے فوطے یوں پھیلے ہوں جیسے کہ کسی عورت کی فرج کا وہ حصہ ہوں۔

    40 ملاحظات (↑10 گزشتہ کل)27,30, 40

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  14. 14

    اردو

    اردو

    اُردُو، برصغیر پاک و ہند کی معیاری زبانوں میں سے ایک ہے۔ یہ پاکستان کی قومی اور رابطہ عامہ کی زبان ہے، جبکہ بھارت کی چھ ریاستوں کی دفتری زبان کا درجہ رکھتی ہے۔ آئین ہند کے مطابق اسے 22 دفتری شناخت شدہ زبانوں میں شامل کیا جا چکا ہے۔

    40 ملاحظات (↑17 گزشتہ کل)33,23, 40

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  15. 15

    محمد اقبال

    محمد اقبال

    ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال (ولادت: 9 نومبر 1877ء – وفات: 21 اپریل 1938ء) بیسویں صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ اردو اور فارسی میں شاعری کرتے تھے اور یہی ان کی بنیادی وجہ شہرت ہے۔ شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت اسلام کی طرف تھا۔ علامہ اقبال کو دور جدید کا صوفی سمجھا جاتا ہے۔ بحیثیت سیاست دان ان کا سب سے نمایاں کارنامہ نظریۂ پاکستان کی تشکیل ہے، جو انھوں نے 1930ء میں الہ آباد میں مسلم لیگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیش کیا تھا۔ یہی نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔ اسی وجہ سے علامہ اقبال کو پاکستان کا نظریاتی باپ سمجھا جاتا ہے۔ گو کہ انھوں نے اس نئے ملک کے قیام کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا لیکن انھیں پاکستان کے قومی شاعر کی حیثیت حاصل ہے۔

    38 ملاحظات (↓5 گزشتہ کل)35,43, 38

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  16. 16

    لیسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں کی فہرست

    لیسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں کی فہرست

    یہ حروف تہجی کے لحاظ سے ان کرکٹرز کی مکمل فہرست ہے جو 1894ء سے لیسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے لیے ٹاپ کلاس میچوں میں کھیل چکے ہیں۔ 1879ء میں قائم ہونے والے اس کلب کو معمولی حیثیت حاصل تھی جب تک کہ اسے 1895ء میں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شامل ہونے سے پہلے 1894ء میں فرسٹ کلاس ٹیم کے طور پر درجہ بند نہیں کیا گیا۔ لیسٹر شائر کو 1963ء میں محدود اوورز کرکٹ کے آغاز سے لسٹ اے ٹیم کے طور پر درجہ بند کیا گیا ہے اور 2003ء میں ٹوئنٹی 20 کپ کے افتتاح کے بعد سے ایک اعلی سطح کی ٹوئنٹی 20 ٹیم کے طور میں۔

    36 ملاحظات (↑36 گزشتہ کل)0,0, 36

    1 فرق

    🔍 🗞️
  17. 17

    سید احمد خان

    سید احمد خان

    احمد خان متقی بن محمد متقی (17 اکتوبر 1817ء – 27 مارچ 1898ء) المعروف سر سید، سر سید احمد خان انیسویں صدی کے ایک ہندوستانی مسلم نظریۂ عملیت کے حامل ، مصلح اور فلسفی تھے۔ ان کو برصغیر میں مسلم قوم پرستی کا سرخیل مانا جاتا ہے اور دو قومی نظریہ کا خالق تصور کیا جاتا ہے، جو آگے چل کر تحریک پاکستان کی بنیاد بنا۔

    36 ملاحظات (↓11 گزشتہ کل)63,47, 36

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  18. 18

    محمد علی جناح

    محمد علی جناح

    محمد علی جناح پیدائشی نام، محمد علی جناح بھائی، 25 دسمبر 1876ء – 11 ستمبر 1948ء) کے نامور وکیل، سیاست دان اور بانی پاکستان تھے۔ محمد علی جناح 1913ء سے لے کر پاکستان کی آزادی 14 اگست 1947ء تک آل انڈیا مسلم لیگ کے سربراہ رہے، پھر قیام پاکستان کے بعد اپنی وفات تک، وہ ملک کے پہلے گورنر جنرل رہے۔ سرکاری طور پر پاکستان میں آپ کو قائدِ اعظم یعنی سب سے عظیم رہبر اور بابائے قوم یعنی قوم کا باپ بھی کہا جاتا ہے۔ جناح کا یومِ پیدائش پاکستان میں قومی تعطیل کے طور پر منایا جاتا ہے۔

    36 ملاحظات (↑36 گزشتہ کل)0,0, 36

    1 فرق

    🔍 🗞️
  19. 19

    ابن عطیہ اندلسی

    ابن عطیہ اندلسی

    ابن عطیہ اندلسی (481ھ-581ھ) ابو محمد عبد الحق بن ابی بکر غالب بن عبد الرحمٰن بن غالب بن عبد الرؤف بن تمام بن عبد اللہ بن تمام بن عطیہ بن خالد بن عطیہ محاربی وہ قیس عیلان بن مضر قبیلے سے ہیں اور غرناطہ کے رہائشی تھے ۔

    36 ملاحظات (↑36 گزشتہ کل)0,0, 36

    1 فرق

    🔍 🗞️
  20. 20

    دسہرہ

    دسہرہ

    صفحہ منتقل ہونے کے بعد: یہ ایک رجوع مکرر صفحہ ہے۔ صفحے کو نئے عنوان کی جانب منتقل کرنے کے بعد اس صفحے کو رجوع مکرر کے طور پر باقی رکھا گیا ہے تاکہ پرانے عنوان کے داخلی یا خارجی روابط جہاں موجود ہوں وہ غیر مربوط نہ ہو جائیں۔

    35 ملاحظات (↑35 گزشتہ کل)0,0, 35

    1 فرق

    🔍 🗞️
  21. 21

    نوح (اسلام)

    نوح (اسلام)

    مکمل

    35 ملاحظات (↑8 گزشتہ کل)24,27, 35

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  22. 22

    کریئیٹیو کامنز اجازت نامہ

    کریئیٹیو کامنز اجازت نامہ

    کریئیٹیو کامنز اجازت نامہ (انگریزی: Creative Commons license) عوامی حقوق نشر و اشاعت اجازت ناموں میں سے ایک مشہور سافٹ ویئر اجازت نامہ ہے جسے معروف ویب سائٹس مثلاً ویکیپیڈیا اور فری بیس وغیرہ استعمال کرتی ہیں۔ اس اجازت نامہ کو ایک امریکی غیر منفعت بخش تنظیم کریئیٹیو کامنز نے ترتیب دیا ہے۔

    34 ملاحظات (↓10 گزشتہ کل)39,44, 34

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  23. 23

    اردو ادب کا دکنی دور

    اردو ادب کا دکنی دور

    علاؤ الدین خلجی کے حملے نے دکن کی زبان اور تہذیب و تمدن کو بہت متاثر کیا۔ مرکز سے دور ہونے کی وجہ سے علاؤ الدین خلجی نے یہاں ترک سرداروں کو حکمران بنا دیا۔ بعد میں محمد تغلق نے دہلی کی بجائے دیو گری کو دار السلطنت قرار دے کر ساری آبادی کو وہاں جانے کا حکم دیا۔ جس کی وجہ سے بہت سے مسلمان گھرانے وہاں آباد ہوئے۔ ان کے ساتھ ہی نئی زبان و تہذیب بھی دکن پہنچی۔ مقامی باشندوں اور اہالیانِ دلی کے ملاپ سے ہندی زبان وجود میں آئی جسے قدیم اردو بھی کہا جاتا ہے۔ سب سے پہلے صوفیا نے اس زبان کو تبلیغی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ اس کے بعد اس زبان نے اتنی تیزی سے ترقی کی کہ جب دکن میں مستقل تصانیف ملتی ہیں اس وقت شمالی ہندوستان میں سوائے امیر خسرو کی خالق باری، سید اشرف سمنانی کے رسالہ نثر اور افضل جھنجھانوی کی مثنوی کے کوئی کارنامہ نظر نہیں آتا۔ سلطان محمد تغلق کی سلطنت کمزور ہوئی تو دکن میں آزاد بہمنی سلطنت قائم ہوئی اور دکن، شمالی ہندوستان سے کٹ کر رہ گیا۔ بہمنی سلطنت کے زوال کے بعد پانچ آزاد ریاستیں وجود میں آگئیں۔ ان میں بیجا پور کی عادل شاہی اور گولکنڈہ کی قطب شاہی سلطنت نے اردو زبان و ادب کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان ریاستوں کے حکمران ادیب اور ادب پرور تھے۔ ابراہیم عادل شاہ نے اردو کو شاہی زبان کا درجہ دے دیا۔

    33 ملاحظات (↑33 گزشتہ کل)0,0, 33

    1 فرق

    🔍 🗞️
  24. 24

    عمر بن خطاب

    عمر بن خطاب

    ابوحفص عمر فاروق بن خطاب عدوی قرشی (586ء/590ء، مکہ - 6 نومبر 644ء، مدینہ) ابوبکر صدیق کے بعد مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ راشد، محمد مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سسر اور تاریخ اسلام کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ عشرہ مبشرہ میں سے ہیں، ان کا شمار علما و زاہدین صحابہ میں ہوتا تھا۔ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد 23 اگست سنہ 634ء مطابق 22 جمادی الثانی سنہ 13ھ کو مسند خلافت سنبھالی۔ عمر بن خطاب ایک باعظمت، انصاف پسند اور عادل حکمران مشہور ہیں، ان کی عدالت میں مسلم و غیر مسلم دونوں کو یکساں انصاف ملا کرتا تھا، عمر بن خطاب کا یہ عدل و انصاف انتہائی مشہور ہوا اور ان کے لقب فاروق کی دیگر وجوہ تسمیہ میں ایک وجہ یہ بھی بنی۔ آپ رضی اللہ عنہ کا نسب نویں پشت میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے جا ملتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی نویں پشت میں کعب کے دو بیٹے ہیں مرہ اور عدی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم مرہ کی اولاد میں سے ہیں، جبکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ عدی کی اولاد میں سے ہیں۔

    32 ملاحظات (↓7 گزشتہ کل)51,39, 32

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  25. 25

    ابوبکر صدیق

    ابوبکر صدیق

    ابوبکر صدیق عبد اللہ بن ابو قحافہ عثمان تیمی قرشی (573ء—634ء) اسلام کے پہلے خلیفہ راشد، عشرہ مبشرہ میں شامل، خاتم النبین محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اولین جانشین، صحابی، خسر اور ہجرت مدینہ کے وقت رفیق سفر تھے۔ اہل سنت و الجماعت کے یہاں ابوبکر صدیق رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ انبیا اور رسولوں کے بعد انسانوں میں سب سے بہتر، صحابہ میں ایمان و زہد کے لحاظ سے سب سے برتر اور ام المومنین عائشہ بنت ابوبکر رَضی اللہُ تعالیٰ عنہا کے بعد پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے محبوب تر تھے۔ عموماً ان کے نام کے ساتھ صدیق کا لقب لگایا جاتا ہے جسے حضرت ابوبکر صدیق رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ کی تصدیق و تائید کی بنا پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دیا تھا۔

    32 ملاحظات (↓1 گزشتہ کل)27,33, 32

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  26. 26

    آئین پاکستان

    آئین پاکستان

    پاکستان کا آئین، جسے 1973 کا آئین بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کا اعلیٰ ترین قانون ہے۔ یہ دستاویز پاکستان کے قانون، سیاسی ثقافت اور نظام کی رہنمائی کرتی ہے۔ یہ ریاست کا خاکہ، آبادی کے بنیادی حقوق، ریاست کے قوانین اور احکامات اور اداروں اور مسلح افواج کے ڈھانچے اور قیام کو بیان کرتی ہے۔ یہ ذو الفقار علی بھٹو کی حکومت نے ملک کی اپوزیشن جماعتوں کی اضافی مدد سے تیار کیا تھا اور اسے 10 اپریل کو 5ویں پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر منظور کیا اور 14 اگست 1973 کو توثیق کی گئی۔ پہلے تین ابواب حکومت کی تین شاخوں کے قواعد، مینڈیٹ اور علاحدہ اختیارات قائم کرتے ہیں: ایک دو ایوانی مقننہ؛ ایک ایگزیکٹو برانچ جسے وزیر اعظم بطور چیف ایگزیکٹو چلاتے ہیں؛ اور ایک اعلیٰ وفاقی عدلیہ جس کی سربراہی سپریم کورٹ کرتی ہے۔ آئین پاکستان کے صدر کو ریاست کے اتحاد کی نمائندگی کرنے والے رسمی سربراہ مملکت کے طور پر نامزد کرتا ہے۔ آئین کے پہلے چھ مضامین سیاسی نظام کو وفاقی پارلیمانی جمہوریہ کے نظام کے طور پر بیان کرتے ہیں؛ اور اسلام کو اس کا ریاستی مذہب بھی قرار دیتے ہیں۔ آئین میں قرآن اور سنت میں موجود اسلامی احکام کی تعمیل کے لیے قانونی نظام کی دفعات بھی شامل ہیں۔

    31 ملاحظات (↑4 گزشتہ کل)56,27, 31

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  27. 27

    کیو آر کوڈ

    کیو آر کوڈ

    کوڈ (فوری رسپانس کے کوڈ سے مختصر) میٹرکس کے بارکوڈ کی ایک قسم (یا دو رخی کوڈ) سب سے پہلے آٹو صنعت کے لیے ڈیزائن کے لیے ٹریڈ مارک ہے۔ حال ہی میں، نظام اس کے روزہ معیاری UPC barcodes کے مقابلے میں پڑھنے کی اہلیت اور بڑے اسٹوریج کی صلاحیت کی وجہ سے کی صنعت سے باہر مقبول ہو گیا ہے۔ سیاہ ماڈیول (مربع نقطہ) ایک سفید پس منظر پر ایک مربع پیٹرن میں منظم کی کوڈ پر مشتمل ہوتا ہے۔ انکوڈنگ معلومات چار کے مانکیکرن قسم کا بنایا جا سکتا ہے ("طریقوں") ڈیٹا کی (عددی، اکشرانکیی، بائٹ / بائنری، کانجی) یا حمایت تجاوزات کے ذریعے عملی طور پر کسی بھی قسم کے اعداد و شمار

    31 ملاحظات (↑31 گزشتہ کل)0,0, 31

    1 فرق

    🔍 🗞️
  28. 28

    مير تقی میر

    مير تقی میر

    میر تقی میر ( 28 مئی 1723ء- 20 ستمبر 1810ء) اصل نام میر محمد تقى اردو كے عظیم شاعر تھے۔ میر ان کا تخلص تھا۔ اردو شاعرى ميں مير تقى مير كا مقام بہت اونچا ہے ـ انھیں ناقدین و شعرائے متاخرین نے خدائے سخن کے خطاب سے نوازا۔ وہ اپنے زمانے كے ايك منفرد شاعر تھےـ۔ آپ كے متعلق اردو كے عظیم الشان شاعرمرزا غالب نے لکھا ہے۔

    29 ملاحظات (↓5 گزشتہ کل)27,34, 29

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  29. 29

    ملتان

    ملتان

    ملتان پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک اہم شہر ہے اور جنوبی پنجاب کا سیاسی اور ثقافتی مرکز ہے۔ یہ شہر دریائے چناب کے کنارے آباد ہے۔ آبادی کے لحاظ سے یہ پاکستان کا پانچواں بڑا شہر ہے۔ یہاں سرائیکی اکثریت میں ہیں۔ یہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر، ضلع ملتان اور تحصیل ملتان کا صدر مقام بھی ہے۔ بقیہ تحصیلوں میں صدر ملتان، تحصیل شجاع آباد اورتحصیل جلال پورپیروالہ شامل ہیں۔ یہاں کے مشہور مدارس میں جامع العلوم ملتان شامل ہے

    28 ملاحظات (↑28 گزشتہ کل)0,0, 28

    1 فرق

    🔍 🗞️
  30. 30

    کشتی نوح

    کشتی نوح

    کشتی نوح (Noah's Ark) (عبرانی: תיבת נח; بائبل عبرانی: Tevat Noaḥ) ایک عذاب جو ایک طوفان کی صورت میں حضرت نوح علیہ السلام کی قوم پر آیا، جس میں حضرت نوح علیہ السلام نے ایک کشتی بنوا کر صالح انسانوں اور جانوروں کو سوار کیا۔ اس طوفان میں زمین مسلسل پانی اگلتی رہی اور آسمان مسلسل بارش برساتا رہا۔ روایات اور سائنسی شواہد کی رو سے یہ طوفان بنیادی طور پر عراق کے علاقے مابین النھرین (میسوپوٹیمیا) میں آیا تھا۔ اس کا ذکر تورات، انجیل اور قرآن تینوں میں آتا ہے۔

    28 ملاحظات (↑1 گزشتہ کل)49,27, 28

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  31. 31

    ابو حنیفہ

    ابو حنیفہ

    نعمان ابن ثابت بن زوطا بن مرزبان (پیدائش: 5 ستمبر 699ء– وفات: 14 جون 767ء) (فارسی: ابوحنیفه،عربی: نعمان بن ثابت بن زوطا بن مرزبان)، آپ کے دادا زوطی کا کوفہ میں خلیفہ راشد سیدنا علی کرم اللہ وجہ سے قریبی تعلق تھا۔ عام طور پر آپکو امام ابو حنیفہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ آپ سنی حنفی فقہ (اسلامی فقہ) کے بانی تھے۔ آپ ایک تابعی، مسلمان عالم دین، مجتہد، فقیہ اور اسلامی قانون کے اولین تدوین کرنے والوں میں شامل تھے۔ آپ کے ماننے والوں کو حنفی کہا جاتا ہے۔ زیدی شیعہ مسلمانوں کی طرف سے بھی آپ کو ایک معروف اسلامی عالم دین اور شخصیت تصور کیا جاتا ہے۔ انھیں عام طور پر "امام اعظم" کہا جاتا ہے۔ مشہور اقوال : جب حدیث صحیح ہو تو وہی میرا مذہب ہے (رد المختار حاشیہ از در مختار جلد 1 صفحہ 68) وروي عن أمام أبِي يوسف أنه قال سمعت أمام أبا حنيفة يقول: سيّدنا عليُّ بن ابي طالب كرم اللّٰه وجهه حُجَّتُنا عند اللّٰه يوم القيامة ولولا علي ما عَلِمنا كيف قتالُ أهلِ البغي أو كيف نقاتل أهلَ قبلة. امام اعظم ابو حنیفہ کے خاص شاگرد امام ابو یوسف بیان کرتے ہیں کہ امام اعظم ابوحنیفہ نے ہم سے فرمایا قیامت کے دن اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ہمارا وسیلہ حضرت علی ہیں اور اگر حضرت علی نہ ہوتے تو ہمیں معلوم ہی نہ ہو پاتا کہ اہل قبلہ باغیوں سے جنگ کیسے کی جاتی ہے .

    27 ملاحظات (↑27 گزشتہ کل)0,0, 27

    1 فرق

    🔍 🗞️
  32. 32

    عرفات منھاس

    عرفات منھاس

    صفحہ منتقل ہونے کے بعد: یہ ایک رجوع مکرر صفحہ ہے۔ صفحے کو نئے عنوان کی جانب منتقل کرنے کے بعد اس صفحے کو رجوع مکرر کے طور پر باقی رکھا گیا ہے تاکہ پرانے عنوان کے داخلی یا خارجی روابط جہاں موجود ہوں وہ غیر مربوط نہ ہو جائیں۔

    27 ملاحظات (↑27 گزشتہ کل)0,0, 27

    1 فرق

    🔍 🗞️
  33. 33

    زواره بین الاقوامی ہوائی اڈا

    زواره بین الاقوامی ہوائی اڈا

    زواره بین الاقوامی ہوائی اڈا لیبیا کا ایک ہوائی اڈا ہے، جو 1983ء میں تعمیر کیا گیا۔ اس کے رن وے کی لمبائی 1,800 میٹر اور چوڑائی 45 میٹر ہے۔ یہ ہوائی اڈا شہر زواره کے مرکز سے مغرب میں واقع ہے اور لیبیا کے دار الحکومت طرابلس سے تقریباً 127 کلومیٹر جبکہ لیبیا اور تیونس کی سرحد سے تقریباً 60 کلومیٹر دور ہے۔

    27 ملاحظات (↑27 گزشتہ کل)0,0, 27

    1 فرق

    🔍 🗞️
  34. 34

    غزوہ بدر

    غزوہ بدر

    بدر کی جنگ (عربی: غَزْوَةُ بَدْرٍ، اردو میں: غزوۂ بدر)، جسے قرآن اور مسلمانوں کی جانب سے یوم فرقان (عربی: يَوْمُ الْفُرْقَانْ) بھی کہا جاتا ہے، 13 مارچ 624ء (17 رمضان 2 ہجری) کو موجودہ سعودی عرب کے صوبہ مدینہ میں واقع بدر کے قریب لڑی گئی تھی۔ اس جنگ میں حضرت محمد نے اپنے صحابہ کی قیادت کرتے ہوئے قریش کی فوج کو شکست دی، جس کی قیادت عمرو بن ہشام کر رہا تھا، جو مسلمانوں میں ابو جہل کے نام سے مشہور تھا۔ یہ جنگ حضرت محمد اور ان کی قبیلہ قریش کے درمیان چھ سالہ جنگ کا نقطہ آغاز بنی۔ اس سے قبل، 623ء کے آخر اور 624ء کے آغاز میں مسلمانوں اور مکہ کے مشرکین کے درمیان چند چھوٹی جھڑپیں ہو چکی تھیں۔

    27 ملاحظات (↓6 گزشتہ کل)23,33, 27

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  35. 35

    پریم چند

    پریم چند

    منشی پریم چند اردو کے نامور ناول نگار اور افسانہ نگار ہیں۔ ان کا اصلی نام دھنپت رائے ہے، لیکن ادبی دنیا میں پریم چند کے نام سے مشہور ہیں۔ وہ 1880ء میں منشی عجائب لال کے وہاں ضلع وارانسی مرٹھوا کے گاؤں لمہی میں پیدا ہوئے۔ان کے دادا گاؤں کے پٹواری اور والد ایک ڈاک خانے میں کلرک تھے۔ پریم چند ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ نے تقریباً سات آٹھ برس فارسی پڑھنے کے بعد انگریزی تعلیم شروع کی۔ پندرہ سال کی عمر میں شادی ہو گئی۔ ایک سال بعد والد کا انتقال ہو گیا۔ اس وقت آٹھویں جماعت میں پڑھتے تھے۔ پورے گھر بار کا بوجھ آپ پر ہی پڑ گیا۔ فکر معاش نے زیادہ پریشان کیا تو لڑکوں کو بطور استاد پڑھانے لگے اور میٹرک پاس کرنے کے بعد محکمہ تعلیم میں ملازم ہو گئے۔ اسی دوران میں بی۔ اے کی ڈگری حاصل کی۔

    27 ملاحظات (↑27 گزشتہ کل)0,0, 27

    1 فرق

    🔍 🗞️
  36. 36

    عمر ماروی

    عمر ماروی

    عمر اور ماروی کی لوک داستان شاہ عبدالطیف بھٹائی نے اپنی کتاب ’شاہ جو رسالو‘ میں بھی بیان کی ہے جو سب سے مستند سمجھی جاتی ہے۔ یہ داستان کچھ یوں ہے کہ ماروی نامی حسین و جمیل لڑکی تھرپارکر کے گاﺅں ملیر کی رہائشی تھی جس کی گاﺅں ہی کے ایک رشتدار لڑکے کھیت (Khet) سے منگنی ہو جاتی ہے۔ گاﺅں ہی کا ایک اور لڑکا بھی اس کی محبت میں مبتلا ہوتا ہے۔ وہ ماروی کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن وہ انکار کر دیتی ہے۔ حسد کا مارا یہ شخص اس وقت کے حکمران ’عمر سومرو‘ کے دربار میں چلا جاتا ہے جس سے شہر عمرکوٹ منسوب ہے اور پھر اسے شاعرانہ انداز میں ماروی کے حسن کے متعلق بتاتا ہے۔ بادشاہ عمر سومرو اس شخص کی زبانی ماروی کے حسن کا قصہ سن کر اسے دیکھنے کے لیے اس کے ملیر میں گاﺅں بھالوا چلا آتا ہے۔

    27 ملاحظات (↑27 گزشتہ کل)0,0, 27

    1 فرق

    🔍 🗞️
  37. 37

    مرزا غالب

    مرزا غالب

    نجم الدولہ، دبیر الملک، مرزا نوشہ اسد اللہ خان غالب بہادر نظام جنگ (1797ء- 1869ء) اردو زبان کے سب سے بڑے شاعروں میں ایک سمجھے جاتے ہیں۔ یہ تسلیم شدہ بات ہے کہ 19 ویں صدی غالب کی صدی ہے۔ جبکہ 18 ویں میر تقی میر کی تھی اور 20 ویں علامہ اقبال کی۔ غالب کی عظمت کا راز صرف ان کی شاعری کے حسن اور بیان کی خوبی ہی میں نہیں ہے۔ ان کا اصل کمال یہ ہے کہ وہ زندگی کے حقائق اور انسانی نفسیات کو گہرائی میں جا کر سمجھتے تھے اور بڑی سادگی سے عام لوگوں کے لیے بیان کر دیتے تھے۔ غالب جس پر آشوب دور میں پیدا ہوئے اس میں انھوں نے مسلمانوں کی ایک عظیم سلطنت کو برباد ہوتے ہوئے اور باہر سے آئی ہوئی انگریز قوم کو ملک کے اقتدار پر چھاتے ہوئے دیکھا۔ غالباً یہی وہ پس منظر ہے جس نے ان کی نظر میں گہرائی اور فکر میں وسعت پیدا کی۔

    26 ملاحظات (↓4 گزشتہ کل)20,30, 26

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  38. 38

    شاہ بدیع الدین احمد قطب المدار

    شاہ بدیع الدین احمد قطب المدار

    حضرت سید بدیع الدین احمد زندہ شاہ مدار ایک صوفی بزرگ تھے جنھوں نے مداریہ سلسلہ کی بنیاد رکھی۔ آپ کو قطب المدار کے لقب سے بھی جانا جاتا تھا۔ شاہ بدیع الدین احمد قطب المدار کی ولادت یکم شوال 242ھ کو سوریہ کے قدیم اور مشہور شہر حلب میں ہوئی۔آپ کے والد کا نام سید قدوۃ الدین علی حلبی اور والد کا نام سیدہ فاطمہ ثانیہ عرف بی بی ہاجرہ تھا۔ آپ حسنی حسینی سادات میں سے ہیں۔ آپ والدہ کی طرف سے حسنی اور والد کی طرف سے حسینی تھے۔

    26 ملاحظات (↑5 گزشتہ کل)17,21, 26

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  39. 39

    مشاعل بنت فہد آل سعود

    مشاعل بنت فہد آل سعود

    مشاعل بنت فہد آل سعود (1958ء – 15 جولائی 1977ء؛ عربی: الأميرة مشاعل بنت فهد بن محمد بن عبدالعزيز آل سعود ) ) ایوان سعود کی ایک رکن تھیں جنھیں 1977ء میں 19 سال کی عمر میں زنا کرنے کے جرم میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ وہ شہزادہ فہد بن محمد کی بیٹی اور شہزادہ محمد بن عبدالعزیز کی پوتی تھیں، جو سعودی عرب کے عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود کے بیٹے اور خالد بن عبدالعزیز آل سعود کے بڑے اور اکلوتے بھائی تھے۔

    26 ملاحظات (↑26 گزشتہ کل)0,0, 26

    1 فرق

    🔍 🗞️
  40. 40

    مائیکروسافٹ لومیا 950

    مائیکروسافٹ لومیا 950

    مائیکروسافٹ لومیا 950 اور مائیکروسافٹ لومیا 950 ایکس ایل مائیکروسافٹ کے تیار کردہ اسمارٹ فون ہیں، جن کا باضابطہ اعلان 6 اکتوبر 2015ء کو کیا گیا۔ یہ فون نوکیا لومیا 930 اور نوکیا لومیا 1520 کے جانشین ہیں، جو 2014ء میں جاری کیے گئے تھے۔ یہ ان ابتدائی اسمارٹ فونز میں شامل تھے جن میں ونڈوز 10 موبائل پہلے سے نصب آپریٹنگ سسٹم کے طور پر پیش کیا گیا۔

    25 ملاحظات (↑25 گزشتہ کل)0,0, 25

    1 فرق

    🔍 🗞️
  41. 41

    فاطمہ زہرا

    فاطمہ زہرا

    فاطمہ بنت محمد بن عبد اللہ جن کا معروف نام فاطمۃ الزہراء ہے حضرت محمد بن عبد اللہ اور خدیجہ بنت خویلد کی بیٹی تھیں۔ تمام مسلمانوں کے نزدیک آپ ایک برگزیدہ ہستی ہیں۔۔ آپ کی ولادت 20 جمادی الثانی بروز جمعہ بعثت کے پانچویں سال میں مکہ میں ہوئی۔ آپ کی شادی علی ابن ابی طالب سے ہوئی جن سے آپ کے دو بیٹے حسن اور حسین اور دو بیٹیاں زینب اور ام کلثوم پیدا ہوئیں۔ آپ کی وفات اپنے والد حضرت محمد بن عبد اللہ کی وفات کے کچھ ماہ بعد 632ء میں ہوئی۔ آپ کے بہت سے القابات مشہور ہیں۔

    25 ملاحظات (↓1 گزشتہ کل)0,26, 25

    2 فرق

    🔍 🗞️
  42. 42

    صحابہ کی فہرست

    صحابہ کی فہرست

    صحابہ (عربی: الصحابۃ، "پیروکار") اسلام میں نبی محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم، کے ان پیرو کاروں کو کہا جاتا ہے جنھوں نے ان کی اپنی حیات میں اسلام قبول کیا اور ان کو کچھ وقت کی صحبت ملی۔ اور اسی ایمان کی حالت میں وہ دنیا سے گئے۔ بعض صحابہ نابینا بھی تھے اور بعض لوگ جنھوں نے اسلام قبول کیا، مگر محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دور یا بعد میں پھر مرتد ہوئے اور پھر اسلام قبول کیا (محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حیات کے بعد) تو ان کو صحابی نہیں کہا جاتا۔

    25 ملاحظات (0 گزشتہ کل)30,25, 25

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  43. 43

    القرضابیہ بین الاقوامی ہوائی اڈا

    القرضابیہ بین الاقوامی ہوائی اڈا

    القرضابیہ بین الاقوامی ہوائی اڈا یا سرت بین الاقوامی ہوائی اڈا لیبیا کے شہر سرت کے قریب واقع ایک بین الاقوامی ہوائی اڈا ہے۔ یہ شہر سے 20 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ اس ہوائی اڈے کی سالانہ گنجائش 30 لاکھ مسافروں کی ہے۔

    25 ملاحظات (↑25 گزشتہ کل)0,0, 25

    1 فرق

    🔍 🗞️
  44. 44

    مدینہ منورہ

    مدینہ منورہ

    مدینہ یا مدینہ منورہ (عربی: اَلْمَدِينَة اَلْمَنَوَّرَة)، مغربی سعودی عرب کے حجاز کے علاقے میں صوبہ مدینہ کا دار الحکومت ہے۔ اسلام کے مقدس ترین شہروں میں سے ایک ہے، 2022ء کی تخمینہ شدہ آبادی 1,411,599 ہے، جو اسے ملک کا چوتھا سب سے زیادہ آبادی والا شہر بناتا ہے۔ آبادی کا تقریباً 58.5% سعودی شہری ہیں اور 41.5% غیر ملکی ہیں۔ ملک کے مغربی علاقوں میں صوبہ مدینہ کے مرکز میں واقع یہ شہر 589 مربع کلومیٹر (227 مربع میل) میں تقسیم ہے۔ جن میں سے 293 مربع کلومیٹر (113 مربع میل) شہر کا شہری علاقہ بناتا ہے، جبکہ باقی حصہ حجاز کے پہاڑوں، خالی وادیوں، زرعی جگہوں اور پرانے غیر فعال آتش فشاں کے زیر قبضہ ہے۔

    24 ملاحظات (↑4 گزشتہ کل)0,20, 24

    2 فرق

    🔍 🗞️
  45. 45

    غزوہ احد

    غزوہ احد

    جنگ احد 7 شوال 3ھ (23 مارچ 625ء) میں مسلمانوں اور مشرکینِ مکہ کے درمیان احد کے پہاڑ کے دامن میں ہوئی۔ مشرکین کے لشکر کی قیادت ابوسفیان کے پاس تھی اور اس نے 3000 سے زائد افراد کے ساتھ مسلمانوں پر حملہ کی ٹھانی تھی جس کی باقاعدہ تیاری کی گئی تھی۔ مسلمانوں کی قیادت حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کی۔ اس جنگ کے نتیجہ کو کسی کی فتح یا شکست نہیں کہا جا سکتا کیونکہ دونوں طرف شدید نقصان ہوا اور کبھی مسلمان غالب آئے اور کبھی مشرکین لیکن آخر میں مشرکین کا لشکر لڑائی ترک کر کے مکہ واپس چلا گیا۔

    24 ملاحظات (↑24 گزشتہ کل)20,0, 24

    1 فرق

    🔍 🗞️
  46. 46

    سعید الرحمن اعظمی ندوی

    سعید الرحمن اعظمی ندوی

    سعید الرحمن اعظمی ندوی بن محمد ایوب اعظمی عربی زبان و ادب کے ماہر، ناقد، ادیب، صحافی اور دار العلوم ندوۃ العلماء کے مہتمم اور انٹیگرل یونیورسٹی، لکھنؤ کے چانسلر تھے۔ اس کے علاوہ عربی ماہنامہ مجلۃ البعث الاسلامی کی تاسیس میں بھی سید محمد الحسنی کے ساتھ شریک رہے۔ مئو ناتھ بھجن، اتر پردیش میں ولادت ہوئی، مدرسہ مفتاح العلوم، مئو میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد دار العلوم ندوۃ العلماء سے ادب عربی میں تخصص کیا۔ اس کے بعد دار العلوم ندوۃ العلماء میں بحیثیت استاذ ادب عربی مقرر ہوئے۔1958 ء میں عربی زبان و ادب کے ماہر ڈاکٹر تقی الدین ہلالی مراکشی سے بغداد میں جاکر استفادہ کیا۔ 1993ء سے 1999ء تک دار العلوم ندوۃ العلماء کے کلیۃ اللغۃ العربیۃ و آدابہا کے عمید رہے۔ 2000ء سے دار العلوم ندوۃ العلماء کے مہتمم ہیں۔ عربی زبان کے خطیب اور قلم کار تھے۔

    24 ملاحظات (↓5 گزشتہ کل)39,29, 24

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  47. 47

    سیکس اینڈ دی سٹی (فلم)

    سیکس اینڈ دی سٹی (فلم)

    سیکس اینڈ دی سٹی (فلم) (انگریزی: Sex and the City (film)) 2008ء میں منظر عام پر آنے والی ایک خواتین دوستوں کی فلم، رومانوی مزاحیہ اور مزاحیہ فلم ہے، جس کی ہدایت کاری مائیکل پیٹرک کنگ نے کی۔ اس فلم میں کرس ناتھ، سارہ جیسکا پارکر، سنتھیا نکسن، کرسٹن ڈیوس اور کم کیٹرل نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، Darren Star، مائیکل پیٹرک کنگ اور سارہ جیسکا پارکر نے فلم سازی کی، آرون زیگ مین نے اس کی موسیقی ترتیب دی۔

    24 ملاحظات (↓4 گزشتہ کل)25,28, 24

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  48. 48

    حوثی

    حوثی

    تحریک انصار اللہ یا حوثی جماعت یمن کے زیدی شیعوں (جن کے نظریات شیعہ کی نسبت اہل سنت کے قریب ہیں۔) کی ایک تحریک ہے، جو دين و سياست دونوں ميں حزب اللہ کے نقش قدم پر چلتی ہے، جبکہ ان کے کچھ افکار رافضیوں سے بھی ملتے ہیں۔

    24 ملاحظات (↓4 گزشتہ کل)29,28, 24

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  49. 49

    عرفات منہاس

    عرفات منہاس

    عرفات منھاس (پیدائش 2 جنوری 2005) ایک پاکستانی کرکٹ کھلاڑی ہیں جو قومی ٹی/20 کپ میں جنوبی پنجاب جبکہ پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلتے ہیں۔ منھاس پاکستان قومی انڈر 19 ٹیم کی جانب سے بھی کھیل چکے ہیں۔ منھاس نے پاکستان جونیئر لیگ 2022ء میں گوادر شارکس کی کپتانی کی اور ان کا نام ٹورنامنٹ کی ٹیم میں بحثیت کپتان شامل تھا۔ انھوں نے اپنا لسٹ اے ڈیبیو 10 دسمبر 2022 کو پاکستان کپ 2022-23ء میں سندھ کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا۔ انھیں پاکستان سپر لیگ 2023ء کے لیے ملتان سلطانز نے منتخب کیا۔

    24 ملاحظات (↑24 گزشتہ کل)0,0, 24

    1 فرق

    🔍 🗞️
  50. 50

    راس لانوف

    راس لانوف

    راس لانوف شمالی لیبیا میں خلیج سدرہ کے ساحل پر واقع ایک شہر اور صنعتی بستی ہے۔ یہ بحیرۂ روم کے ساحل پر واقع ہے۔ یہاں راس لانوف کی آئل ریفائنری قائم ہے، جس نے 1984ء میں کام شروع کیا تھا اور اس کی ملکیت نیشنل آئل کارپوریشن کے پاس ہے۔ شہر میں رأس لانوف کا پیٹروکیمیکل کمپلیکس بھی موجود ہے۔ یہاں تیل برآمد کرنے کے لیے ایک بندرگاہ بھی ہے۔

    23 ملاحظات (↑23 گزشتہ کل)0,0, 23

    1 فرق

    🔍 🗞️
  51. 51

    سر سید احمد خان کے نظریات و تعلیمات

    سر سید احمد خان کے نظریات و تعلیمات

    ہمارے ہاں تقریباً تمام تعلیمی اداروں نیز عوام و خواص کے ذہن میں جنگ آزادی کے اعتبار سے ایک نام نمایاں طور پر سامنے لایا جاتا ہے اور وہ سر سید احمد خان کا ہے۔ مگر تصویر کا فقط یہی ایک رخ ہی لوگوں کے سامنے رکھا جاتا ہے اور اس کے عقائدِ فاسدہ و باطلہ جو اسلام کی تعلیمات کے سراسر خلاف ہیں وہ لوگوں کو نہیں بتائے جاتے۔ سر سید احمد خان نے ایک باطل مذہب وضع کیا تھا جسے انھوں "نیچریت" کا نام دیا تھا۔ ان کے ان منگھڑت عقائد میں سے کوئی ایک عقیدہ رکھنا ہی کفر لازم کر دیتا ہے جبکہ گستاخیاں اس کے علاوہ ہیں۔

    23 ملاحظات (↑23 گزشتہ کل)0,0, 23

    1 فرق

    🔍 🗞️
  52. 52

    دسہرا

    دسہرا

    دسہرا (ہندی: दशहरा) ہندوؤں کا ایک تہوار ہے جو نوراتری کے بعد دسویں روز عام طور پر بھارت اور نیپال میں منایا جاتا ہے۔ یہ بعض علاقوں میں وجیا دشمی (विजयादशमी) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور اشون (كوار/جیٹھ) مہینے کے شکلا پکش کی دسویں تاریخ کو (جو گنگا کے پیدا ہونے کا دن ہے) اس کا انعقاد ہوتا ہے۔ کتھاؤں کے مطابق اس دن درگا جی اور رام جی کا یوم فتح ہے جسے مختلف صورتوں میں ہندوستان، نیپال، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں منایا جاتا ہے۔

    23 ملاحظات (↑23 گزشتہ کل)0,0, 23

    1 فرق

    🔍 🗞️
  53. 53

    مرزا غلام احمد

    مرزا غلام احمد

    مرزا غلام احمد (13 فروری 1835ء تا 26 مئی 1908ء) ہندوستان سے تعلق رکھنے والے ایک مذہبی رہنما اور احمدیہ کے بانی تھے۔ مرزا غلام احمد نے دعویٰ کیا کہ وہی مسیح موعود اور مہدی آخر الزمان ہے اور نبی ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔ 1888ء میں، مرزا نے اعلان کیا کہ انھیں بیعت لے کر ایک جماعت بنانے کا حکم ملا ہے اور اس طرح 23 مارچ 1889ء کو لدھیانہ میں پہلی بیعت لے کر جماعت احمدیہ جسے قادیانیت اور مرزائیت بھی کہا جاتا ہے، کی بنیاد رکھی۔

    23 ملاحظات (↓5 گزشتہ کل)25,28, 23

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  54. 54

    سبھا بین الاقوامی ہوائی اڈا

    سبھا بین الاقوامی ہوائی اڈا

    سبھا بین الاقوامی ہوائی اڈا (آئی اے ٹی اے: HLLS، آئی سی اے او: SEB) لیبیا کے جنوبی حصے کے سب سے بڑے شہر سبھا میں واقع ہے۔ یہ شہر کے مرکز سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ یہ ہوائی اڈا سبہا کو دار الحکومت طرابلس اور مشرقی لیبیا کے سب سے بڑے شہر بنغازی سے ملاتا ہے، اس کے علاوہ یہاں سے متعدد بین الاقوامی پروازیں بھی چلتی ہیں۔

    23 ملاحظات (↑23 گزشتہ کل)0,0, 23

    1 فرق

    🔍 🗞️
  55. 55

    عبد القادر جیلانی

    عبد القادر جیلانی

    شیخ عبد القادر جیلانی یا شیخ عبد القادر گیلانی (پیدائش: 17 مارچ 1078ء— وفات: 12 فروری 1166ء) جنھیں محی الدین، محبوبِ سبحانی، غوث الثقلین اور غوث الاعظم کے القابات سے بھی جانا جاتا ہے۔ جو سُنّی حنبلی طریقہ کے نہایت اہم صوفی شیخ اور سلسلہ قادریہ کے بانی ہیں۔

    22 ملاحظات (↑22 گزشتہ کل)20,0, 22

    1 فرق

    🔍 🗞️
  56. 56

    مرسى البریقہ

    مرسى البریقہ

    مرسى البریقہ یا البریقہ لیبیا کی ایک بندرگاہ اور تیل کی صنعتی بستی ہے، جو خلیج سرت میں بحیرۂ روم کے جنوبی ساحل کے انتہائی جنوبی مقام پر واقع ہے۔ یہ دار الحکومت طرابلس سے تقریباً 600 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے اور سابقہ شعبیہ اجدابیہ کے زیرِ انتظام تھی۔

    22 ملاحظات (↑22 گزشتہ کل)0,0, 22

    1 فرق

    🔍 🗞️
  57. 57

    20 اکتوبر

    20 اکتوبر

    22 ملاحظات (↑22 گزشتہ کل)0,0, 22

    1 فرق

    🔍 🗞️
  58. 58

    خدیجہ بنت خویلد

    خدیجہ بنت خویلد

    خدیجہ بنت خویلد (پیدائش: 556ء – وفات: 30 اپریل 619ء) مکہ کی ایک معزز، مالدار، عالی نسب خاتون جن کا تعلق عرب کے قبیلے قریش سے تھا۔ جو حسن صورت و سیرت کے لحاظ سے "طاہرہ" کے لقب سے مشہور تھیں۔ انھوں نے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تجارتی کاروبار میں شریک کیا اور کئی مرتبہ اپنا سامانِ تجارت دے کر بیرون ملک بھیجا۔ وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تاجرانہ حکمت، دیانت، صداقت، محنت اور اعلیٰ اخلاق سے اتنی متاثر ہوئیں کہ آپ نے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو شادی کا پیغام بھجوایا۔ جس کو حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے بڑوں کے مشورے سے قبول فرمایا۔ اس وقت ان کی عمر چاليس سال تھی جبکہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صرف پچیس سال کے تھے۔ خدیجہ نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا اور پہلی ام المومنین ہونے کی سعادت حاصل کی۔ اور 25 سال نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اکلوتی زوجہ اور غمگسار شدید ترین مشکلات میں ساتھی تھیں۔ بقیہ تمام ازواج النبی ان کی وفات کے بعد زوجہ بنیں۔

    21 ملاحظات (↓3 گزشتہ کل)0,24, 21

    2 فرق

    🔍 🗞️
  59. 59

    یوسف (اسلام)

    یوسف (اسلام)

    یوسف علیہ السلام اللہ تعالٰی کے نبی تھے۔ آپ کا ذکر بائبل میں بھی ملتاہے۔ آپ یعقوب علیہ السلام کے بیٹے تھے۔ آپ کا تعلق انبیا اللہ کے خاندان سے تھا۔ گیارہ سال کی عمر سے ہی نبی ہونے کے آثار واضح ہونے لگے۔ آپ نے خواب میں دیکھا کہ گیارہ ستارے، سورج اور چاند آپ کو سجدہ کر رہے ہیں۔ آپ کے والد یعقوب علیہ السلام نے آپ کو اپنا خواب کسی اور کو سنانے سے منع کیا۔ قرآن مجید کی ایک سورت ان کے نام پہ ہے۔ قران نے یوسف علیہ السلام کے قصے کو احسن القصص کہا ہے۔ سورہ انعام اور سورہ غافر میں بھی ان کا ذکر آیا ہے۔

    21 ملاحظات (↑2 گزشتہ کل)0,19, 21

    2 فرق

    🔍 🗞️
  60. 60

    مرسى البریقہ ہوائی اڈا

    مرسى البریقہ ہوائی اڈا

    مرسى البریقہ ہوائی اڈا (آئی اے ٹی اے: LMQ، آئی سی اے او: HLMB) ایک ہوائی اڈا ہے جو لیبیا کے شہر البریقہ کی خدمت کرتا ہے۔

    21 ملاحظات (↑21 گزشتہ کل)0,0, 21

    1 فرق

    🔍 🗞️
  61. 61

    2011ء کلائیڈسڈیل بینک 40

    2011ء کلائیڈسڈیل بینک 40

    2011ء کا کلائیڈسڈیل بینک 40 ٹورنامنٹ انگریزی اور ویلش فرسٹ کلاس کاؤنٹیاں کے لیے ای سی بی 40 محدود اوورز کرکٹ مقابلے کا دوسرا سیزن تھا۔ 18 کاؤنٹیوں کے علاوہ، اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز کے ساتھ ساتھ یونیکورنز نے بھی حصہ لیا جو کھلاڑیوں کی ایک ٹیم تھی جس کے پاس فرسٹ کلاس کے معاہدے نہیں تھے۔

    21 ملاحظات (↑21 گزشتہ کل)0,0, 21

    1 فرق

    🔍 🗞️
  62. 62

    نوکیا لومیا 822

    نوکیا لومیا 822

    نوکیا لومیا 822 (انگریزی: Nokia Lumia 822) نوکیا کی لومیا سیریز کا ایک اسمارٹ فون ہے جو ونڈوز فون آپریٹنگ سسٹم پر چلتا ہے۔ اسے 15 نومبر 2012ء کو مارکیٹ میں پیش کیا گیا۔

    21 ملاحظات (↑21 گزشتہ کل)0,0, 21

    1 فرق

    🔍 🗞️
  63. 63

    یوٹیوب

    یوٹیوب

    یوٹیوب ایک وڈیو پیش کرنے والا ایک ویب سائٹ ہے جہاں صارفین اپنی ویڈیو شامل اور پیش کر سکتے ہیں۔ پے پال کے تین سابق ملازمین نے میں یوٹیوب قائم کی۔ میں گوگل انکارپوریٹڈ نے 1.65 ارب ڈالر کے عوض یوٹیوب کو خرید لیا اور اب یہ گوگل کے ماتحت ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے۔ ادارے کے صدر دفاتر سان برونو، کیلیفورنیا، امریکہ میں واقع ہیں۔ یوٹیوب صارف کے وڈیو مواد کو دکھانے کے لیے ایڈوبی کی فلیش وڈیو ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے۔ یوٹیوب پر پیش کردہ بیشتر مواد انفرادی طور پر اس کے صارفین کی جانب سے پیش کیا جاتا ہے البتہ سی بی ایس، بی بی سی، یو ایم جی اور دیگر ابلاغی ادارے بھی یوٹیوب شراکت منصوبے کے تحت اپنا کچھ مواد پیش کرتے ہیں۔

    21 ملاحظات (↑21 گزشتہ کل)0,0, 21

    1 فرق

    🔍 🗞️
  64. 64

    معاویہ بن ابی سفیان

    معاویہ بن ابی سفیان

    معاویہ بن ابی سفیان (ت 597ء، 603ء یا 605ء – اپریل 680ء) اموی خلافت کے بانی اور پہلے خلیفہ تھے۔ انھوں نے 661ء سے اپنی وفات تک حکومت کی۔ وہ پیغمبر اسلام کی وفات کے تقریباً تیس برس بعد اور چار خلفائے راشدین کے فوراً بعد خلیفہ بنے۔ اپنے پیش روؤں کے برعکس (جو ابتدائی اور قریبی صحابہ میں شمار ہوتے تھے) معاویہ نسبتاً بعد میں اسلام قبول کرنے والے صحابہ میں سے تھے۔

    20 ملاحظات (↑20 گزشتہ کل)0,0, 20

    1 فرق

    🔍 🗞️
  65. 65

    جودی پہاڑ

    جودی پہاڑ

    جودی پہاڑ (عربی: الجوديّ al-Ǧūdiyy،

    20 ملاحظات (↓4 گزشتہ کل)24,24, 20

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  66. 66

    سکندر اعظم

    سکندر اعظم

    سکندر سوم مقدونی (قدیم یونانی: άλέξαvδρoς، الیگزینڈروس؛ 20/21 جولائی 356 قبل مسیح-10/11 جون 323 قبل مسیح) جسے عام طور پر سکندر اعظم کے نام سے جانا جاتا ہے، قدیم یونانی سلطنت مقدونیہ کا بادشاہ تھا۔ وہ 20 سال کی عمر میں 336 قبل مسیح میں اپنے والد فلپ دوم کے بعد تخت نشین ہوا اور اس نے اپنے دور حکومت کے زیادہ تر سال مغربی ایشیا، وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا کے کچھ حصوں اور مصر میں ایک طویل فوجی مہم چلاتے ہوئے گزارے۔ 30 سال کی عمر تک، اس نے تاریخ کی سب سے بڑی سلطنتوں میں سے ایک بنائی تھی، جو یونان سے شمال مغربی ہندوستان تک پھیلی ہوئی تھی۔ وہ جنگ میں ناقابل شکست رہا اور اسے وسیع پیمانے پر تاریخ کے سب سے بڑے اور کامیاب ترین فوجی کمانڈروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

    20 ملاحظات (↑20 گزشتہ کل)0,0, 20

    1 فرق

    🔍 🗞️
  67. 67

    حلقہ ارباب ذوق

    حلقہ ارباب ذوق

    حلقہ ارباب ذوق اردو ادب کی سب سے فعال تحریکوں میں سے ایک ہے جو ابھی تک جاری و ساری ہے۔

    20 ملاحظات (↑1 گزشتہ کل)0,19, 20

    2 فرق

    🔍 🗞️
  68. 68

    فحش فلم

    فحش فلم

    فحش فلم، بالغ فلم، جنسی فلم، ننگی فلم، گندی فلم، عریاں فلم، ٹرپل یا ٹرپل ایکس فلم ایک ایسی فلم کو کہتے ہیں جس ميں جنسی تصورات فحشی٠فلم

    20 ملاحظات (↑20 گزشتہ کل)0,0, 20

    1 فرق

    🔍 🗞️
  69. 69

    محمد بن عبد اللہ

    محمد بن عبد اللہ

    ابو القاسم محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب (12 ربیع الاول عام الفیل / اپریل 570ء یا 571ء – 12 ربیع الاول 10ھ / 8 جون 632ء) مسلمانوں کے آخری نبی ہیں۔ اہل اسلام کے نزدیک پیغمبر صاحب تمام مذاہب کے پیشواؤں سے کامیاب ترین پیشوا تھے۔ آپ کی کنیت ابو القاسم تھی۔ مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق محمد کی طرف سے انسانیت کی جانب بھیجے جانے والے انبیائے کرام کے سلسلے کے آخری نبی ہیں جن کو اللہ نے اپنے دین کی درست شکل انسانوں کی جانب آخری بار پہنچانے کے لیے دنیا میں بھیجا۔ انسائیکلوپیڈیا بریٹانیکا کے مطابق آپ دنیا کی تمام مذہبی شخصیات میں سب سے کامیاب شخصیت تھے۔ 570ء (بعض روایات میں 571ء) مکہ میں پیدا ہونے والے محمد پر قرآن کی پہلی آیت چالیس برس کی عمر میں نازل ہوئی۔ ان کا وصال تریسٹھ (63) سال کی عمر میں 632ء میں مدینہ میں ہوا، مکہ اور مدینہ دونوں شہر آج کے سعودی عرب میں حجاز کا حصہ ہیں۔ محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبد مناف کے والد کا انتقال ان کی دنیا میں آمد سے قریبا چھ ماہ قبل ہو گیا تھا اور جب ان کی عمر چھ سال تھی تو ان کی والدہ حضرت آمنہ بھی اس دنیا سے رحلت فرما گئیں۔ عربی زبان میں لفظ "محمد" کے معنی ہیں 'جس کی تعریف کی گئی'۔ یہ لفظ اپنی اصل حمد سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ہے تعریف کرنا۔ یہ نام ان کے دادا عبدالمطلب نے رکھا تھا۔ محمد کو رسول، خاتم النبیین، حضور اکرم، رحمۃ للعالمین اور آپ کے القابات سے بھی پکارا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی آپ کے بہت نام و القاب ہیں۔ نبوت کے اظہار سے قبل محمد نے اپنے چچا ابو طالب کے ساتھ تجارت میں ہاتھ بٹانا شروع کر دیا۔ اپنی سچائی، دیانت داری اور شفاف کردار کی وجہ سے آپ عرب قبائل میں صادق اور امین کے القاب سے پہچانے جانے لگے تھے۔ آپ کے پاس 610ء میں ایک روز جبرائیل (فرشتہ) ظاہر ہوئے اور محمد کو اللہ کا پیغام دیا۔ جبرائیل نے اللہ کی جانب سے جو پہلا پیغام محمد کو پہنچایا وہ یہ ہے۔

    20 ملاحظات (↓7 گزشتہ کل)22,27, 20

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  70. 70

    نوکیا لومیا 830

    نوکیا لومیا 830

    نوکیا لومیا 830 (انگریزی: Nokia Lumia 830) ایک اسمارٹ فون ہے جسے نوکیا نے تیار کیا اور مائیکروسافٹ موبائل نے جاری کیا۔ یہ مائیکروسافٹ کے ونڈوز فون 8.1 آپریٹنگ سسٹم پر چلتا ہے۔ اس فون کا اعلان 4 ستمبر 2014ء کو برلن میں منعقدہ بین الاقوامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن نمائش کے دوران کیا گیا۔ یہ اعلان مائیکروسافٹ کی جانب سے نوکیا کے موبائل فونز کے شعبے کو خریدنے اور اس کا نام مائیکروسافٹ موبائل رکھنے کے چند ماہ بعد کیا گیا تھا۔ فون کو اکتوبر 2014ء میں مارکیٹ میں پیش کیا گیا۔ نوکیا لومیا 830، 2012ء میں جاری ہونے والے نوکیا لومیا 820 کا جانشین ہے۔ اس کی تشہیر ایک ایسے فلیگ شپ اسمارٹ فون کے طور پر کی گئی جس کی قیمت نسبتاً مناسب تھی۔ ".

    20 ملاحظات (↑20 گزشتہ کل)0,0, 20

    1 فرق

    🔍 🗞️
  71. 71

    زین العابدین

    زین العابدین

    علی بن حسین (پیدائش: 4 جنوری 656ء — وفات: 20 اکتوبر 713ء) جو زین العابدین (عابدوں کی زینت) اور امام الساجدین (سجدہ کرنے والوں کا امام) کے نام سے مشہور ہیں، اپنے والد حسین ابن علی، تایا حسن ابن علی اور دادا علی بن ابی طالب کے بعد اثنا عشری میں چوتھے امام اور اسماعیلی شیعیت میں تیسرے امام مانے جاتے ہیں۔ علی بن حسین سانحۂ کربلا میں موجود تھے، اس وقت ان کی عمر 23 یا 25 سال تھی، لیکن بیماری کی وجہ سے لڑائی میں شریک نہ ہو سکے۔ یہ اس سانحے میں بچ جانے والے واحد مرد تھے۔ ان کو دمشق میں یزید کے سامنے لے جایا گیا، کچھ دن بعد ان کو دیگر خواتین کے ساتھ واپس مدینہ جانے دیا گیا، جہاں انھوں نے چند اصحاب کے ساتھ خاموشی سے زندگی بسر کی۔ ان کی زندگی اور بیانات مکمل طور پر طہارت اور مذہبی تعلیمات کے لیے وقف تھے، جو زیادہ تر دعاؤں اور التجاؤں کی شکل میں ہوتے۔ ان کی مشہور مناجات صحیفہ سجادیہ کے نام سے معروف ہے۔

    20 ملاحظات (↑20 گزشتہ کل)0,0, 20

    1 فرق

    🔍 🗞️
  72. 72

    پاکستان موبائل کوڈ کی فہرست

    پاکستان موبائل کوڈ کی فہرست

    مئی 2010ء سے پہلے، پاکستان ایک 4 عددی موبائل سروس فراہم کرنے والے کوڈ (مثال کے طور پر 0300) کے بین الاقوامی کنونشن (آئٹییو-T ای 164) اور ایک 7 عددی صارفین کی تعداد (مثال کے طور 1010101) کا استعمال کر رہا تھا۔ صارفین کی بڑی تعداد کی وجہ سے ملک میں، مئی 2010ء میں، پی ٹی اے نے موبائل سروس فراہم کرنے والے (مثال کے طور پر 030) کے لیے ایک 3 عدد کوڈ اور صارفین کے لیے ایک 8 عددی تعداد کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔ 11 عددی تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں رہتا ہے۔

    20 ملاحظات (↑20 گزشتہ کل)0,0, 20

    1 فرق

    🔍 🗞️
  73. 73

    2012ء کلائیڈسڈیل بینک 40

    2012ء کلائیڈسڈیل بینک 40

    2012ء کا کلائیڈسڈیل بینک 40 ٹورنامنٹ انگریزی اور ویلش فرسٹ کلاس کاؤنٹیاں کے لیے ای سی بی 40 محدود اوورز کرکٹ مقابلے کا تیسرا سیزن تھا۔ 18 کاؤنٹیوں کے علاوہ، اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز کے ساتھ ساتھ یونیکورنز نے بھی حصہ لیا، جو کھلاڑیوں کی ایک ٹیم تھی جس کے پاس فرسٹ کلاس کے معاہدے نہیں تھے۔

    19 ملاحظات (↑19 گزشتہ کل)0,0, 19

    1 فرق

    🔍 🗞️
  74. 74

    سلطنت عثمانیہ

    سلطنت عثمانیہ

    سلطنت عثمانیہ (یا خلافت عثمانیہ 1517ء سے 1924ء تک) (عثمانی ترکی زبان: "دولت عالیه عثمانیه"، ترکی زبان: Osmanlı Devleti) سنہ 1299ء سے 1922ء تک قائم رہنے والی ایک مسلم سلطنت تھی جس کے حکمران ترک تھے۔ اپنے عروج کے زمانے میں (16 ویں – 17 ویں صدی) یہ سلطنت تین براعظموں پر پھیلی ہوئی تھی اور جنوب مشرقی یورپ، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کا بیشتر حصہ اس کے زیر نگیں تھا۔ اس سلطنت کی سرحدیں مغرب میں آبنائے جبرالٹر، مشرق میں بحیرۂ قزوین اور خلیج فارس اور شمال میں آسٹریا کی سرحدوں، سلوواکیہ اور کریمیا (موجودہ یوکرین) سے جنوب میں سوڈان، صومالیہ اور یمن تک پھیلی ہوئی تھیں۔ مالدووا، ٹرانسلوانیا اور ولاچیا کے باجگذار علاقوں کے علاوہ اس کے 29 صوبے تھے۔

    19 ملاحظات (↑19 گزشتہ کل)0,0, 19

    1 فرق

    🔍 🗞️
  75. 75

    کمپیوٹر

    کمپیوٹر

    کمپیوٹر (اردو: کمپیوٹر) ایک مشین ہے جسے اس طرح پروگرام کیا جا سکتا ہے کہ وہ خودکار طور پر حسابی یا منطقی آپریشنز (حساب کتاب) کے سلسلے انجام دے سکے۔ جدید ڈیجیٹل الیکٹرانک کمپیوٹر عمومی نوعیت کے آپریشنز کر سکتے ہیں جنھیں پروگرامز کہا جاتا ہے۔ یہ پروگرام کمپیوٹرز کو مختلف قسم کے کام انجام دینے کے قابل بناتے ہیں۔ کمپیوٹر سسٹم کی اصطلاح ایک مکمل کمپیوٹر کی طرف اشارہ کر سکتی ہے جس میں ہارڈ ویئر، آپریٹنگ سسٹم، سافٹ ویئر اور بیرونی آلات شامل ہوتے ہیں جو مکمل آپریشن کے لیے ضروری ہوتے ہیں؛ یا ایسے کمپیوٹرز کے گروپ کو بیان کر سکتی ہے جو آپس میں منسلک ہوں اور ایک ساتھ کام کرتے ہوں، جیسے کہ کمپیوٹر نیٹ ورک یا کمپیوٹر کلسٹر۔

    19 ملاحظات (↑19 گزشتہ کل)17,0, 19

    1 فرق

    🔍 🗞️
  76. 76

    اردو زبان کی ابتدا کے متعلق نظریات

    اردو زبان کی ابتدا کے متعلق نظریات

    اردو کی ابتدا و آغاز کے بارے میں کئی مختلف نظریات ملتے ہیں یہ نظریات آپس میں اس حد تک متضاد ہیں کہ انسان چکرا کر رہ جاتا ہے۔ ان مشہور نظریات میں ایک بات مشترک ہے کہ ان میں اردو کی ابتدا کی بنیاد برصغیر پاک و ہند میں مسلمان فاتحین کی آمد پر رکھی گئی ہے۔ اور بنیادی استدلال یہ ہے کہ اردو زبان کا آغاز مسلمان فاتحین کی ہند میں آمد اور مقامی لوگوں سے میل جول اور مقامی زبان پر اثرات و تاثر سے ہوا۔ اور ایک نئی زبان معرض وجود میں آئی جو بعد میں اردو کہلائی۔ کچھ ماہرین لسانیات نے اردو کی ابتدا کا سراغ قدیم آریاؤں کے زمانے میں لگانے کی کوشش کی ہے۔اردو زبان کی ابتدا کے بارے میں ایک خیال یہ بھی ہے کہ یہ ہریانوی زبان سے شروع ہوئی۔ بہر طور اردو زبان کی ابتدا کے بارے میں کوئی حتمی بات کہنا مشکل ہے۔ اردو زبان کے محققین اگرچہ اس بات پر متفق ہیں کہ اردو کی ابتدا مسلمانوں کی آمد کے بعد ہوئی لیکن مقام اور نوعیت کے تعین اور نتائج کے استخراج میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ اس انداز سے اگر اردو کے متعلق نظریات کو دیکھا جائے تو وہ نمایاں طور پر چار مختلف نظریات کی شکل میں ہمارے سامنے آتے ہیں۔

    19 ملاحظات (↑19 گزشتہ کل)0,0, 19

    1 فرق

    🔍 🗞️
  77. 77

    سگسی

    سگسی

    سگسی (منگولی: Сагсай) مشرقی منگولیا کے صوبے بیان-اولگی کا ایک ضلع ہے۔ شہر میں زیادہ تر قازق آبادی ہے، یہ علاقہ عقاب سے شکار کرنے والوں کا گھر ہے، جو سنہری عقاب سے خرگوش اور لومڑی کا شکار کرتے ہیں۔ ہر سال سگسی میں، الطائی قازق عقابوں کا سالانہ میلہ ستمبر کے آخری ہفتے میں لگتا ہے، یہ یہاں کی ثقافت کا حصہ ہے۔

    19 ملاحظات (↑19 گزشتہ کل)18,0, 19

    1 فرق

    🔍 🗞️
  78. 78

    پشتون

    پشتون

    پشتون یا پختون (فارسی: پشتون اردو:پٹھان، ہندی: पठान) ایک ہندوکش پامیر اور سلیمان کوہ میں رہنے والہ نسلی گروہ ہے جو زیادہ تر پاکستان اور افغانستان میں آباد ہیں۔ اکثریتی زبان پشتو ہے اور اردو، دری اور انگریزی کو بطور دوم زبان استعال کرتے ہیں۔

    19 ملاحظات (↑19 گزشتہ کل)0,0, 19

    1 فرق

    🔍 🗞️
  79. 79

    محمد الیاس کاندھلوی

    محمد الیاس کاندھلوی

    محمد الیاس کاندھلوی تبلیغی جماعت کے بانی ہیں۔

    19 ملاحظات (↑19 گزشتہ کل)0,0, 19

    1 فرق

    🔍 🗞️
  80. 80

    فضل الرحمٰن (سیاست دان)

    فضل الرحمٰن (سیاست دان)

    مولانا فضل الرحمن (قائدِ جمعیت علماء اسلام) پاکستان کی مذہبی سیاسی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی امیر ہیں اور اپوزیشن تحریک (موجودہ حکومتی اتحادی جماعتوں) سابقہ پاکستان ڈیمو کریٹ مومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ ہیں۔ ہندوستان میں بنائے کے دیوبندی اسلام سے انکا تعلق ہے

    18 ملاحظات (↑18 گزشتہ کل)23,0, 18

    1 فرق

    🔍 🗞️
  81. 81

    ابو الحسن علی حسنی ندوی

    ابو الحسن علی حسنی ندوی

    ابو الحسن علی حسنی ندوی (ولادت: 24 نومبر 1914ء – وفات: 31 دسمبر 1999ء) مشہور بہ علی میاں )ایک بھارتی عالم دین، مشہور کتاب انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کا اثر کے مصنف نیز متعدد زبانوں میں پانچ سو سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں۔

    18 ملاحظات (↑18 گزشتہ کل)0,0, 18

    1 فرق

    🔍 🗞️
  82. 82

    صلاح الدین ایوبی

    صلاح الدین ایوبی

    الناصر صلاح الدین یوسف بن ایوب (عربی: الناصر صلاح الدين يوسف بن أيوب‎; کرد: سەلاحەدینی ئەییووبی‏) جنھیں عام طور پر صلاح الدین ایوبی کے نام سے جانا جاتا ہے ایوبی سلطنت کے بانی تھے۔ وہ نہ صرف تاریخ اسلام بلکہ تاریخ عالم کے مشہور ترین فاتحین و حکمرانوں میں سے ایک ہیں۔ وہ 1138ء میں موجودہ عراق کے شہر تکریت میں پیدا ہوئے۔ ان کی زیر قیادت ایوبی سلطنت نے مصر، شام، یمن، عراق، حجاز اور دیار بکر پر حکومت کی۔ صلاح الدین ایوبی کو بہادری، فیاضی، حسن و خلق، سخاوت اور بردباری کے باعث نہ صرف مسلمان بلکہ مسیحی بھی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ صلاح الدین ایوبی اپنے کارناموں میں نور الدین زنگی پر بھی بازی لے گئے۔ ان میں جہاد کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا اور بیت المقدس کی فتح ان کی سب سے بڑی خواہش تھی۔ صلاح الدین کو فاتح بیت المقدس کہا جاتا ہے جنھوں نے 1187ء میں یورپ کی متحدہ افواج کو عبرتناک شکست دے کر بیت المقدس ان سے آزاد کروا لیا تھا۔ صلاح الدین ایوبی 1193ء میں دمشق میں انتقال کر گئے، انھوں نے اپنی ذاتی دولت کا زیادہ تر حصہ اپنی رعایا کو دے دیا۔ وہ مسجد بنو امیہ سے متصل مقبرے میں مدفون ہیں۔ مسلم ثقافت کے لیے اپنی اہمیت کے ساتھ ساتھ، صلاح الدین کا کرد، ترک اور عرب ثقافت میں نمایاں طور پر احترام کیا جاتا ہے۔ انھیں اکثر تاریخ کی سب سے مشہور کرد شخصیت کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔

    18 ملاحظات (↓3 گزشتہ کل)22,21, 18

    2+ فرق

    🔍 🗞️
  83. 83

    رحمان بابا

    رحمان بابا

    پشتو کے عظیم صوفی شاعر عبد الرحمن(1632-1711ء) مہمند قبیلے کی ایک شاخ غوریہ خیل سے تعلق رکھتے تھے۔ پشاور کے قریب بہادر کلی میں پیدا ہوئے۔ اپنے زمانے کے معتبر علما سے فقہ اور تصوف کی تعلیم حاصل کی۔ پشتون شاعری کے حافظ شیرازی کہلاتے ہیں۔ آ پ کا کلام تصوف کے رموز و عوامض سے مملو ہے۔ مجموعہ کلام دیوان کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔ اس میں پانچ ہزار کے قریب اشعار ہیں۔ مزار پشاور کے جنوب میں ہزار خوانی کے مقام پر واقع ہے۔

    18 ملاحظات (↑18 گزشتہ کل)0,0, 18

    1 فرق

    🔍 🗞️
  84. 84

    معین الدین چشتی

    معین الدین چشتی

    سُلطان الہند خواجہ سیّد معین الدین چشتی (1142ء-1236ء) فارسی نژاد روحانی پیشوا ، واعظ، عالم، فلسفی، صوفی اور زاہد نیز اجمیری سلسلۂ چشتیہ کے مشہور بزرگ تھے۔ ان کا آبائی وطن سیستان تھا۔ 13ویں صدی کے اوائل میں انھوں نے برصغیر کا سفر کیا اور یہیں بس گئے اور تصوف کے مشہور سلسلہ چشتیہ کو خوب فروغ بخشا۔ تصوف کا یہ سلسلہ قرون وسطی کے ہندوستان میں ہاتھوں ہاتھ لیا گیا اور اس طریقت کو کئی سنی اولیا نے اپنایا جن میں نظام الدین محمداولیاء (وفات: 1325) اور امیر خسرو (وفات: 1325) جیسی عظیم الشان شخصیات بھی شامل ہیں۔ معین الدین چشتی کو برصغیر کا سب سے بڑا ولی اور صوفی سمجھا جاتا ہے۔ خواجہ غریب نواز وہ پہلے بزرگ ہیں جنھوں نے غیر عرب مسلمانوں کو سماع کی طرف راغب کیا اور تقرب الہی کی غرض سے حالت وجد میں سماع کی اجازت دی تاکہ نو مسلموں کو اجنبیت کا احساس نہ ہو اور بھجن اور گیت کے عادی قوالی اور سماع کے ذریعے اللہ سے تقرب حاصل کریں۔ حالانکہ بعض علما کا کہنا ہے کہ ان کا یہ فیصلہ صد فیصد درست نہیں تھا کیونکہ انھی کے سلسلہ کے بزرگ نظام الدین اولیاء نے تمام قسم کے آلات موسیقی کو حرام قرار دے دیا تھا۔ معین الدین چشتی کی ابتدائی زندگی کے متعلق بہت کم معلومات دستیاب ہیں البتہ جب انھوں نے ہندوستان کا سفر کیا تو اس وقت وسط ایشیا میں منگولوں کا قہر برپا تھا لہذا یہ ممکن ہے کہ معین الدین چشتی نے ان سے بچنے کے لیے ہندوستان کا رخ کیا ہو۔ انھوں نے سلطان التتمش (وفات: 1236ء) نے زمانہ میں دہلی میں قدم رکھا مگر بہت مختصر مدت کے بعد اجمیر تشریف لے گئے۔ اسی مقام پر وہ اہل سنت کے حنبلی مسلک کے عالم اور اہل باطن خواجہ عبد اللہ انصاری (وفات: 1088ء) کی تحریروں سے بہت زیادہ متاثر ہوئے۔ خواجہ عبد اللہ کی اسلاف صوفیا کی حیات و حالات پر مشہور کتاب طبقات الاولیاء کا خواجہ معین الدین چشتی کی شخصیت اور ان کے ظاہر و باطن کو سنوارنے میں اہم کردار رہا۔ اس کتاب نے انھیں دنیا کو دیکھنے کا نیا نظریہ دیا۔ اسی زمانہ میں وہ اجمیر میں صاحت کرامت بزرگ کے طور پر مشہور ہونے لگے۔ وہ بیک وقت معلم، واعظ، مبلغ، روحانی پیشوا اور صاحب کرامت بزرگ تھے۔ خواجہ معین الدین چشتی اپنی تمام خصوصیات کی بنا پر ہندوستان اور برصغیر کے سب سے بڑے صوفی اور بزرگ کی حیثیت سے جانے لگے۔

    18 ملاحظات (↑18 گزشتہ کل)17,0, 18

    1 فرق

    🔍 🗞️
  85. 85

    پطرس بخاری

    پطرس بخاری

    سید احمد شاہ المعروف پطرس بخاری (انگریزی: Patras Bokhari؛ پیدائش: یکم اکتوبر 1898ء - وفات: 5 دسمبر 1958ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور مزاح نگار، افسانہ نگار، مترجم، شاعر، نقاد، معلم، برطانوی ہندوستان کے ماہر نشریات اور پاکستان کے سفارت کار تھے۔ پطرس کے طنزیہ و مزاحیہ مضامین کا مختصر مجموعہ پطرس کے مضامین پاکستان اور ہندوستان میں اسکولوں سے لے کر جامعات تک اردو نصاب کا حصہ ہے۔ ان کا شمار متحدہ ہندوستان میں نشریات کے بانیوں میں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ پطرس اقوام متحدہ میں پاکستان کے پہلے مستقل مندوب کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ پطرس انگریزی کے پروفیسر تھے اور انگریزی میں اتنی قابلیت تھی کہ انھوں نے امریکا کی جامعات میں انگریزی پڑھائی اور وہیں وفات پائی اور دفن ہوئے۔

    18 ملاحظات (↑18 گزشتہ کل)0,0, 18

    1 فرق

    🔍 🗞️
  86. 86

    عبدالخالق آزاد رائے پوری

    عبدالخالق آزاد رائے پوری

    مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری (پیدائش: 1960ء) خانقاہ عالیہ رحیمیہ، رائے پور کے موجودہ روحانی رہنما، مفکر اور معروف عالم دین ہیں۔ وہ ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ لاہور کے منتظم اعلیٰ بھی ہیں۔ آپ نے اپنی زندگی کا مقصد اسلامی فکر و تصوف کو عام کرنا، فکر ولی اللہی کی ترویج اور معاشرتی اصلاح کو اپنانا بنایا ہے۔ آپ کے حلقہ ارادت میں پاکستان بھر سے ہزاروں افراد شامل ہیں جو آپ کی رہنمائی میں اسلامی اور روحانی تعلیمات کے فروغ میں مصروف ہیں۔

    18 ملاحظات (↑18 گزشتہ کل)0,0, 18

    1 فرق

    🔍 🗞️
  87. 87

    راس لانوف ہوائی اڈا

    راس لانوف ہوائی اڈا

    راس لانوف ہوائی اڈا یا راس لانوف تیل کا ہوائی اڈا ایک چھوٹا مقامی ہوائی اڈا ہے، جو لیبیا کے مشرقی ساحل پر واقع شہر راس لانوف میں موجود ہے۔ اس ہوائی اڈے پر صرف دو رن وے ہیں۔ 2011ء کے لیبیائی تنازعے کے دوران یہاں کئی جھڑپیں ہوئیں۔ .

    18 ملاحظات (↑18 گزشتہ کل)0,0, 18

    1 فرق

    🔍 🗞️
  88. 88

    حکومت خیبر پختونخوا

    حکومت خیبر پختونخوا

    حکومت خیبر پختونخوا کے تمام تر سرکاری دفاتر صدر مقام پشاور میں واقع ہیں۔ اس کے علاوہ ضمنی صدر مقام کے طور پر ایبٹ آباد مخصوص ہے جہاں صوبائی سرکاری دفاتر قائم کیے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت کی عملداری پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ہے جو شمال میں ہمالیہ، جنوب میں پنجاب، پاکستان اور بلوچستان، مغرب میں افغانستان اور مشرق میں چین اور تاجکستان کی سرحدوں کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر کی علاقائی سرحدوں تک محدود ہے۔ خیبر پختونخوا کی حکومت کا سربراہ گورنر خیبر جس کو وزیر اعظم نامزد کرتا ہے اور انتظام کا ذمہ دار وزیر اعلیٰ ہوتا ہے جو صوبائی اسمبلی میں اکثریت سے منتخب کیا جاتا ہے۔

    18 ملاحظات (↑18 گزشتہ کل)0,0, 18

    1 فرق

    🔍 🗞️
  89. 89

    واقعہ کربلا

    واقعہ کربلا

    سانحۂ کربلا یا واقعہ کربلا یا کربلا کی جنگ 10 محرم 61ھ (بمطابق 9 یا 10 اکتوبر، 680ء) کو، موجودہ عراق میں کربلا کے مقام پر پیش آیا۔ یہ جنگ نواسہ رسول حضرت امام حسین ابن علی، ان کے حامیوں اور رشتہ داروں کے ایک چھوٹے سے گروہ، حسین ابن علیؓ کے ساتھ 72 ساتھی، کچھ غلام، 22 اہل بیت کے جوان اور خاندان نبوی کی کچھ خواتین و بچے شامل تھے اور اموی ظالم حکمران یزید اول کی ایک بڑی فوج کے مابین ہوئی۔جس کو حسین ابنِ علی نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔جس میں اموی خلیفہ یزید اول کی فوج نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نواسے حسین ابن علی اور ان کے رفقا کو لڑائی میں شہید کیا، حرم حسین کے خیموں کو لوٹ لیا گیا اور بالآخر آگ لگا دی گئی۔ عمر بن سعد کی فوج نے کربلا کے صحرا میں مقتولین کی لاشیں چھوڑ دیں۔ بنی اسد کے لوگوں نے لاشوں کو تین دن بعد دفن کیا۔ واقعہ کربلا کے بعد، حسین ابن علی کی فوج سے وابستہ متعدد خواتین اور بچوں کو گرفتار کر کے قید کر دیا گیا، بازار اور ہجوم والے مقامات سے گذر کر ان کی توہین کی گئی اور انھیں یزید ابن معاویہ کے دربار شام بھیج دیا گیا تھا۔ جنگ میں شہادت کے بعد حضرت امام حسین کو سید الشہدا کے لقب سے پکارا جاتا ہے۔

    18 ملاحظات (0 گزشتہ کل)0,18, 18

    2 فرق

    🔍 🗞️
  90. 90

    سعودی عرب

    سعودی عرب

    سعودی عرب (رسمی نام: المملكة سعودیہ العربیہ) مغربی ایشیا کا ایک ملک ہے۔ یہ جزیرہ نما عرب کے بڑے حصے پر محیط ہے، جو اسے ایشیا کا پانچواں سب سے بڑا، عرب دنیا کا دوسرا سب سے بڑا اور مغربی ایشیا اور مشرق وسطی کا سب سے بڑا ملک بناتا ہے۔ اس کی سرحد مغرب میں بحیرہ احمر سے ملتی ہے۔ شمال میں اردن، عراق اور کویت؛ مشرق میں خلیج فارس، قطر اور متحدہ عرب امارات؛ جنوب مشرق میں عمان؛ اور جنوب میں یمن۔ بحرین مشرقی ساحل سے دور ایک جزیرہ نما ملک ہے۔ شمال مغرب میں خلیج عقبہ سعودی عرب کو مصر اور اسرائیل سے الگ کرتی ہے۔ سعودی عرب واحد ملک ہے جس کے پاس بحیرہ احمر اور خلیج فارس دونوں کے ساتھ ساحل ہے اور اس کا زیادہ تر علاقہ خشک صحرا، نشیبی، میدان اور پہاڑوں پر مشتمل ہے۔ اس کا دار الحکومت اور سب سے بڑا شہر ریاض ہے۔ یہ ملک مکہ اور مدینہ کا گھر ہے، جو اسلام کے دو مقدس ترین شہر ہیں۔

    18 ملاحظات (↑18 گزشتہ کل)21,0, 18

    1 فرق

    🔍 🗞️
  91. 91

    بے دخول جنسی عمل

    بے دخول جنسی عمل

    بے دخول جنسی عمل (انگریزی: Non-penetrative sex) یا بیرونی/خارجی جنسی عمل (انگریزی: outercourse) سے مراد ایسی جنسی سرگرمی ہے جس میں عموماً جنسی دخول شامل نہیں ہوتا۔ تاہم بعض صورتوں میں خصوصاً جب اسے آؤٹر کورس کہا جائے، اس میں انگشت زنی یا دہنی جماع کی بعض صورتوں کے باعث دخول سے متعلق پہلو بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ عموماً اس اصطلاح میں فرجی، دبری یا دہنی جماع کے پہلو شامل نہیں ہوتے بلکہ اس میں مختلف جنسی اور غیر جنسی سرگرمیاں مثلاً فروٹیج، دستی جنسی عمل، باہمی خود لذتی، بوسہ اور معانقہ شامل ہیں۔

    18 ملاحظات (↑18 گزشتہ کل)0,0, 18

    1 فرق

    🔍 🗞️
  92. 92

    خلافت عباسیہ

    خلافت عباسیہ

    خلافت راشدہ کے خاتمے کے بعد عربوں کی قائم کردہ دو عظیم ترین سلطنتوں میں سے دوسری سلطنت خلافت عباسیہ ہے۔ خاندان عباسیہ کے دو بھائیوں السفاح اور ابو جعفر المنصور نے 750ء (132ھ) خلافت عباسیہ کو قائم کیا اور 1258ء (656ھ) میں اس کا خاتمہ ہو گیا۔ یہ خلافت بنو امیہ کے خلاف ایک تحریک کے ذریعے قائم ہوئی۔ تحریک نے ایک عرصے تک اپنے مقاصد کے حصول کے لیے جدوجہد کی اور بالآخر بنو امیہ کو شکست دینے کے بعد بر سر اقتدار آگئی۔

    17 ملاحظات (↑17 گزشتہ کل)0,0, 17

    1 فرق

    🔍 🗞️
  93. 93

    نوکیا لومیا 510

    نوکیا لومیا 510

    نوکیا لومیا 510 (انگریزی: Nokia Lumia 510) نوکیا کا تیار کردہ ایک اسمارٹ فون ہے جو ونڈوز فون 7.5 آپریٹنگ سسٹم پر چلتا ہے۔

    17 ملاحظات (↑17 گزشتہ کل)0,0, 17

    1 فرق

    🔍 🗞️
  94. 94

    بہادر شاہ ظفر

    بہادر شاہ ظفر

    1857ء کی پہلی جنگ آزادی کے وقت بہادر شاہ ظفر 82 سال کے تھے جب ان کے چار بچوں کا سر قلم کرکے ان کے سامنے انگریز تھال میں سجا کر ان کے سامنے تحفے کی شکل میں لائے تھے۔ میجر ہڈسن نے ان کے چاروں لڑکوں مرزا غلام، مرزا خضر سلطان، مرزا ابوبکر اور مرزا عبد اللہ کوبھی قید کر لیا، میجر ہڈسن نے چاروں صاحبزادوں کا سر کاٹا اور ان کا گرم خون چلو سے پی کر ہندوستان کو آزاد کرنے کی چاہ رکھنے والوں سے انگریزوں نے جنگ اوربغاوت کوجاری رکھنے کا خطرناک وحشیانہ عہد کو جاری رکھا۔ بہادر شاہ ظفر نے اپنے بیٹوں کے کٹے ہوئے سروں کو اپنے ہاتھوں میں لے کردرد بھرے الفاظ میں ان کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا تیمور کی اولاد ایسے ہی سرخرو ہو کر باپ کے سامنے اپنا فرض ادا کرتے ہیں۔ اس کے بعد شہزادوں کے دھڑ کوتوالی کے سامنے اور کٹے ہوئے سروں کو خونی دروازے پر لٹکا دیا گیا۔ بہادر شاہ ظفر نے انگریزوں کی داستان کے لیے 1857ء کی پہلی ہندوستانی جنگ کی اگوائی کی، انگریز سیناپتی نے انھیں دھوکے سے قتل کرنے کے لیے بلوایا اور گرفتار کرکے رنگون بھیج دیا۔

    17 ملاحظات (↓5 گزشتہ کل)0,22, 17

    2 فرق

    🔍 🗞️
  95. 95

    پنجاب، پاکستان

    پنجاب، پاکستان

    پنجاب پاکستان کا ایک صوبہ ہے جو آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ پنجاب میں رہنے والے لوگ پنجابی کہلاتے ہیں۔ پنجاب جنوب کی طرف سندھ، مغرب کی طرف خیبرپختونخوا اور بلوچستان، ‎شمال کی طرف کشمیر اور اسلام آباد اور مشرق کی طرف ہندوستانی پنجاب اور راجستھان سے ملتا ہے۔ پنجاب میں بولی جانے والی زبان بھی پنجابی کہلاتی ہے۔ پنجابی کے علاوہ وہاں کردستانی ،بلوچوں اور عربی نژادوں کی کافی تعداد ہے۔ پنجاب کا دار الحکومت لاہور ہے۔ مردم شماری پاکستان 2023ء کے مطابق صوبہ پنجاب کی آبادی بارہ کروڑ چھہتر لاکھ اٹھاسی ہزار نو سو بائیس 127٫688٫922 افراد پر مشتمل ہے۔ پنجاب سب سے بڑا بارہ کروڑ آبادی والا صوبہ ہے۔

    17 ملاحظات (↑17 گزشتہ کل)0,0, 17

    1 فرق

    🔍 🗞️
  96. 96

    اسلام

    اسلام

    اسلام ایک توحیدی مذہب ہے جو اللہ کی طرف سے، محمد ﷺ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ذریعے انسانوں تک پہنچائی گئی آخری الہامی کتاب (قرآن مجيد) کی تعلیمات پر قائم ہے۔ یعنی دنیاوی اعتبار سے بھی اور دینی اعتبار سے بھی اسلام (اور مسلم نظریے کے مطابق گذشتہ ادیان کی اصلاح) کا آغاز، 610ء تا 632ء تک 23 سال پر محیط عرصے میں محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر اللہ کی طرف سے اترنے والے الہام (قرآن) سے ہوتا ہے۔ قرآن عربی زبان میں نازل ہوا (برائے وجہ : اللسان القرآن) اور اسی زبان میں دنیا کی کل آبادی کا کوئی 24% حصہ یعنی لگ بھگ 1.6 تا 1.8 ارب افراد اس کو پڑھتے ہیں؛ ان میں (مختلف ذرائع کے مطابق) قریباً 20 تا 30 کروڑ ہی وہ ہیں جن کی مادری زبان عربی ہے جبکہ 70 تا 80 کروڑ، غیر عرب یا عجمی ہیں جن کی مادری زبان عربی کے سوا کوئی اور ہوتی ہے۔ متعدد شخصی ماخذ سے اپنی موجودہ شکل میں آنے والی دیگر الہامی کتابوں کے برعکس، بوسیلۂ وحی، فردِ واحد (محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے منہ سے ادا ہوکر لکھی جانے والی کتاب اور اس کتاب پر عمل پیرا ہونے کی راہنمائی فراہم کرنے والی شریعت ہی دو ایسے وسائل ہیں جن کو اسلام کی معلومات کا منبع قرار دیا جاتا ہے۔

    17 ملاحظات (↑17 گزشتہ کل)21,0, 17

    1 فرق

    🔍 🗞️
  97. 97

    نوکیا لومیا 930

    نوکیا لومیا 930

    نوکیا لومیا 930 (انگریزی: Nokia Lumia 930) نوکیا کا ایک اسمارٹ فون ہے جو ونڈوز فون آپریٹنگ سسٹم پر چلتا ہے۔ اس کی رونمائی 2 اپریل 2014ء کو مائیکروسافٹ کی 2014ء کی ڈویلپر کانفرنس کے دوران نوکیا لومیا 630 کے ساتھ کی گئی۔ اسے 4 جولائی 2014ء کو مارکیٹ میں پیش کیا گیا۔

    17 ملاحظات (↑17 گزشتہ کل)0,0, 17

    1 فرق

    🔍 🗞️
  98. 98

    یاس یگانہ چنگیزی

    یاس یگانہ چنگیزی

    یاس یگانہ چنگیزی(پیدائش: 17 اکتوبر 1884ء – وفات: 4 فروری 1956ء) ہندوستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر تھے۔یگانہ چنگیزی کا اصل نام مرزا افضل علی بیگ المعروف واجد حسین تھا۔ پہلے یاسؔ تخلص کرتے تھے لیکن بعد میں یگانہ ؔہو گئے۔ ان کے اجداد ھزارستان غزنی سے ہندوستان آئے اور سلطنت مغلیہ کے دربار سے وابستہ ہو گئے۔ پرگنہ حویلی عظیم آباد میں جاگیریں ملیں اور وہیں سکونت پزیر ہوئے۔ اسکول کے زمانے سے انھوں نے شاعری کا آغا کیا اور بیتاب عظیم آباد ی سے کے شاگرد ہوئے۔ سنہ 1903ء میں کلکتہ یونیورسٹی سے انٹرنس کا امتحان پاس کیا اور اس کے بعد معاش کی جستجو میں مصروف ہو گئے، جس میں انھیں در در کی خاک چھاننی پڑی۔ چونکہ ان کی شادی لکھنؤ میں ہوئی تھی، اس لیے وہ لکھنؤ میں جا بسے لیکن وہاں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وہ اپنی شاعری میں یگانہ تھے۔ انھوں نے ہمیشہ وہ راہ ترک کر دی جو پہلے سے مستعمل تھی، اس لیے لکھنؤ اسکول میں آتش کے بعد یگانہ ہی سب سے منفرد شاعر ہیں، جن کی آواز سب سے الگ محسوس ہو تی ہے۔

    17 ملاحظات (↑17 گزشتہ کل)0,0, 17

    1 فرق

    🔍 🗞️
  99. 99

    جوش سگس

    جوش سگس

    جوش سگس (انگریزی: Josh Suggs) ایک ایسوسی ایشن فٹ بال کھلاڑی ہیں جن کا تعلق ریاستہائے متحدہ امریکا سے ہے۔

    17 ملاحظات (↓3 گزشتہ کل)0,20, 17

    2 فرق

    🔍 🗞️
  100. 100

    دی انکریڈیبل سکیس ریوولیوشن

    دی انکریڈیبل سکیس ریوولیوشن

    دی انکریڈیبل سکیس ریوولیوشن (انگریزی: The Incredible Sex Revolution) 1965ء میں منظر عام پر آنے والی ایک مزاحیہ فلم ہے، جس کی ہدایت کاری البرٹ زگسمتھ نے کی۔

    17 ملاحظات (↑17 گزشتہ کل)26,0, 17

    1 فرق

    🔍 🗞️

یہ ڈیٹا بوقت کا ہے۔