اردو ویکیپیڈیا کے سب سے زیادہ ملاحظہ کردہ مضامین کی فہرست۔ مزید معلومات کے لیے ۔ ۔ ۔
انا لله و انا الیہ راجعون (عربی: إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ) آیت استرجاع کہلاتی ہے جو قرآن میں سورۃ البقرہ کی آیت 156 سے ماخوذ ہے۔ اس کا مطلب ہے: "ہم اللّٰہ کے ہیں اور ہمیں اللّٰہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے (یعنی مرنے کے بعد)۔" جب مسلمان کسی کی موت یا مصیبت کی خبر سنتے ہیں تو یہ آیت پڑھتے ہیں۔ وہ اس آیت کو تعزیت کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں اور خصوصاً مصیبت یا نقصان کے وقت صبر کی گواہی دیتے ہیں۔ بے شک مُسلمین کو (مُصیبت اور نقصان کے وقت) صبر اور نماز کے ذریعے اللّٰہ سے مدد لینے کا حُکم ہے۔
سیکسی امریکی مصنفہ جوائس کیرول اوٹس (Joyce Carol Oates) کا ایک ناول ہے۔ یہ پہلی بار 2005ء میں شائع ہوا اور نوجوان قارئین کے لیے لکھا گیا ان کا چوتھا ناول ہے۔ کتاب میں کم سنی میں جنسی رغبت، ہم جنس پرستی اور قبل از شادی جنسی تعلقات جیسے موضوعات کے ساتھ ساتھ بالغ زبان کا استعمال کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اسے بعض اسکول لائبریریوں میں پابندی کا نشانہ بنایا گیا۔
انٹر سیکس یا بین جنس ایک عمومی اصطلاح ہے جس کا اطلاق کئی اقسام پر ہوتا ہے جن میں ایک شخص ایک ایسے تناسل یا جنسی ہیئت کے ساتھ پیدا ہوتا ہے جو مردانہ یا زنانہ کی روایتی تعریف میں نہیں آتے۔ مثلاً ایک شخص پیدائشی طور پر اوپر زنانہ لگ سکتا ہے، مگر اندر سے زیادہ تر روایتی مردانہ ساخت کا حامل ہے۔ یا ایک شخص ایسے عضو تناسل کے ساتھ پیدا ہوتا ہے جو مردانہ اور زنانہ دونوں کے بیچ کا درجہ ہو —جیساکہ ایک لڑکی ظاہر طور وسیع فرج رکھے یا ایسا عضوتناسل رکھے جس کے درمیان خلا نہ ہو یا ایک لڑکا قابل غور حد تک مختصر حشفہ رکھتا ہو یا اس کے فوطے یوں پھیلے ہوں جیسے کہ کسی عورت کی فرج کا وہ حصہ ہوں۔
آدی سائی کمار(آدتیہ پڈپیڈی) ایک بھارتی فلمی اداکار اور کرکٹ کھلاڑی ہیں، جو میں خصوصی طور تیلگو سنیما میں کام کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ تجربہ کار اداکار سائی کمار پڈپیڈی کے بیٹے ہیں، آدی نے فلمی کیرئیر کی شروعات 2011 میں فلم پریما کاوالی سے کی، جس کے ہدایت کار کے. وجے بھاسکر تھے اور ساتھی اداکارہ ایشا چاولہ تھیں. اس فلم سے آدی نے ناقدین کی پزیرائی حاصل کی جلد ہیں انھیں مقوبل نوجوان اداکاروں میں شامل کیا جانے لگا۔ اس فلم کے لیے انھوں نے 2011ء میں بہترین ڈیبیو اداکار - ساؤتھ کا فلم فیئر ایوارڈ جیتا۔ ان کی اگلی ریلیز ہدایتکارہ بی جیا کی لولی (2012) تھی ، جو 30 مارچ 2012 کو ریلیز ہوئی تھی۔ انھوں نے آکاش کا کردار ادا کیا ، جو ایک دلچسپ شخص ہے اور بیٹی اور باپ کے تعلقات لو پسند نہیں کرتا ، لیکن ایک لڑکی (جس کا کردار شانوی شری واستو نے کیا)کے والد سے ملنے کے بعد اس کا احترام کرنا شروع کردیتا ہے۔ فلم نے 7 جولائی 2012 کو 12 مراکز میں ایک سو دن کی نمائش کی۔ فلم میں آدی کی اداکاری کو ناقدین نے بھی سراہا ہے۔ 2013 میں، سے آدی نے فلم سوکماروڈو میں اداکارہ نیشا اگروال کے مدمقابل اداکاری کی جو 4 مئی 2013 کو ریلیز ہوئی۔ یہ ایک معتدل کامیاب فلم تھی۔ .
ہانگ کانگ میں می ٹو تحریک نے جنسی ہراسانی، طاقت کے غلط استعمال اور سماجی خاموشی کے خلاف آواز بلند کی اور یہ آواز 2019 کے بڑے احتجاجی مہینوں کے دوران ایک نئے سیاسی سیاق و سباق سے جڑی۔ اس خطے کی منفرد سیاسی، عدالتی اور میڈیا ساخت نے تحریک کے ارتقا، عوامی ردِ عمل اور قانونی نتائج کو مخصوص انداز میں تشکیل دیا۔
عامرحسین ایک ممتاز مذہبی سکالر ہیں جو اسلام کے مطالعہ میں مہارت رکھتے ہیں۔ وہ لاس اینجلس میں واقع لویولا میریماؤنٹ یونیورسٹی کے شعبہ تھیالوجیکل سٹڈیز میں پروفیسر ہیں۔ 2023 میں وہ امریکن اکیڈمی آف ریلیجن کے صدر رہے۔ 2025 میں ان کی کتاب ون گاڈ اینڈ ٹو ریلیجنز فورٹریس پریس سے شائع ہوئی۔ انھوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے ساتھ بھی بہت اہم کام کیا ہے۔ انھوں نے 2018 میں ورلڈ ریلیجنز ویسٹرن ٹریڈیشنز اور ورلڈ ریلیجنز ایسٹرن ٹریڈیشنز کی پانچویں ایڈیشنز اور اے کنسائز انٹروڈکشن ٹو ورلڈ ریلیجنز کی تیسری ایڈیشن کا ایڈیٹنگ کیا۔ وہ آکسفورڈ انسائیکلوپیڈیا آف اسلام ان نارتھ امریکا کے ایڈیٹر ان چیف ہیں۔
'Aina Asif (Urdu: عینا آصف; born 27 September 2008) is a Pakistani actress and model who works primarily in television. She began her career as a child model and later transitioned to acting. She made her television debut in the ARY Digital drama Pehli Si Muhabbat (2021), portraying the younger version of Maya Ali's character Rakshi.
پاکستان، جس کا سرکاری نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے، جنوبی ایشیا کا ایک ملک ہے۔ یہ آبادی کے لحاظ سے پانچواں سب سے بڑا ملک ہے، جس کی آبادی 2023 کے مطابق 24 کروڑ 15 لاکھ سے زیادہ ہے، اور اس میں مسلمانوں کی دوسری سب سے بڑی آبادی ہے۔ اسلام آباد اس کا دار الحکومت ہے، جبکہ کراچی اس کا سب سے بڑا شہر اور مالیاتی مرکز ہے۔ پاکستان رقبے کے لحاظ سے 33واں سب سے بڑا ملک ہے۔ یہ جنوب میں بحیرہ عرب، جنوب مغرب میں خلیج عمان اور جنوب مشرق میں سر کریک سے متصل ہے۔ اس کی زمینی سرحدیں مشرق میں بھارت، مغرب میں افغانستان، جنوب مغرب میں ایران اور شمال مشرق میں چین کے ساتھ ملتی ہیں۔ یہ خلیج عمان میں عمان کے ساتھ سمندری سرحد بھی رکھتا ہے اور شمال مغرب میں افغانستان کے تنگ واخان راہداری کے ذریعے تاجکستان سے جدا ہوتا ہے۔
احمد خان متقی بن محمد متقی (17 اکتوبر 1817ء – 27 مارچ 1898ء) المعروف سر سید، سر سید احمد خان انیسویں صدی کے ایک ہندوستانی مسلم نظریۂ عملیت کے حامل ، مصلح اور فلسفی تھے۔ ان کو برصغیر میں مسلم قوم پرستی کا سرخیل مانا جاتا ہے اور دو قومی نظریہ کا خالق تصور کیا جاتا ہے، جو آگے چل کر تحریک پاکستان کی بنیاد بنا۔
جہلم، پنجاب، پاکستان کا ایک اہم تاریخی شہر ہے۔ یہ دریائے جہلم اور جی ٹی روڈ کے سنگم پر واقع ہے۔ جہلم دو لفظوں سے مل کر بنا ہے جل یعنی پانی اور ہم یا مم سے مراد میٹھے کو کہتے ہیں جہلم کے پاس ملوٹ فائرنگ رینج بھی ہے جہاں سے پہلے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا کے نقشے پر نظر ایا بات کی جائے جلم کے مشہور گاؤں کی تو بدلوٹ وٹالیاں علی اصغر اباد ٹلا جوگیاں دارا پور سر فہرست ہیں دریا کے دوسرى طرف سرائے عالمگير واقع ہے۔ جو مغلیہ دور کی یاد دلاتی ہے۔ بابر، ہمایوں، جلال الدین محمد اکبر شہنشاہ جہانگیر شیر شاہ سوری کے روٹ جرنیلی سڑک پر واقعہ سرائے عالمگیر اپنی ایک پہچان رکھتا ہے جہاں ملٹری کالج جہلم واقع ہے۔ جسے برٹش دور حکومت میں قائم کیا گیا تھا۔ برٹش دور حکومت میں جہلم کے عین وسط میں ایک چرچ بھی قائم کیا گیا۔ 1860 جی ٹی روڈ ان دونوں آبادیوں سے گذرتا ہے۔ جہلم کی اہم مقامات میں تاریخی قلعہ رہتاس، ٹلہ جوگیاں، سالٹ رینج اور منگلا بند ہیں۔ یہاں ایک گولف کھیلنے کا میدان بھی ہے جہاں قومی گولف ٹورنامنٹ منعقد ہوتے ہیں۔
مسیح الملک، علامہ حکیم محمد کبیر الدین (پیدائش: 13 اپریل 1894ء، شیخ پورہ ضلع مونگیر، بہار – وفات: 9 جنوری 1976ء، بلّی ماران، دہلی) ہندوستان کے نامور طبیب، طبی فرہنگ نویس، طبی محقق و مترجم تھے۔ انھوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ طب یونانی کی تدریس، تحقیق اور عربی و فارسی طبی متون کے اردو تراجم کے لیے وقف کیا۔ ان کے علمی و ادبی کام کی بدولت اردو زبان طب کی تدریس کی ایک مستند زبان کے طور پر مستحکم ہوئی۔ ان کی کتب آج بھی بیچلر آف ایسٹرن میڈیسن اینڈ سرجری کے نصاب میں شامل ہیں۔
1804 (عدد) یعنی 1804 ایک عدد اور ایک علامت ہے۔ کچھ عددی نظاموں میں 1803 سے بڑا یا زیادہ اور 1805 سے چھوٹا یا کم ہوتا ہے۔ گنتی میں اسے ایک ہزار آٹھ سو چار یا اٹھارہ سو چار بولا جاتا ہے۔ اور اس سے پہلے ایک ہزار آٹھ سو تین یا اٹھارہ سو تین اور اس کے بعد ایک ہزار آٹھ سو پانچ یا اٹھارہ سو پانچ بولا جاتا ہے۔
ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال (ولادت: 9 نومبر 1877ء – وفات: 21 اپریل 1938ء) بیسویں صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ اردو اور فارسی میں شاعری کرتے تھے اور یہی ان کی بنیادی وجہ شہرت ہے۔ شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت اسلام کی طرف تھا۔ علامہ اقبال کو دور جدید کا صوفی سمجھا جاتا ہے۔ بحیثیت سیاست دان ان کا سب سے نمایاں کارنامہ نظریۂ پاکستان کی تشکیل ہے، جو انھوں نے 1930ء میں الہ آباد میں مسلم لیگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیش کیا تھا۔ یہی نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔ اسی وجہ سے علامہ اقبال کو پاکستان کا نظریاتی باپ سمجھا جاتا ہے۔ گو کہ انھوں نے اس نئے ملک کے قیام کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا لیکن انھیں پاکستان کے قومی شاعر کی حیثیت حاصل ہے۔
حسن نصر اللہ (عربی: حسن نصرالله)، (28 نومبر 1959 – 27 ستمبر 2024) 1959 میں بیروت کے مضافات میں ایک شیعہ خاندان میں پیدا ہوئے، نصر اللہ نے اپنی تعلیم صور میں مکمل کی، جہاں انھوں نے مختصر عرصے کے لیے امل موومنٹ میں شمولیت اختیار کی اور بعد میں بعلبک کے ایک شیعہ مدرسے میں تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے بعد میں ایک امل اسکول میں تعلیم دی اور پڑھائی بھی کی۔ نصر اللہ نے حزب اللہ میں شمولیت اختیار کی، جو 1982 کے اسرائیلی حملے کے خلاف لڑنے کے لیے بنائی گئی تھی۔ ایران میں مختصر عرصے کے لیے دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد، نصر اللہ لبنان واپس آئے اور اپنے پیشرو، عباس الموسوی، جو 1992 میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے، کے بعد حزب اللہ کے رہنما بن گئے۔
ابو القاسم محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب (12 ربیع الاول عام الفیل / اپریل 570ء یا 571ء – 12 ربیع الاول 10ھ / 8 جون 632ء) مسلمانوں کے آخری نبی ہیں۔ اہل اسلام کے نزدیک پیغمبر صاحب تمام مذاہب کے پیشواؤں سے کامیاب ترین پیشوا تھے۔ آپ کی کنیت ابو القاسم تھی۔ مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق محمد کی طرف سے انسانیت کی جانب بھیجے جانے والے انبیائے کرام کے سلسلے کے آخری نبی ہیں جن کو اللہ نے اپنے دین کی درست شکل انسانوں کی جانب آخری بار پہنچانے کے لیے دنیا میں بھیجا۔ انسائیکلوپیڈیا بریٹانیکا کے مطابق آپ دنیا کی تمام مذہبی شخصیات میں سب سے کامیاب شخصیت تھے۔ 570ء (بعض روایات میں 571ء) مکہ میں پیدا ہونے والے محمد پر قرآن کی پہلی آیت چالیس برس کی عمر میں نازل ہوئی۔ ان کا وصال تریسٹھ (63) سال کی عمر میں 632ء میں مدینہ میں ہوا، مکہ اور مدینہ دونوں شہر آج کے سعودی عرب میں حجاز کا حصہ ہیں۔ محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبد مناف کے والد کا انتقال ان کی دنیا میں آمد سے قریبا چھ ماہ قبل ہو گیا تھا اور جب ان کی عمر چھ سال تھی تو ان کی والدہ حضرت آمنہ بھی اس دنیا سے رحلت فرما گئیں۔ عربی زبان میں لفظ "محمد" کے معنی ہیں 'جس کی تعریف کی گئی'۔ یہ لفظ اپنی اصل حمد سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ہے تعریف کرنا۔ یہ نام ان کے دادا عبدالمطلب نے رکھا تھا۔ محمد کو رسول، خاتم النبیین، حضور اکرم، رحمۃ للعالمین اور آپ کے القابات سے بھی پکارا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی آپ کے بہت نام و القاب ہیں۔ نبوت کے اظہار سے قبل محمد نے اپنے چچا ابو طالب کے ساتھ تجارت میں ہاتھ بٹانا شروع کر دیا۔ اپنی سچائی، دیانت داری اور شفاف کردار کی وجہ سے آپ عرب قبائل میں صادق اور امین کے القاب سے پہچانے جانے لگے تھے۔ آپ کے پاس 610ء میں ایک روز جبرائیل (فرشتہ) ظاہر ہوئے اور محمد کو اللہ کا پیغام دیا۔ جبرائیل نے اللہ کی جانب سے جو پہلا پیغام محمد کو پہنچایا وہ یہ ہے۔
سیکس اینڈ دی سٹی (فلم) (انگریزی: Sex and the City (film)) 2008ء میں منظر عام پر آنے والی ایک خواتین دوستوں کی فلم، رومانوی مزاحیہ اور مزاحیہ فلم ہے، جس کی ہدایت کاری مائیکل پیٹرک کنگ نے کی۔ اس فلم میں کرس ناتھ، سارہ جیسکا پارکر، سنتھیا نکسن، کرسٹن ڈیوس اور کم کیٹرل نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، Darren Star، مائیکل پیٹرک کنگ اور سارہ جیسکا پارکر نے فلم سازی کی، آرون زیگ مین نے اس کی موسیقی ترتیب دی۔
سید غلام نصیر الدین نصیر گیلانی (14 نومبر 1949ء-13 فروری 2009ء) ، المعروف پیر نصیر الدین نصیر چشتی قادری گولڑوی، ایک شاعر، ادیب، محقق، خطیب، عالم اور صوفی باصفا و پیر سلسلہ چشتيہ تھے۔ آپ پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں واقع گولڑہ شریف مزار کے نگران بھی رہے۔ نصیر الدین نصیر، پیرمہر علی شاہ کے پڑپوتے اور سید غلام معین الدین گیلانی کے بیٹے تھے۔ وہ سید شاہ عبد الحق گیلانی کے بھتیجے ہیں۔ آپ اردو، فارسی اور پنجابی زبان کے شاعر تھے۔ اس کے علاوہ عربی، ہندی، پوربی اور سرائیکی زبانوں میں بھی شعر کہے۔ اسی وجہ سے انھیں"شاعر ہفت زبان" کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے اور آپ کو سلطان الشعراء بھی کہا جاتاہے۔ انھوں نے اسلام، قرآن، آیت اور پیغمبر اسلام پر 36 کتابیں تصنیف کیں۔ ان کی فارسی روباعیات ایران کی یونیورسٹیوں کی پڑھائی میں شامل ہیں۔ انھوں نے برصغیر اور بیرون ملک اسلام، محبت، امن، اتحاد اور انسانیت کے پیغام کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے بہت سے کلام کو نصرت فتح علی خان نے قوالی کی شکل میں پیش کیا۔
بھارَت (ہندی: भारत، انگریزی: India)، جسے عموماً ہندوستان یا ہند کہا جاتا ہے اور رسمی طور پر جمہوریہ بھارت جنوبی ایشیا میں واقع ایک ملک ہے۔ پرانے دور سے ہی مختلف مذاہب کو یہاں رچنے بسنے کا موقع ملا۔ بھارت آبادی کے لحاظ سے اس وقت سب سے بڑا ملک بن گیا ہے اور اس لحاظ سے یہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھی کہلاتا ہے۔ بھارت کے ایک ارب 35 کروڑ سے زائد باشندے سو سے زائد زبانیں بولتے ہیں۔ بھارت کے مشرق میں بنگلہ دیش اور میانمار، شمال میں بھوٹان، چین اور نیپال اور مغرب میں پاکستان اور جنوب مشرق اور جنوب مغرب میں بحر ہند واقع ہے۔ نیز یہ ملک سری لنکا، مالدیپ سے قریب ترین ملک ہے۔ جبکہ بھارت کے نکوبار اور انڈمان جزیرے تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کے سمندری حدود سے جڑے ہوئے ہیں۔
شوکت عزیز (پیدائش 6 مارچ 1949ء) ایک برطانوی سابق بینکر ہیں جنھوں نے 28 اگست 2004ء سے 15 نومبر 2007ء تک پاکستان کے 15ویں وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔ جب ان کی بطور وزیر اعظم کی مدت پوری ہوئی تو وہ فوراً پاکستان چھوڑ کر برطانیہ چلے گئے۔ اس سے قبل وہ 6 نومبر 1999ء سے 27 اگست 2004ء تک پاکستان کے وزیر خزانہ رہے۔
ابوحفص عمر فاروق بن خطاب عدوی قرشی (586ء/590ء، مکہ - 6 نومبر 644ء، مدینہ) ابوبکر صدیق کے بعد مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ راشد، محمد مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سسر اور تاریخ اسلام کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ عشرہ مبشرہ میں سے ہیں، ان کا شمار علما و زاہدین صحابہ میں ہوتا تھا۔ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد 23 اگست سنہ 634ء مطابق 22 جمادی الثانی سنہ 13ھ کو مسند خلافت سنبھالی۔ عمر بن خطاب ایک باعظمت، انصاف پسند اور عادل حکمران مشہور ہیں، ان کی عدالت میں مسلم و غیر مسلم دونوں کو یکساں انصاف ملا کرتا تھا، عمر بن خطاب کا یہ عدل و انصاف انتہائی مشہور ہوا اور ان کے لقب فاروق کی دیگر وجوہ تسمیہ میں ایک وجہ یہ بھی بنی۔ آپ رضی اللہ عنہ کا نسب نویں پشت میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے جا ملتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی نویں پشت میں کعب کے دو بیٹے ہیں مرہ اور عدی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم مرہ کی اولاد میں سے ہیں، جبکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ عدی کی اولاد میں سے ہیں۔
مالک بن نویرہ بنو یربوع قبیلے کے ایک سردار تھے۔ رسول اسلام محمد نے مالک کو قبیلہ بنو یربوع کا افسر مقرر کیا تھا تاکہ وہ زکوٰۃ وصول کر کے مدینہ بھیجیں۔ تاہم، رسول کی وفات کے بعد، مالک نے زکوٰۃ کی دینا بند کر دی اور اسے مدینہ بھیجنے سے انکار کر دیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ابوبکر نے مالک بن نویرہ کی سزائے موت کا حکم دیا جس کو خالد بن ولید نے انجام دیا.
ڈائجسٹ رائٹر (انگریزی: Digest Writer) ہم ٹی وی سے نشر ہونے والا پاکستانی ڈراما ہے، جو 5 اکتوبر 2014ء سے ہر اتوار پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شب 8 بجے سے 9:10 منٹ تک نشر ہوتا ہے۔ پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ صبا قمر اس ڈرامے میں فریدہ نامی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں جو رشکِ حنا کے فرضی نام سے ڈائجسٹ میں کہانیاں لکھا کرتی ہے۔
عمران احمد خان نیازی پاکستانی سیاست دان, سابق کرکٹ کھلاڑی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی بھی ہیں۔ اس سے پہلے وہ 2002ء تا 2007ء اور 2013ء تا 2018ء تک پاکستان قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ سیاست میں قدم رکھنے سے قبل عمران خان ایک کرکٹر اور مخیر تھے۔ انھوں نے دو دہائیوں تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلی اور بعد میں خدمت خلق کے منصوبے بنائے جیسے کہ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر اور نمل کالج وغیرہ۔
سانحۂ کربلا یا واقعہ کربلا یا کربلا کی جنگ 10 محرم 61ھ (بمطابق 9 یا 10 اکتوبر، 680ء) کو، موجودہ عراق میں کربلا کے مقام پر پیش آیا۔ یہ جنگ نواسہ رسول حضرت امام حسین ابن علی، ان کے حامیوں اور رشتہ داروں کے ایک چھوٹے سے گروہ، حسین ابن علیؓ کے ساتھ 72 ساتھی، کچھ غلام، 22 اہل بیت کے جوان اور خاندان نبوی کی کچھ خواتین و بچے شامل تھے اور اموی ظالم حکمران یزید اول کی ایک بڑی فوج کے مابین ہوئی۔جس کو حسین ابنِ علی نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔جس میں اموی خلیفہ یزید اول کی فوج نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نواسے حسین ابن علی اور ان کے رفقا کو لڑائی میں شہید کیا، حرم حسین کے خیموں کو لوٹ لیا گیا اور بالآخر آگ لگا دی گئی۔ عمر بن سعد کی فوج نے کربلا کے صحرا میں مقتولین کی لاشیں چھوڑ دیں۔ بنی اسد کے لوگوں نے لاشوں کو تین دن بعد دفن کیا۔ واقعہ کربلا کے بعد، حسین ابن علی کی فوج سے وابستہ متعدد خواتین اور بچوں کو گرفتار کر کے قید کر دیا گیا، بازار اور ہجوم والے مقامات سے گذر کر ان کی توہین کی گئی اور انھیں یزید ابن معاویہ کے دربار شام بھیج دیا گیا تھا۔ جنگ میں شہادت کے بعد حضرت امام حسین کو سید الشہدا کے لقب سے پکارا جاتا ہے۔
ابوبکر صدیق عبد اللہ بن ابو قحافہ عثمان تیمی قرشی (573ء—634ء) اسلام کے پہلے خلیفہ راشد، عشرہ مبشرہ میں شامل، خاتم النبین محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اولین جانشین، صحابی، خسر اور ہجرت مدینہ کے وقت رفیق سفر تھے۔ اہل سنت و الجماعت کے یہاں ابوبکر صدیق رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ انبیا اور رسولوں کے بعد انسانوں میں سب سے بہتر، صحابہ میں ایمان و زہد کے لحاظ سے سب سے برتر اور ام المومنین عائشہ بنت ابوبکر رَضی اللہُ تعالیٰ عنہا کے بعد پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے محبوب تر تھے۔ عموماً ان کے نام کے ساتھ صدیق کا لقب لگایا جاتا ہے جسے حضرت ابوبکر صدیق رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ کی تصدیق و تائید کی بنا پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دیا تھا۔
صحابہ (عربی: الصحابۃ، "پیروکار") اسلام میں نبی محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم، کے ان پیرو کاروں کو کہا جاتا ہے جنھوں نے ان کی اپنی حیات میں اسلام قبول کیا اور ان کو کچھ وقت کی صحبت ملی۔ اور اسی ایمان کی حالت میں وہ دنیا سے گئے۔ بعض صحابہ نابینا بھی تھے اور بعض لوگ جنھوں نے اسلام قبول کیا، مگر محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دور یا بعد میں پھر مرتد ہوئے اور پھر اسلام قبول کیا (محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حیات کے بعد) تو ان کو صحابی نہیں کہا جاتا۔
بیڈ فورڈ شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب لسٹ اے کھلاڑیوں کی فہرست
یہ ان کرکٹ کھلاڑیوں کی فہرست ہے جو بیڈفورڈشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے لیے لسٹ اے میچوں میں کھیل چکے ہیں۔ بیڈفورڈشائر، جو معمولی کاؤنٹیوں میں سے ایک ہے، نے 1967ء اور 2005 ءکے درمیان 27 لسٹ اے کرکٹ میچ کھیلے-جو ایک روزہ، محدود اوورز کی کرکٹ کی شکل ہے۔ 1967ء کے جیلیٹ کپ میں اپنی لسٹ اے کی شروعات کرنے کے بعد کاؤنٹی نے 1973ء تک مقابلے میں چھ میچ کھیلے اور پھر 1977ء میں ایک بار۔ معمولی کاؤنٹیاں لسٹ اے مقابلوں کی باقاعدہ خصوصیت نہیں تھیں اور بیڈفورڈشائر نے 2001 ءاور 2005 ءکے درمیان چیلٹنھم اینڈ گلوسٹر ٹرافی میں دس میچ کھیلنے سے پہلے 1982ء اور 2000ء کے درمیان نیٹ ویسٹ ٹرافی میں 10 میچ کھیلے۔
28 فروری 2026ء کو اسرائیل اور ریاستہائے متحدہ امریکا نے ایران کے مختلف مقامات پر مشترکہ کارروائی کی۔ اسرائیل نے اس آپریشن کا نام رورنگ لائن رکھا جبکہ امریکی محکمۂ دفاع نے اسے آپریشن ایپک فیوری کے نام سے شروع کیا۔ کارروائی میں ایران کے اہم حکام، عسکری کمانڈروں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اور ایران کے دوسرے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کا قتل بھی شامل تھا۔ ایران نے سخت جواب دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے آپریشن وعدۂ صادق 4 کا آغاز کیا اور اسرائیل اور خلیجی عرب ممالک کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
مریم نواز شریف (پیدائش 28 اکتوبر 1973ء) ایک پاکستانی سیاست دان ہے، جو اس وقت پنجاب کی وزیراعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ پاکستان کے کسی بھی صوبے کی وزیر اعلیٰ بننے والی پہلی خاتون ہیں۔ وہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی ہیں اور ابتدائی طور پر خاندان کی مخیر تنظیموں میں شامل تھیں۔ تاہم، 2012ء میں، وہ سیاست میں داخل ہوئیں اور 2013ء کے عام انتخابات کے دوران انھیں انتخابی مہم کا انچارج بنایا گیا۔ 2013ء میں انھیں وزیر اعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا۔ تاہم، انھوں نے 2014ء میں ان کی تقرری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔
سگسی (منگولی: Сагсай) مشرقی منگولیا کے صوبے بیان-اولگی کا ایک ضلع ہے۔ شہر میں زیادہ تر قازق آبادی ہے، یہ علاقہ عقاب سے شکار کرنے والوں کا گھر ہے، جو سنہری عقاب سے خرگوش اور لومڑی کا شکار کرتے ہیں۔ ہر سال سگسی میں، الطائی قازق عقابوں کا سالانہ میلہ ستمبر کے آخری ہفتے میں لگتا ہے، یہ یہاں کی ثقافت کا حصہ ہے۔
خلافت راشدہ (عربی: ٱلْخِلَافَةُ ٱلرَّاشِدَةُ) اسلامی پیغمبر حضرت محمد ﷺ کے بعد آنے والی پہلی خلافت تھی۔ 632 عیسوی میں حضرت محمدﷺ کے دنیا سے پردہ فرمانے کے بعد چار لگاتار خلفاء نے حکومت تھی۔ 7ویں صدی کے دوران، یہ خلافت مغربی ایشیا اور شمال مشرقی افریقا میں سب سے طاقتور اقتصادی، ثقافتی اور فوجی قوت تھی۔
صادق اردشیر لاریجانی (پیدائش: 12 مارچ 1963ء) ایک ایرانی عالم اور سیاست دان ہیں جو اس وقت 2018ء سے ایکسپیڈینسی ڈسکرنمنٹ کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ 2009ء سے 2019ء تک ایران کے چھٹے چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ عراق کے نجف میں لاریجانی خاندان میں پیدا ہوئے، صادق لاریجانی نے اپنی مدرسے کی تعلیم کا آغاز قوم سے کیا۔ لاریجانی نے 8 سال تک اسلامی جمہوریہ ایران کی گارڈین کونسل کے 12 ارکان میں سے ایک کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انھیں 2009ء میں سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے ایران کا عدالتی نظام کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ لاریجانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قریبی معاونین میں سے ایک تھے اور بہت سے مبصرین انھیں خامنہ ای کی چار ممکنہ جانشین میں سے ایک سمجھتے ہیں، ان کے ساتھ ساتھ مؤخر الذکر کے بیٹے مجتبی خامنہ ای خامنہ ای کا معاون محسن اراکی اور حسن خامنہ ای جو روح اللہ خامنہ ای نے اپنے پوتے تھے۔
سلطنت عثمانیہ (یا خلافت عثمانیہ 1517ء سے 1924ء تک) (عثمانی ترکی زبان: "دولت عالیه عثمانیه"، ترکی زبان: Osmanlı Devleti) سنہ 1299ء سے 1922ء تک قائم رہنے والی ایک مسلم سلطنت تھی جس کے حکمران ترک تھے۔ اپنے عروج کے زمانے میں (16 ویں – 17 ویں صدی) یہ سلطنت تین براعظموں پر پھیلی ہوئی تھی اور جنوب مشرقی یورپ، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کا بیشتر حصہ اس کے زیر نگیں تھا۔ اس سلطنت کی سرحدیں مغرب میں آبنائے جبرالٹر، مشرق میں بحیرۂ قزوین اور خلیج فارس اور شمال میں آسٹریا کی سرحدوں، سلوواکیہ اور کریمیا (موجودہ یوکرین) سے جنوب میں سوڈان، صومالیہ اور یمن تک پھیلی ہوئی تھیں۔ مالدووا، ٹرانسلوانیا اور ولاچیا کے باجگذار علاقوں کے علاوہ اس کے 29 صوبے تھے۔
ابو الحسن علی بن ابی طالب ہاشمی قُرشی (15 ستمبر 601ء – 29 جنوری 661ء) خلافت راشدہ کے چوتھے خلیفہ تھے جنھوں نے 656ء سے 661ء تک حکومت کی۔ ابو الحسن عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے بعد اسلام کے خلیفہ بنے، لیکن انھیں شیعہ اثناعشریہ و زیدیہ مسلمانوں کے ہاں خلیفہ بلا فصل، پہلا امام معصوم اور وصی رسول اللہ سمجھا جاتا ہے۔ وہ پیغمبر اسلام محمد کے چچا زاد اور داماد تھے۔ ام المومنین خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کے بعد دوسرے شخص تھے جو اسلام لائے۔ اور ان سے قبل ایک خاتون کے علاوہ کوئی مردو زن مسلمان نہیں ہوا۔ یوں سابقین اسلام میں شامل اور عشرہ مبشرہ، بیعت رضوان، اصحاب بدر و احد، میں سے بھی تھے بلکہ تمام جنگوں میں ان کا کردار سب سے نمایاں تھا اور فاتح خیبر تھے، ان کی ساری ابتدائی زندگی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ساتھ گذری۔ وہ تنہا صحابی ہیں جنھوں نے کسی جنگ میں بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تنہا نہیں چھوڑا ان کی فضیلت میں صحاح ستہ میں درجنوں احادیث ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انھیں دنیا اور آخرت میں اپنا بھائی قرار دیا اور دیگر صحابہ کے ساتھ ان کو بھی جنت اور شہادت کی موت کی خوش خبری دی۔
جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ(16ق.ھ / 74ھ) انصاری خزرجی رضی اللہ عنہٗ ہجرتِ مدینہ سے 16 سال قبل پیدا ہوئے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دادا عمرو بن حرام انصاری اپنے قبیلے کے سردار تھے۔ بیعتِ عقبہ ثانیہ کے وقت آپؓ اپنے والد حضرت عبد اللہ انصاریؓ کے ساتھ مسلمان ہوئے۔ اس موقع پر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے والد بنو حرام کے نقیب مقرر ہوئے۔ آپؓ کے والد غزوۂ اُحد میں شہید ہوئے اور اُن کا مثلہ کیا گیا۔ اس پر حضور اقدس ﷺ نے حضرت جابرؓ بن عبد اللہ سے فرمایا: ’’جابر!
جنگ ملازگرد یا جنگ ملازکرد 26 اگست 1071ء (464ھ) کو سلجوقی اور بازنطینی سلطنت کے درمیان مشرقی اناطولیہ میں لڑی گئی جس میں سلجوقیوں کی قیادت الپ ارسلان اور بازنطینیوں کی قیادت رومانوس چہارم نے کی۔ جنگ سے قبل سلطان الپ ارسلان نے بازنطینی لشکر کی پیش قدمی روکنے کے لیے معاہدے کی پیشکش کی لیکن رومانوس سے اسے ٹھکرادیا جس کے نتیجے میں موجودہ ترکی میں واقع جھیل وان کے شمال مغرب میں ملازکرد کے مقام پر دونوں افواج کا ٹکراؤ ہوا۔ الپ ارسلان نے رومیوں کے خلاف شاندار فتح حاصل کی اور سلجوقی سلطنت کی حدیں اناطولیہ میں مزید آگے تک بڑھ گئیں۔
یودھیا یا یودھیا جمہوریہ ایک قدیم عسکریت پسند کنفیڈریشن تھی۔ یودھیا لفظ یودھا سے مشتق ہے، جس کا مطلب ہے جنگجو۔ وہ بنیادی طور پر کشتریہ جنگی مہارتوں کے لیے مشہور تھے، جیسا کہ مغربی ساتراپ کے انڈو سیتھیائی حکمران رودردمن کے رودردمن کے جوناگڑھ چٹان کے نوشتہ میں لکھا گیا ہے۔ یودھیا 5ویں صدی قبل مسیح میں ابھرے اور انھوں نے موریا میں شامل ہونے تک آزادانہ طور پر حکومت کی۔ موریہ سلطنت کے ٹوٹنے کے بعد، یودھیوں نے دوبارہ خود مختاری حاصل کی اور شونگا سلطنت اور مملکت یونانی ہند کے ہم عصروں کے طور پر حکمرانی کی اور اپنا اپنا سکہ تیار کیا۔ تاہم، وہ رودردمن کی قیادت میں کشترپاؤں کے ذریعے فتح کر لیے گئے تھے اور اگرچہ مختصراً آزادی حاصل کر چکے تھے، لیکن پھر انھیں کوشان سلطنت کے زیرِ انتظام کنشک کے ساتھ الحاق کر لیا گیا۔ یودھیا جمہوریہ نے چوتھی صدی کے وسط تک اصلاح کی اور ترقی کی جب اسے بالآخر سمدر گپت نے فتح کر لیا اور غیر مستحکم ہونے تک گپتا سلطنت میں شامل کر لیا۔
لاہور (پنجابی: لہور، گر مکھی: ਲਹੌਰ؛ عربی: لاهور؛ فارسی: لاهور؛ انگریزی: Lahore) صوبہ پنجاب، پاکستان کا دار الحکومت اور فہرست پاکستان کے گنجان آباد شہر سب سے بڑا شہر ہے۔ اسے پاکستان کا ثقافتی، تعلیمی اور تاریخی مرکز اور پاکستان کا دل اور باغوں کا شہر کہا جاتا ہے۔ یہ شہر دریائے راوی کے کنارے واقع راجہ رام چندر کے بیٹے راجا لوہ کا بسایا شہر ہے۔ اس شہر کی آبادی سوا کروڑ کے قریب ہے اور یہ ملک کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ لاہور کا شمار دنیا کے قدیم اور اہم ترین شہروں میں کیا جاتا ہے۔ زندہ دلان لاہور کے روایتی جوش و جذبے کے باعث اسے بجا طور پر پاکستان کا دل کہا جاتا ہے۔ مغل شہنشاہ جہانگیر کی ملکہ نورجہاں نے لاہور کے بارے میں کہا تھا۔
اردو زبان میں سینتیس حروفِ تہجی اور سینتالیس آوازیں ہیں جن میں سے بیشتر عربی سے لیے گئے ہیں اور دیگر انہی کی مختلف شکلیں ہیں۔ کچھ حروف کئی طریقوں سے استعمال ہوتے ہیں اور کچھ مخلوط حروف بھی استعمال ہوتے ہیں جو دو حروف سے مل کر بنتے ہیں۔ بعض لوگ 'ء' کو الگ حرف نہیں مانتے مگر پرانی اردو کتب اور لغات میں اسے الگ حرف کے طور پر لکھا جاتا ہے۔ مختلف الفاظ میں یہ الگ حرف کے طور پر ہی استعمال ہوتا ہے مثلاً 'دائرہ'۔ یہ بات مدِنظر رکھنا ضروری ہے کہ اردو تختی اور اردو حروف دو مختلف چیزیں ہیں کیونکہ اردو تختی میں اردو حروفِ تہجی کی کئی اشکال ہو سکتی ہیں جن کو الگ حرف کا درجہ نہیں دیا جا سکتا بلکہ وہ ایک ہی حرف کی مختلف شکلیں ہیں۔ مثلاً نون غنہ نون کی شکل ہے اور 'ھ' اور 'ہ' ایک ہی حرف کی مختلف اشکال ہیں۔ ایک اور مثال الف ممدودہ (آ) اور الف مقصورہ (ا) کی ہے جو اردو تختی میں الگ ہیں مگر اردو کا ایک ہی حرف شمار ہوتے ہیں۔
قومی شناختی کارڈ (CNIC) ایک 13 ہندسوں کا شناختی کارڈ ہے جو پاکستان کے تمام بالغ شہریوں اور ان کے غیر مقیم ہم منصبوں کے لیے دستیاب ہے، جو رضاکارانہ طور پر فراہم کیا جاتا ہے۔ اس میں بائیومیٹرک ڈیٹا جیسے 10 فنگر پرنٹس، 2 آئیرس پرنٹس اور چہرے کی تصویر شامل ہیں۔ نادرا 1998ء میں وزارت داخلہ حکومت پاکستان کے تحت ایک منسلک محکمہ کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ مارچ 2000ء سے، نادرا نے آزادانہ طور پر ڈیٹا اکٹھا کرنے اور برقرار رکھنے کے لیے مطلوبہ خود مختاری کے ساتھ ایک آزاد کارپوریٹ ادارے کے طور پر کام کیا ہے۔ سی این آئی سی میں قانونی نام، جنس (مرد، عورت یا خواجہ سرا) والد کا نام (یا شادی شدہ خواتین کے لیے شوہر کا نام) شناختی نشان، تاریخ پیدائش، قومی شناختی کارڈ نمبر، خاندان نمبر، موجودہ اور مستقل پتے، جاری اور میعاد ختم ہونے کی تاریخ، دستخط، تصویر اور انگوٹھے کے نشان (فنگر پرنٹ) جیسی تفصیلات شامل ہیں۔
میر تقی میر ( 28 مئی 1723ء- 20 ستمبر 1810ء) اصل نام میر محمد تقى اردو كے عظیم شاعر تھے۔ میر ان کا تخلص تھا۔ اردو شاعرى ميں مير تقى مير كا مقام بہت اونچا ہے ـ انھیں ناقدین و شعرائے متاخرین نے خدائے سخن کے خطاب سے نوازا۔ وہ اپنے زمانے كے ايك منفرد شاعر تھےـ۔ آپ كے متعلق اردو كے عظیم الشان شاعرمرزا غالب نے لکھا ہے۔
مغلیہ سلطنت 1526ء سے 1857ء تک برصغیر پر حکومت کرنے والی ایک مسلم سلطنت تھی، جس کی بنیاد ظہیر الدین بابر نے 1526ء میں پہلی جنگ پانی پت میں دہلی سلطنت کے آخری سلطان ابراہیم لودھی کو شکست دے کر رکھی تھی۔ مغلیہ سلطنت اپنے عروج میں تقریباً پورے برصغیر پر حکومت کرتی تھی، یعنی موجودہ دور کے افغانستان، پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے ممالک پر مشتمل خطے پر ان کا دور دورہ تھا۔ مغل سلطنت کی بنیاد 1526ء میں بابر نے رکھی، جو آج کے ازبکستان سے ایک سردار تھا، جس نے ہمسایہ صفوی سلطنت اور سلطنت عثمانیہ سے ہندوستان پر حملہ کے لیے مدد لی۔ مغل شاہی ڈھانچہ بابر سے شروع ہوتا ہے۔ اور 1720ء تک قائم رہا۔ مغل سلطنت کے آخری طاقتور شہنشاہ، اورنگ زیب کے دور حکومت میں سلطنت نے اپنی زیادہ سے زیادہ جغرافیائی حد تک رسائی حاصل کی۔ اس کے بعد 1760ء تک پرانی دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقے میں کمی واقع ہوئی، سلطنت کو 1857 کے ہندوستانی بغاوت کے بعد برطانوی راج نے باضابطہ طور پر تحلیل کر دیا۔ 17ویں صدی میں بحر ہند میں بڑھتی ہوئی یورپی موجودگی اور ہندوستانی خام اور تیار مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ نے مغل دربار کے لیے بہت زیادہ دولت پیدا کی۔ مغل دور میں مصوری، ادبی شکلوں، پارچہ اور فن تعمیر کی زیادہ سرپرستی ہوئی، خاص طور پر شاہ جہاں کے دور حکومت میں۔ جنوبی ایشیا میں مغل یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے مقامات میں درج ذیل جگہیں شامل ہیں: آگرہ کا قلعہ، فتح پور سیکری، لال قلعہ، ہمایوں کا مقبرہ، لاہور کا قلعہ، شالامار باغات اور تاج محل، جسے "ہندوستان میں مسلم فن کا زیور" کہا جاتا ہے۔ دنیا کے ورثے کے عالمی طور پر قابل تعریف شاہکاروں میں سے ایک ہے۔
جنگ آزادی ہند 1857ء جو ہندوستانیوں کی انگریز کے خلاف پہلی آزادی کی مسلح جنگ تھی اسے انگریزوں نے "جنگ غدر" کا نام دیا۔ عموماً اس کے دو سبب بیان کیے جاتے ہیں۔ اولاً یہ کہ ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستان کے تمام صوبے اور کئی ریاستیں یکے بعد دیگرے اپنی حکومت میں شامل کر لی تھیں۔ جس کی وجہ سے ہندوستانیوں کے دل میں کمپنی کے متعلق شکوک پیدا ہو گئے۔ دوم یہ کہ ان دنوں جو کارتوس فوجیوں کو دیے جاتے تھے۔ وہ عام خیال کے مطابق سور اور گائے کی چربی سے آلودہ تھے اور انھیں بندوقوں میں ڈالنے سے بیشتر دانتوں سے کاٹنا پڑتا تھا۔ ہندو اور مسلمان فوجی سپاہیوں نے اسے مذہب کے منافی سمجھا اور ان میں کھلبلی مچ گئی۔ جن سپاہیوں نے ان کارتوسوں کو استعمال کرنے سے انکار کر دیا ان کی فوجی وردیاں اتار کر انھیں بیڑیاں پہنا دی گئیں۔ ان قیدیوں میں بہت سے ایسے تھے جنھوں نے انگریزوں کی خاطر بڑی بڑی قربانیاں دی تھیں۔
سقیفہ بنی ساعدہ مدینہ منورہ میں قبیلہ خزرج کی شاخ "بنو ساعدہ" کا ایک سایہ دار چبوترا اور اجتماع گاہ تھی، جہاں رسول اللہ ﷺ کے دور میں یہ قبیلہ اپنے اجلاس کیا کرتا تھا۔ اسی مقام پر نبی ﷺ کی وفات کے بعد صحابہ کرام کا وہ تاریخی اجتماع منعقد ہوا جس میں امتِ مسلمہ کے پہلے خلیفہ ابو بکر صدیق کا انتخاب عمل میں آیا۔ اسے اختصار کے ساتھ صرف "سقیفہ" بھی کہا جاتا ہے۔
ام عبد اللہ زینب بنت کمال الدین احمد بن عبد الرحیم سعدیہ جماعیلیہ صالحیہ مقدسیہ دمشقیہ، اہل سنت والجماعت کی مشہور خاتون عالمہ اور محدثہ ہیں، حنبلی مذہب کی پیروکار تھیں۔ مشہور علمی، دینی، سیاسی اور عسکری خاندان سے تعلق رکھتی تھیں۔ بچپن ہی سے طلب علم کا شوق تھا، علما سے ملاقات، ان سے علم حاصل کرنا اور اس کے لیے سفر کرنا شروع کر دیا تھا، یہاں تک کہ علم حدیث میں ان کے زمانے کے کبار محدثین میں شمار ہونے لگا تھا، دور دور سے تلامذہ ان کے پاس آتے تھے، ان کے تلامذہ میں سے بے شمار مشہور اور کبار علما پیدا ہوئے۔ شادی نہیں کی تھیں اس لیے انھیں "عذراء" کے لقب سے پکارا جاتا ہے، کافی لمبی عمر تقریباً 94 سال کی عمر پائی۔
عربی (عربی: العربية) بلند میں سب سے بڑی زبان ہے اور عبرانی اور آرامی زبانوں سے بہت ملتی ہے۔ جدید عری یا فصیح عربی کی تھوڑی سی بدلی ہوئی شکل ہے۔ فصیح عربی قدیم زمانے سے ہی بہت ترقی یافتہ شکل میں تھی اور قرآن کی زبان ہونے کی وجہ سے زندہ ہے۔ فصیح عربی اور بولے جانے والی عربی میں بہت فرق نہیں بلکہ ایسے ہی ہے جیسے بولے جانے والی اردو اور ادبی اردو میں فرق ہے۔ عربی زبان نے اسلام کی ترقی کی وجہ سے مسلمانوں کی دوسری زبانوں مثلاً اردو، فارسی، ترکی وغیرہ پر بڑا اثر ڈالا ہے اور ان زبانوں میں عربی کے بے شمار الفاظ موجود ہیں۔ عربی کو مسلمانوں کی مذہبی زبان کی حیثیت حاصل ہے اور تمام دنیا کے مسلمان قرآن پڑھنے کی وجہ سے عربی حروف اور الفاظ سے مانوس ہیں۔ تاریخ میں عربی زبان کی اہمیّت کے سبب بہت سے مغربی زبانوں میں بھی اِس کے الفاظ وارد ہوئے ہیں۔
سندھ سندھی: سنڌ پاکستان کے چارصوبوں میں سے ایک صوبہ ہے، جو برِصغیر کے قدیم ترین تہذیبی ورثے اور جدید ترین معاشی و صنعتی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ سندھ پاکستان کا جنوب مشرقی حصہ ہے۔ سندھ کی صوبائی زبان سندھی اور اردو ہے۔ صوبائی دار الحکومت کراچی ہے۔ سندھ کو باب الاسلام بھی کہا جاتا ہے۔ مردم شماری پاکستان 2023ء کے مطابق صوبہ سندھ کی آبادی پانچ کروڑ چھپن لاکھ چھیانوے ہزار 55,696,147 افراد پر مشتمل ہے۔
عابد حسین چٹھہ ولد نعیم حسین چٹھہ 2 اپریل 1972ء کو شیخوپورہ میں پیدا ہوئے۔ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ شخص ہیں، جنھوں نے ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔ 1993ء میں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے۔ ایل ایل بی 1995ء میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے۔ ایم اے (بین الاقوامی تعلقات) بوسٹن یونیورسٹی ، امریکہ سے 1996ء میں۔ اور ایل ایل ایم (کارپوریٹ لا) 1997ء میں کولمبیا یونیورسٹی ، نیویارک، امریکہ سے۔ وہ وسیع خواندگی، تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں مصروف رہے ہیں۔ ایک پریکٹس کرنے والے وکیل کے طور پر بھی کام کیا، وہ اپنے کریڈٹ کے لیے ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ممتاز عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ وہ عام انتخابات 2002ء میں پنجاب کے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ ان کا تعلق ایک مشہور سیاسی گھرانے سے ہے۔ ان کے دادا چوہدری محمد حسین چٹھہ 1946ء سے 1947ء کے دوران ممبر پنجاب قانون ساز اسمبلی رہے۔ 1947ء سے 1949ء کے دوران مغربی پنجاب قانون ساز اسمبلی کے رکن اور اس عرصے کے دوران پارلیمانی سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ 1951ء سے 1955ء کے دوران رکن پنجاب قانون ساز اسمبلی اور میاں ممتاز دولتانہ کی کابینہ میں سینئر وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ممبر، 1962ء سے 1965ء کے دوران پاکستان کی آئین ساز اسمبلی۔ ان کے والد 1983ء سے 1987 کے دوران ممبر ڈسٹرکٹ کونسل شیخوپورہ رہے۔ 1984ء سے 1985ء کے دوران ممبر پنجاب کونسل، 1985ء سے 1988ء کے دوران پنجاب کی ممبر صوبائی اسمبلی، 1990ء سے 1993ء کے دوران ممبر قومی اسمبلی اور 1991ء سے 1993 کے دوران وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور و خواتین اور 1997ء کے دوران ممبر قومی اسمبلی کے طور پر بھی کام کیا۔ 1999ء اور 2003ء میں سینیٹر منتخب ہوئے۔
تسمانیا کے نمائندہ کرکٹ کھلاڑیوں کی فہرست
یہ ان کرکٹ کھلاڑیوں کی فہرست ہے جنھوں نے آسٹریلیا میں تسمانیا کے لیے نمائندہ کرکٹ کھیلی ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر احمد شاہ پاکستانی بری افواج کے پانچ ستارہ جنرل، موجودہ اور گیارہویں سربراہ پاک فوج ہیں۔ آرمی چیف کے عہدے پر فائز ہونے سے پہلے وہ جی ایچ کیو میں بطور کوارٹر ماسٹر جنرل کمانڈ کر رہے تھے۔ انھوں نے 17 جون 2019ء سے 6 اکتوبر 2021ء تک گوجرانوالہ میں XXX کور (پاکستان) کی کمانڈ کی۔ انھوں نے آئی ایس آئی کے 23 ویں ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں یہاں تک کہ ان کی جگہ16 جون 2019ء کو لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو تعینات کیا گیا۔ منیر نے افسران کی تربیت گاہ، منگلا میں کیڈٹ کی حیثیت سے اپنی کارکردگی پر "اعزازی تلوار" حاصل کی۔ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے انھیں 24 نومبر 2022ء کو 3 سال کی مدت کے لیے 17ویں چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر مقرر کیا۔ عاصم منیر وہ پہلے چیف آف آرمی اسٹاف ہیں جو ایم آئی اور آئی ایس آئی دونوں خفیہ اداروں کی سربراہی کر چکے ہیں۔ 20 مئی 2025ء کو عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی، یوں وہ پاکستان کی تاریخ میں اس رتبے تک پہنچنے والے دوسرے فرد بنے ان سے پہلے صرف ایوب خان کو یہ اعزاز حاصل ہوا تھا۔ عاصم پاکستان کے وہ پہلے اور واحد سربراہ پاک فوج بھی بنے جنھوں نے فیلڈ مارشل کے عہدہ کے ساتھ اس منصب پر خدمات انجام دیں۔ فیلڈ مارشل کا درجہ ایک باوقار اور فائیو اسٹار اعزازی عہدہ ہے، جو جنرل کے رینک سے بھی بلند ہوتا ہے۔